Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 31 March 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ۳۱ ؍ مارچ ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلائو کم ہو جانے کی وجہ سے کَل سے ما سک سے
نجات کے علا وہ تمام پا بندیاں ختم کر دی جائے گی ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے
٭ مرکزی اور ریاستی سر کا ری ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں3؍ فیصد اضا فہ ‘ ریاستی حکو مت کے
ملازمین کو مہنگائی بھتّے کے بقا یہ جات دینے کا فیصلہ
٭ ریاست کے28؍ شہروں کو کچرے پر پروسیسنگ کرنے کے لیے 433؍ کروڑ74؍ لاکھ
روپیوں کا فنڈ
٭ دُکانوں اور اِداروں کے نام کے بورڈ مراٹھی میں آ ویزاں کا آرڈیننس جاری
٭ ریاست میں کووڈ وباء کے119؍ تاہم مراٹھواڑہ میں5؍ نئے مریضوں کا اندراج
٭ مراٹھواڑہ کے ریلوے راستوں کے پرو جیکٹس فوراً مکمل کیے جائیں ‘ رکن ِ اسمبلی
ستیش چوہان کا ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے سے مطا لبہ
اور
٭ دھو لیہ- شو لا پور قو می شاہراہ کی اراضی تحویل لینے میں بد نظمی کرنے کے جرم میں
اورنگ آباد کے رہائشی ڈِپٹی کلکٹر ششی کانت ہدگل معطّل
اب خبریں تفصیل سے....
ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلائو کم ہو جانے کی وجہ سے کَل یکم اپریل سے ماسک کے استعمال کی سختی کے علاوہ تمام پا بندیاں ختم کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ کی رضا مندی سے لیا جائے گا ۔ یہ بات وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہی ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ کَل سے ہنگامی قانون واپس لینے کا عمل شروع کیا جا ئے گا ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی۔ تاہم دنیا کے چند مما لک میں کورونا کی چو تھی لہر آ نے کی وجہ سے فی الحال ماسک سے نجات کا کوئی خیال ریاستی حکو مت نہیں کر رہی ہے ۔ اِس بات کی وضا حت ٹو پے نے کہی ۔
***** ***** *****
آئندہ آنے والے گڈی پاڑوا کے سلسلے میں نکالی جانے والی شو بھا یاترا کے ضمن میں کورونا ایکشن فورس نے مثبت سفارش کی ہے ۔ تاہم پا بندیوں میںنر می کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ لیں گے ۔ اِس کے لیے مزید ایک دِن انتظار کر نے کی اپیل اُنھوں نے کی ۔ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کی جینتی جوش و خروش سے منا نے کی اجازت ریاستی حکو مت نے دی ہے ۔ تاہم نظم و ضبط کے ساتھ یہ جینتی منا نے کی اپیل ٹو پے نے کی ہے ۔
***** ***** *****
مرکزی اور ریاستی سر کاری ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں3؍ فیصد اضا فہ کر دیا گیا ہے ۔ مرکزی کا بینہ کی کَل ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اِس کی وجہ سے اب مرکزی سر کاری ملازمین کا مہنگائی بھتّہ 34؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ مرکزی حکو مت کے47؍ لاکھ68؍ ہزار ملازمین اِسی طرح 68؍ لاکھ62؍ ہزارسبکدوش ملازمین کو اِس کا فائدہ حاصل ہو گا ۔
ریاستی حکو مت نے بھی مہنگائی بھتّے میں اضا فے کے سلسلے میں GR کَل جاری کیا ۔ اِس کے تحت تمام ملازمین کو28؍ فیصد کے بجائے31؍ فیصد شرح سے مہنگائی بھتّہ دیا جا ئے گا ۔ غیر تر میمی تنخواہ ڈھانچے کے تحت چھٹے تنخواہ کمیشن کے تنا سب سے تنخواہ حاصل کرنے والے ملازین کا مہنگائی بھتّہب 189؍ فیصد سے 196؍ فیصد کر دیا گیا ہے ۔ یکم جولای 2021 سے یہ فیصلہ عائد ہو گا ۔ 9؍ ماہ کا بقایہ ماہ مارچ کی تنخواہ میں نقد ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
کچرے کے انتظام پر پُر اثر طریقے سے عمل در آمد کرنے کے لیے مہاراشٹر کا تعا ون کرنے کے نظر یہ سے مرکزی حکو مت نے 3؍ اعشا ریہ 7؍ کروڑ میٹرک ٹن شہری کچرے پر پروسیسِنگ کرنے کے لیے 433؍ کروڑ74؍ لاکھ روپیوں کی تجویز کو منظو ری دی گئی ہے ۔ اِس میں مہاراشٹر کے28؍ شہری مقامی خود مختار اِدارے شامل ہیں ۔
***** ***** *****
ریاست کے دُکانوں اور اِداروں کے نام کی تختیاں مراٹھی دیو نا گِیری رسم الخط میں آ ویزاں کرنے کے سلسلے میں آرڈیننس جاری کیا گیا ۔ اِس کے تحت اب آئندہ ریاست کے تمام دُکانوں اِسی طرح اِداروں کو مراٹھی زبان میں نام کے بورڈ آ ویزاں کرنا لازمی کر دیا گیا ہے ۔ اِس سلسلے میں کابینہ کی منظوری سے مہا راشٹر شاپ اینڈ اِنسٹی ٹیوٹ ایکٹ 2017 میں تر میم کرنے کے ضمن میں بِل مالی بجٹ اجلاس کے دو نوں ایوانوں میں منظور کر لیا گیا ۔ اِس لیے ایکٹ کو گور نر نے منطوری دے دی ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء کے نئے119؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ73؍ ہزار841؍ ہو گئی ہے ۔ اِس وباء کی وجہ سے کَل 2؍ مریض چل بسے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار782؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشاریہ 87؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ کَل138؍ مریض شفا یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک77؍ لاکھ25؍ ہزار120؍ مریض کورونا وائرس سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ 11؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال 160؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل5؍ کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس میں اورنگ آ باد اور بیڑ اضلاع میں فی کس 2؍ اور عثمان آبادضلعے میں ایک مریض پا یا گیا ۔ پر بھنی ‘ ناندیڑ‘ جالنہ ‘ ہنگولی اِسی طرح لاتور ضلعے میں کَل کورونا وائرس سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں ریلوے کی پیٹ لائن کے لیے رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی کی جانب سے کوشش کی گئی ۔ اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے اورنگ آباد میں مجوزہ ریلوے پِیٹ لائن جالنہ میں منتقل نہ کریں ۔ ایسا مطا لبہ کَل لوک سبھا میں کیا ۔ اِسی طرح شیواجی نگر میں ریلوے لائن کے التواء میں پڑے ہوئے کام کو فوراً شروع کرنے کا سوال اُٹھا یا اور کام میں ہو رہی تاخیر کے سلسلےمیں مرکزی ریلوے کابینہ سے وضاحت طلب کی ۔
***** ***** *****
صنعتی اِسی طرح سیاحتی نظر یہ سے اہمیت کے حامل مراٹھواڑہ کے التواء میں پڑے ریلوے راستوں کے پرو جیکٹس فوراً مکمل کیے جا ئیں ۔ ایسا مطالبہ مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی ستیش چو ہان نے ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے سے کیا ہے ۔ چو ہان نے کَل دِلّی میں دانوے سے ملا قات کر کے اُنھیں اِ س سلسلے میں میورینڈم پیش کیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد کے رہائشی ڈِپٹی کلکٹر ششی کانت ہد گل کو معطّل کر دیا گیا ہے ۔ کار گذار سب ڈیویژنل آفیسر اِسی طرح اراضی تحویل آفیسر کے عہدے پر رہتے ہوئے اُنھوں نے دھو لیہ- شو لا پور قو می شاہراہ 211؍ کی اراضی تحویل میں دیگر اراضی کو شاہراہ کے قیب کی اراضی بتا کر تقریباً41؍ کروڑ روپیوں کا اضا فی فنڈ دیا ہے ۔ اِس پر یہ کار وائی کی گئی ۔ معطّلی کے دوران ہد گل ‘ ضلع کلکٹر سنیل چوہان کی رضا مندی کے بغیر ہید کوارٹر نہیں چھوڑیں گے ۔ یہ بات حکم نا مے میں کہی گئی ہے ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے اجنتا میں کھیت تا لاب میں تیر نےکے لیے گئے ہوئے3؍ اسکولی طلباءڈوب کر جا بحق ہو گئے ۔ عمیر خان نصیر خان پٹھان ‘ شیخ محمد انس عبد الحفیظ اور اِکرام خان ایوب خان پٹھان مرنے والوں کے نام ہے ۔ کَل دو پہر کے قریب یہ سانحہ پیش آ یا ۔
***** ***** *****
موسم :
آئندہ 3؍ سے4؍ یوم میں ریاست میں کئی مقا مات پر درجہ ٔ حرارت میں2؍ سے3؍ ڈگری سیلسِیس اضا فہ کا قیاس محکمہ ٔ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔ آکو لہ ضلعے میں سب سے زیادہ43؍ اعشا ریہ ایک ڈگر سیلسیس درجہ ٔ حرارت درج کیا گیا ۔
مراٹھواڑہ کے چند اضلاع میں گرم لہر جاری ہے ۔ شہری اپنی فکر کریں ۔ ایسی اپیل انتظامیہ نے کی ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ
٭ ریاست میں کورونا وائرس کا پھیلائو کم ہو جانے کی وجہ سے کَل سے ما سک سے
نجات کے علا وہ تمام پا بندیاں ختم کر دی جائے گی ‘ وزیر صحت راجیش ٹو پے
٭ مرکزی اور ریاستی سر کا ری ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں3؍ فیصد اضا فہ ‘ ریاستی حکو مت کے
ملازمین کو مہنگائی بھتّے کے بقا یہ جات دینے کا فیصلہ
٭ ریاست کے28؍ شہروں کو کچرے پر پروسیسنگ کرنے کے لیے 433؍ کروڑ74؍ لاکھ
روپیوں کا فنڈ
٭ دُکانوں اور اِداروں کے نام کے بورڈ مراٹھی میں لگا نے کا آرڈیننس جاری
٭ ریاست میں کووڈ وباء کے119؍ تاہم مراٹھواڑہ میں5؍ نئے مریضوں کا اندراج
٭ مراٹھواڑہ کے ریلوے راستوں کے پرو جیکٹس فوراً مکمل کیے جائیں ‘ رکن ِ اسمبلی
ستیش چوہان کا ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے سے مطا لبہ
اور
٭ دھو لیہ- شو لا پور قو می شاہراہ کی اراضی تحویل لینے میں بد نظمی کرنے کے جرم میں
اورنگ آباد کے رہائشی ڈِپٹی کلکٹر ششی کانت ہدگل معطّل
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment