Monday, 24 August 2020

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 24 August 2020
Time:  09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۴   ؍  اگست  ۲۰۲۰ئ؁
وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

  پہلے خاص خبروں کی سر خیاں...

٭
ملک بھر کے مجموعی کورونا متاثرین میں سے اب تک تقریبا  16؍ لاکھ    افرادعلاج کے بعد صحت یا ب ہو چکے ہیں

٭
بین الریاستی اور اندرون ریاست بار بر داری اور مسا فروں کی حمل و نقل پر عائد پا بندی میں جلد ہی نر می کی جائے گی  :  وزیر داخلہ انیل دیشمکھ

٭
کورونا متاثرین کا علاج کرنے کے لیے اضا فی فیس وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں پر  وصول کر دہ اضا فی فیس سے 5؍ گنا زیادہ جر ما نہ عائد کرنے کا ریاستی حکو مت نے کیا فیصلہ

٭
ریاست بھر میںکَل10؍ ہزار441؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ زیر علاج 258؍ مریض  انتقال کر گئے

٭
مراٹھواڑے میں21؍ کورونا متاثرین کی موت ‘ جبکہ مزیدایک ہزار83؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں
اور
٭
اورنگ آ باد ضلعے میں ماسک کا استعمال نہ کرنے والوںسے  فی کس500؍  روپئے جر ما نہ وصول کیا جائے گا :  ضلع کلکٹر کا فیصلہ 

   اب خبریں تفصیل سے....

 ملک بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں میں سے تقریبا 16؍ لاکھ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو چکے ہیں ۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود  نے اِس خصوص میں جانکاری دیتے ہوئے بتا یا کہ ملک بھر میں پائے  گئے متاثرین کی مجموعی تعداد میں سے اب صرف23.24؍ فیصد مریض ہی زیر علاج ہیں ۔  اور کورونا مریضوں کی شرح اموات بھی دیگر ممالک کی بہ نسبت گھٹ کر1.86؍ فیصد ہو گئی ہے۔ جبکہ صحت یابی کی شرح 75؍ فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے ۔
 اِسی دوران وزیر صحت ڈاکٹر ہرش ور دھن نے بتا تا یا کہ اِس بیماری سے بچائو کے لیے سال کے آخر تک ملک میں دوا تیار کر لی جائے گی۔وزیر موصوف نے بتا یا کہ فی الحال تین ویکسینس تیار کی جا رہی ہیں جس میں سے ایک ویکسین  انسانی جسم پر تجرے کے تیسرے مرحلے میں ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا ہے کہ بین الریاستی اور ریاست کے اندرون مال بر داری او ر
مسا فروں کی حمل و نقل پر عائد پا بندیوں میں جلد ہی نر می کر نے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اِس خصوص میں اپنے ٹوپیٹ پیغا م میں وزیر موصوف نے بتا یا کہ بین الریاستی اور ریاست کے اندرون حمل و نقل سے متعلق مرکزی حکو مت کی جانب سے جا ری کر دہ  رہنما ہدایات پر اچھی طرح غور و خوص کرکے  اور وزیر اعلیٰ سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا۔ اُنھوں نے واضح طور پر کہا کہ ریاست میں سفر کرنے کے لیے E-Passلازمی طور پر حاصل کرنا ہو گا۔

***** ***** ***** 

 ریاستی حکو مت نے مہاراشٹر بجلی فراہمی کمپنی  میں  انو کمپا  کے تحت وائر مین عہدے پر ملازمت کے لیے اہل قرار پائے اُن نوجوانوں کو ریاست کے صنعتی تر بیتی مراکزITI  میں تر بیت دلا کر ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جو لازمی تر بیت نہ ہونے کی وجہ سے ملازمت سے محروم ہیں۔ہنر مندی  کے فروغ کے وزیر نواب ملک نے یہ بات بتائی  ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ  اِس فیصلے پر عمل آوری کرنے کے مقصد سے بجلی کمپنیوں اور ITI کی معرفت  ریاست بھر کے569؍ امید واروں کو ITI میں داخلہ دیا جائے گا۔ اور تر بیت مکمل ہونے کے بعد اُنھیں ملازمت  پر مامور کیا جائے گا۔ 

***** ***** ***** 

 ملک کی پہلی کسان ریلوے ناسک سے شروع کی گئی ہے۔ اِس ریل گاڑی کے ذریعے کاشتکاروں کی زرعی پیدا وار دوسری ریاستوں میں فروحت کرنے کے لیے براہ راست اور جلد از جلد فراہم کی جا سکے گی۔ کاشتکاروں کے مطا لبے کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کی گئی یہ ریل گاڑی اب ہفتے  میں 2؍ مرتبہ منگل اور جمعرات کے روز ناسک ضلعے کے دیولالی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو گی۔

***** ***** ***** 

 ادکار سشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے میں CBI نے سشانت سنگھ کے دوست سِدھارتھ پِٹھا نی ‘ باورچی نِرج سنگھ اور خا دم دِپیش ساونت سے پوچھ گچھ کی ہے ۔ تقریباً 5؍ گھنٹے پوچھ گچھ کرنے کے بعدCBI  کے ایک وفد نے سشانت سنگھ کی رہائش گاہ کا بھی معائنہ کیا۔

***** ***** ***** 

 جائیکواڑی آبی ذخیرے میں 77.17؍ فیصد پانی جمع ہو گیا ہے۔ ڈیم میں فی الحال 22؍ ہزار
14؍ گھن فٹ فی سیکینڈ کی رفتار سے پا نی داخل ہو رہا ہے۔ بیڑ ضلعے کے ماجل گائوں آبی ذخیرے میں پانی کی سطح72.60؍ فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
 پر بھنی ضلعے کے سیلو میں نِمن دودھنا ڈیم کی سطح آب 60.56؍ فیصد اور یلدری ڈیم میں فی الحال99.16؍ فیصد پانی ذخیرہ ہو چکا ہے۔

***** ***** ***** 

 وزیر برائے اطلا عات و نشر یات پر کاش جائوڑیکر نے فلموں اور ڈراموں کی عکس بندی  دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے کَل رہنما خطوط جا ری کیئے ۔ اِس کے مطا بق اداکار اور ادکارائوں کے علاوہ دیگر عملے کو ماسک کا استعمال کر نا ‘  ایک دوسرے سے جسمانی دوری بنائے رکھنا  اور کم سے کم عملے کی مدد سے کام سے کرنا وغیرہ احتیا طی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اُنھوں نے بتا یا کہ شوٹِنگ کے دوران  مداحوں کو موجود رہنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔  وزیر موصوف نے کہا کہ وزارتِ صحت اور وزارتِ داخلہ کے ساتھ تبا دلۂ خیال کر نے کے بعد فلموں اور ڈراموں کی عکس  بندی شروع کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

***** ***** *****  

 پریس اِنفار میشن بیورو نے سوشل میڈیا پر گر دِش کر رہی اُس خبر کی تر دید کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ معاشی بحران کی وجہ سے وزارتِ ریلوے  اپنے ملازمین کی تنخواہیں اور پینشنرس کے وظیفے اِس سال کے لیے روکنے جا رہا ہے ۔ اِدارے کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور وزارت کے پاس ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔

***** ***** *****  

 ریاستی وزیر برائے صحت راجیش ٹو پے نے کورونا متاثرین کا علاج کر نے کے لیے زیادہ فیس وصول کر نے واے نجی ہسپتالوں کے خلاف کار وائی کر تے ہوئے وصول کر دہ فیس سے5 ؍ گنا زیادہ جر ما نہ وصول کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اِس حکم پر فوراً عمل در آ مد کرنے کے مقصد سے تمام ضلع کلکٹرز اور میونسپل کمشنرز کو تحریری حکم نامے  اِرسال کر دیئے گئے ہیں۔ 

***** ***** *****
 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** 

 ریاست بھر میں گزشتہ روز مزید10؍ ہزار441؍  افراد کورونا وائرس سے متا ثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست بھر میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر
6؍ لاکھ82؍ ہزار383؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران ریاست بھر میں کل258؍ کورونا مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ۔ جبکہ دوسری جانب 8؍ ہزار157؍ افراد علاج کے بعد شفا یاب ہو کر گھر لوٹ گئے ۔  فی الحال ریاست بھر میں  ایک لاکھ71؍ ہزار543؍ کورونا متاثرین زیر علاج ہیں۔

***** ***** *****  

 مراٹھواڑے میں گزشتہ روز21؍ کورونا مریض علاج کے دوران چل بسے جبکہ مزیدایک ہزار83؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں آ گئے ہیں۔
 اِن میں اورنگ آ باد ضلعے میں6؍ کورونا مریض دوران ِ علاج فوت ہو گئے اور مزید288؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
 ناندیڑ میںبھی6؍ کورونا  متاثرین علاج کے دوران چل بسے جبکہ مزید89؍ شہر یان کورونا وائر س کے نر غے میں آ گئے ہیں۔
 جالنہ میں گزشتہ کَل4؍ کورونا مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا  اور 113؍ کورونا مریضوں کی مو جود گی کا انکشاف ہوا ۔
 پر بھنی ضلعے میں کَل2؍ کورونا مریض دوران علاج چل بسے  اور  مزید36؍  شہر یان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
 لاتور ضلعے میں بھی گزشتہ روز 2؍ کورونا متاثرین فوت ہو گئے  جبکہ مزید 144؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
 ہنگولی ضلعے میں ایک کورونا مریض کل دوران علاج انتقال کر گیاجبکہ مزید18؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
 اِسی طرح عثمان آ باد ضلعے میں گزشتہ روز 208؍ افراد اور بیڑ ضلعے میںمزید128؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

***** ***** *****  

 اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چو ہان نے کہا ہے کہ ضلعے میںماسک کا استعمال نہ کرنے والوں سے فی کس500؍ روپئے جر ما نہ وصول کیا جائے گا۔ معاشرے کو واپس دیں  اِس موضوع پر ضلع کلکٹر کی زیر صدارت منعقدہ  نجی ڈاکٹروں کے اجلاس کے بعد وہ صحا فیوں سے مخا طب تھے۔اُنھوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ساتھ بد سلو کی کرنے والے مریضوں کے رشتہ داروں کے خلاف سخت کار وائی کی جا ئے گی۔

***** ***** *****  

 ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا 62؍ واں یومِ تاسیس کل منا یا گیا۔ حا لیہ دنوں میں جاری کورونا وائرس کے پھیلائو کو مد نظر رکھتے ہوئے اِس دن کی خصوصی تقریب احتیا طی تدابیر
اختیار کر تے ہوئے منعقدکی گئی ۔
 اِس موقعے پر یو نیور سٹی کی مرکز ی عمارت کے سامنے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے و لے کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی۔

***** ***** ***** 







 آخر میں اِس بلیٹن کی خاص خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے
٭
ملک بھر کے مجموعی کورونا متاثرین میں سے اب تک تقریبا  16؍ لاکھ    افرادعلاج کے بعد صحت یا ب ہو چکے ہیں

٭
بین الریاستی اور اندرون ریاست بار بر داری اور مسا فروں کی حمل و نقل پر عائد پا بندی میں جلد ہی نر می کی جائے گی  :  وزیر داخلہ انیل دیشمکھ

٭
کورونا متاثرین کا علاج کرنے کے لیے اضا فی فیس وصول کرنے والے نجی ہسپتالوں پر  وصول کر دہ اضا فی فیس سے 5؍ گنا زیادہ جر ما نہ عائد کرنے کا ریاستی حکو مت نے کیا فیصلہ

٭
ریاست بھر میںکَل10؍ ہزار441؍ افراد کورونا وائرس سے متاثر ‘ زیر علاج 258؍ مریض  انتقال کر گئے

٭
مراٹھواڑے میں21؍ کورونا متاثرین کی موت ‘ جبکہ مزیدایک ہزار83؍ افراد کورونا وائرس کی زد میں
اور
٭
اورنگ آ باد ضلعے میں ماسک کا استعمال نہ کرنے والوںسے  فی کس500؍  روپئے جر ما نہ وصول کیا جائے گا :  ضلع کلکٹر کا فیصلہ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

No comments: