Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 March 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۶ ؍ مارچ ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ مرکزی حکو مت نے مُلک میں نافذ کر رکھی ہے غیر اعلانیہ ایمر جنسی ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی
مودی حکو مت پر تنقید
٭ مہاراشٹر قا نون سازاسمبلی کا بجٹ اجلاس اختتام پذیر ‘ اجلاس کے دوران17؍ بِلوں کو کیا گیا منظور
٭ آنےوالے تعلیمی سال کی شروعات سے پہلے ریاست کے سبھی اسکو لوں میں
CCTV کیمرے نصب کیے جا ئیں‘ اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ کے احکا مات
اور
٭ اِنڈین پریمئر لیگ IPL کی آج سے ہو رہی ہے شروعات ‘ پہلا مقابلہ چینئی سوپر گنکس اور
کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے در میان ہو گا
کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے 4؍ آسان طریقے اپنائیں ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنائے رکھیںٹیکہ لگوائیں اور ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔کووڈ- 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے
ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46 یا 1075 ؍پرکال کریں۔
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت نے مُلک میں غیر اعلا نیہ ایمر جنسی نافذ کر رکھی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی ۔ اِس دوران اُنھوں نے صحا فیوں سے اپیل کی کہ وہ خبریں بنا تے وقت صبرو تحمل سے کام لیں ۔ مرکزی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اِندرا گاندھی نے ملک میں اعلا نیہ ایمر جنسی نافذ کر دی تھی لیکن مرکزی حکو مت نے غیر اعلا نیہ ایمر جنسی کا نفاذ کر رکھا ہے ۔اُنھوں نے اراکینِ اسمبلی سے کہا کہ چاہے وہ حکو مت میں ہوں یا اپو زیشن میں لیکن اِس بات کا خیال رکھیں کہ وہ اِس ملک کے شہری ہیں اور سبھی کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چا ہیے ۔ اُدھوٹھا کرے نے اپو زیشن سے اپیل کی کہ وہ ریاستی حکو مت کے کام کاج پر نکتہ چینی ضرور کریں لیکن اچھّے کام کی تعریف بھی کریں ۔ اُنھوں نے اپو زیشن اراکین پر الزام لگا تے ہوئے کہا کہ وہ صرف شکا یتیں کرنے کے لیے گور نر سے ملا قات کر نے جا تے ہیں۔تاہم اُنھوں نے اپو زیشن اراکین سے یہ بھی کہا کہ وہ گور نر کا جواب بھی سُن لیا کریں ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ گور نر کورونا وائرس کے وبائی حا لات کے دوران ریاستی حکو مت اور انتظا میہ کی جدو جہد کی تعریف کی ہے اور اِس کار کر دگی کو قابِل فخر قرار دیا ہے ۔
اِس بیچ اپو زیشن اراکین ‘ وزیر اعلیٰ کی تقرری سے غیر مطمئین نظر آئے ۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے اُن کسی بھی موضوع پر بات نہیں کی ہے۔ اِس کے بعد اپو زیشن اراکین نے ایوان سے واک آئوٹ کر دیا ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر قا نون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس کَل اختتام پذیر ہوا ۔ اجلاس کے دوران بجٹ سمیت علا قائی خود مختار اِداروں میں اصلاحات سے متعلق بِل ‘ مہاراشٹر امداد باہمی تر میمی تیسرا بِل اور مراٹھی راج بھاشا بِل سمیت 17؍ بِل دو نوں ایوانوں میں اتفاق ِ رائے سے منظور کیے گئے ۔ ریاستی قا نون ساز اسمبلی کا مانسوسن اجلاس اب 18؍ سے28؍ جولائی کے در میان ہو گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ واٹر گریڈ منصوبے کو مرحلہ وار طریقے سے مکمل کرنے کی یقین دہا نی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کر وائی ہے ۔ اجیت پوار کَل قا نون ساز اسمبلی میں بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے ساتھ نا انصا فی نہیں ہونے دی جا ئے گی ۔ اجیت پوار نےمزید کہا کہ مراٹھواڑہ واٹر گریڈ منصوبے کو آگے بڑھا نے کے لیے وہ اپنے عہد کے پا بند ہیں اور اُن کا موقف ہے کہ وہ مراٹھواڑہ کے لوگوں کو پینے کا پا نی ملنا چا ہیے ۔اُنھوں نے کہا کہ حکو مت اِس منصوبے پر مرحلہ وار طریقے سے آگے بڑھنے کا اِدارہ رکھتی ہے اور پہلے مرحلے میں اورنگ آباد کے پیٹھن میں واقع جا ئیکواڑ ڈیم سے قریب کے پیٹھن اور ویجا پور تعلقوں میں کام ہو گا ۔ اجیت پوار نے مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے عوام سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ جب تک مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت کے پاس کام کرنے کا موقع ہے ۔ تب تک مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے ساتھ انصاف ہو گا ۔
***** ***** *****
ریاست کے سبھی اسکولوں میں آنے والے تعلیمی سال کی شروعات سے پہلے CCTV کیمرے نصب کرنے کی ہدایت اسکو لی تعلیم کی وزیر وَرشا گائیکواڑ نے دی ہے ۔ گائیکواڑ کَل ریاستی قا نون ساز کونسل میں بول رہی تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں حکو مت اور علاقائی خود مختار اِداروں کے مِلا کر کُل65؍ ہزار اسکول ہیں جن میں صرف1624؍ اسکو لوں میںCCTV کیمرے لگے ہیں ۔
***** ***** *****
ہڑ تال پر گئےایس ٹی کار پوریشن کے ملازمین سے31؍ مارچ تک کام پر رجوع ہونے کی اپیل ٹرانسپورٹ کے ریاستی وزیر اور ایس ٹی کارپوریشن کے چیر مین انیل پَرب نے کی ہے ۔ کَل ریاستی اسمبلی میں بولتے ہوئے پرَب نے کہا کہ ملا زمین کے کام پر لَوٹنے کے بعد اُن کے مطا لبات پر ضرور غور کیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
NSEL گھپلہ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے شیو سینا رہنما اور رکن اسمبلی پر تاپ سر نائیک کی 11؍ کروڑ35؍ لاکھ روپیوں کی جائیداد ضبط کر لی ہے ۔
دریں اثناء پر تاپ سر نائیک نے بتا یا کہ ED نے اُنھیں تھا نے اور میرا روڈ پر واقع جائیدادیں اور ہیرا نندانی کا گھر ضبط کر لینے کی نوٹِسیں بھیجی ہیں ۔ اِس کے علا وہ اُن کے رہائشی گھر کو ضبط کرنے کی نوٹِس بھی دی گئی ہے ۔
سر نائیک نے کَل قا نون ساز اسمبلی میں اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ وہ ED کی اِس کا راوئی کو عدالت میں چیلنج کریں گے ۔ ساتھ ہی سر نائیک نے مزید کہا کہ اُنھیں عدالتی نظام پر پورا بھروسہ ہے ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
گزشتہ روز مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے245؍ نئے پا زیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اِس وبا ء کی شروعات کے بعد سے اب تک پا زیٹیو ہئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر78؍ لاکھ
73؍ ہزار231؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل ریاست میں 2؍ کورونا مریضوں کی موت کا اندراج ہوا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس وباء سے جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار779؍ تک جا پہنچی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے346؍ مریضوں کو کورونا وائرس سے
صحت یاب ہو نے کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہا راشٹر میں اِس بیما ری سے ٹھیک ہونے والوں کی کُل تعداد 77؍ لاکھ24؍ ہزار560؍ ہو گئی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب 98؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریض کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر 892؍ رہ گئی ہے اور یہ سبھی مریض ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں7؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔ اِن میں اورنگ آبا دضلعے سے 3؍ بیڑ سے2؍ اور لاتور اور پر بھنی ضلعوں سے ایک- ایک مریض شامل ہے۔ مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعوں ناندیڑ‘ عثمان آباد ‘ جالنہ اور ہنگولی میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے پاٹو دا تعلقے کے ناگے واڑی میں ملا وٹی دودھ تیا رکر رہے ایک مرکز پر کار وائی کرتے ہوئے پولس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ اسسٹنٹ پولس سپرنٹنڈنٹ پنکج کُما وَت کی ٹیم نے یہ کار وائی کی ۔
پولس نے گرفتار کیے گئے ملزم اَپّا صاحب تھورو ے سے160؍ لیٹر ملا وٹی دودھ اور ملا وٹ میں استعمال ہونے والے کیمیکلس اور دیگر ساز و سامان ضبط کیا ہے ۔
***** ***** *****
اِس سال ایک اپریل کو نئی دِلّی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں ’’ پریکشہ پے چر چا ‘‘ پروگرام منعقد ہو گا ۔ یہ اِس پروگرام کا پانچواں سال ہو گا اور اِس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی امتحان دینے والے طلباء کی رہنما ئی کریں گے ۔ اِس بیچ وزیر اعظم مودی کَل صبح 11؍ بجے آکاشوانی سے نشر ہونے والے اپنے ما ہانہ خطاب ’’ من کی بات ‘‘ کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوں گے ۔ کَل نشر ہونے والا پروگرام اِ س سلسلے کی87؍ ویں قسط ہو گا ۔
***** ***** *****
پیٹھن کے سنت ایکناتھ مہاراج کی جا ترا کَل ختم ہوئی ۔ اِس کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے مختلف حصوں سے پیٹھن آئے عقیدتمند اپنے واپسی کے سفر پر روانہ ہو گئے ہیں ۔ اِس دوران سنت سا ہیتہ کے محقق اور پروفیسر طا ہر پٹھان نے کہا کہ سنت ایکناتھ مہاراج نے مراٹھی زبان میں کئی تصا نیف تر بیت دی ہیں تا ہم اُن پر تحقیق نہیں ہوئی ہے ۔
اورنگ آباد ضلعے کے پھلمبری تعلقے کے سنت سا وتا مالی کالج میں منعقدہ 2؍ روزہ قو می سیمنار کا کَل طاہر پٹھان کے کلیدی خطبے سے آغاز ہوا ۔ اِس دوران اُنھوں نے یہ بات کہی ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بھارتی آئین کی اہم قدریں آزادی ‘ مسا وات اور بھائی چارہ فرانسیسی انقلاب نے دنیا کو دی ہے لیکن فرانسیسی انقلاب سے بہت پہلے بھارتی سنتوں نے اِن قدروں کو اپنے عمل کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کر دیا تھا ۔
***** ***** *****
بیڑ کے شیو سینا تعلقہ نائب سر براہ گنیش مورے کَل ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی ۔ وہ40؍ برس کے تھے ۔ حادثہ اُس وقت رونما ہوا جب مورے اپنی ٹو وہیلر پر بیڑ سے لِمبے گنیش کی جانب جا رہے تھے کہ اُنھیں کسی نا معلوم گاڑی سے ٹکرّ مار دی ۔ حادثے میں گنیش مورے کے سر پر شدید چو ٹیں آئیں اور موقعے پر ہی اُن کی موت ہو گئی ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگIPL 2022 آج سے شروع ہو رہا ہے ۔ اِس مرتبہIPL میں 10؍ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔اِس سالBCCI نے 2؍ نئی ٹیموں لکھنئو سو پر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کو IPL میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ IPL کا پہلا مقا بلہ آج شام ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں چینئی سو پر کنگس اور کو لکا تہ نائٹ رائیڈرس کے بیچ کھیلا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بارپھر سن لیجیے
٭ مرکزی حکو مت نے مُلک میں نافذ کر رکھی ہے غیر اعلانیہ ایمر جنسی ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی
مودی حکو مت پر تنقید
٭ مہاراشٹر قا نون سازاسمبلی کا بجٹ اجلاس اختتام پذیر ‘ اجلاس کے دوران17؍ بِلوں کو کیا گیا منظور
٭ آنےوالے تعلیمی سال کی شروعات سے پہلے ریاست کے سبھی اسکو لوں میں
CCTV کیمرے نصب کیے جا ئیں‘ اسکولی تعلیم کی وزیر ورشا گائیکواڑ کے احکا مات
اور
٭ اِنڈین پریمئر لیگ IPL کی آج سے ہو رہی ہے شروعات ‘ پہلا مقابلہ چینئی سوپر گنکس اور
کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے در میان ہو گا
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment