Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 March 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۹ ؍ مارچ ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ نیا لیبر قا نون ‘ نجی کاری وغیرہ مطالبات کے لیے تمام ملک کے مزدوروں کی 2؍ روزہ ہڑ تال
٭ ریاستی بر قی بورڈ کے کسی بھی کمپنی کی نجی کاری ہونے نہیں دی جا ئے گی ‘ وزیر توانائی ڈاکٹر نِتِن رائو ت کا تیقن
٭ بر قی ملازمین تنظیم کے ساتھ وزیر توانائی کی آج کی میٹنگ منسوخ
٭ ریاست میں کووڈوباء کے 110؍ تاہم مراٹھواڑہ میں2؍ نئے متاثرین
٭ گنّا کشید اور شکر پیدا وار میں مہاراشٹر سرِ فہرست
اور
٭ بیڑ کے کا کو- نانا وِکاس فرنٹ کے 5؍ کارپوریٹرس شیو سینا میں شامل
اب خبریں تفصیل سے....
مرکزی حکو مت کے نئے لیبر قا نون اِسی طرح نجی کاری پالیسی کے خلاف بینک ملازمین اور بر قی محکمہ کے ملازمین نے کَل سے2؍ روزہ ملک گیر ہڑ تال شروع کی ہے ۔ آل اِنڈیا بینک اِمپلائز اسو سِیشن اور ملازمین تنظیم کی مشتر کہ ایکشن کمیٹی نے اِس ہڑ تال کی حمایت ظا ہر کی ہے ۔ کوئلہ ‘ فولاد صنعت ‘ ٹیلی کمیو نیکیشن شعبہ اِسی طرح عوامی صنعت کے ملازمین اِس ہڑ تال میں شامل ہوئے ۔ ہڑ تال کی وجہ سے کئی قو می بینکس بند رہے جس کی وجہ سے صارفین کو
دشواری پیش آ ئی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں بھارتیہ ٹریڈ یو نین سینٹر -سیٹو اور آئیٹک کے تحت آ شا اور گروپ پرموٹرس ‘ اسکولی نیو ٹریشن غذائیت اِسی طرح اُمید ابھیان کے تمام ملازمین ہڑ تال میں شامل ہوئے ۔ شہر کے کرانتی چوک میں احتجاج کیا گیا ۔ بر قی ملازمین‘ اِنجینئرس ‘ افسران اور کانٹریکٹ ملازمین بھی اِس ہڑ تال میں شامل ہوئے ۔ اورنگ آباد ضلعے کے ویجا پور اِسی طرح پیٹھن تعلقوں میں بھی احتجاج کیا گیا ۔ آج دیہی علاقوں میں
15؍ سے20؍ مقا مات پر ملک گیر ہڑ تال کے ضمن میں آئیٹک کے احتجاج کیے جا ئیں گے ۔ اِس کی اطلا ع ایکشن کمیٹی کے کامریڈ رام باہیتی نے دی ۔
***** ***** *****
پر بھنی میں آل اِنڈیا ڈاک ملازمین تنظیم کی جانب سے شنیوار بازار کے ہیڈ آفس کے روبرو احتجاج کیا گیا ۔ اِسی بیچ پر بھنی ضلع محصول ملازمین تنظیم کے کَل ایک روزہ علامتی ہڑ تال کی جِس کی وجہ سے ضلعے کے محصول مِشنری کا کام کاج کئی مقا مات پر مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ عثمان آباد میں محصول ملازمین تنظیم کے گروپ سی کے ملازمین نے کَل علا متی ہڑ تال کی اِس کی وجہ سے عثمان آ باد ضلعے میں محصول محکمہ کا کام کاج مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ شو لا پور ‘ پال گھر اور واشم میں بھی احتجاج کیے گئے ۔
***** ***** *****
ریاستی بر قی بورڈ کے کسی بھی کمپنی کی نجی کاری ہونے نہیں دی جا ئے گی ۔ ایسا تیقن وزیر توا نائی ڈاکٹر نِتن رائوت نے دیا ہے ۔ وہ کَل ناگپور میں صحا فیوں سے مخا طب تھے۔ ہڑ تال پر گئے ہوئے 27؍ بر قی تنظیموں کے عہدیداروں سے رائوت نے کَل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خطا ب کیا اور ہڑ تال واپس لینے کی اپیل کی ۔
دریں اثناء بر قی ملازمین تنظیموں کے ساتھ مجوزہ آج کی میٹنگ منسوخ کرنے کا فیصلہ وزیر توانائی ڈاکٹر نِتن رائوت نے لیا ہے ۔ہڑ تال واپس لینے کی اپیل کرنے کے با وجود ملازمین تنظیموں کی جانب سے ردّ عمل ظاہر نہ کرنے پر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ یہ بات رائوت نے کہی ۔
***** ***** *****
شیو سینا کی اورنگ آ باد شا خ کی جانب نے پیٹرول ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف کَل عوامی تحریک مذمتی احتجاج شہر کے ہر وارڈ اِسی طرح چو راہوں پر کیا گیا ۔ اِس احتجا ج میں اُن علاقوں کے شیو سینک کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ جالنہ میں بھی گاندھی چمن چوک میں پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضا فے کے خلاف احتجا ج کیا گیا ۔ شیو سینا کے رہنما سابق وزیر ارجُن کھو تکر ‘ ضلع صدر بھاسکر امبیکر کی رہنمائی میں یہ احتجاج کیا گیا ۔ مرکزی حکو مت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی گئی ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے 110؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 78؍ لاکھ73؍ ہزار619؍ ہو گئی ہے ۔ اِس وباء سے کَل کوئی بھی مریض لقمۂ اجل نہیں بنا ۔ ریاست میں اب تک اِس بیما ری سے مر نے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47؍ ہزار780؍ ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ87؍ فیصد ہے ۔ کَل72؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 77؍ لاکھ
24؍ ہزار875؍ مریض کوونا وائرس وباء سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ 11؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 964؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل بیڑ ضلع میں2؍ کورونا وائرس متا ثرین مریض پائے گئے ۔ اورنگ آباد ‘ پر بھنی ‘ ناندیڑ‘ عثمان آ باد ‘ جالنہ اور ہنگولی اِسی طرح لاتور ضلعے میں کَل ایک بھی نئے مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔
***** ***** *****
ریاست نے گنّا کشید اور شکر پیدا وار میں اِس سال ملک میں پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ ریاست میں اب تک 11؍ کروڑ 12؍ لاکھ34؍ ہزار میٹرک ٹن گنّا کشید کیا گیاہے ۔ اِس کی وجہ سے 11؍ کروڑ54؍ لاکھ18؍ ہزار کوئنٹل شکر کی پیدا وار ہوئی ۔ اِس کی اطلاع شکر کمشنر شیکھر گائیکواڑ نے دی ۔ وہ کَل سانگلی میں مخا طب تھے ۔ اِس سلسلے میں دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ آسٹریلیاء‘ چین ‘ تھائی لینڈ اور پاکستان اِن مما لک کو بھی اِس مر تبہ مہاراشٹر نے پیچھے کر دیا ہے ۔
***** ***** *****
بیڑ میں کاکو-نانا وِکاس فرنٹ کے 5؍ کارپوریٹرس نے کَل سابق وزیر جئے دت شِر سا گر کی موجود گی میں شیو سینا میں شمو لیت اختیار کی ۔ بیڑ میں جا ری اندھا دُھن کام کاج سے بیڑ کے رہائشی بیزار ہو گئے ہیں ۔ تاہم ابھی وقت نہیں گیا ہم سب اِس سے با ہر نکل کر دو بارہ کام میں لگ جا ئیں یہ بات شِر سا گر نے کہی ۔ شیو سینا کو اب حقیقت میں طا قت مل گئی ہے یہ بات اُنھوں نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
بیڑ میں مقا می جرائم شاخ نے کَل چوروں کی ایک ٹو لی کو حراست میں لیا ۔ اِس ٹو لی نے 27؍ جرائم قبول کیے ۔ مہاراشٹر سمیت گوا میں بھی اِس ٹو لی نے جرائم کیے اِس کی اطلا ع کار گذار پولس سپرنٹنڈنٹ سُنیل لانجے وار نے دی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭ نیا لیبر قا نون ‘ نجی کاری وغیرہ مطالبات کے لیے تمام ملک کے مزدوروں کی 2؍ روزہ ہڑ تال
٭ ریاستی بر قی بورڈ کے کسی بھی کمپنی کی نجی کاری ہونے نہیں دی جا ئے گی ‘ وزیر توانائی ڈاکٹر نِتِن رائو تج کا تیقن
٭ بر قی ملازمین تنظیم کے ساتھ وزیر توانائی کی آج کی میٹنگ منسوخ
٭ ریاست میں کووڈوباء کے 110؍ تاہم مراٹھواڑہ میں2؍ نئے متاثرین
٭ گنّا کشید اور شکر پیدا وار میں مہاراشٹر سرِ فہرست
اور
٭ بیڑ کے کا کو- نانا وِکاس فرنٹ کے 5؍ کارپوریٹرس شیو سینا میں شامل
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment