Friday, 24 June 2022

آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی خبریں' تاریخ : 24 جون 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 24 June 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۴   جون  ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ مہا وِکاس آ گھاڑی اسمبلی میں اکثر یت ثابت کر ے گی ‘ راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر شرد پوار کا تیقن 

٭ باغی اراکینِ اسمبلی آئندہ24؍ گھنٹوں کے دوران وزیر اعلیٰ سے ملا قات کریں ‘ مہا وِکاس آگھاڑی سے باہر آ نے کے اُن کے مطا لبے پر غور کیا جائے گا  ‘  

 رکنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کی اپیل 

٭ وزیر زراعت داد بھُسے سمیت مزید7؍ اراکین اسمبلی باغی ایکناتھ شندے گروپ میں شامل

٭ اسمبلی کے ڈِپٹی اسپیکر کی جانب سےشیو سینا گروپ لیڈر کے طور پر اجئے چو دھری کی نامزدگی قبول

کر نے کی وضاحت

٭ اسمبلی میں پارٹی کے قا نون ساز گروپ کے اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے ایکناتھ شِندے سمیت

12؍ اراکینِ اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا شیو سینا کا مطالبہ 

٭ NDA کی جانب سے صدارتی امید وار  دروپدی مُرمو آج داخل کریں گی اپنا پرچۂ نامزدگی

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے5؍ ہزار218؍ نئے مریض مراٹھواڑہ میں بھی 43؍ نئے متا ثرین کا اضا فہ


اب خبریں تفصیل سے...

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ اسمبلی میں یہ ثابت ہو جائے گا کہ مہا وِکاس آ گھاڑی کے پاس اکثر یت ہے یا نہیں ۔ شیو سینا میں بغا وت کے پیش نظر انہوں نے کَل نامہ نگاروں سے بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اِس طرح کی صورتحال انہوں نے کئی مرتبہ دیکھی ہے  جو اراکینِ اسمبلی گو ہاٹی گئے ہیں انہیں واپس اپنے حلقہ انتخاب میں آ نا ہو گا ۔ ایم ایل ایز واپس آنے پر حقیقت واضح ہو جا ئے گی ۔ پوار نے کہا کہ انہوں نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں باغی رہنما ایکناتھ شِندے پارٹی کی حمایت حاصل ہونے کی بات کہہ رہے ہیں ۔ پوار نے مزید کہا کہ

 CPI ‘  CPM  ‘ کانگریس   اور  دیگر قومی جماعتیں اُن کی حمایت نہیں کر تیں۔اُنہوں نے کہا کہ باغی اراکینِ کی جانب سے ہندتو کا مسئلہ صرف ایک بہا نہ ہے ۔

***** ***** ***** 

کانگریس کے ریاستی صدر نا ناپٹو لے نے کہا ہے کہ کانگریس مہا وِکاس آگھاڑی کی اتحادی جماعت ہے  اور  وہ اُس کا حصہ رہے گی ۔ وہ کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال جاری سیاسی اُتھل پُتھل کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی ہے  اور  وہ مہا راشٹر کا نقصان کر رہے ہیں ۔ پٹو لے نے کہا کہ ہما رے پاس عددی قوت موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکو مت اقلیت میں آ گئی ہے تو بی جے پی عدم اعتماد کی تحریک پیش کرے ۔

***** ***** ***** 

شیو سینا کے باغی رہنما ایکناتھ شِندے نے 43؍ اراکینِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کی دعویٰ کیا ہے ۔ گو ہاٹی کے ایک ہوٹل میں موجود اُن باغی اراکین کی تصا ویر  اور  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو چکے ہیں ۔ اِسی بیچ شیو سینا نے اِس دعوے کو مسترد کر دیا ہے ۔ ممبئی میں کَل منعقدہ صحا فتی کانفرنس میں شیو سینا کے تر جمان سنجئے رائوت نے الزام عائد کیا کہ سینا کے اراکینِ اسمبلی کو بی جےپی نے پھنسا کر ریاست کے باہر لے گئی ۔ باغیوں میں سے واپس آنے والے عثمان آ باد کے راکن اسمبلی کیلاش پاٹل  اور  وِدربھ کے نتِن دیشمکھ  اِس صحا فتی کانفرنس میں موجود تھے ۔ اِس موقعے پر انہوں نے اپنا تجر بہ بیا ن کیا ۔صحا فتی کانفرنس میں رائوت نے کہا کہ اگر شِندے گروپ  ‘  مہا وِکاس آ گھاڑی سے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہا ہے تو اُسے آئندہ 24؍ گھنٹوںکے دوران وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے سے ملا قات کر نا چاہیے ۔ اُن کی اِس مانگ پر غور کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے باغیوں سے گو ہاٹی میں بیٹھ کر خط و کتا بت نہ کرنے کی اپیل کی ۔ 

رائوت کے اِس بیان پر کانگریس  اور  راشٹر وادی کانگریس نے اعتراض کیا ہے ۔ اناج   اور  شہری رسد کے ریاستی وزیر  اور  این سی پی رہنما چھگن بھجبل نے کہا کہ رائوت کو ایسا بیان دینے سے پہلے اتحادیوں سے مشورہ کر لینا چاہیے تھا ۔ 

اِسی دوران کَل صبح اراکین اسمبلی آشیش جیسوال ‘  سدا سروڑکر ‘  دیپک کیسکر ‘  منگیش کُڈالکر  اور  گزشتہ شب  وزیر زراعت دادا بھُسے ‘  سنجئے راٹھوڑ ‘  رویندر پھاٹک گو ہاٹی جا کر شِندے گروپ میں شامل ہوگئے ۔

***** ***** ***** 

ایکناتھ شِندے نے اسمبلی میں سینا اراکین کے نمائندے کے طور پر بھرت گو گائو لے کا تقرری کا خط جاری کیا ہے ۔ اِس خط پر کچھ اراکینِ اسمبلی کی دستخطوں پر سوالیہ نشان لگا یا گیاہے ۔ اسمبلی کے ڈِپٹی اسپیکر نر ہری جھِرواڑ نے کَل نامہ نگاروں سے بات کر تے ہوئے بتا یا کہ اُن سب دستخطوں کی جانچ کی جائے گی ۔

اِسی دوران اسمبلی میں شیو سینا کے گروپ لیڈر کے طور پر سینا پر مُکھ اُدھو ٹھا کرے نے اجئے چو دھری کو نامزد کیا ہے ۔ اسمبلی کے ڈِپٹی اسپیکر نر ہری جھر واڑ نے بتا یا کہ اُنہوں نے اِس خصوص میں پیش کیے گئے مکتوب کو قبول کیا ہے ۔

اَجئے چو دھری نے ڈپٹی اسپیکر کو اُن 12؍ باغی اراکین کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کر نے والی12؍ در خواستیں پیش کی ۔ رکن پارلیمنٹ  ار وند ساونت نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی ۔ 

اِسی بیج باغی رہنما ایکناتھ شِندے نے کہا کہ وہیپ گروپ اجلاس میں حاضر رہنے کے لیے نہیں ہو تا ہے  ۔ انہوں نے کہا کہ عددی قوت نہ ہونے کے با وجود سینا نے غیر قا نو نی گروپ تیار کیا ہے  اِس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ اُن پر ہی قا نو نی کار وائی کی جائے ۔ انہوں نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے یہ مانگ کی ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


این ڈی اے کی جانب سے صدارتی امید وار دروپدی مُر مو آج اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کریں گی ۔ اِس خصوص میں اُنھوں نے کَل وزیر اعظم نریندر مودی سے ملا قات کی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے5؍ ہزار218؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اب تک اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد79؍ لاکھ50؍ ہزار240؍ ہو چکی ہے ۔ کَل اِس بیماری سے ایک مریض کی موت ہو گئی ۔ ریاست میں اب تک اِس مرض سے ایک لاکھ 47؍ ہزار893؍ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ ساتھ ہی کَل 4؍ ہزار989؍ کورونا مریض شفا یاب ہوئے ۔ ریاست میں اب تک77؍ لاکھ77؍ ہزار840؍ کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھر لَوٹ چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست میں 24؍ ہزار867؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہاہے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھوارہ میں بھی کَل کورونا کے43؍ نئے معاملے درج کیے گئے ۔ اِن میں اورنگ آباد ضلعے کے22؍ ناندیڑ11؍  اور  عثمان آ باد ضلعے کے 10؍ مریض شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد مغرب کے شیو سینا کے رکن اسمبلی سنجئے شِر ساٹ نے پارٹی کی جانب سے ملا قات کی اپیل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حق  و  انصاف کی خاطر تمام اراکین اسمبلی کی در خواست پر ایکناتھ شِندے کو یہ فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔ شِر ساٹ نے ایک خط کے ذریعے یہ جواب دیا ہے ۔ جِسے شِندے نے سو شل میڈیا پر جاری کیا ۔ اِس خط میں انہوں نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے غیر منا سب بر تائو کرنے  اور  اُن پر اعتماد نہ کر نے کا الزام عائد کیا ۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد ضلعے میں یومِ زراعت کے موقع پر آج سے یکم جو لائی تک کرشی سنجیو نی مہم چلا ئی جائے گی ۔ ہر گائوں  اور  ہر کسان تک زراعت کی جدید تکنیک پہنچا نے کے لیے چلائی جانے والی اِس مہم میں محکمۂ زراعت  اور  وسنت رائو نائک زرعی یو نیور سٹی کے ملازمین  اور  زراعت کے ماہرین کھیتوں میں جا کر کسا نوں کی رہنما ئی کریں گے ۔ محکمۂ زراعت نے ضلعے کے تمام کسانوں سے اِس مہم میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے ۔ بیڑ ضلعے میں بھی اِس مہم کو چلائے جا نے کی اطلاع ضلع کے زرعی افسر   بی  کے  جیجورکر  نے دی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِنسداد ِ رشوت ستانی محکمہ کی جانب سے مختلف کار وائیوں کے دوران کَل اورنگ آباد ‘  جالنہ  اور  ہنگولی اضلاع میں 6؍ افرادکو گرفتار کیا گیا ۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلع کے پیٹھن تعلقے کے ڈھور کِن میں بجلی کمپنی مہا وِترن کے ملازم کشور اگلے کو

4؍ ہزار  روپئےرشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ تیز ہوائوں کے سبب گھر کے قریب بجلی کے ٹو ٹے ہوئے تاروں کو دو بارہ جوڑ نے کے لیے اگلے نے رشوت کا مطالبہ کیاتھا ۔

وہیں جالنہ ضلعے کے راجور میں تلا ٹھی اپاّ کڑ کو 15؍ ہزار  روپئے قبول کر تے ہوئے حراست میں لیا گیا ۔ اِسی طرح ہنگولی میں  اسسٹنٹ رجسٹرار  کو آپریٹیو سو سائٹی  کے دفتر میں امداد باہمی افسر آتما رام راٹھوڑ  اسسٹنٹ رجسٹرار  ابھئے کمار کٹکے کی جانب سے 5؍ ہزار روپئے رشوت قبول کرنا ثابت ہو چکا ہے ۔  یہ اطلاع انسداد رشوت ستانی محکمے نے دی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بارپھر سن لیجیے...


٭ مہا وِکاس آ گھاڑی اسمبلی میں اکثر یت ثابت کر ے گی ‘ راشٹر وادی کانگریس کے قو می صدر شرد پوار کا تیقن 

٭ باغی اراکینِ اسمبلی آئندہ24؍ گھنٹوں کے دوران وزیر اعلیٰ سے ملا قات کریں ‘ مہا وِکاس آگھاڑی سے باہر آ نے کے اُن کے مطا لبے پر غور کیا جائے گا  ‘  

 رکنِ پارلیمنٹ سنجئے رائوت کی اپیل 

٭ وزیر زراعت داد بھُسے سمیت مزید7؍ اراکین اسمبلی باغی ایکناتھ شندے گروپ میں شامل

٭ اسمبلی کے ڈِپٹی اسپیکر کی جانب سےشیو سینا گروپ لیڈر کے طور پر اجئے چو دھری کی نامزدگی قبول 

کر نے کی وضاحت

٭ اسمبلی میں پارٹی کے قا نون ساز گروپ کے اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے ایکناتھ شِندے سمیت

12؍ اراکینِ اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا شیو سینا کا مطالبہ 

٭ NDA کی جانب سے صدارتی امید وار  دروپدی مُرمو آج داخل کریں گی اپنا پرچۂ نامزدگی

اور

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے5؍ ہزار218؍ نئے مریض مراٹھواڑہ میں بھی 43؍ نئے متا ثرین کا اضا فہ



علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭٭٭



No comments: