Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 01 February 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم ‘ فروری ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ مالی سال2023 - 24 ء کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔
٭ بھارت عالمی مسائل کو حل کرنے والے ملک کے طور پر اُبھر کر سامنے آ رہا ہے ‘ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو
٭ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطا بق رواں مالی سال میں بھارتی معیشت میں سات فیصد کا اضافہ ہونے کی توقع
اور
٭ اورنگ آباد اور عثمان آ باد شہرو ںکے تبدیلی نام معاملے میں آئندہ 15 ؍ تاریخ تک معلو مات پیش کی جائے ‘ ممبئی ہائی کورٹ کا ریاستی حکو مت کو حکم
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مرکزی وزیر خزانہ نِر ملا سیتا رمن آج صبح گیارہ بجے لوک سبھا میں مالی سال2023-24ء کا بجٹ پیش کریں گی ۔ اِس کے فوراً بعد یہ بجٹ راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا ۔ اِس سے قبل مرکزی کا بینہ کے اجلاس میں اِس بجٹ کو منظوری دی جائے گی ۔
اِسی بیچ گزشتہ روز صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مُرمو کے خطاب سے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا آغاز ہوا ۔ اپنی تقریر میں اُنھوں نے کہا کہ بھارت عالمی مسائل کو حل کرنے والے ملک کے طور پر اُبھر کر سامنے آ رہا ہے ۔ انہوں نے موجود حکو مت کی گزشتہ 9؍ برسوں کی کار کر دگی خوب ستائش کی اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ اپنے خطاب میں انھوں نے مزید کہا کہ ابھی بھارتی خواتن خود اعتمادی کےساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور مستحکم ہو رہی ہیں ۔ جس سے حکو مت کی کاوشیں کامیاب ہو رہی ہیں ۔
***** ***** *****
آئندہ مالی سال میں ملک کی مجموعی قومی پیدا وار کی شرح ساڑھے سات فیصد رہنے کی توقع ہے ۔ وزیر خزا نہ نِر مال سیتا رمن نے پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے اقتصا دی جائزے میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مارچ مہینے میں ملک کی مجموعی قو می پیدا وار تقریباً ساڑھے تین ہزار ارب امریکی ڈالر ہو گی اور پوری دنیا میں بھارت یہ تیزی سے تر قی پانے والی معیشت ہو گی ۔ انہوں نے بتا یا کہ ملک کے زرعی شعبے میں گزشتہ 6؍ سال کے دوران بڑی تر قی ہوئی ہے اِس شعبے میں سا لا نہ چار اعشاریہ چھ فیصد کا اضا فہ درج کیا گیا ہے ۔ جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زراعت اور مویشی پالن کی جانب حکو مت کی توجہ کے باعث ہی یہ ممکن ہوا ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتا یا گیا ہے کہ پی ایم کسان یو جنا کے سبب اپریل سے جو لائی 2022-23ء کے دوران گیارہ کروڑ تین لاکپھ کسانوں کو مالی مدد فراہم کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
مہشور شاعر راجا بڑھے کا جئےجئے مہا راشٹرما جھا یہ گیت مہاراشٹر کے ریاستی گیت کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ ریاستی کا بینی اجلاس میں کیاگیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی صدارت میں کل کا بینی اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔ آئندہ اُنیس فروری سے چھتر پتی شیواجی مہاراج کی جینتی کی مناسبت سے یہ گیت بطور ریاستی گیت تسلیم کیا جائے گا ۔ حکو مت کے سبھی عوامی پروگرامس کے آغاز میں یہ نغمہ گا یا جائے ‘ ریاست کے اسکولوں میں دن کا آغاز ہونے پر راشٹر یہ گیت کے بعد گا یا جائے یا پلے کیا جا ئے گا ۔ اِسی طرح ریاستی اسکو لی تعلیمی بورڈ کے نصا بی کتابوں میں اِس گیت کو شامل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں دودھ کی پیدا وار بڑھانے کے مقصد سے دودھ دینے والے جانوروں کی تقسیم کرنے کے مختلف ریاستی اور ضلعی اسکیمات میں دودھ دینے والے جانوروں کی خریدی قیمت میں اضا فہ کرنے کا فیصلہ بھی کابینی اجلاس میں کیا گیا ۔ اِس فیصلے کے مطا بق اب گائے کے لیے 70 ؍ ہزار روپئے اور بھینس کے لیے80؍ ہزار روپئے خریدی قیمت ہو گی ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہا ہے کہ ریاست میں موٹے اناج کی کاشت کے رقبے میں اضا فہ کرنے کے لیے کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی اور اُس کی پیدا وار کو منا سب قیمت دلا نے کے لیے ریاستی حکو مت کو شاں ہیں اور اِس کے لیے مہاراشٹر مِلیٹ مشن کے لیے200؍ کروڑ روپیوں کی گنجائش کی گئی ہے ۔وہ کل ممبئی میں مہاراشٹر مِلیٹ مشن کا آغاز کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس فنڈ کے ذریعے اناج کے پرو سیسنگ صنعت کی ما لی معاونت کی جائے گی اِسی طرح وزیر اعظم فوڈ پروسیسنگ ‘ وزیر اعلیٰ فوڈ پروسیسنگ اور اسمارٹ پروجیکٹ کو مر بوط کر کے زرعی پیدا وار کمپنیوں کی مالی معا ونت کی جا ئےگی ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کی جانب سے دیے جانے والے مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کی رقم دس لاکھ روپئے سے بڑھا کر پچیس لاکھ روپئے کر دی گئی ہے ۔ اِس ایوارڈ کی منا سبت سے گزشتہ روز ممبئی میں ہوئے اجلاس میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے یہ اعلان کیا ۔ اِس اجلاس میں ثقا فتی امور کے وزیر سدھیر مُنگنٹی وار اور ریاست کے پر نسپل سیکریٹری وکاس کھار گے بھی موجود تھے ۔
***** ***** *****
عثمان آباد اور اورنگ آباد شہر کا تبدیلی نام معاملے میں آئندہ پندرہ تاریخ تک معلو مات پیش کی جائے ۔ ممبئی ہائی کورٹ نے ریاستی حکو مت کو یہ ہدایت دی ہے ۔ ریاستی حکو مت نے اورنگ آباد کا نام چھتر پتی سنبھا جی نگر اور عثمان اباد کا نام دھا را شیو کرنے کی قرار داد مقننہ میں پیش کی تھی ۔ اِس تبدیلی نام کی مخالفت کرنے والی تین در خواستیں عدالت میں پیش کی گئی ہے ۔ اِن در خواستوں پر گزشتہ روز مشتر کہ سماعت کی گئی ۔اِس موقعے پر عدالت نے حکو مت کو اپناموقف واضح کرنے کو کہا ۔ اِس معلو مات کے ساتھ ساتھ شہر یان کے اعترا ضات سے متعلق معلو مات فراہم کرنے کے لیے سر کاری وکیل نے وقت مانگا اِس پر عدالت نے آئندہ پندرہ تاریخ کو معلو مات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔
***** ***** *****
عظیم شخصیات سے متعلق بیان دینے کے لیے حکو مت نیا قانون بنائے ۔ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار نے یہ مطالبہ کیا ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اہم معا ملات پر سے توجہ ہٹا نے کےلیے کچھ لوک جان بوجھ کر ایسا کر تے ہیں ۔جناب اجیت پوار نے کہا کہ راشٹر وادی کانگریس کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے وِدھان بھون میں ارکانِ اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ اِس میں ضمنی چنائو کے حوالے سے تبا دلۂ خیال کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
آکاشوانی سے نشر ہونے والے پروگرام من کی بات کی سو ویں قسط کے لیے مائی جی او وی ایپ نے ایک جِنگل کامپی ٹیشن کا اہتمام کیا ہے ۔ سمجھنے میں آسان اور پسند آئیں ایسی پچیس سے تیس سیکنڈ طویل دھن اِس کامپی ٹیشن میں متوقع ہے ۔بہترین جِنگل کو گیارہ ہزار روپئے نقد انعا سے نوا زا جائے گا ۔ اِس کامپی ٹیشن میں حصہ لینے کے لیے پچیس فروری تک داخلہ درج کر وا یا جا سکتا ہے ۔
وزیر اعظم کے من کی بات پروگرام کی سو ویں قسط کے لیے آکاشوانی نے لوگو کامپی ٹیشن کا بھی اہتمام کیا ہے ۔
اِس کامپی ٹیشن کے لیے لوگو بھیجنے کا آج آخری دن ہے ۔ اِس لوگو میں سو ویں قسط کا مظاہر کیا جا نا لازمی ہے اور یہ لوگو ڈجیٹل ہو نا چا ہیے ۔ کامپی ٹیشن جیتنے والے کو ایک لاکھ روپئے نقد انعام سے نوازا جائے گا اس کامپی ٹیشن کی مزید معلو مات مائی جی او وی ڈاٹ اِن اس ویب سائٹ پر درج ہے ۔
***** ***** *****
آزادی کا امرت مہوتسو کی مناسبت سے عثمان آباد ڈویژن کے سبھی ڈاک دفاتر میں آئندہ نو اور دس فروری کو سکنیا سمردھی یو جنا کے کھاتے کھولنے کے لیےخصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ پوسٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ بھگوان ناگر گوجے نے یہ اطلاع دی ۔ اِس یو جنا کے بارے میں آ نگن واڑی اور بہبود اطفال پروجیک آفسیر اور ڈاک ملازمین معلو مات دیں گے ۔
***** ***** *****
بھارت اور نیوزی لینڈ کے ما بین کھیلی جا رہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا تیسرا او ر آخری مقابلہ آج احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔ شام سات بجے مقابلے کا آغاز ہوگا ۔ خیال رہے کہ اِس سیریز کا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور دوسرا مقابلہ بھارت نے جیتا تھا ۔ اِس طرح دونوں ٹیمیں ایک ایک سے برا برا پر ہے ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع میں بچپن کی شادی روکنے میں ضلعی انتظامیہ کو کامیابی ملی ہے ۔ ضلع کلکٹر آنچل گوئل نے کہا ہے کہ بچپن کی شادیوں پر روک لگانے کے لیے سبکھی کو سنجید گی سے کام کرنا ہوگا ۔ بچپن کی شادی سے پاک پر بھنی اِس مہم کا جائزہ اجلاس کل محتر مہ آنچل گوئل کی صدارت میں منعقد کیا گیا تھا ۔ اِس موقعے پر وہ اظہارِ خیال کر رہی تھیں ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ مالی سال2023 - 24 ء کا بجٹ آج پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ۔
٭ بھارت عالمی مسائل کو حل کرنے والے ملک کے طور پر اُبھر کر سامنے آ رہا ہے ‘ صدر جمہوریہ دروپدی مُر مو
٭ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطا بق رواں مالی سال میں بھارتی معیشت میں سات فیصد کا اضافہ ہونے کی توقع
اور
٭ اورنگ آباد اور عثمان آ باد شہرو ںکے تبدیلی نام معاملے میں آئندہ 15 ؍ تاریخ تک معلو مات پیش کی جائے ‘ ممبئی ہائی کورٹ کا ریاستی حکو مت کو حکم
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment