Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 02 June 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲ ؍ جون ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ امداد باہمی تنظیموں کو گورنمنٹ ای مارکیٹ پلس پورٹل سے خریداری کرنے کی
مرکزی کا بینہ نے دی منظوری
٭ مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے شروع کی بجلی سے چلنے والی بسیں
٭ رکشہ ڈرائیوروں کے لیے کارپوریشن قائم کیا جائے گا ‘ وزیر حمل و نقل کا اعلان
٭ ریاست میں کَل مزیدایک ہزار81؍ کورونا مریض پائے گئے
اور
٭ بیڑ نگر پالیکا کے چیف آفیسر ڈاکٹر اُتکرش گُٹّے سمیت 4؍ ملازمین بد نظمی اور بد دیانتی کی
پاداش میں معطل
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مرکزی کا بینہ نے گورنمنٹ ای مارکیٹ پلس یعنی
GeM
نامی پورٹل سے ملک بھر کی امداد باہمی تنظیموں کو ضرورت کے مطابق خریداری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشر یات انوراگ سنگھ ٹھا کُر نے کابینی اجلاس کے بعد صحافیوں کو یہ اطلاع دی ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ حکو مت کے اِس فیصلے کے باعث امداد باہمی تنظیموں کو کُھلے اور شفاف طریقے سے مناسب قیمتیں حاصل ہوں گی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ 8؍ لاکھ 54؍ ہزار سے زیادہ امداد باہمی تنظیمیں اور اُن کے 27؍ کروڑ سے زیادہ ممبران کو اِس کا فائدہو گا۔
***** ***** *****
مختلف مطالبات کی تکمیل کے لیے ہفتہ بھر سےآندو لن کرنے والی ریاست بھر کی نر سوںکے مطالبات پر
15؍ جولائی تک غور وخوض کرکے عمل در آمد کیا جا ئےگا ۔ایسا تحریری تیقن ملنے کے بعد نر سوںنے کَل اپنا بے مدت آندو لن ختم کر دیا ہے۔ نرسوں کی ریاستی تنظیم نے یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ٹی بسوں کے قافلے میں اب بجلی سے چلنے والی بسیں بھی شامل کر لی گئی ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نےکَل پونا کے سوار گیٹ بس اسٹینڈ سے شِوائی نامی بجلی سے چلنے والی بس خد مات کا آغاز کیا ۔اِس موقعے پر الیکٹرک چارجنگ سینٹر کا بھی افتتاح عمل میں آ یا ۔وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے اِس تقریب میںآن لائن شر کت کی تھی ۔اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بس خد مات کوآلود گی نہ کرنے والی خد مات کیسے بنا یا جا سکتا ہے حکو مت اِس بات پر غور کر رہی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایس ٹی کارپوریشن میں بہتری لانے کے لیے نئے خیالات روبہ عمل لائے جا رہے ہیں ۔
اپنی تقریر میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ اُنھوں نے کہا کہ ایس ٹی بس مسافروں کو محفوظ اور معیاری خدمات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ عنقریب تمام ایس ٹی ڈِپو میں الیکٹرک چارجنگ سینٹر قائم کیے جا ئیں گے ۔
خیال رہے کہ شِوائی بسوں میں ACکی سہولت بھی ہے یہ بسیں صوتی آلودگی اور فضائی آلود گی بھی نہیں کر تی ۔ اِن بسوں میں موبائل چارجنگ کی سہو لت ‘ اینڈ رائڈ ٹی وی ‘ کیمرہ اور وائی فائی کی بھی سہولت دستیاب کر وائی گئی ہے ۔
اِس موقعے پر اپنی تقریر میں وزیر ِ حمل و نقل انیل پرب نے کہا کہ کورونا وائرس کی آفت کے دوران رکشہ ڈرائیوروں کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ حکو مت یہ بات جانتی ہے۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے رکشہ ڈرائیوروں کے لیے کارپوریشن قائم کرنے کا اعلان کیا ۔***** ***** *****
وزیر صحت راجیش ٹو پے نے کہا ہے کہ مہاراشٹر یا بھارت میں منکی پاکس سے متاثرہ ایک بھی مریض نہیں ہے لہذا منکی پاکس سے خوف زدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے ۔وہ کَل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ احتیا ط کے لیے تمام ہوائی اڈوں پربیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی طبی جانچ کی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
سائبر جرائم کی روک تھام کے مقصد سے جامعہ منصوبہ بندی کی جائے ۔وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے یہ ہدایت دی ہے ۔اِس خصوص میں کَل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں وہ مخاطب تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ سائبر جرام کے خاتمے کے لیے ریاستی پولس فورس کو ضروری آلات فراہم کیے گئے ہیں ۔ وزیر موصوف نے اِس شعبے میں خالی عہدے پُر کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ اِس کے علا وہ اُنھوں نے سائبر جرائم سے متعلق شکایات درج کروانے کے لیے شروع کی گئی ہیلپ لائن کی تشہیر اور مذکورہ جرائم کی روک تھام کے لیے حکو مت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے متعلق عوامی آگہی میں اضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میں کَل مزید ایک ہزار81؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر78؍ لاکھ88؍ ہزار167؍ ہو گئی ہے ۔ ریاست میں کَل ایک بھی کورونا مریض کی وفات نہیں ہوئی ۔
دوسری جانب 524؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد کَل شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک
77؍ لاکھ36؍ ہزار275؍ کورونا متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں 4؍ہزار
32؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔
***** ***** *****
بیڑ نگر پالیکا میں بد نظمی اور تر قیاتی کاموں میں بد دیانتی کرنے کی پاداش میں نگر پالیکا کے چیف آفیسر ڈاکٹر اُتکرش گُٹّے سمیت دیگر 2؍ اِنجینئرس اور 2؍ ملازمین کو معطل کر دیا گیا ۔ خیال رہے کہ مالی اجلاس کے دوران مملکتی وزیر پراجکت تنپورے نے رکن اسمبلی وِنائک میٹے کی توجہ دلائو نوٹِس کے بعد مذکورہ افسران کے خلاف کار وائی کرنے کا تیقن دیا تھا ۔ چیف آفیسر گُٹّے اور دیگر 4؍ ملازمین نے ایوان میں توجہ دلائونوٹِس زیر دوراں ہونے کے با وجود اِس سلسلے میں خاطر خواہ تفصیلات فراہم نہیں کی ۔ اِس کے علا وہ اعلیٰ افسران کے احکا مات کی بھی خلاف ورزی کی جس کے بعد اِن ملازمین کے خَلاف آئندہ احکامات تک معطلی کی کار وائی کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ کی سوامی رامانند تیرھ مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا24؍ واں جلسہ ٔ تقسیم ِ اسناد کَل منعقد کیا گیا تھا ۔ اِس میں گورنر اور یونیور سٹی کے چانسلر بھگت سنگھ کوشیاری نے آن لائن شر کت کی تھی ۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر اُدئے سامنت تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ اِس تقریب میں مختلف فیکلٹیز میںشاندارکامیابی حاصل کرنے والے کُل52؍ طلباء کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا ۔ اِس موقعے پر اپنے خطاب میں گورنر نے طلباء کو اچھا انسان بننے کی تلقین کی ۔
***** ***** *****
خلیجی ممالک جانے کے لیے اورنگ آباد سےفضائی خد مات شروع کرنے کے موضوع پر کَل اورنگ آ باد ایئر پورٹ اتھاریٹی اور عمرہ ٹور آپریٹرس کا ایک اجلاس اورنگ آباد طیرانگاہ پر منعقد کیاگیا تھا ۔ اِس موقعے پر اورنگ آباد ٹوریزم ڈیولپمنٹ فائونڈیشن کے صدر جسونت سنگھ راجپوت نے کہا کہ تمام عمرہ ٹور آپریٹرس سے مسافروں کی معلو مات حاصل کی جا رہی ہے ۔ یہ تفصیلات فضائی کمپنیوں کے سامنے پیش کی جا ئے گی ۔
***** ***** *****
جالنہ ضلعے میں گھن سائونگی تعلقے کے پارڈ گائوں میں اوّل درجے کا جانوروں کا دواخانہ شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ وزیر صحت راجیش ٹو پے نے ٹوئیٹ پیغام کے ذریعے یہ اطلاع دی ۔ خیال رہے کہ مراٹھواڑے کی سب سے بڑی مویشی منڈی پارڈ گائوں میں ہے اِسی لیے بیو پاریوں نے گائوں میں جانوروں کا دواخانہ شروع کرنے مطالبہ کیا تھا ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ریلوے ڈویژن میں پٹریوں کی مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے اورنگ آباد- حیدر آ باد ایکسپریس ٹرین29؍ جون تک سوموار ‘ بدھ اور سنیچر کے روز 2؍ گھنٹے 40؍ منٹ تاخیر سے چلے گی ۔ اِسی طرح ناندیڑ- میداچل مسافر گاڑی بھی اپنے طئے شدہ وقت سے ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر سے چلے گی ۔یعنی یہ گاڑی اب صبح6؍ بج کر35؍ منٹ پر روانہ ہو گی ۔ جنوب وسطی ریلوے نے یہ اطلاع دی ہے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں کل متواتر تیسرے دِن بھی مانسون سے قبل بارش ہوئی ۔ ہنگولی شہر میں دو پہر ساڑھے تین بجے کے آس پاس طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔
***** ***** ****
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2؍ دنوں میں کو کن ‘ وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ ےکے کچھ علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ کو کن اور وسطی مہاراشٹر کے کچھ علاقوں میں بادلوں کی گھن گرج اور بجلی کی گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہوائیں چلنے کا بھی امکا ن ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے...
٭ امداد باہمی تنظیموں کو گورنمنٹ ای مارکیٹ پلس پورٹل سے خریداری کرنے کی
مرکزی کا بینہ نے دی منظوری
٭ مہاراشٹر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے شروع کی بجلی سے چلنے والی بسیں
٭ رکشہ ڈرائیوروں کے لیے کارپوریشن قائم کیا جائے گا ‘ وزیر حمل و نقل کا اعلان
٭ ریاست میں کَل مزیدایک ہزار81؍ کورونا مریض پائے گئے
اور
٭ بیڑ نگر پالیکا کے چیف آفیسر ڈاکٹر اُتکرش گُٹّے سمیت 4؍ ملازمین بد نظمی اور بد دیانتی کی
پاداش میں معطل
علاقائی خبریں ختم ہوئی
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment