Tuesday, 30 November 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 30 ؍ نومبر 2021 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 30 November 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ  :ٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۳۰   ؍  نومبر  ۲۰۲۱ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین کرام ‘مرکزی ا وریاستی حکومتوں نے گھر گھر جاکر کورونا کے مدافعتی ٹیکے دینے کی مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم میں شامل ہوکر آپ دونوں ٹیکے بروقت لیں اور  جنھوں نے اب تک کورونا ویکسین نہیں لی ہے اُنہیں ویکسین لینے میں مدد کریں۔ کورونا کاخطرہ اب بھی بر قرار ہے۔ اس لیے ماسک کااستعمال کریں۔ محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں ، ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کا بِل کَل پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں منظور

٭   گزشتہ پارلیمانی اجلاس کے آخری دِن راجیہ سبھا میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے

مخالف جما عتوں کے12؍ اراکین پارلیمنٹ معطل 

٭ آئندہ22؍ تا28؍ دسمبر کے دوران ریاستی اسمبلی کا سر مائی اجلاس ممبئی میں

٭ ریاست کے ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی اراکین کی تعداد میں اضا فے کی تجویز منظور 

٭ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے

کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں تبا دلۂ خیال

اور

٭ ریاست میں پرائمری اسکولوں کا کَل سے ہو گا آغاز‘ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی صد فیصد ٹیکہ کاری لازمی



  اب خبریں تفصیل سے....

پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کے پہلے ہی دِن کَل تینوں متنا زعہ زرعی قوانین کی منسوخی کو دونوں ایوانوں میں منظور ی دی گئی ۔ مرکزوزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر نے لوک سبھا میں یہ بِل پیش کیا ۔ جس کے بعد حزب اختلاف نے اِس پر بحث کا مطالبہ کیا ۔ ایوان میں ہنگا مہ آ رائی کے دوران صوتی رائے دہی کےذریعے زرعی قوانین کی منسو خی کا بِل منظور کر لیاگیا۔ کَل دو پہر بعد وزیر زراعت نے یہ بِل راجیہ سبھا میں بھی پیش کیا جہاں حزب اختلاف کے رہنما ملک ارجن کھر گے نے اِس بِل کی منسوخی کا خیر مقدم کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکو مت نے

 5؍ ریاستوں میںہونے والے آئندہ انتخا بات کے پیش نظر یہ زرعی قوانین واپس لیے ہیں۔

اِس الزام کا جواب دیتے ہوئے وزیر زراعت تو مر نے کہا کہ حکو مت نے یہ قو انین کسانوں کے فائدے کے لیے لائے تھے تا ہم مخالف جماعتوں نے اِن قو انین کے خلاف تشہیر کی ۔ اِس لیے اِن زرعی قوانین کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اِسی طرح راجیہ سبھا میں بھی حزب اختلاف نے اِس بل پر بحث کا مطالبہ کیا  اور ہنگا مہ آرائی کی جس کے بعد راجیہ سبھا میں بھی اِس بل کو صوتی رائے دہی کے ذریعے منظور ی دی گئی ۔ 

اِس دوران گزشتہ پارلیمانی اجلاس کے آخری دِن ہنگا مہ آرائی کر نے والے مخالف جماعتوں کے12؍ اراکین پارلیمنٹ کو جا ری اجلاس کے آخری دِن تک کے لیے معل کر دیا گیا ہے۔ پار لیمانی امور کے وزیرپر لہاد جو شی نے اِن اراکین کو معطلی کی تجویز پیش کی  جسے صوتی رائے دہی کے ذریعے منظوری دی گئی ۔

معطل کیے گئے پارلیمانی اراکین میں کانگریس کے6؍ ترنمول کانگریس اور شیوسینا کے فی کس 2؍ اور کمیو نسٹ پارٹیوں کا فی کس ایک ممبر شامل ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی اسمبلی کا سر مائی اجلاس آئندہ22؍ تا28؍ دسمبر کے دوران ممبئی میں ہو گا ۔ اسمبلی کی کار وائی سے متعلق صلاح کار کمیٹی کے اجلاس میں کَل یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اسمبلی امور کے وزیر انیل پرَب نےیہ اطلاع دی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس سر مائی اجلاس میں جملہ 12؍ بِلس اسمبلی میں پیش کیے جا ئیں گے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ 24؍ دسمبر کو اسمبلی کی کار وائی سے متعلق صلاح کار کمیٹی کی میٹنگ میں سر مائی اجلاس میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔ پرَب نے کہا کہ اسمبلی اجلاس میں کورونا ٹیکے کی دو نوں خوراکیس لینے والے اراکین ہی کو داخل ہونے دیا جا ئے گا ۔ ساتھ ہی اُن کیRT-PCR  جانچ بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔ اِس پر اپنا ردِ عمل ظاہر کر تےہوئے حزب اختلاف کے رہنما دیویندر پھڑ نویس نے تنقید کی کہ حکو مت کنوینشن کا سامنا کرنے کی ذہنیت نہیں رکھی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاستی کا بینہ کے کَل منعقدہ اجلاس میں ضلع پریشد اور پنجایت سمیتی کے اراکین کی تعداد میں اضا فے کی تجویز کو منظور دی گئی۔ فی الحال ریاست میں ضلع پریشد اراکین کی کم از کم تعداد50؍ اور زیا دہ سے زیادہ تعداد75؍ ہے اضا فے کے بعد اب یہ تعداد کم ازکم 55؍ اور زیادہ سے زیا دہ 85؍ کر دی گئی ہے ۔ اِس تر میم کے بعد ریاست میں ضلع پریشد اراکین کی تعداد 2؍ ہزار سے بڑھ کر2؍ہزار248؍  اور  پنچایت سمیتیوں کے اراکین کی تعداد 4؍ ہزار سے بڑھ کر4؍ ہزار496؍ ہو چکی ہے ۔ اِس خصوص میں بِل آئندہ اسمبلی اجلاس میں پیش کیاجائے گا ۔

***** ***** ***** 

ریا ستی کا بینہ کے کَل منعقدہ اجلاس میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومائکرون کے پھیلائو کی روک تھام سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اِس موقعے پر کا بینی اراکین نے اِس نئے ویرینٹ کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا ۔ اِجلاس میں پر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ اِس نئے ویریئنٹ کو روکنے کے لیے بیرون ملک سے آ نے والے مسافروں کی مکمل معلو مات حاصل کرنا نہا یت ضروری ہے ۔ جس سے اُن پر نظر رکھی جا سکے گی اور اِس بیما ری کے پھیلائو کو روکا جا سکے گا ۔ مرکزی حکو مت نے 12؍ مما لک کے مسافرں کو بھارت کی جانب سفر سے72؍ گھنٹے پہلے تک کیRT-PCR   جانچ ضروری قرارد ی ہے  اور  یہاں پہنچنے پر دو بارہRT- PCR    جانچ کو لا زمی قرار دیا ہے ۔ ساتھ ہی اِن مسا فروں کو7؍ دِن کورنٹین بھی کیا جا ئے گا ۔

کَل منعقدہ ریاستی کابینہ کے اجلاس میں اِس مسئلے پر بحث کی گئی کہ اگر بیرون ملک مسافر ممبئی یا ریاست کے دیگر طیرانگاہوں پر نہ اُتر تے ہوئے ملک کے دوسرے علاقوں میں اُتر کر ریاست میں آئے تو اُن کی طبِی جانچ کیسے کی جا ئے گی۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ ریاست میں پرائمری اسکول کَل یکمدسمبر سے شروع کر دیے جا ئیں گے ۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومائکرون اِنفیکشن کا کوئی معاملہ نہیں ہے اِس لیے  تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اسکول شروع کرنے کا فیصلہ ریاستی ٹاسک فورس سے صلاح و مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔

دریں اثنا اسکولی تعلیم کی ریاستی وزیر ورشاگائیکواڑ نے کہا ہے کہ پرائمری اسکولوں کو شروع کرنے سے قبل تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی صد فیصد ٹیکہ کاری اور48؍ گھنٹوں کاRT-PCR    ٹیسٹ ضروری ہے ۔ اِس سلسلے میں کَل حکو مت کی جانب سے سر کو لر جاری کر دیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے536؍ نئے مریض پائے گئے جس کے  بعد ریاست بھر میں اِس وباکے کُل متاثرین کی تعداد66؍ لاکھ34؍ ہزار 980؍ ہو چکی ہے ۔ کَل21؍ کورونا مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا ۔ ریاست میں اِس بیماری سےاب تک مر نے والوں کی تعداد ایک لاکھ40؍ہزار962؍ہو چکی ہے ۔ ساتھ ہی کَل853؍ کورونا مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 64؍ لاکھ82؍ ہزار493؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں7؍ ہزار854؍ کورونا مریضوں کاعلاج کیا جارہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے25؍ نئے کیسیز درج کیے گئے ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل کورونا کا ایک مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گیا ۔ اورنگ آ باد ضلعے میںکَل کورونا کے9؍ نئے مریض سامنے آئے ۔ لاتو ر ضلعے میں کَل6؍ عثمان آ باد 3؍ پر بھنی ‘ بیڑ اور جالنہ اضلاع میں فی کس 2؍ جبکہ ناندیڑ ضلعے میںکورونا کا ایک نیا مریض پا یا گیا ۔ ہنگولی ضلعے میں کَل کوروناکا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں آئندہ 7؍ تا 10؍ جنوری کے دوران ساتویں ریاست گیر زرعی نمائش

 MAHA AGRO 2022  کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ CMIA  کے صدر اور اِس زرعی نمائش کے منصوبہ بندی

 کر نےوالی کمیٹی کے رکن شیو پر ساد جا جو نے کَل یہ اطاع دی ۔ پیٹھن روڈ پر واقع زرعی سائنس مرکز کے احا طے میں اِس نمائش کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جا جو نے بتا یا کہ اِس نمائش میں کھیتی  اور اِس سے منسلک صنعتوں کے بارے میں ماہرین رہنمائی کریں گے ۔

***** ***** ***** 

سماجی تنظیم لوک وکاس پریشد نے کورونامدافعتی ٹیکہ کاری میں اضا فے کے لیے اورنگ آ باد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان کی جانب سےجا ری احکا مات کی منسوخی کا مطالبہ کیا  ہے ۔ تنظیم نے کَل ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے روبرو مورچہ نکال کر احتجاج کیا  اور محضر پیش کیا ۔ محضر میں انہوں نے کہا کہ اورنگ آ باد ضلعے میں ویکسین کے پیٹرول ‘ گیس  اور راشن بند کر دیا گیا ہے جبکہ ویکسین لینا ایک ذاتی عاملہ ہے ۔ اِس لیے اِن احکا مات کو منسوخ کیا جائے ۔

***** ***** ***** 

کانپور میں کَل کھیلے گئے کر کٹ ٹیسٹ میچ کوو غیرفیصلہ کُن یعنی ڈراکرنے میں نیوزی لینڈ کو کامیابی ملی ہے۔ ٹام لیتھ من ‘ ویلیم سر مر وِل ‘ رچن روندر  اور  اعجاز پیٹل کی بہترین بلّے بازی کے سبب یہ مقا بلہ ڈراہو گیا ۔ اندھیرے کے سبب کَل پانچویں دِن کا کھیل روک دیاگیا ۔ اُس وقت نیو زی لینڈ کے 9؍ وکٹوں کے نقصان پر165؍ رن بن چکے تھے ۔ کیریئر کے آغاز میں سنچری بنا نے والے شرے یس ایئر کو مین آف دی میچ کااعزاز دیا گیا ۔

***** ***** ***** 


آخر میںخاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...

٭ تینوں زرعی قوانین کی منسوخی کا بِل کَل پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں میں منظور

٭   گزشتہ پارلیمانی اجلاس کے آخری دِن راجیہ سبھا میں ہنگا مہ آرائی کرنے والے مخالف جما عتوں کے12؍ اراکین پارلیمنٹ معطل 

٭ آئندہ22؍ تا28؍ دسمبر کے دوران ریاستی اسمبلی کا سر مائی اجلاس ممبئی میں

٭ ریاست کے ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی اراکین کی تعداد میں اضا فے کی تجویز منظور 

٭ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے

کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں تبا دلۂ خیال 

٭ ریاست میں پرائمری اسکولوں کا کَل سے ہو گا آغاز‘ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی صد فیصد ٹیکہ کاری لازمی


اِسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبر نامہ یو ٹیوب چینل  آکاشوانی سماچار اورنگ آباد Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کبھی بھی سن سکتے ہیں۔ 

٭٭٭٭٭


No comments: