Friday, 1 July 2022

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘اُردو علاقائی خبریں' تاریخ: 01 جولائی 2022 وقت: صبح 09:00-09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 01 July-2022
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم جولائی  ۲۰۲۲ء؁
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
چند اہم خبروںکی سرخیاں سماعت کیجیے:
٭ ایکناتھ شندے ریاست کے نئے وزیرِ اعلیٰ؛ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء دیویندر پھڑنویس نائب وزیرِ اعلیٰ۔
٭ شندے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے اس کا کسی کو انداز نہیں تھا۔ راشٹروادی کانگریس کے صدر رکنِ پارلیمنٹ شرد پوار کا ردّ عمل۔
٭ ریاستی اسمبلی کا کل سے خاص دو روزہ اجلاس؛ پہلے دِن اسپیکر کے عہدے کا انتخاب‘ تاہم دوسرے دِن اکثریت ٹیسٹ۔
٭ ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی اشیاء پر آج سے تمام ریاست میں مکمل پابندی۔
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 3 ہزار 640 مریض؛ تاہم مراٹھواڑہ میں 97 متاثرین۔
٭ ناندیڑ کا گرودوارہ سچکھنڈ بورڈ برخاست؛ ڈاکٹر پی ایس پسریچا کا ایڈمنسٹریٹر کے طور پر تقرر۔
اور۔۔ ٭ بھارت اور انگلینڈ کے مابین آج سے پانچواں کرکٹ ٹیسٹ مقابلہ؛ تاہم ملیشیاء اوپن بیڈمنٹن مقابلے میں پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے سیمی فائنل میں داخل۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاست کے نئے وزیرِ اعلیٰ کے طو رپر شیوسینا کے باغی رکنِ اسمبلی ایکناتھ شندے نے‘ تاہم نائب وزیرِ اعلیٰ کے طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء دیویندر پھڑنویس نے کل شام حلف لیا۔ گورنر بھگت سنہہ کوشیاری نے انھیں عہدے اور رازداری کا حلف دلوایا۔ شندے نے باڑا صاحب ٹھاکرے اور آنند دیگھے کو یاد کرتے ہوئے حلف لیا۔
***** ***** *****
ریاست کے سیاسی منظر نامے پر کل بے مثال تیزی سے ڈرامائی تبدیلی نظر آئی۔ دوپہر چار بجے کے قریب پھڑنویس نے شندے کے ساتھ صحافتی کانفرنس لیکر شندے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے ایسا اعلان کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کابینہ میں شامل ہوگی اور وہ بذاتِ خود کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ تاہم پھڑنویس نائب وزیرِ اعلیٰ ہو ایسا مجھے لگ رہا ہے۔ یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ظاہر کی۔ اس کے بعد پارٹی کا حکم ظاہر کیا گیا۔ اس وقت مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے بھی اس ضمن میں پیغام جاری کیا۔ اس کے بعد پھڑنویس نے وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ نائب وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔
***** ***** *****
اس سے قبل ایکناتھ شندے دوپہر کے قریب گوا سے ممبئی پہنچے۔ انھوں نے پہلے پھڑنویس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی‘ اس کے بعد پھڑنویس اور شندے نے گورنر سے ملاقات کی اور اقتدار قائم کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء پروین دریکر‘ ریاستی صدر چندرکانت پاٹل‘ قومی سیکریٹری پنکجا منڈے سمیت مختلف رہنماء موجود تھے۔
***** ***** *****
دیویندر پھڑنویس بذاتِ خود وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ لے سکتے تھے تاہم انھوں نے باڑا صاحب ٹھاکرے کے شیوسینکوں کیلئے دِل کی عظمت کا اظہار کیا۔ ایسے جذبات ایکناتھ شندے نے حلف برداری سے قبل پھڑنویس کے ساتھ ہوئی صحافتی کانفرنس میں ظاہر کیے۔ پھڑنویس کے پاس بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر پارٹیاں ملا کر تقریباً 120  اراکینِ اسمبلی کی تعداد ہے‘ یہ بات انھوں نے کہی۔ شندے کو وزیرِ اعلیٰ کا عہدہ دینے پر انھوں نے وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ وزیرِ داخلہ امیت شاہ اور پھڑنویس کا شکریہ ادا کیا۔
ریاست میں مہا وِکاس فرنٹ حکومت وجود میں آئی‘ یہی عوام کی رائے کی توہین تھی۔ ایسی تنقید پھڑنویس نے صحافتی کانفرنس میں کی۔ مہا وِکاس فرنٹ حکومت کے دور میں ریاست میں گذشتہ ڈھائی سال میں جاری کاموں کو روکنا‘ ترقی کے کام نہیں اور بدعنوانیاں نظر آئی۔ ایسا الزام پھڑنویس نے عائد کیا۔
***** ***** *****
ایکناتھ شندے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے اس کا کسی کو بھی انداز نہیں تھا۔ یہ بات کہتے ہوئے راشٹروادی کانگریس کے صدر شرد پوار نے حلف برداری کے بعد صحافتی کانفرنس میں اس ردّ و بدل پر حیرت کا اظہار کیا۔ ریاست کے وزیرِ اعلیٰ کے طور پر ایکناتھ شندے کو انھوں نے مبارک باد دی۔ دیویندر پھڑنویس کو نائب وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینا پڑا۔ یہ بات شرد پوار نے کہی۔
***** ***** *****
حلف برداری کے بعد کابینی میٹنگ میں ریاستی اسمبلی کا دو رومہ خاص اجلاس کل بروز سنیچر اور بروز اتوار لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے پہلے دِن قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب کیا جائیگا۔ تاہم دوسرے دِن اکثریت ثابت کی جائیگی۔ اس میٹنگ میں ریاست کے خریف ہنگام کی فصلوں‘ پانی‘ فصل بیمہ حالات پیش کیے گئے۔ اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ اور نائب وزیرِ اعلیٰ نے سیکریٹریز اور اعلیٰ افسران سے خطاب کیا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے نو منتخبہ وزیرِ اعلیٰ اور نائب وزیرِ اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ‘ مرکزی وزیر نتن گڈکری‘ نارائن رانے‘مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے‘ سابق نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار‘ ایکناتھ کھڑسے سمیت کئی رہنمائوں نے نئی حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔
***** ***** *****
ایک مرتبہ استعمال کرکے پھینکی جانے والی اشیاء پر آج سے تمام ریاست میں مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے۔ ایسی اشیاء کا ذخیرہ کرنے والوں کو پانچ سے 25 ہزار روپئوں کا جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ اگر تیسری مرتبہ ایسی اشیاء متعلقہ کے پاس پائی گئی تو راست فوجداری جرم داخل کیا جائیگا۔
***** ***** *****
ریاست میں کل کووِڈ وباء کے نئے 3 ہزار 640 مریضوں کی شناخت ہوئی۔ اس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد 79 لاکھ 76 ہزار 114 ہوگئی ہے۔ کل اس وباء کی وجہ سے 3 مریض فوت ہوگئے۔ ریاست میں اب تک اس وباء سے مرنے وا لوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 925 ہوگئی ہے۔ شرحِ اموات ایک اعشاریہ 85 فیصد ہے۔ کل 4 ہزار 432 مریض صحت یاب ہوگئے۔ ریاست میں اب تک 78 لاکھ 3 ہزار 249 مریض کووِڈ سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 97 اعشاریہ 83 فیصد ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 24 ہزار 940 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل 97 کورونا وائرس متاثرہ مریض پائے گئے۔ اورنگ آباد ضلع میں 42‘ ناندیڑ 9‘ عثمان آباد ضلعے میں 23‘ جالنہ 5 اور لاتور ضلع میں کل 18 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا۔
***** ***** *****
ناندیڑ کا شری حضورابچل نگر صاحب گرودوارہ سچکھنڈ منڈل برخاست کرنے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے لیا ہے۔ سابق پولس ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پی ایس پسریچا کا ایڈمنسٹریٹر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے۔ کل انھوں نے اپنے عہدے کا کام کاج سنبھالا۔
***** ***** *****
بھارت اور انگلینڈ کے مابین کا گذشتہ سال کا باقی رہ گیا پانچواں کرکٹ ٹیسٹ مقابلہ آج سے برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ چار ٹیسٹ مقابلے کھیلے جانے کے بعد کووِڈ کی وباء بڑھ جانے کی وجہ سے پانچواں مقابلہ ملتوی کردیا گیا تھا۔ دس ماہ بعد آج یہ مقابلہ ہورہا ہے۔ اس سیریز میں بھارت دو۔ ایک سے سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔
***** ***** *****
دو مرتبہ اولمپک تمغہ حاصل کرنے والی پی وی سندھو اور عالمی رینکنگ میں اکیسویں نمبر پر ایچ ایس پرنائے نے اوپن ملیشیاء بیڈمنٹن مقابلے کے سیمی فائنل میں داخل حاصل کرلیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:
٭ ایکناتھ شندے ریاست کے نئے وزیرِ اعلیٰ؛ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماء دیویندر پھڑنویس نائب وزیرِ اعلیٰ۔
٭ شندے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے اس کا کسی کو انداز نہیں تھا۔ راشٹروادی کانگریس کے صدر رکنِ پارلیمنٹ شرد پوار کا ردّ عمل۔
٭ ریاستی اسمبلی کا کل سے خاص دو روزہ اجلاس؛ پہلے دِن اسپیکر کے عہدے کا انتخاب‘ تاہم دوسرے دِن اکثریت ٹیسٹ۔
٭ ایک بار استعمال کی جانے والی پلاسٹک کی اشیاء پر آج سے تمام ریاست میں مکمل پابندی۔
٭ ریاست میں کووِڈ وباء کے نئے 3 ہزار 640 مریض؛ تاہم مراٹھواڑہ میں 97 متاثرین۔
٭ ناندیڑ کا گرودوارہ سچکھنڈ بورڈ برخاست؛ ڈاکٹر پی ایس پسریچا کا ایڈمنسٹریٹر کے طور پر تقرر۔
اور۔۔٭ بھارت اور انگلینڈ کے مابین آج سے پانچواں کرکٹ ٹیسٹ مقابلہ؛ تاہم ملیشیاء اوپن بیڈمنٹن مقابلے میں پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے سیمی فائنل میں داخل۔
***** ***** *****

No comments: