Friday, 29 November 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 29 نومبر 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar

Date: 29 November-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۹؍ نومبر ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

٭ مہایوتی کے قا ئد ین کا دہلی میں اجلاس منعقد؛ وزیر اعلیٰ کےانتخاب کا فیصلہ ممبئی میں مجوزہ اجلاس میں لینے کی ا یکناتھ شندے کی وضاحت۔

٭ اسمبلی انتخابات میں ر ائے دہی کے اعداد و شما ر میں اضافہ پر کانگریس پارٹی کی جانب سے شبہات کا اظہار،پولنگ فیصد سے متعلق  انتخابی کمیشن کی وضاحت۔

٭ ریاستی ملازمین انشورنس کارپوریشن کے مستفیدین آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجنا کے فوائدسے بھی مستفید ہوں گے۔

٭ 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا اختتام، لمپن کو بہترین مراٹھی ویب سیریز کا ایوارڈ۔

اور۔۔۔٭ تلجا بھوانی مندر کے ترقیاتی کاموں کو آثارِ قد یمہ ڈائریکٹوریٹ کی تکنیکی منظوری، چھ مرحلوں میں کام مکمل ہوگا۔

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

ریاست میں حکومت سازی کے سلسلے میںنگراں و زیرِ اعلیٰ اور شیوسینا رہنما‘ ایکناتھ شندے، بی جے پی رہنما‘ دیویندر پھڑنویس اور راشٹروادی کانگریس کے صدر اجیت پوار نے کل دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی اور حکومت سازی سے متعلق کئی اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقعےپر بی جے پی صدر جے پی نڈا، راشٹروادی کانگریس کے کارگذار قومی صدر پرفل پٹیل اور ریاستی صدر سنیل تٹکرے بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کے بعد پھڑنویس نے ریاست میں اسمبلی انتخابات میں تعاون کیلئے سوشل میڈیا پر امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ 

دریں اثنا، شیوسینا رہنما‘ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ دہلی میں منعقدہ میٹنگ مثبت رہی، اور اس کے بعد ممبئی میں مزید ایک میٹنگ ہوگی، جس میں وزیر اعلیٰ کے عہدے سے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔

***** ***** *****

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں ر ائے دہی کے اعداد و شمار میں اضافے سے متعلق انتخابی کمیشن سے  جواب طلب کیا ہے۔ وہ گزشتہ روز ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ر ائے دہی کے اعداد وشمار میں ساڑھے سات فیصد اضافہ ہونے کی بات کہتے ہوئے ووٹنگ کے عمل پر شبہ کا اظہا ر بھی کیا۔ انھوںنے انتخابی کمیشن سے شام سا ڑھے پانچ بجے سے رات سا ڑھے گیارہ بجے تک پولنگ اسٹیشنوں پر ر ائے دہی کے عمل کی ویڈیو اور تصاویر فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

***** ***** *****

دریں اثنا‘ انتخابی کمیشن نے اس حوالے سے تفصیلی معلومات دی ہیں۔ کمیشن نے اپنی تفصیلات میں وضاحت کی کہ شام چھ بجے کے بعد بھی ریاست کے کئی ر ائے دہی مراکز پر رائے دہند گان کی قطاریں تھیں، بالخصوص شہری علاقوں میں شام کو ووٹ کرنے و الوں کی بھیڑ نظر آئی،کمیشن نے کہا کہ 2019 کے انتخابات میں بھی یہی صورتحال رہی تھی۔ ریاست میں شام پانچ بجے تک تقریباً 58 اعشاریہ 22 فیصد رائے دہی ہوئی، جبکہ ر ائے دہی کا قطعی فیصد 66 اعشاریہ صفر پانچ فیصد رہا۔ کمیشن نے واضح کیا کہ یہ ایک عام بات ہے اور جب تک کہ آخری ووٹر اپنا ووٹ نہیں کرلیتا ر ائے دہی کا عمل شروع رکھا جاتا ہے۔

***** ***** *****

آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت فر اہم کی جانے والی طبّی سہولیات کو ریاستی ملازمین انشورنس کارپوریشن کےفو ائدمیں شامل کرکے اس اسکیم کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔ وزارت محنت اور روزگار نے اپنی صحافتی بیان کے ذر یعہ یہ اطلاع دی ہے۔ 14 کروڑ سے زیادہ افراد  اس اسکیم سےمستفید ہوں گے ا ور ملک بھر کے ملازمین کو بہتر طبّی سہولیات میسر ہوں گی، اسی طرح پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا سے منسلک ملک بھر کے تیس ہزار سے زیادہ اسپتالوں میں بھی طبّی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ صحا فتی بیان میں علاج کے اخراجات کی کوئی حد مقرر نہ ہونے اور ملک کے خیراتی اسپتالوں میں بھی اس اسکیم کے مستفیدین کو طبّی خدمات فراہم کرنے کی وضاحت کی گئی ہے۔

***** ***** *****

مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ریاست کے تمام میڈیم کے اسکولوں میں آج اور کل اپار ڈے منانے کی ہدایت محکمہ تعلیم نےدی ہے۔ جس کا مقصد ریاست کے تمام طلبہ کو اَپار آئی ڈی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اَپار آئی ڈی فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت ریاست کے پروجیکٹ ڈائریکٹر آر وملا نے سبھی اضلا ع کودی ہے۔

***** ***** *****

55 واں بھارتی بین الاقوامی فلم فیسٹیول - IFFI کل گوا میں اختتام پذیر ہوگیا۔ فلمساز و ہد ایت کار آشوتوش گواریکر کی صدارت میں منعقدہ اس نو روزہ فیسٹیول میں 75 ممالک کی 200 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی گئی۔ اختتامی تقریب میں معروف آسٹریلوی فلمساز فلپ نوائس کو ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لِتھوآنین فلم ٹاکسِک نے بہترین فلم کا IFFF گولڈن پیکاک ایوارڈ جیتا‘ جبکہ نوجیوت باندیوڈیکر کو مراٹھی فلم ’’گھرت گنپتی‘‘ فلم کیلئے 'بہترین ڈیبیو ڈائریکٹرکے ایوارڈ سے نو ازا گیا، اسی طرح مراٹھی ویب سیریز ’’لمپن‘‘ کو بہترین ویب سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس سال کے IFFI میں نامور بھارتی ہدایت کار رمیش سپی اور مشہور اداکارہ جیا پردا کو فلم انڈسٹری میں ان کے تعاون پر خصوصی استقبالیہ دیا گیا۔ اس تقریب میں گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، مرکزی اطلاعات و نشریات محکمے کے سکریٹری سنجے جاجو بھی موجود تھے۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں

***** ***** *****

عظیم سماجی مصلح اور تعلیمِ نسواں کے علمبردار مہاتما جیوتی با پھلے، کو ان کے یوم یادگار کے موقع پر کل ہر طرف خر اجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نےمہاتما پھلے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

چھترپتی سمبھاجی نگر میںڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اور ستیہ شودھک سماج پرتشٹھان کے زیرِ اہتمام ’’ آزادیِ نسواں کیلئے پھلے جوڑے کی اجتماعی کاوشیں‘‘ کے موضوع پر ایک لیکچر منعقد ہوا۔ شہر کے اورنگ پورہ علاقے میں مختلف سماجی و رفاہی تنظیموں نے مہاتما پھلے اور ساوتری بائی پھلے کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نچھا ور کیے۔ 

***** ***** *****

کُل ہند مہاتما پھلے سمتا پریشد کی طرف سے دیا جانے والا 'مہاتما پھلے سمتا ایوارڈ کل مشہور مصنف، ہدایت کار اور اداکار ناگراج منجوڑے کو تفو یض کیا گیا۔ سمتا پریشد کے قومی صدر اور رُکنِ اسمبلی چھگن بھجبل کی صدارت میں پونے میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔

***** ***** *****

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے یکم دسمبر کو ہونے والے گزیٹیڈ سول سروسیزپری لِمز امتحانات کیلئے امیدو ار وں کو ایک نیا داخلہ کارڈجاری کیا ہے۔  کمیشن کی ویب سائٹ پر اس سلسلے میںمزید معلومات دی گئی ہیں۔

***** ***** *****

شریکشیتر آڑندی میں کل سنت گیانیشور ماوُلی کا 728 واں سنجیون سمادھی تقریب جوش و خروش اور عقیدت سے منائی گئی۔ مائولی کی سمادھی پر صبح دو دھ ابھیشیک سے تقریب کا آغاز ہوا۔ اس کے بعد سنت نامدیو مہا ر اج کے ہاتھوں کیرتن سیوا دی گئی۔ آئندہ یکم دسمبر کو سنجیون تقاریب کا اختتام ہوگا۔ 

***** ***** *****

تلجابھوانی مندر اور اطراف کے علاقہ میں 58 کروڑ روپئوں کے فنڈ سے ترقیاتی کاموں کو آثارِ قدیمہ ڈائر یکٹوریٹ کی تکنیکی منظوری مل گئی ہے اور یہ کام چھ مراحل میں مکمل کیے جائیں گے۔ تلجابھوانی مندر کمیٹی کے صدر و دھاراشیو کے ضلع کلکٹر ڈ اکٹر سچن اومباسے نے کل تلجاپور میں صحا فتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔

***** ***** *****

جالنہ میونسپل کارپوریشن کے اُجاس منصوبے کے ذریعے خو اتین بچت گروپوں کے ذریعے تیار کردہ ماہواری کے دو ر ان استعمال ہونے والی سینیٹری پیڈ کی چوتھی مانگ کل ستار ا‘ واشم اور و ردھا میں رو انہ کی گئی۔د ین دَیال انتودئے اسکیم اور قومی ذریعۂ معاش مہم کے تحت جالنہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے تیار کردہ سینیٹری پیڈ کی دیگر ریاستوں میں بھی مانگ ہے۔

***** ***** *****

ریاست میں سویا بین کی خریداری کی مہلت میں 15 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے اور دھاراشیو ضلعے کے 17 ضمانتی نرخ مراکز پر 25 ہزار کوئنٹل سویابین کی خریدی کی گئی۔ مہلت میں توسیع ہونے کی وجہ سے کسانوں سے سویا بین کی فروخت میں جلدبازی نہ کرنے اور خریداری مراکز پر ہی اندراج کرنے کی اپیل رُکنِ اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کی ہے۔

***** ***** *****

چھترپتی سمبھاجی نگر شہر میں دوپہیہ گاڑی سوار اور پیچھے بیٹھنے والے سوار کو ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ا یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹر یفک محکمے کے سپرنٹنڈنٹ اروند ساڑوے نے اس سلسلے میں حکمنامہ جاری کیا ہے۔ قانون شکنی کرنے والے وہیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرنےکی وضاحت بھی انھوں نے کی ہے۔

***** ***** *****

بیڑ ضلعے کے امبہ جوگائی میں یشونت رائو چو ہا ن میمورئیل کمیٹی کی جانب سے تین روزہ یشونت رائو چوہان میمورئیل تقریب کا کل اختتام ہوگیا۔ ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی کے و ائس چانسلر ڈاکٹر پی ڈی پاٹل اس موقع پر موجود تھے۔ 

***** ***** *****

مرکزی حکومت کے پنج سالہ منصوبے کے تحت مویشی شماری کا آغاز ہوگیا ہے۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں 49 سپروائزر سمیت 256 شمار کنندگان کی مدد سے مویشیوں کی معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔ مویشی پروروں سے مویشیوں کی معلومات فر اہم کرنے کی اپیل چھترپتی سمبھاجی نگر ضلعے کے بقائے مویشیان محکمے کے کمشنر ڈاکٹر نانا صاحب کدم نے کی ہے۔

***** ***** *****

ملک گیر سطح پر کم عمر کی شادی کی روک تھام کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے تحت ہنگولی ضلعے کے کلمنوری تعلقے کے مسوڑ گرام پنچا یت دفتر ا ور کھاناپور کے وِدّیا ساگر اسکول میں عوامی بیداری پر وگرام منعقد کیا گیا۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

٭ مہایوتی کے قا ئد ین کا دہلی میں اجلاس منعقد؛ وزیر اعلیٰ کےانتخاب کا فیصلہ ممبئی میں مجوزہ اجلاس میں لینے کی ا یکناتھ شندے کی وضاحت۔

٭ اسمبلی انتخابات میں ر ائے دہی کے اعداد و شما ر میں اضافہ پر کانگریس پارٹی کی جانب سے شبہات کا اظہار،پولنگ فیصد سے متعلق  انتخابی کمیشن کی وضاحت۔

٭ ریاستی ملازمین انشورنس کارپوریشن کے مستفیدین آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجنا کے فوائدسے بھی مستفید ہوں گے۔

٭ 55 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا اختتام، لمپن کو بہترین مراٹھی ویب سیریز کا ایوارڈ۔

اور۔۔۔٭ تلجا بھوانی مندر کے ترقیاتی کاموں کو آثارِ قد یمہ ڈائریکٹوریٹ کی تکنیکی منظوری، چھ مرحلوں میں کام مکمل ہوگا۔

***** ***** *****

No comments: