Wednesday, 30 March 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں تاریخ : 30 ؍ مارچ 2022 وقت : صبح 09.00 ؍ سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 30 March 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۳۰   ؍  مارچ  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...


٭ مرکزی حکو مت کی پرائیویٹائزیشن پالیسی کے خلاف بجلی ملازمین کی ہڑ تال کا اعلان واپس ‘ ملازمین کی تنظیم کی وزیر توانا ئی سے ہوئی بات چیت کے بعد ہڑ تال واپس لینے کا ہوا اعلان 

٭ مرکزی حکو مت کی جل شکتی وِزارت کے

Catch The Rain 2022 

   منصوبے کا 

صدر جمہوریہ کےہاتھوں ہو آغاز قو می جل انعا مات میں مہاراشٹر نے حاصل کیے 4؍ انعا مات 

٭ تعلیمی نصاب مکمل کر چکے اسکولوں کو اپریل کے مہینے میں کھُلے رکھنے کی ضرورت نہیں ‘ 

ریاستی ایجو کیشن کمشنر کی وضاحت 

اور

٭ مہا راشٹر میں2؍ اپریل تک گرم لو کی شدید لہرکی پیشن گوئی ‘عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل 


  اب خبریں تفصیل سے....

مرکزی حکو مت کی پرائیو یٹائزیشن پالیسی کے خلاف بجلی ملازمین کی جانب سے ہڑ تال کا اعلان کَل واپس لے لیا گیا ۔ مہاراشٹر بجلی ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے صدر مو ہن شر ما نے یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ایکشن کمیٹی کی وزیر توا نائی نتِن رائوت سے کَل ہوئی بات چیت اطمینان بخش رہی ۔ مو ہن شر ما نے بتا یا کہ نتِن رائوت نے اُنھیں یقین دہانی کر وائی ہے کہ مہاراشٹر کی بجلی کمپنیوں کا پرائیو ٹائزیشن نہیں ہو گا ۔

شر ما نے مزید کہا کہ وزیر توا نائی نے بجلی ملازمین کے سبھی مطالبات پر 3؍ سے4؍ دنوں میں مثبت انداز میں کار وائی کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ شر ما کے مطا بق وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ ہڑ تال میں شامل ہوئے ملازمین پر کسی بھی طرح کی کار وائی نہیں ہو گی ۔ 

اِس بیچ ہڑ تال کے پس منظر میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کَل نتِن رائوت نے کہا کہ مہا راشٹر کی مہا وِکاس آگھاڑی حکو مت ‘ پرائیو یٹائزیشن کی حمایت نہیں کرے گی ۔

***** ***** ***** 

دوسری جانب اورنگ آباد ضلعے کے بینک ملازمین نے کَل دوسرے دن بھی اپنی ہڑ تال جاری رکھی  اور بینکوں کے سامنے مظا ہرے کیے ۔ اِس دوران ملازمین نے نئے کامگار قا نون  اور پرائیو یٹائزیشن پالیسی کے خلاف تحریری مواد بھی تقسیم کیا ۔ کامگار تنظیم آئیٹک کی جانب سے پیٹھن تحصیل دفتر پر احتجاج کیا گیا ۔ 

ناندیڑ میں بھی ریاستی ملازمین کی تنظیم کی جانب سے ناندیڑ ضلع کلکٹر دفتر پر پرائیویٹائزیشن کے خلاف آندو لن کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت کے جل شکتی وزارت کی جانب سے شروع کیے جا رہے  Catch The Rain  2022

 منصوبے کا کَل صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند کے ہاتھوں آغاز ہوا ۔ اِس دوران صدر جمہوریہ نے قو می جَل انعا مات بھی تقسیم کیے ۔ اِس موقعے پر ریاستی ‘ تنظیمی اور انفرادی سطح پر 11؍ گیارہ زمروں میں

 57؍ انعامات دئے گئے ۔ اِن میں مہاراشٹر نے4؍ انعامات حاصل کیے ہیں۔ اِن میں اورنگ آباد کی غیر سر کاری تنظیم گرام وِکاس ‘ شو لا پور ضلعے کی سُر ڈی گرام پنچایت ‘ رتنا گیری ضلعے کی داپو لی نگر پنچایت  اور  روز نامہ ایگرو وَن شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

آنگن واڑی خاد مائوں ‘ مِنی آنگن واڑی خادمائوں  اور معا ونین کی خد مات ختم ہونے یا اچا نک موت کے بعد یکمشت ادا کی جانے والی رقم کے منصوبے کے تحت 100؍ کروڑ  روپئے تقسیم کرنے کے فیصلے کو وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے منظوری دیدی ۔ کَل ہوئی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ لیا ۔

***** ***** ***** 

تعلیمی سال نصاب مکمل کر چکے اسکو لوں کو اپریل کے مہینے میں بلا وجہ کھُلے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مہا راشٹر کے ایجو کیشن کمشنر سورج مانڈھرے نے یہ وضاحت کی ۔ ایک خانگی نیوز چینل سے بات کر تے ہوئے مانڈھرےنے کہا کہ جو اسکول کورونا وائرس کے دوران اپنا تعلیمی نصاب مکمل نہیں کر پائے ہیں صرف اُنہیں ہی 


اپریل کے مہینے میں اسکول چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔مانڈھرے نے مزید کاہ کہ اگلا تعلیمی سال جون مہینے کے وسط سے شروع ہو گا اور اسکولوں کو مئی کے مہینے میں چھُٹیاں رہیں گی لہذا مئی کےمہینے میں طئے شدہ چھٹیوں کا منصوبہ تبدیل کر نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اِس دوران مانڈھرے نے حکو متی احکا مات کو صحیح طریقے سے سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے اسکا لر شِپ امتحانات ‘ جون مہینے کے آخر میں ہوں گے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارت رتن ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر جینتی جوش وخروش سے منا ئی جائے اور اِس بارے میں ضروری احکا مات محکمہ داخلہ کی جانب سے جلد ہی جاری کیے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ کَل ممبئی میں سہیا دری گیست ہائوس میں ہوئی میٹنگ میں بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ گزشتہ 2؍ سالوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ڈاکٹر امبیڈ کر جینتی اور بر سی پر تحمّل سے کام لیا گیا اور احتیاط بر تی گئی جو کہ قابل تعریف ہے ۔وزیر اعلیٰ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ اب کورونا وائرس کا اثر کم ہو گیا ہے  اور  ریاست بھر میں احتیا طی تدا بیر پر عمل کر تے ہوئے دھوم دھام سے امبیڈکر جیتنی منا نے کے لیے احکا مات جاری کرنے کی ہدایت انتظا میہ کو دے دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کورونا وائرس کے دوران طلباء کے خلاف درج کیے گئے کیسیز واپس لیے جا ئیں گے ۔ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے یہ بات کہی۔ ایک خانگی نیوز چینل سے گفتگو کر تے ہوئے پاٹل نے کہا کہ طلباء کو پاسپورٹ بنوا نے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں پیش آرہی دشوا ریوں کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ نے یہ اہم فیصلہ لیاہے ۔ وزیر داخلہ نے بتا یا کہ جلد ہی یہ بات ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں رکھی جا ئے گی ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کورونا وائرس کے 103؍ پا زیٹیو مریض پائے گئے ۔ اِس طرح اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک ریاست میں کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 78؍ لاکھ73؍ ہزار722؍ ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز ریاست میں ایک بھی کورونا موت نہیں ہوئی ۔ مہاراشٹر میں اب تک ایک لاکھ47؍ ہزار780؍ کورونا مریض اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد ہے ۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 107؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو لَوٹے ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیماری سے ٹھیک ہو نے والوں کی کُل تعداد77؍ لاکھ

24؍ ہزار982؍ ہو گئی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب98؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ فی الحال پورے مہا راشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر960؍ رہ گئی ہے  اور  اِن سبھی مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے۔

***** ***** ***** 


مراٹھواڑہ میں کَل3؍ افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ۔ یہ تینوں مریض بیڑ ضلعے سے ہیں۔ مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعوں ‘ اورنگ آباد ‘ پر بھنی ‘ ناندیڑ‘ عثمان آ باد ‘ جالنہ ‘ ہنگولی  اور  لاتور میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن میں کانٹریکٹ پر کام کر رہے ملازمین سے وصول کی گئی 5؍ کروڑ روپیوں کیEPFرقم واپس لَوٹا نے کی ہدایت ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے دی ہے ۔ عدالت نے اِس بارے میں PF دفتر کو

 احکا مات جاری کیے ہیں ۔ اپنے حکم میںعدالت نے کہا کہ PF دفتر ‘ 5؍ اپریل  یا  اُس سے پہلے یہ رقم میونسپل کارپوریشن کو واپس لو ٹا ئے ۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے میں پولس نے دھماکہ خیز مادّے کا بڑا ذخیرہ ضبط کیا ہے ۔ ضلعے کے اَونڈھا ناگناتھ تعلقے کے شِر لا تا نڈا میں ہٹّا پولس کی جانب سے مارے گئے چھا پے میں جلیٹِن کی321؍ چھڑ یاں اور500؍ ڈیٹو نیٹرس

 ضبط کیے گئے ہیں ۔

***** ***** ***** 


ہنگولی ضلعے میں اسٹیٹ بینک آف اِنڈیا کی برانچ31؍ مارچ کو رات10؍ بجے تک کھُلی رکھنے کی ہدایت ضلع کلکٹر جِتندر پاپلکر نے دی ہے ۔ صلعے کے ہنگولی ‘ بسمت ‘ کلمنوری ‘ اَونڈھا ناگناتھ  اور  سین گائوں میں سر کاری رقو مات کے لین دین مکمل کرنے کے لیے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

ناندیڑ ضلعے کے مُکھیڑ تعلقے میں6؍ ہزار  روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے 2؍ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مُکھیڑ پنچایت سمیتی سے پر موشن میں منظوری کی گئی رقم کا بِل جاری کر وانے کے بدلے سر کاری ملازم گجا نن پینڈ کر نے شیخ شاد کے ذریعے شکایت گذار سے 10؍ ہزار  روپیوں کی رشوت مانگی تھی ۔ بات چیت کے بعد 6؍ ہزار  روپئے دینے پر اتفاق ہوا ۔ بعد میں6؍ ہزار  روپئے قبول کرتے ہوئے شیخ شاد کو گرفتار کر لیا گیا ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے دھارور میں آگ لگنے کے واقعے میں اپنی بہن اور چھو ٹے بچوں کو بچانے کی کوشش میں ایک نو جوان کی موت ہو گئی ۔ مہلوک نو جوان روی تڑ کے  کے گھر میں کَل دوپہر آگ لگ گئی جس سے گھر میں رکھا گیس سلینڈر دھما کے سے پھٹ پڑا ۔ اِس دوران روی نے اپنی بہن  اور  2؍ چھو ٹے بچوں کو آگ سے تو بچا لیا لیکن شدید طور پر جھلس جانے سے اُس کی موت ہو گئی ۔

***** ***** ***** 


مہاراشٹر میں2؍ اپریل تک گرم لو چلنے کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے ۔ وِدربھ  اور  مراٹھواڑہ کے بیشتر مقا مات اور وسطی مہا راشٹر کے کچھ حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں اوسط کے مقابلے کا فی اضا فہ ہوا ہے ۔ وِدربھ اور مراٹھواڑہ کے کئی ضلعوں میں کَل پارہ40؍ ڈگری کے پار رہا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل سب سے زیادہ 42.9 ؍ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت اکو لہ میں درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطا بق ریاست کے کئی ضلعوں کو یلو الرٹ پر رکھا گیا ہے ۔ محکمے کے مطا بق اورنگ آباد ‘ جالنہ  اور  ہنگولی سمیت وِدربھ میں آج سے 2؍ اپریل تک درجہ حرارت میں کا فی اضا فہ ہو گا ۔ عوام سے گر می اور دھو پ سے بچنے کے لیے احتیا طی تدا بیر اختیار کر نے اور ضرورت نہ ہونے پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 





اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے 

٭ مرکزی حکو مت کی پرائیویٹائزیشن پالیسی کے خلاف بجلی ملازمین کی ہڑ تال کا اعلان واپس ‘ ملازمین کی تنظیم کی وزیر توانا ئی سے ہوئی بات چیت کے بعد ہڑ تال واپس لینے کا ہوا اعلان 

٭ مرکزی حکو مت کی جل شکتی وِزارت کےCatch The Rain 2022    منصوبے کا صدر جمہوریہ کےہاتھوں ہو آغاز قو می جل انعا مات میں مہاراشٹر نے حاصل کیے 4؍ انعا مات 

٭ تعلیمی نصاب مکمل کر چکے اسکولوں کو اپریل کے مہینے میں کھُلے رکھنے کی ضرورت نہیں ‘ ریاستی ایجو کیشن کمشنر کی وضاحت 

اور

٭ مہا راشٹر میں2؍ اپریل تک گرم لو کی شدید لہرکی پیشن گوئی ‘عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل 


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: