Friday, 25 July 2025

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 25 جولائی 2025‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 25 July-2025
Time: 09:00-09:10 am
آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء؁
وقت: ۰۰:۹-۱۰:۹
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:
٭ بھارت اور برطانیہ کے درمیان معاشی اور آزاد انہ تجارتی معا ہدوں پر دستخط۔
٭ قومی امدادِ باہمی پالیسی کا اعلان؛ بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن کر رہے گا: ا مدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ کی یقین دہانی۔
٭ ممبئی مضافاتی ریلوے بم دھماکوں کے معاملے میں ممبئی عد الت ِ عالیہ کے فیصلے پر عد الت ِ عظمیٰ نے لگا ئی روک۔
٭ وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں جو اہر لال نہرو یونیورسٹی میں تحفظ و مطالعہ مرکز اور مراٹھی لسانی شعبے کا افتتاح۔
اور۔۔۔٭ خو اتین کے فڑے شطرنج عالمی کپ ٹورنامنٹ کے خطاب کیلئے کونیرو ہمپی اور دیویا دیشمکھ کے درمیان مقابلہ۔
***** ***** *****
اب خبریں تفصیل سے:
بھارت ا ور برطانیہ کے درمیان تاریخی‘ اقتصادی ا ور آزاد انہ تجارتی معاہدے پر مہر ثبت ہوچکی ہے۔ کل‘ لندن میں وزیرِ اعظم نر یندر مودی اور برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیر اِسٹارمر کے مابین باہمی اجلاس میں اس سے متعلق مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نر یندر مودی نے یہ معاہدہ ملک کے کسانوں ا ور ماہی گیروں سمیت چھوٹی ودرمیانی درجے کی صنعتوں ا ور نوجو انوں کیلئے مفید ثا بت ہونے کے یقین کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا:
Byte: Prime Minister Narendra Modi
دریں اثنا‘ وزیرِ اعظم نر یندر مودی آج مالدیپ کے دو رے پر جائیں گے۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے امدادِ باہمی شعبے سے متعلق پالیسی 2025کا اعلان کیاہے۔ داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر امیت شاہ کی موجودگی میں کل دلّی میں اس پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ وزیرِ د اخلہ شاہ نے یہ پالیسی ترقی یافتہ بھا رت کے عزم اور 2027میں بھا رت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بننے میں معا ون ثابت ہونے کے یقین کا ا ظہا ر کیا۔ انھوں نے کہا:
Byte: Home Minister Amit Shah
***** ***** *****
پا رلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا کام کاج کل مسلسل چوتھے دن بھی متاثر ہوا۔ کام کاج میںمسلسل خلل پڑنے کے سبب دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی پہلے دو پہر دو بجے تک او ر بعد میں دن بھر کیلئے ملتوی کردی گئی۔
دریں اثنا‘ را جیہ سبھا میں نومنتخبہ رُکن ا یڈوکیٹ اُجول نکم کو نائب چیئرمین ہری ونش نے عہدے کا حلف دلایا۔ نکم نے مراٹھی زبان میں حلف اٹھایا۔ بعد ازاں‘ ر اجیہ سبھا رکنیت کی معیاد مکمل کرنے والے چھ اراکینِ پارلیمان کو کل ایوان میں وداعیہ دیا گیا۔
***** ***** *****
اقتصادی جعلسازی او ر سیاہ دو لت کو قانونی شکل د ینے کے ایک معاملے میں ریلائنس انیل امبانی گرو پ کی تقریباً پچاس کمپنیوں پر کل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپے مارے۔ ای ڈی کی ابتد ائی تحقیقات میں 2017تا 2019کے درمیان ایک خانگی بینک سے تین ہز ار کرو ڑ رو پئے کے قرض کے معاملے میں بدعنو انی کا انکشاف ہونےکے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
***** ***** *****
عدالتِ عظمیٰ نے 2006میں ممبئی کی مضافاتی ٹرینوں میں سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں ما خوذ 12ملزمان کو باعزت بر ی کرنے کے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر رو ک لگادی ہے۔ تاہم‘ عدالت ِ عظمیٰ نے سنوائی کے دو ر ان متعلقہ ملزمان کو دوبارہ حراست میں رکھنے کی ضرو رت نہ ہونے کا فیصلہ سنایا ہے۔
***** ***** *****
ممبئی عد الت ِ عا لیہ نے ریاست میں چھ فٹ کےقد سے بڑی گنیش مورتیوں کا قدرتی آبی ذخائر میں وسرجن کرنے کی منظوری دی ہے۔ تاہم‘ یہ منظوری صرف رواں سال کیلئے ہونے کی وضاحت عدالت نے اپنے فیصلے میں کی ہے۔ ر یاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں اور مقامی خود مختار اداروں کو ان احکا مات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی عدالت نے اس فیصلے میں دیں۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔
***** ***** *****
سو ا تنتریہ ویر ونایک دامودر ساورکر سے متعلق مبینہ توہین آمیز بیان دینے کے ایک معاملے میں کانگریس قائد اور رکنِ پارلیمان راہل گاندھی کی ضمانت کی درخواست ناسک کی سیشن عد الت نے منظور کرلی ہے۔ راہل گاندھی نے ورچول طریقے سے عد التی سنوائی میں شرکت کی۔ راہل گاندھی نے ہنگولی میں مذکورہ بیان دیا تھا۔
***** ***** *****
وزیرِ اعلیٰ دیو یندر پھڑنویس نے مراٹھی زبان سمیت ملک کی دیگر زبانوں پر بھی فخر کرنے کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔ کل‘ دہلی کی جو اہر لال نہرو یونیو رسٹی میں ’’چھترپتی شیوا جی مہاراج تحفظ اور مطالعاتی مرکز‘‘ کا سنگ ِ بنیاد ا ور ’’کسماگرج مراٹھی زبان تہذیبی و ثقافتی مرکز‘‘ کا افتتاح وزیرِ اعلیٰ پھڑنویس کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر وہ مخاطب تھے۔ انھوں نے مر اٹھی و دیگر زبانوں سے متعلق تنازع کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مراٹھی سمیت دیگر ملکی زبانیں ہی ریاستی حکومت کا مؤقف ہونے کی وضاحت بھی کی۔
***** ***** *****
پونے کے کُل ہند مراٹھی ادبِ اطفال ادارہ کے ریاستی سطح کا لیلا تائی بھاگوت ادبی ایوارڈ بیڑ ضلعے کے شرور کاسار کے ادیب ڈاکٹر وٹھل جادھو کو ا ن کی تجزیاتی تصنیف ’’ایکوساویا شتکارمبھیچے بال ساہتیہ‘‘کیلئے دیا جائے گا۔ آئندہ 2 اگست کو پونے میں ایک تقریب کے د وران یہ ایوارڈ جادھو کو تفو یض کیا جائے گا۔
***** ***** *****
جارجیا کے بٹومی میں جاری خواتین کے فڑے شطرنج عالمی کپ مقابلوں کا فائنل د و بھارتی کھلاڑی کونیرو ہمپی اور دیویا دیشمکھ کےمابین کھیلا جائے گا۔ دیویا دیشمکھ نے سیمی فائنل مقابلے میں چین کی اپنی حریف کھلاڑی تان ژونگیی کو‘ جبکہ کونیرو ہمپی نے چین ہی کی لیئی ٹنگجی کو شکست سے دو چار کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ فائنل مقابلہ کل کھیلا جائے گا۔
***** ***** *****
کرکٹ: مینچسٹر میں جاری اینڈرسن۔ ٹینڈولکر ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں دو وِکٹ کے نقصا ن پر 225رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل بھارت کی پہلی اننگ 358رنوں پر سمٹ گئی۔ انگلینڈ فی الحال 133رنوں سے پیچھے ہے۔
***** ***** *****
پربھنی میں کل ا ٓنگن واڑی خدمت گاروں‘ چائلڈ ہوم کے نگراں کاروں او ر ملازمین کیلئے تحفظ ِ حقوقِ اطفال سے متعلق قوانین سے آگاہی کا ایک تربیتی ورہنمائی ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف قا نونی ماہرین نے اس موقعے پر حاضرین کی رہنمائی کی۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں آئندہ 30ستمبر تک مرکزی حکومت کی اقتصادی شمولیت مہم چلائی جارہی ہے۔ اس مہم کے دور ان جن دھن بینک اکائونٹ کھولنے سمیت مرکزی حکومت کی بیمہ اور پنشن اسکیم کے علا وہ سماجی تحفظ کی دیگر اسکیمات کا فائدہ مستحقین کو پہنچایا جائے گا۔
***** ***** *****
دھاراشیو ضلع میں گذشتہ اپریل اور مئی 2025کے دو ر ان ہوئی بے موسمی بارش کے سبب گیارہ ہزار 788کسانوں کو 988ہیکٹر اراضی پر ہوئے نقصان کے ازالے کے طور پر نو کرو ڑ روپئے کی امداد منظور کی گئی ہے۔ یہ رقم جلد ہی متاثرہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جانے کی اطلاع ہمارے نامہ نگار نے دی ہے۔
اسی بیچ دھاراشیو تحصیل دفتر میں آج صبح گیارہ بجے سستی عدالت کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ تعلقے کے تمام کسانوں سے اس سے استفادہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
***** ***** *****
نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ڈویژنل کمشنر کو پربھنی ضلعے کے پاتھری تعلقے میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے پنچنامے کرکے مرکزی اور ریاستی حکومت کے قوا عد و ضوابط کے مطابق مالی مدد دینے کی ہدا یت دی ہے۔ پربھنی کے رُکنِ اسمبلی راجیش وِٹیکر نے یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
موسم: محکمۂ موسمیات نے وسطی مہاراشٹر اور مراٹھو اڑہ کے کئی علاقوں میں آج تیز ہو ائوں‘ بجلی کی چمک ا ور بادلوں کی گرج کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
***** ***** *****
::::: سرخیاں::::::
آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:
٭ بھارت اور برطانیہ کے درمیان معاشی اور آزاد انہ تجارتی معا ہدوں پر دستخط۔
٭ قومی امدادِ باہمی پالیسی کا اعلان؛ بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن کر رہے گا: ا مدادِ باہمی کے وزیر امت شاہ کی یقین دہانی۔
٭ ممبئی مضافاتی ریلوے بم دھماکوں کے معاملے میں ممبئی عد الت ِ عالیہ کے فیصلے پر عد الت ِ عظمیٰ نے لگا ئی روک۔
٭ وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں جو اہر لال نہرو یونیورسٹی میں تحفظ و مطالعہ مرکز اور مراٹھی لسانی شعبے کا افتتاح۔
اور۔۔۔٭ خو اتین کے فڑے شطرنج عالمی کپ ٹورنامنٹ کے خطاب کیلئے کونیرو ہمپی اور دیویا دیشمکھ کے درمیان مقابلہ۔
***** ***** *****

No comments: