Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 March 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۲۸ ؍ مارچ ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ کسانوں‘ مزدوروں‘ اِنجینئروں اور چھو ٹے کاروباریوں کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بتا یا
’’میک اِن اِنڈیا ‘‘ کی طا قت ‘ آکاشوانی کے پروگرام من کی بات میں کیا مُلک سے خطاب
٭ جلد شروع کیا جا ئے گا ناگپور سے شِر ڈی کے در میان سمرُدّھی ہائی وے ‘ شہری تر قیات کے
وزیر ایکناتھ شِندے نے کیا اعلان
٭ نئے کامگار قانون اور پرائیویٹائزیشن کے خلاف مُلک بھر میں آج سے 2؍ روزہ ہڑ تال ‘
5؍لاکھ سے زیادہ بینک ملازمین بھی ہڑ تال میں شامل
اور
٭ مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ‘ جالنہ ‘ پر بھنی اور ہنگولی ضلعوں میں29؍ سے31؍ مارچ کے
درمیان گرم لوُ چلنے کی پیشن گوئی ‘ عوام سے احتیا ط برتنے کی اپیل
کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے 4؍ آسان طریقے اپنائیں ماسک پہنیں، دوگز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بر قرار رکھیںٹیکہ لگوائیں اور ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔کووڈ- 19سے متعلق جانکاری اور رہنمائی کے لئے
ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46 یا 1075 ؍پرکال کریں۔
اب خبریں تفصیل سے....
کسان‘ مزدور‘ اِنجینئر اور چھو ٹے کاروباری ’’میک اِن اِنڈیا ‘‘ کی طا قت ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات کہی ۔ وزیر اعظم مودی ‘ آکاشوانی سے نشر ہونے والے اپنے ما ہا نہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات ‘‘ کے ذریعے کَل عوام سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ بھارت نے گزشتہ ہفتے 400؍ اَرب ڈالر یعنی 30؍ لاکھ کروڑ روپیوں کی بر آمدات کا ہدف حاصل کیا ہے ۔
اِس دوران مودی نے عثمان آ باد کی ہینڈ لوم منصوعات کا بھی ذکر کیا ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مرکزی حکو مت نے گزشتہ سال ’’گورنمنٹ Eمارکیٹ پلیس ‘‘ ویب سائٹ کے ذریعے چھو ٹے کاروباریوں سے قریب ایک لاکھ کروڑ روپیوں کی منصوعات خریدی ہیں ۔ اِس دوران مودی نے 7؍ اپریل کو منائے جانے والے صحت کے عالمی دِن کے تنا ظر میں پدم انعام یافتہ 126؍ سالہ بابا شیوا نند کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ اِس عمر میں بھی اُن کی پھُر تی دوسروں کے لیے ترغیب ہے ۔
اِس بیچ وزیر اعظم مودی نے گر میوں میں پر ندوں کے لیے پانی کا انتظا کرنے اور روزآ نہ استعمال کے دوران پانی کی بچت کرنے کی اپیل کی ۔ اُنھوں نے کہا کہ پانی کی بچت کرنے کی اِس مہم میں بچے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ مودی نے 23؍ مارچ کو منائے گئے شہیددِن کی منا سبت سے مُلک کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کا بھی ذکر کیا اور اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے اگلے مہینے منائی جانے والی ڈاکٹر امبیڈ کر جینتی اور مہا تماپھُلے جینتی کے ضمن میں اِن عظیم شخصیات کے کاموں کا بھی ذکر کیا ۔
***** ***** *****
با لا صاحب ٹھا کرے سمرُدّھی ہائی وے کا ناگپور سے شِر ڈی پہلا حصہ جلد ہی شروع ہو جا ئے گا ۔ محکمہ تعمیرات ِ عامّہ اور شہری تر قیات کے ریاستی وزیر ایکناتھ شِندے نے یہ اطلا ع دی ۔ شِندے ‘ کَل ناگپور میں سمرُدّھی ہائی وے کے کام کے پہلے مر حلے کا معائنہ کرنے کے بعد بول رہے تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ شِر ڈی سے ناگپور کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور اِس حصے کا افتتاح مئی کے مہینے میں کرنے کی تجویز ہے ۔
شِندے نے کہا کہ ہائی وے پر فی الحال ٹول نا کے بنا نے کا کام جاری ہے ۔ ساتھ ہی شِندے نے بتا یا کہ جنگلی جانوروں کی حفاظت کے نقطہ نظر سے سمرُدّھی ہائی وے کا کام کیا گیاہے اور جانوروں کو سڑک کے ایک جانب سے دوسری جانب جانے کے لیے سمرُدّھی ہائی وے میں8؍ اوور پاس اور 76؍ انڈر پاس بنا ئے گئے ہیں۔
***** ***** *****
نئے کا مگار قا نون اور پرائیو یٹائزیشن کے خلاف ملک بھر کی مزدور تنظیمیں آج سے2؍ دنوں کی ہڑ تال کر رہی ہیں۔ مہاراشٹر کے بجلی ملازمین ‘ افسران اور اِنجینئروں کی سنگھرش سمیتی نے بتا یا کہ اِس ہڑ تال میں بجلی ملازمین ‘ افسران اور اِنجینئروں کی بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے ۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر کے 6؍ پن بجلی مراکز کے پرائیو یٹائزیشن اور علحدہ زرعی بجلی کی کمپنی قائم کرنے کے فیصلے کے خلاف یہ ہڑ تال ہو رہی ہے ۔
اِس بیچ آج سے شروع ہو رہی 2؍ روزہ ہڑ تال میں 5؍ لاکھ سے زیادہ بینک ملازمین بھی شامل ہوں گے ۔ بینک ملازمین اور افسران کی تنظیم ‘ بینک ایمپلائز فیڈریشن کے سیکریٹری دیوی داس تلجا پور کر نے یہ جا نکاری دی ۔
دوسری جانب اورنگ آباد بلڈنگ کانٹریکٹرس اسو سی ایشن بھی اپنے مختلف مطالبات کی یکسوئی کے لیے ایک اپریل سے چار اپریل تک علامتی کام بند آندو لن کرے گی ۔
دریں اثناء بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ہڑ تال پر جانے سے روکنے کے لیے مہاراشٹر حکو مت نے ضروری خد مات کی فراہمی سے متعلق قانون’’ میسما ‘‘ گزشتہ آدھی رات سے لاگو کر دیا ہے۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی 31؍ مارچ سے ’’ مہنگائی مُکت بھارت ‘‘ آندو لن کرے گی ۔ کانگریس کے ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے یہ اعلان کیا ۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پار ٹی سر کار مہنگائی پر قا بو پانے میں نا کام رہی ہے اور چُنائو ختم ہوتے ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضا فہ کیا جا رہا ہے ۔پٹو لے نے کہا کہ عوام کی کمر توڑ نے والی اِس مہنگائی کے خلاف کانگریس آندو لن کر نے جا رہی ہے ۔ وہیں مرکزی حکو مت کے خلاف آج سے شروع ہو رہی مزدور تنظیموں کی2؍ روزہ مُلک گیر ہڑ تال کو کانگریس نے اپنی حمایت کا ا علان کیا ہے ۔
***** ***** *****
اِس بیچ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے داموں میں ہو رہے اضا فے کے خلاف شیو سینا بھی میدان میں اُتر آئی ہے ۔ شیو سینا کا رکنوں نے بڑھتی مہنگائی کے لیے مرکزی حکو مت کو ذمہ دار ٹھہرا تے ہوئے کَل اورنگ آباد میں مظا ہرے کیے ۔ شہر کے کرانتی چوک میں کیے گئے مظاہروں میں شیو سینا کار کنان نے گیس سلینڈر اپنے کندھو ں پر اُٹھا رکھے تھے اور مرکزی حکو مت کے خلاف بینرس لہرا رہے تھے ۔ شیو سینا کی جانب سے آج سے شہر کے مختلف علاقوں اور دیہی علاقوں میں آندو لن کیے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹرمیں کَل ایک دِن میں140؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض سامنے آئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریا ست میں اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 78؍ لاکھ
73؍ ہزار509؍ ہو گئی ہے ۔ اِس دوران اِس بیما ری سے کَل ریاست میں ایک موت کا اندراج ہوا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار
780؍ ہو گئی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ رفیصد رہی ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے 106؍ افراد کو کورونا وائرس سے صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس وباء سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر77؍ لاکھ24؍ ہزار803؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب
98؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد گھٹ کر 926؍ رہ گئی ہے
اور یہ سبھی مریض ریا ست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں گزشتہ روز آٹھ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا ۔ اِن میں6؍ مریض اورنگ آ باد ضلعے سے ہیں جبکہ 2؍ مریضوں کا تعلق ناندیڑ اور پر بھنی ضلعو سے ہے ۔ مراٹھواڑہ کے دوسرے ضلعوں عثمان آ باد ‘ بیڑ ‘ جالنہ ‘ ہنگولی اور لاتور میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی چاروں زرعی یو نیور سیٹیوں کے پوسٹ گریجویٹ کور سیز میں داخلوں کے لیے آن لائن در خواستیں پیش کرنے کی مُدّت31؍ مارچ تک بڑ ھا دی گئی ہے ۔ اِس کے علا وہ امتحا نی فیس ادا کرنے کی مُدّت بھی بڑھا کر
2؍ اپریل تک کر دی گئی ہے ۔ زرعی یو نیور سیٹیوں کے پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں داخلوں کے لیے 11؍ سے13؍ جون کے دوران مہاراشٹر میں17؍ مراکز پرCETامتحان ہو گا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے مہا گامی گُرو کُل اِدارے میں منائے جا رہے شا رَنگ دیو مہوتسو کی کَل شروعات ہوئی ۔ اِس فیسٹیول کے دوران رقص کی قدیم روایات کو بازیاب کرنے کی کوشش کی جا تی ہے ۔ فیسٹیول کے پہلے دِن مہا گامی گُرو کُل کی ڈائریکٹر پار وتی دَتّہ نے رقص کی قدیم روایات اور اُن کی مقبو لیت پر روشنی ڈالی ۔
***** ***** *****
محکمہ موسمیات نے مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں گرم لُو چلنے کی پیشن گوئی کی ہے ۔ اِس کے مطا بق مراٹھواڑہ کے اورنگ آباد ‘ جالنہ ‘ پر بھنی اور ہنگولی ضلعوں میں 29؍ سے31؍ مارچ کے دورمیان درجہ حرارت میں اضا فہ ہو سکتا ہے ۔ اِس دوران لوگوں سے گھروںسے با ہر نکلتے وقت احتیا طی تدا بیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے ویجا پور تعلقے کے ساوکھیڑا گنگا گائوں میں کَل اعلی الصبح ایک چیتے کے حملے میں 2؍ کسان
زخمی ہو گئے ۔ یہ دو نوں کسان موٹر سائیکل پر کھیت میں فصلوں کو پانی دینے کے لیے جا رہے تھے ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں آمد ورفت کی سہو لتوں سے کاروبار کو فروغ ملے گا ۔ تعمیرات ِ عامّہ کے ریاستی وزیر اشوک چو ہان نے یہ بات کہی ۔ چو ہان کے ہاتھوں کَل لاتور ضلعے کے رینا پور تعلقے کے کھروڑا میں مختلف تر قیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ۔ چو ہان نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی مثبت نظر یے کے ساتھ تر قیاتی کاموں کو تر جیح دی جا ئے گا ۔
***** ***** *****
سوئس بیڈ مِنٹن اوپن چیمپن شِپ میں بھارتی کھلاڑی پی وی سِندھو نے خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے ۔ سِندھوں نے کَل کھیلے گئے فائنل مقابلے میں تھائی لینڈ کی ’’ او بُسان ‘‘ کو 21-16؍ اور 21-8؍ کے سیٹوں میں شکست دی ۔
دوسری جانب مر دوں کےسنگلز میں بھارتی کھلاڑی ایچ ایس پر نوئےکو فائنل میں ہار کا سامنا کر نا پڑا ۔ ایچ ایس پر نو ئے کو فائنل مقابلے میں اِنڈو نیشیا کے جو نا تھن کِرسٹی نے12-21؍ اور 18-21؍ کے سیٹوں میں شکست دی ۔
***** ***** *****
نیو زی لینڈ میں جاری خواتین کے ICCعالمی کپ کر کٹر مقابلوں میں گروپ میچیز کے آخری میچ میں کَل جنو بی افریقہ نے بھارت کو 3؍ وکٹ سے ہرا دیا ۔ اِس ہار کے ساتھ ہی بھارتی خواتین ٹیم کا عالمی کپ کا سفر ختم ہو گیا ہے ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے
٭ کسانوں‘ مزدوروں‘ اِنجینئروں اور چھو ٹے کاروباریوں کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بتا یا
’’میک اِن اِنڈیا ‘‘ کی طا قت ‘ آکاشوانی کے پروگرام من کی بات میں کیا مُلک سے خطاب
٭ جلد شروع کیا جا ئے گا ناگپور سے شِر ڈی کے در میان سمرُدّھی ہائی وے ‘ شہری تر قیات کے
وزیر ایکناتھ شِندے نے کیا اعلان
٭ نئے کامگار قانون اور پرائیویٹائزیشن کے خلاف مُلک بھر میں آج سے 2؍ روزہ ہڑ تال ‘
5؍لاکھ سے زیادہ بینک ملازمین بھی ہڑ تال میں شامل
اور
٭ مراٹھواڑہ کے اورنگ آ باد ‘ جالنہ ‘ پر بھنی اور ہنگولی ضلعوں میں29؍ سے31؍ مارچ کے
درمیان گرم لوُ چلنے کی پیشن گوئی ‘ عوام سے احتیا ط برتنے کی اپیل
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment