Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 November 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ :ٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۹ ؍ نومبر ۲۰۲۱ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
مرکزی اور ریاستی حکومت نے گھر گھر جاکر کورونا وائرس تدارکی ٹیکے دینے کی مہم شروع کی ہے۔اس مہم میں ہم سب شامل ہوکر دونوں خوراک وقت ِ مقررہ پرلیں۔اسی طرح جس نے اب تک ویکسین نہیںلیاوہ ویکسین لینے میں تعاون کریں۔
کورونا وائرس کاخطرہ ہنوزباقی ہے۔ا س بات کوذہن میں رکھیں۔ خود کی اور دوسروں کی فکر کریں۔ ماسک کا استعمال کریں۔ محفوظ سماجی فاصلہ برقراررکھیں۔ہاتھ ،چہرہ بارباردھوئیں۔کووِڈ 19- سے متعلق مزید معلومات اور مدد کیلئے 011-23 97 80 46 اور 1075 ؍ اس قومی امدادی مرکز سے یا 020- 26 12 73 94 اس ریاستی
امددی مرکز سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
چند اہم خبروں کی سر خیاںسماعت کیجیے...
٭ پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کا آج سے آغاز‘ تر میمی تینوں زرعی قوانین منسوخ کرنے کے ضمن میں
بِل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جا ئے گا
٭ اومیکرون وائرس کے مدّنظر بین الاقوامی تجا رتی مسا فر طیارہ خد مات دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں مر کزی حکو مت دوبارہ غور کرے گی
٭ مرکزی حکو مت کی ہدایتوں کا انتظار کیے بغیر ضروری احتیا طی اقدامات کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ ریاست میں پرائمری اسکولس شروع کرنے کے ضمن میں شعبہ صحت کی جانب سے راہ نما خطو ط جاری ‘ اومیکرون کے پس منظر میں آج کا بینی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جا ئے گا
٭ ریاست میں832؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج ‘ مراٹھواڑہ میں4؍ افراد فوت تاہم 39؍ متاثرین
٭ اِنڈین بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا اختتام ‘ مشہور قلم کار پر سُن جوشی کو اِس سال کا
Indian Film Personality of the Year Award
اور
٭ کانپور ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں نیو زی لینڈ کے سامنے جیت حاصل کرنےکے لیے
284؍ رنز کا ہدف
اب خبریں تفصیل سے....
پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس 23؍ دسمبر تک جاری رہے گا ۔ تر میمی تین زرعی قوانین کو مسترد کر نے کے ضمن میں بِل وزیر زراعت نریندر سنگھ تو مر آج پارلیمنٹ میں پیش کریں گے ۔ اِس سلسلے میںخبر مو صول ہوئی ہے۔
اِسی بیچ اجلاس کے پس منظر میں کَل سنسد بھوَن میں کُل جماعتی میٹنگ ہو ئی ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ‘ پارلیما نی امور کے وزیر پر لہاد جو شی ‘ کانگریس رہنما ملکارجُن کھر گے ‘ سماج وادی پارٹیکے رام گو پال یادَو ‘ بہو جن سماج پار ٹی کے ستیش چندر مِشرا‘ نیشنل کانفرنس کے فاروق عبد اللہ ‘ ریپبلیکن پارٹی کے رام داس آٹھو لے اِسی طرح درَمُک ‘ وائی ایس آر کانگریس ‘ لوک جن شکتی پارٹی ‘ اپنا دَل اِن پارٹیوں کے رہنما اِس میٹنگ میں موجود تھے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت کانگریس نے اپنے لوک سبھااراکین کو آج اجلاس میں حاضر رہنے کے لیے وہیپ جاری کر دیے ہیں۔
***** ***** *****
بین الاقوامی تجارتی مسا فر طیارہ خد مات دو بارہ شروع کرنے کے تاریخ پر مرکزی حکو مت دو بارہ غور کرے گی ۔ اومیکرون اِس نئے کووِڈ وائرس کے پس منظر میں مرکزی داخلہ سیکریٹری اَجئے کمار بھلّا کی قیادت میں کَل ہوئی ایمر جنسی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ کووِڈ احتیا طی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کے ضمن میں اِس موقعے پر گفت و شنید ہوئی ۔ ملک میں بین الاقوامی مسا فروں کے داخلے کے ضمن میں سخت ہدایتیں جاری کی گئی ہیں ۔
مسافروں کے RTPCR ٹیسٹ سفر سے قبل ایئر خد مات پورٹل پر اپ لوڈ کرنا اور 14؍ دن کے سفر کی رپورٹ پیش کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔سفر سے72؍ گھنٹے قبل RTPCR ٹیسٹ کرنا ہو گا ۔
***** ***** *****
کووِڈ کے اومیکرون اِس نئے وائرس کی روک تھام کے لیے مرکزی حکو مت کی ہدایتوں کا انتظار کیے بغیر ضروری فیصلے جنگی پیما نے پر لینے کی ہدایت وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے دی ہیں۔ ریاست کے تمام ڈویژنل کمشنرس ‘ ضلع کلکٹرس‘ پولس کمشنرس ‘ پولس سپرنٹنڈنٹس ‘ چیف آ فیسرس سے کَل وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے میٹنگ لی۔ اِس موقعے پر وہ مخا طب تھے ۔ صحت عامّہ وزیر راجیش ٹو پے ‘ طبّی تعلیمی وزیر امِت دیشمکھ‘ ایکشن فورس کے ڈاکٹر سنئجے اوک کے علا وہ کئی افسران اِس میٹنگ میں موجود تھے۔
***** ***** *****
ہم سب میں بد احتیا طی میںاضا فہ ہوا ہے ۔ اِس جانب توجہ مبذول کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ماسک کا استعمال نہیں کر نے والوں ‘ اصول و ضوابط کی پامالی کرنے والوں اور غیر ضروری ہجوم کر نے والوں پر سخت کار وائی کرنے کی ہدایت دی ۔ ریاست میں دو بارہ لاک ڈائون نہیں چا ہیےتو کووِڈ احتیا طی تدابیر پر عمل کر ناہو گا ۔ یہ بات کہتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بین الاقوامی اِسی طرح اندورن ملک مسافروں کی سخت جانچ کر نے کے نظر یے سے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت تمام ضلع کلکٹرس کو اِس موقعے پر دی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
دریں اثناکورونا وائرس کے نئے اومیکرون وائرس کے پس منظر میں ریاست کے پرائمری اسکولس شروع کرنے کے ضمن میں آج ریاستی کا بینی میٹنگ میں فیصلہ کیا جا ئے گا۔ ریاست میں اسکولس شروع کرنے کے سلسلے میں شعبہ صحت نے رہنما خطو ط جا ری کر دیے ہیں۔ 2؍ افراد کے در میان چھ فٹ کا فاصلہ ‘ ماسک کا استعمال ضروری ‘ سینی ٹائزر کا استعما ل‘تدریسی اور غیر تدریسی ملا زمین کی مکمل ٹیکہ کاری ضروری قرار دی گئی ہے۔ اسکول میں اجتما عی دُعا ‘ ہجوم کے پروگرامس سے پر ہیز کریں ‘ سوئمنگ پُل کا استعمال نہ کریں ۔جنھیں کوئی علا مات نہیں ہے صرف انہیں داخلہ دیں ‘ طلبا کےاسکول بس میں ہجوم نہ ہو اس کا خیال رکھیں ایسی ہدایتیں شعبہ صحت نے تعلیمی محکمے کو دی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل832؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 66؍ لاکھ34؍ ہزار444؍ ہو گئی ہے۔ کَل33؍ مریض دوران علاج چل بسے ‘ ریاست میں اِس وبا سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ40؍ ہزار941؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات
2؍ اعشا ریہ ایک دو فیصدپر بر قرار ہے ۔ کَل 841؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 64؍ لاکھ
81؍ ہزار640؍ مریض کورونا وائرس وباسے نحات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ نجات کی شرح 97؍ اعشا ریہ 7؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال8؍ ہزار193؍ مریضوں کا علاج جا ری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل39؍ نئے کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ تا ہم 4؍ مریض دوران علاج
لقمۂ اجل بن گئے ۔ مر نے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے کے 2؍ تاہم جالنہ اور بیڑ اضلاع کا فی کس ایک مریض شامل ہیں۔ لاتور ضلعے میں13؍ نئے کورونا وائرس مریض پائے گئے ۔ اورنگ آ باد 11؍ ناندیڑ7؍ جالنہ 3؍ بیڑ اور ہنگولی ضلعوں میں فی کس 2؍ اِسی طرح عثمان آ باد ضلعے میں کَل کووِڈ کا ایک مریض پا یا گیا ۔ پر بھنی ضلعے میں کَل کووڈسے متاثرہ ایک بھی مریض منظر عام پر نہیں آ یا ۔
***** ***** *****
آزادی کا امرت مہوتسو گرام پنچا یت سے پارلیمنٹ تک مختلف پروگرامس کے ذریعے سے منا یا جا رہا ہے۔ اِس ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اطمیان کا اظہار کیا ہے ۔ وہ کَل آکاشوانی پر من کی بات اِس پروگرام میں عوام سے مخا طب تھے۔ ادیواسی سماج کی آزادی لڑائی میں قر با نی کے مد نظر ملک نے ادیواسی گورو ہفتہ منا یا یہ بات وزیر اعظم نے کہی ۔
***** ***** *****
بھارت یہ فلم تیار کرنے کا ہی نہیں بلکہ فلمیں تیار کرنے کےعمل کا مرکز بنا نے کی ہماری کوشش ہے۔ یہ بات اطلا عات و نشر یات وزیر انو راگ ٹھا کُر نےکہی ہے ۔ وہ کَل گوّا میں52؍ ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول IFFI کی شاندار اختتامی تقریب سے مخا طب تھے۔ مشہور کوِی ‘ قلم کار پر سُن جو شی کو اِس سال کا
Indian Film Personality of the Year Award دیا گیا ۔ انوراگ ٹھا کُر کے ہمراہ گوّا کے وزیر اعلیٰ پر مود سا ونت ‘ مشہور ادکارہ مادھو ری دِکشت کے ہاتھوں پر سُن جو شی کا شال ‘ یادگاری نشانی اور صداقت نا مہ دے کر استقبال کیا گیا ۔ نِکھِل مہاجن کی ڈائریکٹ کی ہوئی گوداوری اِس فلم کو جیو ری کا خاص ایوارڈ روپیہ میور دیا گیا ۔
***** ***** *****
نیو زی لینڈ کے خلاف کانپور میں جاری پہلے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت نے اپنی دوسری پاری میں کَل234؍ رنز بناکر اِننگ ختم کر نے کا اعلان کیا اور نیو زی لینڈ کو بلّے بازی کے لیے مد عو کیا ۔ نیو زی لینڈ کو جیت کے لیے 284؍ کا نشا نہ دیاگیا ہے۔ نیو زی لینڈ نے کَل چو تھے دِن کھیل ختم ہو نے تک دوسری اننگ میں ایک وکٹ کے نقصان پر 4؍ رنز بنا لیے تھے ۔ آج کھیل کا پانچواں اور آخری دِن ہے ۔نیو زی لینڈ کو جیت کے لیے اب بھی
280؍ رن در کار ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس کا آج سے آغاز‘ تر میمی تینوں زرعی قوانین منسوخ کرنے کے ضمن میں
بِل آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جا ئے گا
٭ اومیکرون وائرس کے مدّنظر بین الاقوامی تجا رتی مسا فر طیارہ خد مات دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں مر کزی حکو مت دوبارہ غور کرے گی
٭ مرکزی حکو مت کی ہدایتوں کا انتظار کیے بغیر ضروری احتیا طی اقدامات کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ ریاست میں پرائمری اسکولس شروع کرنے کے ضمن میں شعبہ صحت کی جانب سے راہ نما خطو ط جاری ‘ اومیکرون کے پس منظر میں آج کا بینی میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جا ئے گا
٭ ریاست میں832؍ نئے کورونا وائرس متاثرین مریضوں کا اندراج ‘ مراٹھواڑہ میں4؍ افراد فوت تاہم 39؍ متاثرین
٭ اِنڈین بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا اختتام ‘ مشہور قلم کار پر سُن جوشی کو اِس سال کا
Indian Film Personality of the Year Award
اور
٭ کانپور ٹیسٹ کر کٹ مقابلے میں نیو زی لینڈ کے سامنے جیت حاصل کرنےکے لیے
284؍ رنز کا ہدف
اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment