Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date : 01.04.2019 , Time : 8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 April - 2019
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: یکم اپریل ۲۰۱۹
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کیلئے تشہیری مہم میں تیزی آگئی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ملک بھر میں الگ الگ مقامات پر جلسے کررہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنماء اور وزیرِ اعظم نریندر مودی آج مہاراشٹر کے وردھا میں جلسۂ عام سے خطاب کرینگے۔ مہاراشٹر میں مودی کا یہ پہلا جلسہ ہوگا۔ اس کے بعد وہ آندھرا پردیش کے راج مُندری، تلنگانہ کے سکندر آباد اور اوڈیشہ کے کالا ہانڈی میں جلسوں سے خطاب کرینگے۔ دوسری جانب کانگریس صدر راہل گاندھی بھی تلنگانہ کے ظہیرآباد‘ وانا پارتھی اور حضور نگر میں جلسے کریں گے۔
***** ***** *****
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ چوکیدار کے طور پر اُنھوں نے اپنے فرائض کو انجام دیا ہے اور عوامی سرمایے کا غلط استعمال ہونے سے روکا ہے۔ ’’میں بھی چوکیدار‘‘ پروگرام کے تحت ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مودی نے کل ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ 2014ء میں عوام نے اُن پر بھروسہ کیا اور NDA کو اکثریت دی۔ مودی نے مزید کہا کہ ملک کی خدمت کرنے کے دوران انھوں نے ملک کو بدعنوانی سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ مودی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کی حصولیابیوں کا سہرا عوام کے سر باندھا جانا چاہیے‘ جنھوں نے سوچھتا ابھیان جیسے منصوبے کو عوامی تحریک کی شکل دی۔
***** ***** *****
کانگریس صدر راہل گاندھی اُتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ کے ساتھ ساتھ کیرالہ کے وائے ناڈ حلقے سے بھی انتخاب لڑیں گے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اے کے انٹنی نے کل نئی دلّی میں اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی ہند کے کانگریس کارکنوں اور رہنمائوں کے اصرار پر راہل گاندھی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ وائے ناڈ لوک سبھا حلقے سے بائیں بازو کی جماعت کمیونسٹ پارٹی نے پی پی سُنیر کو اُمیدواری دی ہے۔ اس فیصلے پر ردّ عمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری پرکاش کرات نے کہا کہ راہل گاندھی کے وائے ناڈ سے انتخاب لڑنے کا مقصد کیرالہ میں کانگریس اقتدار کو مضبوط کرنا ہے۔
دوسری جانب بھارتی کمیونسٹ پارٹی کے قومی سیکریٹری کے نارائنن نے الزام لگایا کہ بڑے صنعتی گھرانوں کے دبائو کی وجہ سے ہی بھارتی کمیونسٹ پارٹی کو اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’’مہا گٹھ بندھن‘‘ کا حصہ نہیں بننے دیا گیا۔ کے نارائنن کل بہار کی راجدھانی پٹنہ میں یہ بات کہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ صنعتی گھرانوں کا دبائو ہی ہے جسکی وجہ سے کنہیا کمار کو بھی مہا گٹھ بندھن سے باہر رکھا گیا۔
***** ***** *****
کانگریس صدر راہل گاندھی نے کہا ہیکہ اگر کانگریس مرکز میں اقتدار میں آتی ہے تو آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دیا جائیگا۔ راہل کل وجئے واڑہ میں منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مودی نے آندھرا پردیش کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔ راہل نے سطح ِ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے انتہائی غریب خاندانوں کو سالانہ 72/ ہزار روپئے فراہم کرنے کا کانگریس کا وعدہ بھی دوہرایا۔
***** ***** *****
پَین کارڈ کو آدھار نمبر سے جوڑنے کی مدت میں 30/ ستمبر 2019ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ مرکزی حکومت نے کل اس بارے میں حکمنامہ جاری کیا۔ تاہم سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق آج سے انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے دوران آدھار نمبر کا اندراج لازمی ہوگا۔ اب پَین نمبر حاصل کرنے کیلئے بھی آدھار نمبر کا ہونا ضروری ہے۔ دوسری جانب بینک کھاتوں اور ٹیلی کام خدمات کیلئے آدھار سے جوڑے جانے کی سختی نہیں ہوگی۔
***** ***** *****
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی انتخابی تشہیر میں تیز آگئی ہے۔ تشہیر کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی رہنما اپنی سیاسی وابستگی چھوڑ نئی پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں۔ اسی سلسلے کی کڑی میں لاتور ضلعے کے شیوسینا رہنما ابھئے سالُنکے نے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کل سالُنکے نے یہ اعلان کیا۔
***** ***** *****
بیڑ لوک سبھا حلقے سے NCP اور کانگریس کے مشترکہ اُمیدوار بجرنگ سونونے نے کل شِرور تعلقے کا دورہ کیا۔ اپنی انتخابی تشہیر کے دوران سونونے نے شِرور کاسار‘ نارائن واڑی‘ نیم گائوں اور آنند واڑی سمیت کئی گائووں کا دورہ کیا اور چھوٹے جلسے منعقد کیے۔
***** ***** *****
پربھنی لوک سبھا حلقے سے شیوسینا۔ بی جے پی کے مشترکہ اُمیدوار سنجے جادھو نے کہا ہیکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی گذشتہ پانچ سالوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں دوبارہ اقتدارمیں آنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ کل پربھنی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران جادھو نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ شیوسینا کی اندرونی چپقلش ختم ہوگئی ہے اور اتحاد ہوجانے کے بعد شیوسینا اور بی جے پی دونوں اپنے مشترکہ اُمیدواروں کی تشہیر میں شامل ہیں۔
***** ***** ****

No comments:
Post a Comment