Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 28 November-2024
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸؍ نومبر ۲۰۲۴ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ حکومت کی تشکیل کیلئے مہایوتی کے اہم رہنمائوں کی آج دلّی میں میٹنگ۔
٭ شیوسینا کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے متعلق بی جے پی کے فیصلے کی حمایت کا اعلان ؛ مہایوتی میں اختلاف نہ ہونے کا دیویندر پھڑنویس کا یقین۔
٭ بیلیٹ پیپر سے انتخابات کے مطالبے کیلئے کانگریس پارٹی کی دستخطی مہم کا اعلان۔
٭ 55 ویں بھارتی بین الاقو امی فلم فیسٹیول کا آج گوا میں اختتام ہوگا۔
اور۔۔۔٭ ریاست کے کئی مقامات پر درجۂ حرارت میں نمایاں کمی؛ جمعہ تک سردی کی لہر جاری رہنے کا محکمۂ موسمیات کا اند ازہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
ریاست میں نئی حکومت کے قیام کے سلسلے میں آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ شیوسینا سربراہ ایکناتھ شندے‘ بی جے پی رہنما دیو یندر پھڑنویس اور این سی پی صدر اجیت پوار آج دہلی میں مرکز ی وزیرِ د اخلہ امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ دریں اثنا‘ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ وہ وزیرِ اعلیٰ کے عہدہ کےلئے بی جے پی کے قائد ین کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ کل تھانے میں نامہ نگارو ں سے مخاطب تھے۔
اس موقعے پر شندے نے اپنے دو رِ اقتدار میں ریاست میں کیے گئے مختلف کاموں کا جائزہ بھی لیا۔
***** ***** *****
دریں اثنا‘ شیوسینا کے اراکینِ پا رلیمنٹ نے کل دہلی میں مرکزی وزیرِ داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ شیوسینا کے رُکنِ پارلیمان پرتاپ رائو جادھو نے کہا کہ یہ میٹنگ ر یاست میں اسمبلی انتخابات میں مہایوتی کی کامیابی پر امیت شاہ کو مبارکباد و شکر یہ ادا کرنے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔
***** ***** *****
این سی پی صدر اجیت پوار نے کہا ہے کہ دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں نئی حکومت سازی پر تبادلۂ خیال کیا جائےگا۔ وہ کل چھترپتی سمبھاجی نگر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے مخاطب تھے۔ پوار نے کہا کہ نئی حکومت میں ایک وزیرِ اعلیٰ اور دو نائب وزرائے اعلیٰ ہوں گے۔ یہ حکومت مستقل طور پر کام ا ور تمام سماج کو اپنے ساتھ لیکر چلے گی۔ انھوں نے ای وی ایم کے بارے میں لگائے گئے الزامات پر ردّ عمل ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ ای وی ایم پر الزامات تب ہی لگتے ہیں جب کوئی ہار جاتا ہے۔
بی جے پی رہنما دیو یندرپھڑنویس نے کہا ہے کہ مہایوتی میں کبھی بھی ایک دوسرے کے خلاف اختلاف نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کے قیام کے حوالے سے جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔
***** ***** *****
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سربراہ ہیمنت سورین آج جھارکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ گورنر سنتوش کمار گنگوار رانچی کے مو رہا باد ی میدان پر ہونے والی تقریب میں انھیں رازداری کا حلف دلائیں گے۔ 81 رُکنی جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں انڈیا اتحاد کی تعداد 56 ہے، جبکہ بی جے پی کی زیرِ قیات قومی جمہوری اتحاد کے 24 امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
کانگریس کے ر یاستی صدر نانا پٹولے نے کہاہے کہ دو دِنوں کے بعد کانگریس پارٹی کی طرف سے ایک دستخطی مہم چلائی جائے گی، جس کا بنیادی مطالبہ ہے کہ انتخابات بیلیٹ پیپر پر کرو ائے جائیں۔ وہ گذشتہ روز ممبئی میں ایک صحافتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں واضح اکثریت ملنے کے باوجود ابھی تک حکومت نہیں بن سکی ہے۔ اس موقع پر سابق وزیرِ اعلیٰ پرتھوی راج چوہان‘ رُکنِ اسمبلی وجئے وڑیٹیوار سمیت کانگریس کے عہدیداران موجود تھے۔ پٹولے نے کہا کہ ہم بیلیٹ پیپر پر انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں ایک عو امی تحریک چلانے جارہے ہیں اور ہم صدر، وزیرِ اعظم، سپریم کورٹ کے ججوں او ر الیکشن کمیشن سے درخواست کریں گے کہ بیلیٹ پیپر پر انتخابات کروائے جائیں۔
***** ***** *****
کل نجی صنعت گروپ کے رشوت ستانی کیس اور مختلف معاملات پر حزبِ اختلاف کے ہنگامے کے باعث پارلیمنٹ کے دو نوں ایوانوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ارکان سے بار بار د رخواست کی کہ وہ ایوان کے کام کاج کو چلانے کیلئے ایوان کے وقار کو برقرار رکھیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ سوال و جواب کے وقفے کے بعد تمام مسائل پر بات کی جائےگی‘ تاہم اپوزیشن نے نعرہ بازی جار ی رکھی۔
راجیہ سبھا میں بھی کام کاج جار ی رکھنے کی اپیل کے باوجود اپوزیشن کا ہنگامہ جاری رہا، جس کی وجہ سے کارروائی دن بھر کےلئے ملتوی کردی گئی۔
***** ***** *****
حکومت نے کہا ہے کہ بھارتی ریلوے نے تیز رفتار ٹرین کو بنانے کا کام شر وع کردیا ہے۔ وزیرِ ر یل اشونی و یشنو نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ انٹیگرل کوچ فیکٹری کے تعاون سے تیز رفتار ٹرین کا خاکہ تیار کیا جارہا ہے۔
دریں اثنا‘ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے فحش مواد کے خلاف قوانین کو مزید مضبوط کرنے کی ضرو رت ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ آج کل سوشل میڈیاآزاد صحافت کا ایک بڑا ذریعہ ہے لیکن اس کے مواد کی ایڈیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے کئی قسم کا فحش مواد بھی شائع ہوتا ہے۔
***** ***** *****
خواتین و بہبودِ اطفال وزیر اَنّ پورنا دیوی نے کہا ہے کہ بچوں کی شاد ی سے پاک بھارت کا مقصد ترقی یافتہ بھارت 2047 کی قرارد اد سے جڑنا ہے۔ وہ گذشتہ روز نئی دہلی میں کم سنی کی شادی سے آزاد بھارت مہم کے افتتاح کے بعد مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ دس سالوں میں حکومت کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف اقد امات کیے ہیں، جیسے صنفی مساوات کےلئے صنفی بجٹ۔ اس تقریب میں چائلڈ میر یج فری انڈیا پورٹل کا آغاز بھی کیا گیا۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں
***** ***** *****
55 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول IFFI کا آج اختتام ہورہا ہے۔ گوا میں ڈائریکٹر و پرو ڈیوسر آشوتوش گو اریکر کی صدارت میں اس نو روزہ فیسٹیول میں 75 ممالک کی 200 سے زائد فلموں کی نمائش کی گئی۔ بہت ساری سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا‘ بشمول فلمی اداکارو ں کی ماسٹر کلاسیز اور متاثر کُن پینل مباحثے لیے گئے۔ اختتامی تقریب میں مختلف ایو ارڈس تقسیم کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
ریاستی گورنر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ ماحولیات اور ترقی کے درمیان ہم آہنگی ہونا چاہیے۔ ماحولیات کے تئیں کوئی تعصب نہیں ہونا چاہیے۔ ماحول کیلئے طرزِ زندگی‘ پائیدار ترقی کیلئے ہند وستانی نقطۂ نظر کے موضوع پر ا یک سیمینار کا کل ممبئی میں گورنر کی موجودگی میں افتتاح عمل میں آیا۔ اس وقت وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ملک میں آبی تحفظ اور ندیو ں کو جوڑنے کے منصوبے کا پر عمل درآمد کیا گیا تو غذائی اجناس کی پیداوار کئی گنا بڑھ جائے گی او ر بھارت پوری دنیا کیلئے غذائی اجناس پیدا کرنے کے قابل ہوجائے گا۔
***** ***** *****
چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پر وگرام کے تحت کھام ندی کے سیلاب کی تجزیہ رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ میونسپل کمشنر و ایڈمنسٹریٹر جی شریکانت کے ذریعے اس کا اجرا کیا گیا۔ یہ رپورٹ ا یلیو بیئم تنظیم کی جانب سے تیار کی گئی ہے جو سیلاب سے متعلق منصوبے تیار کرنے میں ماہر ہے ا ور یہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔ اس تنظیم نے وقتاً فوقتاً چھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشن کے افسران اور ماہرین سے مشورہ کرکے کھام ندی کے سات کلو میٹر علاقے کا معائنہ کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھام ند ی میں کس طرح کی تبدیلیاں ہورہی ہیں جبکہ سیلاب کے انتظام کیلئے ایک ویب پورٹل بھی بنایا گیا ہے۔
***** ***** *****
فوج کے سربرا ہ اُپیندر دِویدی نے کل اہلیا نگر کے میکے نائزڈ انفینٹری سینٹر اینڈ اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں میکے نائزڈ انفینٹری کا چار بٹالین کااہمیت کا حامل صدارتی پرچم تفویض کیا۔ یہ پروگرام قوم کیلئے مثالی اور شاندار خدمات کو خراج تحسین کے طور پر تھا۔ میکانائزڈ انفینٹری رجمنٹ کی 26ویں اور 27ویں بٹالین اور بریگیڈ آف دی گارڈز کی 20ویں اور 22ویں بٹالین کو پریسیڈنٹ کلر بھی پیش کیے گئے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے 14 ابتد ائی طبّی مراکز کو محکمہ صحت عامہ کی جانب سے مریضوں کی خدمات کیلئے نئی ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں۔ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آدتیہ جیونے کے ہاتھوں ایمبولینس گاڑیاں متعلقہ مراکز کے حوالے کی گئیں۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت کے زیرِ اہتمام مویشیوں کی پنج سالہ مردم شماری کروائی جا رہی ہے اور آئندہ سال 28 فروری 2025 تک یہ مردم شماری جاری رہے گی۔ لہٰذا بقائے مویشیان محکمہ کی جانب سے مقرر کردہ شمار کنندگان کو درست معلومات فراہم کرنے کی اپیل بیڑ ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر آدتیہ جیونے اور علاقائی حیوانات محکمے کے جوائنٹ کمشنر گنیش دیشپانڈے نے مویشی پروروں سے کی ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلعے کے پرانڈا تعلقے کے کچھ دیہاتوں میں چیتادکھائی دیا ہے۔ جس کے پیشِ نظر حفظِ ماتقدم کے طور پر کپیلاپوری، سوناری، کھامس گاؤں، رُوئی، سون گِری، کارنجہ، بھوجا، وانگےگوہان، لونی اور خاص گاؤں سمیت دیگر دیہاتوں میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ گاؤں کے ساکنان اور کسانوں سے چوکنا رہنے کی اپیل محکمہ جنگلات نےکی ہے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کی معرفت مہاراشٹر گیزیٹیڈ سول سروسز کے پر ی لمز امتحانات یکم دسمبر کو بیڑضلع مرکز کے 10 ذیلی مراکز پر دو سیشنوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ دورانِ امتحان کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی رو ک تھام کو یقینی بنا نے کیلئے پولس کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
***** ***** *****
کھیل اور خدمات ِ نوجواں ڈائریکٹوریٹ اور بیڑ کے ضلع کھیل آفیسر دفتر کے اشتراک سےآئندہ 4 اور 5 دسمبر کو بیڑ میں ضلعی سطح کے یوتھ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس فیسٹیول میں شرکت کیلئے آئندہ 2 دسمبر تک نوجوانوں سے درخواست کرنے کی اپیل ضلع کھیل آفیسر د فتر کی جانب سے کی گئی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کئی مقامات پر درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ناسک میں کل دس اعشاریہ چھ ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جبکہ نفاڑ میں آٹھ اعشاریہ تین ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ چھترپتی سمبھاجی نگر ضلع میں بھی پارہ بارہ ڈگری تک گر گیا ہے۔ او ر سردی کی یہ لہر جمعہ تک جاری رہنے کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے ۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ حکومت کی تشکیل کیلئے مہایوتی کے اہم رہنمائوں کی آج دلّی میں میٹنگ۔
٭ شیوسینا کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے سے متعلق بی جے پی کے فیصلے کی حمایت کا اعلان ؛ مہایوتی میں اختلاف نہ ہونے کا دیویندر پھڑنویس کا یقین۔
٭ بیلیٹ پیپر سے انتخابات کے مطالبے کیلئے کانگریس پارٹی کی دستخطی مہم کا اعلان۔
٭ 55 ویں بھارتی بین الاقو امی فلم فیسٹیول کا آج گوا میں اختتام ہوگا۔
اور۔۔۔٭ ریاست کے کئی مقامات پر درجۂ حرارت میں نمایاں کمی؛ جمعہ تک سردی کی لہر جاری رہنے کا محکمۂ موسمیات کا اند ازہ۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment