Tuesday, 26 November 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 26 نومبر 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 26 November-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۶؍ نومبر ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

٭ یومِ آئین آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے؛ صدرِ جمہوریہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں مرکزی پروگرام کا انعقاد۔

٭ مرکزی کابینہ کے ر یلوے کے تین ’’ملٹی ٹریکنگ‘‘ منصوبوں کو منظور ی؛ اجنتا۔ ا یلورہ سیاحتی مقامات کا ہوگا فائدہ۔

٭   وزیرِاعلیٰ کے عہدے سے متعلق مہایوتی کی تینوں ہی پارٹیاں متفقہ طور پر فیصلہ لیں گی؛ اجیت پوار کا بیان‘ جبکہ شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے کے لیڈر کے طور پر آدتیہ ٹھاکرے کا انتخاب۔

اور۔۔۔٭ بارڈر۔ گاوسکر ٹسٹ کرکٹ سیریز میں بھارت کا فاتحانہ آغاز؛ پرتھ ٹسٹ میںآسٹریلیا کے خلاف 295 رنوں سے فتح۔ 

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

  بھارتی آئین کے امرت تہوار کے سال کی آج سے شرو عات ہورہی ہے۔ اس موقع پر آج 25 نومبر2025 تک سال بھر مختلف پرو گراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پارلیمانی اُمور کے وزیر کرین رِجیجو نے یہ اطلاع فرا ہم کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ تہوار ملک کا ہے اور اس میں عوام شرکت کریں۔ دلّی میں آئین سدن کے مرکزی ہال میں آج ایک عظیم الشان پر وگرام منعقد کیا گیا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مُرمو اس پروگرام میں د ونو ں ہی ایوانو ں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی‘ سپریم کورٹ کے ذریعہ منعقد کردہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں وزیرِ اعظم کے ہاتھوں بھارتی عدلیہ کی سالانہ رپو رٹ بھی جاری کی جائے گی۔

***** ***** *****

آج کےیومِ آئین کے موقع پر کل نئی دہلی میں ’’ہمارا آئین ہمارا فخر‘‘ ریل ی کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ‘پیوش گوئل‘ کرین رِجیجو‘ رَکشا کھڑسے سمیت مرکزی وزرا و ارکانِ پا رلیمنٹ اور اولمپک کھلاڑی‘ قومی طلبہ تنظیم اور سیوا یوجنا کے طلبہ و دیگر رضاکار تنظیموں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

***** ***** *****

جالنہ میونسپل کارپو ریشن کی جانب سے شہر کی عو ام کے ساتھ تمام سرکاری دفا تر‘ سماجی ا ور سیاسی پارٹی کے دفاتر کو آئینی خط تحفے کے طور پر دئیے جارے ہیں۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پانچاڑ کو آئین کی تمہیدکا فوٹو د یکر اس سر گرمی کا آغاز کیا گیا۔ 

میونسپل کارپور یشن نے اس مقصد کیلئے 60 ہزار آئینی پمفلٹ چھاپے ہیں۔ چھترپتی سمبھاجی نگر میں آج بھار تی آئین‘ عزت‘ حفاظت‘ تحفظ کمیٹی کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی۔ کرانتی چوک سے صبح گیارہ بجے یہ ریلی نکلے گی۔

***** ***** *****

مرکزی کابینہ نے کل منعقدہ میٹنگ میں تقریباً سات ہزار 927 کرو ڑ رو پئے مالیت کی وزارتِ ریلوے کے منصوبوں کو منظوری دی۔ اس میں جلگائوں۔ منماڑ چوتھا روٹ‘ بھساول۔ کھنڈوا تیسرا اور چوتھا روٹ‘ ا ور پریاگ راج۔ مانک پو ر تیسرا رو ٹ کا شمار ہے۔

تینوں پروجیکٹ مہاراشٹر‘ مدھیہ پردیش ا ور اُترپردیش کی تین ریاستوں سات اضلاع کا احاطہ کرتے ہوئے بھارتی ریلوے کے موجودہ نیٹ ورک کو تقریباً 639 کلو میٹر تک پھیلادیں گے۔ اس کا فائدہ اجنتا اور ا یلو رہ غارو ں‘ دیو گیر ی قلعہ کے سیاحتی مقامات کیلئے ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ زرعی مصنوعات‘ کھاد‘ کوئلہ، اسٹیل، سیمنٹ، کارگو کنٹینرز وغیرہ کی نقل و حمل کیلئے ایک ضرو ری راستہ ہے۔ اس کی صلاحیت کو بڑھانے کے کاموں سے سالانہ 51  ملین ٹن اضافی کارگو کی حمل و نقل ہوسکے گی۔ 

***** ***** *****

پار لیمنٹ کا سرمائی اجلاس کل سے شر وع ہوا۔ لوک سبھا میں کام شرو ع ہوتے ہی ایوان کے آنجہانی رُکنِ پارلیمان وسنت چوہان‘ ہریش چندر چوہان سمیت ایوان کے آنجہانی ممبران کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

راجیہ سبھا میں بھی کام کاج شرو ع ہونے پر آنجہانی ممبران کو خراجِ عقید ت پیش کیا گیا۔ اڈانی صنعت گرو پ کے خلاف مبینہ رشوت ستانی کے معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔ 

دریں اثنا‘ یومِ آئین کے موقعے پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانو ں کا اجلاس آج نہیںہوگا۔

***** ***** *****

وزیرِ اعظم نر یندر مودی کے ذریعے کل دہلی میں آئی سی اے ورلڈ کوآپریشن کونسل کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقعے پر وزیرِ اعظم نے اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی تعاون کے سال 2025 کا آغاز کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعاون دنیا کےلئے ایک نمونہ ہوسکتا ہے لیکن یہ ہند وستان کےلئے ایک ثقافت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کوآپریٹیو سیکٹر کو مہاتما گاندھی کے گرام سور اجیہ مہم کی وجہ سے تقویت ملی ہے۔ 

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں

***** ***** *****

یہ کانفرنس سب کیلئے متحدہ‘ پُرامن او ر خوشحال مستقبل بنانے میں کوآپریٹیو کردار کو تلاش کرے گی۔ اس چھ رو زہ کانفرنس میں تقریباً تین ہزار غیر ملکی اور ہندو ستانی مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ جن میں بھوٹان کے وزیرِ اعظم داشو شیئرنگ توبگے اور فجی کے نائب وزیرِ اعظم منوآ کامی کامی کا شامل ہیں۔ 

کانفرنس میں اپنی تقریر میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس سال تعاون کا سال منایا جارہا ہے جو خواتین‘ کسانوں اور غر یبوں کو بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

***** ***** *****

راشٹرواد ی کانگریس پا رٹی کے صدر اجیت پوار نے یقین کا اظہار کیا ہے کہ مہایوتی میں شامل تینوں پارٹیاں وزیرِ اعلیٰ کے عہدہ کا فیصلہ کریں گی اور ریاست کو ا یک مستحکم حکومت دیں گی۔ اجیت پوار جدید مہاراشٹر کے معمار اور ریاست کے پہلے وزیرِ اعلیٰ یشونت رائو چوہان کے یومِ وفات پر کل کراڑ کے پریتی سنگم میںاُن کی سمادھی پر خطاب کررہے تھے۔

پوار نے کہا کہ اُن کے نظریے اور نظریات پر ہم عوامی خدمت کی وراثت کو آگے بڑھارہے ہیں۔ ہم چوہان کے وژن میں ایک خوشحال مہاراشٹر کی ترقی میں عوامی خدمت کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

***** ***** *****

شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے رُکنِ اسمبلی آدتیہ ٹھاکرے کو متفقہ طور پر پارٹی کے قانون ساز گروپ کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ قانون ساز کونسل میںاپوزیشن لیڈر امباداس د انوے نے بتایا کہ رُکنِ اسمبلی بھاسکر جادھو کو قانون ساز اسمبلی کے گروپ لیڈر اور سنیل پربھو کو وِہپ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کل ماتوشر ی پر پارٹی سربر اہ اُدّھو ٹھاکرے کی موجودگی میں منعقدہ میٹنگ میں لیا گیا۔

***** ***** *****

بارڈر-گاوسکر کرکٹ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بھارت نے 295 رنز سے جیت لیا ہے۔ بھارت کی جانب سے جیت کیلئے مقررہ 534 رنز کا ہدف تک پہنچتے پہنچتے میزبان ٹیم کل میچ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں صرف 238 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ دوسری اننگز میں کپتان جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے فی کس تین تین، واشنگٹن سندر نے دو اور ہرشیت رانا اور نشیت ریڈی نے فی کس ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دونوں اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے بمراہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا میچ 6 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

***** ***** *****

علی گڑھ کے مہارانی اہلیابائی ہولکر اسپورٹس میدان پر جاری قومی چمپئن شپ کھو-کھو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مہاراشٹر کی لڑکوں کی ٹیم نے ودربھ کو 37-26کے فرق سے شکست دے دی۔ جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے مدھیہ پردیش کی ٹیم کو 40-12کے فرق سے مات دی۔ اس ٹورنامنٹ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے زمروں سےفی کس 30 ٹیمیں شریک ہوئی ہیں۔

***** ***** *****

چھترپتی سمبھاجی نگر ڈویژن کےڈویژنل کمشنر دلیپ گاوڑے نے آبی ذخائر میں موجود پانی کی مناسب منصوبہ بندی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وہ گزشتہ روز کینال ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سال بہتر و اطمینان بارشوں کی وجہ سے بیشتر آبی منصوبوں میں پانی کا ذخیرہ وافر مقدار میں موجود ہے۔ لہٰذا انہوں نے پینے کے پانی سمیت زراعت اور صنعت کیلئےمحتاط رہ کر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

دریں اثناء تکنیکی وجوہات کی بنا‘ پر جائیکواڑی ڈیم کی بائیں نہر سے پانی چھوڑا جائے گا۔ اس لیے محکمہ آبی وسائل نے شہریوں سے نہر میں نہ جانے اور اپنے بچوں اور مویشیوں کا خیال رکھنے کی اپیل کی ہے۔

***** ***** *****

ثقافتی اُمور ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام کل ضلعی سطح پر63 ویں ریاستی شوقیہ مراٹھی ڈرامہ مقابلوں کے پہلے مرحلے کا 24 مراکز پر آغاز ہوا۔ ان ڈرامہ مقابلوں میں ناندیڑ مرکز پر13 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ناندیڑ شہر اور پربھنی ضلع کی مختلف ٹیموں کے تجربات اس مرکز میں پیش کیے جائیں گے ا ور یہ مقابلے 6 دسمبر تک جاری رہیں گے۔

***** ***** *****

چھترپتی سمبھاجی نگر اور پربھنی اضلاع میں کل سے مویشیوں کی اکیسویں مردم شماری کا آغاز ہوا۔ 28 نومبر تک جاری رہنے والی مویشی شماری کے دوران مویشیوں سے متعلق صحیح معلومات فراہم کرنے کی اپیل محکمہ حیوانات نےکی ہے۔

***** ***** *****

دھولیہ پولس کے مقا می کرائم برانچ دستے نے ایک نوجوان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک دیسی کٹے سمیت زندہ کارتوس ضبط کر لیا۔ یہ نوجوان پربھنی ضلع کا ساکن ہونے کی بات دو رانِ جانچ سامنے آئی ہے، اور پولس نے اس نوجوان کے پاس سے 28ہزار روپے مالیت کا سامان ضبط کیا ہے۔

***** ***** *****

ریاست میں سردی کا زور بڑھتا جا رہا ہے اور درجہ حرارت تیزی سے گر رہا ہے۔ ناسک میں کل درجہ حرارت 12 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ شولاپور شہر میں بھی سردی میں اضافہ ہوگیا ہے اور کل درجہ حرارت 15 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

٭ یومِ آئین آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے؛ صدرِ جمہوریہ کی موجودگی میں پارلیمنٹ میں مرکزی پروگرام کا انعقاد۔

٭ مرکزی کابینہ کے ر یلوے کے تین ’’ملٹی ٹریکنگ‘‘ منصوبوں کو منظور ی؛ اجنتا۔ ا یلورہ سیاحتی مقامات کا ہوگا فائدہ۔

٭   وزیرِاعلیٰ کے عہدے سے متعلق مہایوتی کی تینوں ہی پارٹیاں متفقہ طور پر فیصلہ لیں گی؛ اجیت پوار کا بیان‘ جبکہ شیوسینا اُدّھو باڑا صاحب ٹھاکرے کے لیڈر کے طور پر آدتیہ ٹھاکرے کا انتخاب۔

اور۔۔۔٭ بارڈر۔ گاوسکر ٹسٹ کرکٹ سیریز میں بھارت کا فاتحانہ آغاز؛ پرتھ ٹسٹ میںآسٹریلیا کے خلاف 295 رنوں سے فتح۔

***** ***** *****

No comments: