Regional Urdu Text Bulletin, Chatrapati Sambhajinagar
Date: 23 January-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۳؍ جنوری ۲۰۲۵ء
وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ قومی صحت مشن کی میعاد میں 2026 تک توسیع کرنے کا مرکزی کابینہ کا فیصلہ۔
٭ داووس میں مہاراشٹر کیلئے15 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی معاہدے، تقریباً 16لاکھ روزگار پیدا ہوں گے۔
٭ انتخابی کام کاج کی بہترین انجام دہی پر مہاراشٹر کو مرکزی انتخابی کمیشن کے ایوارڈ زکا اعلان۔
٭ جلگاؤں میں پیش آئے ٹرین حادثے میں 12 مسافرین کی موت ۔
٭ واٹر گرڈ منصوبے کے ذریعے مراٹھواڑہ کو وافر مقدار میں پانی دستیاب ہوگا، ریاستی وزیر گلاب راؤ پاٹل کا تیقن۔
اور۔۔۔٭ ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
مرکزی کابینہ نے قومی صحت مشن کی معیاد میں آئندہ 2026 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل نئی دہلی میں مجلسِ وزرا کے اجلاس کے بعد مرکزی صنعت اورکامرس کے وزیر پیوش گوئل نے یہ جانکاری دی۔ گوئل نے بتایا کہ مالی سال 2023-24 میں، اس مہم کے تحت، ملک میں آیوشمان صحت مراکز کی تعداد ایک لاکھ 72 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ حکومت کی ڈائیلیسز مہم سے ساڑھے چار لاکھ مریضوں نےاستفادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
’’نیشنل ہیلتھ مشن کے دُوارا جس پرکار کے اِتہاسک ٹارگیٹس کو مِٹ کرنے کاکام گت دس وَرشوں میں ماننیے پردھان منتری جی کے نیترتو میں ہوا ہے‘ لگ بھگ `12 لاکھ ہیلتھ کیئرس کے ورکرس 2021-22 کے بیچ میں نیشنل ہیلتھ مشن کے ساتھ جڑے۔ دو سو 20 کر وڑ سے اَدھک کووڈ 19- کے و یکسین ڈوسیز دیش بھر میں دیئے گئے۔ 2023-24 تک ایک لاکھ 72 ہزارآیوشمان آروگیہ مندر سینٹرس کھل چکے ہیں۔‘‘
مرکزی کابینہ نے کل اجلاس میں 2025-26 کے مارکیٹنگ ہنگام کیلئے خام دھاگے کی کم از کم ضمانتی نرخ میں میں 315 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ اس فیصلے کے بعد، رواں مالی سال میں خام دھاگے کو کم از کم ضمانتی قیمت پانچ ہزار 650روپے فی کوئنٹل ملے گی۔
***** ***** *****
سوئٹزرلینڈ کے داووس،میں جاری عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں، ریاستی حکومت نے ریلائنس صنعتی گروپ کے ساتھ تین لاکھ کروڑ کے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں ۔وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے بتایا کہ اس معاہدے کے ذریعے تقریباً تین لاکھ روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ وزیرِ اعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ تین لاکھ پانچ ہزار کروڑ روپے کا MOU ہے اور اس ایم او یو کے ذریعے ریلائنس انڈسٹری مہاراشٹر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
دریں اثنا، اس سرمایہ کاری کانفرنس میں کل دوسرے دن تک مہاراشٹر میں 15 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے 54 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں اور اس سے تقریباً 16 لاکھ ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔
***** ***** *****
ریاستی وزیرِ صنعت اُدئے سامنت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت میتری قانون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک خصوصی پورٹل تیار کر رہی ہے۔ وہ داووس میں گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس پورٹل کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے، سامنت نے بتایا کہ اس پورٹل کی شروعات کے بعد، صنعتکاروں کوکم سے کم وقت میں تمام دستاویزات حاصل ہوسکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ملک کا پہلا پورٹل ہے جس پر درخواست دہی کا طریقۂ کا ر اور درخواست دہی سے متعلق معلومات واضح ہوسکے گی اور آئندہ آٹھ دنوں میں اسے ریاست میں فعال کیا جائےگا۔وزیرِ صنعت نے بتایا کہ متعدد صنعتکاروں کی جانب سے اس کا خیر مقدم کیا جارہا ہے۔
***** ***** *****
انتخابات کے دوران فرائض کی بہترین انجام دہی پر مرکزی انتخابی کمیشن کے ایوارڈز کا اعلان کل کیا گیا۔ اس سال کے ایوارڈ کیلئے مہاراشٹر، جموں و کشمیر اور جھارکھنڈ ریاستوں کے انتخابی کمیشن کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس میں چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈویژنل کمشنر دلیپ گائوڑے اور ضلع کلکٹر دلیپ سوامی کو پوسٹل بیلیٹ کی ترسیل کے عمل کی بہترین منصوبہ بندی کیلئے اور سلوڑ کے سب ڈویژنل افسر لطیف پٹھان کو بہترین انتخابی فیصلہ افسر کے طور پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھُگے کو بہترین انتخابی فیصلہ افسر کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ جبکہ دو را نِ انتخابات خبروں کی بہترین ترسیل کے ایوارڈ کیلئے اس وقت کے اطلاعات و نشریات ڈائریکٹوریٹ اور رابطۂ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راہل تڑکے اور ڈپٹی ڈائریکٹر دیانند کامبلے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز قومی یومِ ر ائے دہندگان کے موقع پر آئندہ سنیچر کونئی دہلی میں تفو یض کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
جلگاؤں ضلعے میں کل ریلوے گاڑی کے ایک حادثے میں 12 مسافرین کی موت ہو گئی۔ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس میں آتشزدگی کی افواہ پھیلنے کے بعد کئی مسافرین نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی اور اسی دوران مخالف سمت سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس کی زد میں آکر 11 مسافر زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ کل دوپہر جلگاؤں اور پاچورہ کے درمیان پردھاڑے ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ ریاستی وزیر بر ائے انسدادِ آفات گریش مہاجن نے جائے حادثے پر پہنچ کر راحت رسانی کے کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےریاستی حکومت کی جانب سے مہلوکین کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے اور زخمیوں کا مفت علاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے بتایا کہ اس سلسلے میں سبھی ضروری احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت انتظامیہ کو دی ہے۔
***** ***** *****
کولہا پور کی امبا بائی، تلجاپور کی تلجا بھوانی اور ماہُور کی رینوکا دیوی جیسے تین شکتی پیٹھوں کو جوڑنے والی ناگپور تا گوا ایکسپریس وے کیلئے اراضی تحویل میںلینے کے کاموں میں تیزی آگئی ہے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق مہاراشٹر ریاستی شاہراہ ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے ماحولیاتی اجازت ناموں کے حصول کا آغاز ہونے کے بعد مراٹھواڑہ کے کچھ اضلاع میں زمین کے حصول کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
پانی فراہمی اور صفائی محکمہ کے وزیر گلاب راؤ پاٹل نے کہا ہے کہ 'مراٹھواڑہ واٹر گِرِڈ منصوبے کے ذریعے مراٹھواڑہ کو طویل مدت تک پائیدار پانی دستیاب ہوگا۔ وہ گزشتہ روز عالمی بینک کے نمائندوں کے ساتھ منتر الیہ میں منعقدہ جائزاتی اجلاس میں اس منصوبے کے بارے میں بات چیت کر رہے تھے۔ پاٹل نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت مراٹھواڑہ کے 11 بڑے آبی ذخائر کو پائپ لا ئن کے ذریعے جوڑکرتمام شہروں اور دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔
***** ***** *****
سنتوش دیشمکھ قتل معا ملے کے تحت گرفتار ملزم والمک کر اڑ کو بیڑ ضلع عد الت نے 14 دِنوں کی عد التی حراست سنائی ہے۔ اس سے قبل کی پولس حراست کی مدت ختم ہونے پر کرا ڑ کو کل ضلع عد الت میں پیش کیا گیا۔ اس وقت خصوصی سیشن جج یہ فیصلہ سنایا۔
***** ***** *****
جالنہ کی معروف یوگااستاد سنگیتا لاہوٹی کے قتل معاملے میں ان کے ملازم بھیم را ئو دھاڑے کو ضلع سیشن جج ورشا موہیتے نے عمر قید و جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ 14 دسمبر 2021 کو لاہوٹی کا ان کے رہائشی مکان میں قتل ہوگیا تھا۔
***** ***** *****
’’بیٹی بچائو‘ بیٹی پڑھائو‘‘ منصوبے کا دسواں یومِ تاسیس کل ہر طرف مختلف پروگر اموں کے ذریعے منایا گیا۔ ہر علاقے میں خواتین کی شرکت مردوں کے بر ابر ہو تبھی ملک صحیح معنوں میں ترقی کرے گا۔ اس طرح کا اظہارِ خیال چھترپتی سمبھاجی نگر کے ضلع کلکٹر دلیپ سو امی نے کیا ہے۔ ضلع منصوبہ بندی کمیٹی ہال میں منعقدہ پروگرام سے وہ مخاطب تھے۔ انھوںنے ضلع میں لڑکیوں کی شرحِ پیدائش میں کمی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت کے ’’ایگری اِسٹک‘‘ ڈیجیٹل مہم کے تحت دھاراشیو ضلع کے کسانوں سے اندراج کرکے کسان شناختی نمبر 15 فروری تک حاصل کرنے کی اپیل ضلع کلکٹر سچن اومباسے نے کی ہے۔ اس کیلئے گائوں گائوں میں کیمپ منعقد کرنے کے احکامات انھوں نے متعلقہ حکام کو دئیے ہیں۔
***** ***** *****
کولکاتہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے میں کل بھارت نے انگلینڈ کو سات وِکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کے دئیے گئے 133 رنوں کے ہدف کو بھارت نے 13 ویں اوور میں عبور کرلیا۔ پانچ مقابلوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آئندہ سنیچر کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔
دریں اثنا‘ خواتین کی کرکٹ میں 19 سال سے کم عمر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ مقابلے میں بھارت کا مقابلہ آج سر ی لنکا سے ہوگا۔
***** ***** *****
ریاستی سطح کے گر اف لنگ اسکولی کشتی مقابلوں میں دھاراشیو کی خاتون کھلاڑی پورنیما گھرماٹے نے سونے کا تمغہ جیتا۔ اس فتح کے بعد پورنیما کا 19 سال سے کم عمر کے زمرے کے قومی کھیلوں میں کشتی مقابلوں کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع کھیل ایو ارڈز کا کل اعلان کیا گیا۔ کوالیفائیڈ اسپورٹس گائیڈ ایوارڈ کیلئے رتیش جادھو‘ جبکہ کھوکھو کھلاڑی وجئے شندے او ر سمپدا مورے کو کوالیفائیڈ کھلاڑی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ یومِ جمہور یہ کو ر ابطہ وزیر پرتاپ سرنائیک کے ہاتھوں یہ ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ قومی صحت مشن کی میعاد میں 2026 تک توسیع کرنے کا مرکزی کابینہ کا فیصلہ۔
٭ داووس میں مہاراشٹر کیلئے15 لاکھ 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی معاہدے، تقریباً 16لاکھ روزگار پیدا ہوں گے۔
٭ انتخابی کام کاج کی بہترین انجام دہی پر مہاراشٹر کو مرکزی انتخابی کمیشن کے ایوارڈ زکا اعلان۔
٭ جلگاؤں میں پیش آئے ٹرین حادثے میں 12 مسافرین کی موت ۔
٭ واٹر گرڈ منصوبے کے ذریعے مراٹھواڑہ کو وافر مقدار میں پانی دستیاب ہوگا، ریاستی وزیر گلاب راؤ پاٹل کا تیقن۔
اور۔۔۔٭ ’’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘‘منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر مختلف سرگرمیوں کا اہتمام۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment