Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 November 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ :ٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۷ ؍ نومبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والے مریض کے وارث کو مہاراشٹر حکو مت دےگی
50؍ ہزار روپیوں کی فوری امداد ‘ امدادی رقم فوت ہونے والے مریض کے قریبی رشتے دار کے
بینک کھا تے میں ہو گی جمع
٭ ریاستی قا نون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے نام واپس لینے کے آخری دِن
کئی امید واروں نے واپس لی در خواستیں ‘دھو لیہ- نندور بار سے بی جے پی
کے امریش پٹیل اور کولہاپور سے مہا وِکاس آگھاڑی کے ستیج پاٹل بلا مقابلہ منتخب ‘
ناگپور میں سہ رخی مقابلہ
٭ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED نے شیو سینا رہنما ارجن کھوتکر کی جالنہ میں واقع رہائش گاہ
اور دفتر پر مارے چھا پے ‘بی جے پی رہنما کِریٹ سو میّہ نے کھوتکر پر لگا یا تھا بد عنوا نی کاالزام
اور
٭ بھارت اور نیو زی لینڈ کے در میان کانپور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ مقابلے کے دوسرے دن
نیو زی لینڈ نےبِنا کوئی وکٹ کھو ئے بنالیے ہیں 129؍ رن ‘ شرے یس ایّرنے بنائے105؍ رن
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر حکو مت نے کووِڈ19- کی وجہ سے جان گنوا نے والے شخص کے وارث کو 50؍ ہزار روپیوں کی فوری امداد فراہم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے 4؍ اکتوبر 2021 کو دیے گئے فیصلے کے مطا بق یہ مدد فراہم کی جا ئے گی ۔ امداد ی رقم ‘ فوت ہونے والے شخص کے وارث کے بینک کھاتےمیں جمع ہو گی ۔ کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اگر کسی مریض نے خود کشی کر لی تب بھی یہ رقم مریض کے وارث کو دی جا ئے گی ۔ امداد پانے کے لیے فوت ہونے والے مریض کے وارث کو متعلقہ ویب پورٹل ‘ سیتو مرکز یا گرام پنچایت کی معرفت در خواست پیش کر نی ہو گی ۔
***** ***** *****
ریاستی قا نون ساز کونسل کے انتخا ب کے لیے گزشتہ کَل اپنے نام واپس لینے کا آخری دن تھا۔ آخری دن دھو لیہ - نندور بار علاقائی خود مختار اِدارے کے انتخا بی حلقے سے کانگریس امید وار سمیت 4؍ امید واروں نے اپنے نام واپس لے لیے جس کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے امید وار اور سابق ریاستی وزیر امریش پٹیلبلا مقا بلہ منتخب ہو گئے ۔ کو لہا پور سے بی جے پی امید وار اَمَل مہا ڈِک اور اُن کی اہلیہ اور آزاد امید وار شَو مِکا مہا ڈک کی جانب سے بھی اپنے نام واپس لیے جا نے کے بعد مہا وِکاس آگھاڑی امید وار ستیج پاٹل بلا مقا بلہ منتخب ہو گئے ہیں۔
کانگریس اور شیو سینا کے در میان وِدھان پریشد انتخابات کے لیے ہوئے سمجھو تے اور نئی دِلّی میں بی جے پی رہنما امِت شاہ اور دیویندر پھڑ نویس کی ملا قات کے بعد مہا ڈِک نے اپنی در خواست واپس لی ہے۔ ناگپور علاقائی خود مختار اِدارے سے 2؍ امید وار وں کے نام واپس لینے کے بعد بی جے پی امید وار چندرشیکھر با ون کُڑے‘ کانگریس امید وار رویندر پر بھا کر بھوئر اور آزاد امید وار منگیش سُدھاکر دیشمکھ کے بیچ سہ رخی مقابلہ ہو گا۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی کی یُوا مورچہ کے قو می نائب صدر اور رکن اسمبلی رام سات پُوتے نے مہا راشٹر حکو مت پر ریاست کی 10؍ فیصد سے زیادہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مبنی آ باد ی کو روزگار ‘ ملا زمت میں ریزر ویشن اور تر قی اور تعلیم اور دیگر بنیادی سہو لتوں سے محروم رکھنے کاالزام لگا یا ہے۔ ریاست کے مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کے 2؍ سال مکمل ہو نے پر اورنگ آ باد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں سات پُوتے بول رہے تھے ۔
اُنھوں نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے آئین کے مطا بق کمیشن قائم کرنے میں ریاستی حکو مت نے دیڑھ سال لگا دیے ۔ سات پُوتے نے مزید کہا کہ پسماندہ طبقات کے مسائل اب بھی جوں کے توں بر قرار ہیں۔
***** ***** *****
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED ' نے سابق ریاستی وزیر اور شیو سینا رہنما ارجن کھوتکر کی جالنہ میں واقع رہائش گاہ اور دفتر پر کَل چھا پے مارے اور اُن کی جانچ کی ۔کہا جا رہا ہے کہ ED کے اہلکاروں نے پہلے جالنہ بازار کمیٹی کے دفتر جا کر جانچ کی اور بعد میں بازار کمیٹی کے سیکریٹری کو اپنے ساتھ لے کر جالنہ کے جو نا مو نڈھا علاقے میں واقع کھو تکر کے دفتر پر چھا پے ماری کی ۔ واضح ہو کہ ارجن کھوتکر ‘ جالنہ بازار کمیٹی کے سبھا پتی ہیں ۔ارجُن کھو تکر کے بھائی سنجئے کھو تکر کے دفتر پر بھی چھا پے مارے گئے ۔ ارجن کھو تکر کی بھاگیہ نگر میں واقع رہائش گاہ پرED اہلکاروں کی جانب سے کھو تکر کی تحقیقات کیے جانے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔ بی جے پی رہنما کِریٹ سومّیہ نے حال ہی میں ارجن کھوتکر پر رام نگر شکر کار خانے سے جُڑے معاملے میں بد عنوا نی کر نے کاالزام لگا یا تھا ۔
***** ***** *****
ممبئی پر26؍ نومبر2008 کو ہوئے دہشت گر دانہ حملے کی کَل بر سی منا ئی گئی اور حملے میں جان گنوا نے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اِس موقعے پر صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِند نے کہا کہ حفاظتی دستوں کے جوانوں کے فرائض کی ادائیگی اور اُن کی بہا دری کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا اور اُن کا مقروض رہے گا ۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں صدر جمہوریہ نے اِس حملے میں جان گنوا نے والے شہر یوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔
مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ اور مہاراشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کو شیاری نے بھی اِن حملوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے پر حفا ظتی دستوں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے بھی ممبئی دہشت گر دانہ حملے میں جان کی بازی لگا دینے والے حفاظتی اہلکاروں اور شہر یوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ریاست کے مختلف مقا مات پر بھی اِن حملوں میں جان گنوا نے والوں کو یاد کیا گیا ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کَل اتوار کے روز اپنے ما ہا نہ ریڈیو خطاب ’’من کی بات ‘‘ کے ذریعے آکاشوانی سے قوم سے مخاطب ہوں گے ۔ یہ پروگرام صبح11؍ بجے نشر کیا جائے گا ۔ من کی بات پروگرام کی یہ 83؍ ویں قسط ہو گی ۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دور درشن کے سبھی چینلز سے براہِ راست نشر کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں852؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض منظر عام پر آ ئے جس کے بعد ریاست میںاِس وبا کی شروعات کے بعد سے اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 66؍ لاکھ32؍ ہزار
723؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل ریاست بھر میں34؍ کورونا مریض دوران علاج دم توڑ گئے ۔ اِن اموات کے بعد مہاراشٹر میں اب تک کوروناوائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ40؍ ہزار891؍ ہو گئی ہے ۔ ریاستی شرح اموات2؍ فیصد پر بر قرار ہے ۔
دوسری جانب کَل دن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے665؍ مریضوں کو کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھیجا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اب تک 64؍ لاکھ80؍ ہزار61؍ افراد اِس بیما ری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب98فیصد ہو گیا ہے۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر8106؍ رہ گئی ہے اور اِن سبھی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 28؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض پائے گئے اور 5؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔ مر نے والوں میں بیڑ ضلعے سے 4؍ اور اورنگ آ باد ضلعے سے ایک مریض شامل ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں گزشتہ روز 8؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کا انکشاف ہو ا۔ جا لنہ اور بیڑ ضلعوں میں گزشتہ روز 4-4؍ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ۔لاتور میں6؍ اور ناندیڑ اور پر بھنی ضلعوں میں 3-3؍ لوگوں کو کَل کورونا پا زیٹیو قرار دیا گیا ۔ ہنگولی ضلعے میں گزشتہ روز کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 2؍ مختلف مقا مات پر پیش آئے حادثوں میں 5؍ طلبا کی موت ہو گئی ۔
پہلا حادثہ جالنہ ضلعے کے عنبڑ تعلقے میں پیش آ یا جہاں امتحان دینے کے لیے گھن سائونگی جا رہے فور وہیلر میں سوار طلبا ڈرائیورکے کنٹرول کھو دینے کے بعد بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئے ۔ اِس حادثے میں فور وہیلر میں سوار 3؍ طلبا کی موت ہو گئی ۔
ایک دیگر حادثے میں ناندیڑ ضلعے کے دیگلور تعلقے کے کاوَڑ گَڈّا گائوں میں بنے ایک بند ھارے میں
2؍ طلبا کی ڈو بنے سے موت ہو گئی ۔ 10؍ سال اور 11؍ سال عمر کے یہ دو نوں بچّے تیرا کی کے لیے پا نی میں اُترے تھے لیکن پانی کی گہرائی کا اندازہ نہ لگا پانے سے دو نوں کی موت ہو گئی ۔
***** ***** *****
بھارت اور نیو زی لینڈ کے در میان کانپور میں کھیلے جا رہے پہلے کر کٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کَل نیو زی لینڈ نے بِنا کوئی وکٹ کھوئے 129؍ رن بنالیے ہیں۔ اِس سے پہلے بھارت نے اپنے 4؍ وکٹ کھو کر
258؍ رنوں کے اسکور سے آگے کھیلتے ہوئے شرے یس ایّر کی سنچری کی بدو لت پہلی اننگز میں345؍ رن بنا ئے ۔
شرے یس ایّر105؍ رن بنا کر آئوٹ ہو ئے ۔
***** ***** *****
اِنڈو نیشیا اوپن بیڈ مِنٹن مقابلوں میں بھارت کی پی وی سِندھو نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ سِندھو نے جنوبی کوریا کی سِم یُوزِن کو14 - 21 ‘ 21-19 اور 21-14 کے سیٹوں میں شکست دی ۔ سیمی فائنل میں تیرے مقام کی پی وی سِندھو کا مقابلہ تھائی لینڈ کی کھلاڑی اور دوسرے مقام کی حامل رَیچ ناک اِنتان سے ہو گا ۔
مردوں کے ڈبلز مقابلےمیں بھارت کے سات وِک ریڈّی اور چراغ شیٹّی کی جوڑی بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔ اُنھوں نے ملیشیاکے گوہزے فیح اور نور الدّین کی جوڑی کو 21-19 اور 21-19 کے سیدھے سیٹوں میں ہرا دیا ۔
***** ***** *****
کسانوں کے بجلی بلوں کے مسئلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی میگھنا بورڈیکر کی قیادت میں کَل پر بھنی میں آکروش آندو لن کیا گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ اِنجینئر پر وین اَنّ چھترے کی جانب سے تحریری تیقن دیے جانے کے بعد یہ آندو لن ختم ہوا ۔
***** ***** *****
موسم :
مہاراشٹر کے وِدربھ ‘ مراٹھواڑہ اور کوکن کے کچھ مقا مات پر گزشتہ کَل درجہ حرارت میں اضا فہ درج کیا گیا ۔محکمۂ موسمیات نے اگلے 2؍ دنوں میں کو کن کے کچھ مقامات پر بارش ہونے کی پیشن گوئی کی ہے۔ ریاست کے دیگر حصوں میں موسم خشک رہے گا ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوانے والے مریض کے وارث کو مہاراشٹر حکو مت دےگی
50؍ ہزار روپیوں کی فوری امداد ‘ امدادی رقم فوت ہونے والے مریض کے قریبی رشتے دار کے
بینک کھا تے میں ہو گی جمع
٭ ریاستی قا نون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے نام واپس لینے کے آخری دِن
کئی امید واروں نے واپس لی در خواستیں ‘دھو لیہ- نندور بار سے بی جے پی
کے امریش پٹیل اور کولہاپور سے مہا وِکاس آگھاڑی کے ستیج پاٹل بلا مقابلہ منتخب ‘
ناگپور میں سہ رخی مقابلہ
٭ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹED نے شیو سینا رہنما ارجن کھوتکر کی جالنہ میں واقع رہائش گاہ
اور دفتر پر مارے چھا پے ‘بی جے پی رہنما کِریٹ سو میّہ نے کھوتکر پر لگا یا تھا بد عنوا نی کاالزام
اور
٭ بھارت اور نیو زی لینڈ کے در میان کانپور میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ مقابلے کے دوسرے دن
نیو زی لینڈ نےبِنا کوئی وکٹ کھو ئے بنالیے ہیں 129؍ رن ‘ شرے یس ایّرنے بنائے105؍ رن
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment