Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 25 April 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سےپہلے اِس وقت کی سر خیاں ...
٭ ممبئی ہائی کورٹ نے آخری فیصلہ آنے تک اورنگ آباد شہر کے نام کی تبدیلی پر لگائی روک ‘ کہا جب تک عدالت اپنا فیصلہ
نہیں سنا دیتی تب تک سبھی سر کاری محکمے لفظ اورنگ آباد ہی استعمال کریں
٭ قدر تی آفات سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے ای پنچ نا مے جون سے ہوں گے شروع ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا اعلان
٭ تین بچوں والے عوامی نمائندوں کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق قانون بنا نے کا اجیت پوار نے مرکزی حکو مت سے کیا مطا لبہ ‘
آ بادی کے معاملے میں بھارت کے دنیا بھر میں سر ِ فہرست بننے پر کیا تشویش کا اظہار
اور
٭ ناگپور میں ایک کمپنی میں لگی آگ میں 4؍ مزدوروں کی موت ‘ 2؍ مزدور زخمی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ایک اہم پیش رفت کے تحت ممبئی ہائی کورٹ نے آخری فیصلہ آنے تک اورنگ آباد شہر کے نام کی تبدیلی پر روک لگا دی ہے ۔ اِس بارے میں حکم دیتے ہوئے کل عدالت نے کہا جب تک نام کی تبدیلی کے بارے میں عدالت آخری فیصلہ نہیں سنادیتی تب تک سبھی سر کاری محکمے اورنگ آ باد لفظ ہی استعمال کریں ۔ اورنگ آباد اور عثمان آ باد اِن دو نوں شہروں کے نام کی تبدیلی کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں پر کل ممبئی ہائی کورٹ میں سنوائی ہوئی۔جسٹِس ایس وی گنگا پور والا اور جسٹِس سندیپ وی مارنے پر مشتمل بینچ کو سماعت کے دوران ایڈو کیٹ جنرل بریندر صراف نے بتا یا کہ محکمہ محصول ‘ پوسٹ ‘ پولس انتظامیہ اور دیگر سر کاری محکموں میں 10؍ جون تک نام کی تبدیلی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیںلیا جائے گا ۔
دریں اثناء اورنگ آباد شہر کے تبدیلی نام سے متعلق مقد مے کی اگلی سماعت 7؍ جون کو ہو گی ۔
***** ***** *****
قدر تی آفات سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے ای پنچ نامے جون کے مہینے سے شروع کرنے کا اعلان مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کل ممبئی میں ریاست کے ڈویژنل کمشنروں اور ضلع کلکٹروں کے ایک روزہ اجلاس میں بول رہے تھے ۔ اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس بھی موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کو دی جانے والی امداد کے طریقہ کار میں شفا فیت لانے اور اِس عمل کو تیز رفتار بنا نے کے مقصد سے ای پنچ ناموں کے لیے سیٹلائٹ اور ڈرون کی مدد لی جائے گی ‘ ساتھ ہی پورا طریقہ کار کمپیو ٹرائزڈ ہو گا ۔
اِسی دوران وزیر اعلیٰ نے جون کے مہینے میں بجلی گر نے سے ہونے والی اموات اور لو لگنے سے ہونے والی اموات کو ٹالنے کے لیے سبھی محکموں اور ضلعوں سے تیار رہنے کو کہا ہے۔ اجلاس کے دوران گرم لو ‘ پینے کے پانی کی فراہمی ‘ جل یکت شیوار منصوبے اور ای آفس جیسے کئی معاملات پر تبا دلۂ خیال ہوا ۔ اِس موقعے پر مِشن 2025ء کے تحت وزیر اعلیٰ زرعی شمسی منصوبے کے دوسرے مر حلے کا افتتاح بھی عمل میں آ یا ۔
***** ***** *****
ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر میمو ریل ٹرسٹ کی جانب سے دیا جانے والا لتا دینا ناتھ منگیشکر انعام‘ کل معروف گلو کارہ آ شا بھونسلے کو دیاگیا ۔ ممبئی میں ہوئی اِس تقریب میں وزیر سیاحت منگل پر بھات لو ڈھا ‘ ہر دیہ ناتھ منگیشکر کے علا وہ منگیشکر خاندان کے افراد موجود تھے ۔ اِس موقعے پر گلو کار پنکج اُدھاس ‘ اداکار پر شانت داملے اور اداکار ہ وِدیا با لن کو بھی انعا مات سے نوازا گیا ۔ تقریب میں MIT تعلیمی اِدارے کے بانی صدر وشوناتھ کراڑ کو بھی خصو صی انعام دیاگیا ۔
***** ***** *****
شیو سینا او ھو ٹھاکرے گرپ کے وفد نے کل مہاراشٹر کے گورنر رمیش بئیس سے ملا قات کی اور کھار گھر میں مہاراشٹر بھو شن تقریب کے دوران لو لگنے سے لو گوں کی موت کے حادثے کی جانچ کرنے او ر خا طیوں پر غیر اِراد تا ً قتل کا مقد مہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔ راج بھون میں ہوئی ملاقات کے دوران شیو سینا رہنمائوں نے گور نر سے مطالبہ کیا کہ ریاست کے سر براہ ہونے کی حیثیت سے وہ اِس معاملے میں مداخلت کریں ۔
گورنر کو محضر پیش کرنے کے بعد شیو سینا رہنما امبا داس دانوے نے کہا کہ ابھی تک مہاراشٹر حکو مت اِس معاملے میں حر کت میں نہیں آئی ہے ۔ اُنھوں نے کہا کہ اتنا بڑا حادثہ ہونے کے با وجود ابھی تک حکو مت اِس واقعے میں جان گنوا نے والوں کی صحیح تعداد بتا نے سے قاصر ہے ۔
دوسری جانب کانگریس پارٹی نے بھی کھا ر گھر معاملے میں غیر اِرادتا قتل کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس رہنما اشوک چو ہان نے کل ناندیڑ میں کہا کہ تقریب کا ناقص انتظام کرنے والوں کی ذمہ داری طئے کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف کیس درج کیا جائے ۔ چو ہان نے کہا کہ وہ اِس بارے میں گور نر کو مطالباتی محضر پیش کریں گے ۔
***** ***** *****
تین بچوں والے عوامی نمائندوں کی رکنیت منسوخ کرنے سے متعلق قا نون بنا نے کا مطالبہ وِدھان سبھا میں اپو زیشن لیڈر اجیت پوار نے مرکزی حکو مت سے کیا ہے ۔ اجیت پوار کل بارا متی میں ایک تقریب میں بول رہے تھے ۔ آبا دی کے لحاظ سے بھارت کے دنیا میں پہلے نمبر پر بن جانے کے تناظر میں پوار اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے کہا کہ آنجہا نی وِلاس رائو دیشمکھ جب وزیر اعلیٰ تھے تب 3؍ بچوں والے عوامی نمائندوں کی رکنیت منسوخ کر نےسے متعلق فیصلہ لیا گیا تھا ۔ پوار نے پوچھا کہ اِس فیصلے پر آ خر عمل در آمد کیوں نہیںکیا جا سکا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
’’ اب کی بار کسان سر کار ‘‘ کا نعرہ دیتے ہوئے تلنگا نہ کے وزیر اعلیٰ اور بھارت راشٹر سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر رائو نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ۔ کل اورنگ آباد میں ہوئے انتخا بی جلسے میں رائو نے کہا کہ ملک کی تر قی کے لیے بد لائو کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے بغیر تر قی ممکن نہیں ہے ۔ چندر شیکھر رائو نے کہا کہ یہ بھارت کا المیہ رہا ہے کہ ایک کے بعد ایک پا رٹیاں اقتدار میں آ تی رہیں لیکن مسائل جوں کے توں بر قرار ہے ۔
***** ***** *****
طلباء کی جانب سے صاف صفائی پر جاری مہیم سے ملک کی تر قی کو نئی سمت ملے گی ۔ اِس یقین کا اظہار اسکو لی تعلیم کے وزیر دیپک کیسر کر نے کیا ۔ گزشتہ سال مہا تماگاندھی جینتی کے موقعے پر 2؍ اکتوبر سے سے 24؍ دسمبر کے دوران چلائی گئی ’’ سوچھتا مونیٹر ‘‘ مہم کے دوران بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والے 5؍ ضلعوں‘ 5؍ کو آرڈینیٹر اور 30؍ اسکولوں کے طلباء کا کیسر کر کے ہاتھوں کل خیر مقدم کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ریاست کے 12؍ ہزار سے زائد اسکو لوں کے 15؍ لاکھ طلباء نے اِس مہم میں حصہ لیا تھا ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں پولس انتظا میہ کے افسران کو تر قی دی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ‘ خصو صی اِنسپکٹر جنرل اور پی ایس آئی زمروں کے افسران کو عہدوں میں تر قی دی گئی ہے ۔ اِس کے مطا بق دہشت گر دی مخالف دستے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سدا نند داتے پاٹل کو تر قی دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل بنا دیا گیا ہے ۔ وہیں اورنگ آ باد رینچ کے اسپیشل آئی جی ملکار جن پر سناّ کا ڈائریکٹر جنرل دفتر میں تبا دلہ کر دیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر گیا نیشور چو ہان اَب ملکار جن پر سنّا کی جگہ لیں گے ۔ وہیں پِمپری چِنچوڑ کے جوائنٹ پولس کمشنر منوج لو ہیا اَب اورنگ آباد کے نئے پولس کمشنر ہوں گے ۔ اِسی طرح ایس ایچ مہا ورکر کو تر قی دیتے ہوئے ناندیڑ کا اسپیشل آئی جی بنا یا گیا ہے ۔
***** ***** *****
روز گار ضمانتی منصوبے کے سب سے زیادہ کام اورنگ آبادضلعے میں ہوئے ہیں جس سے کسا نوں کو کا فی راحت ملی ہے ۔ یہ دعویٰ روز گار ضما نتی منصوبے کے وزیر اور اورنگ آباد ضلعے کے نگراں وزیر سندیپان بھو مرے نے کیا ہے ۔ پنچایت راج دن کے موقعے پر کل اورنگ آباد میںمنعقدہ تقریب میں بھو مرے بول رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوں نے ضلعے میں جاری مختلف تر قیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔
***** ***** *****
بنیادی ڈھانچے کی کمی اور ہنر مند افراد ی قو ت نہ ہونے پر اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی نے 4؍ کالجوں کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ اِن میں شیندرا کا والمِک رائو دلوی کالج ‘ دیو لائی کا ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کالج ‘ کول واڑی کا گووِند رائو پاٹل جوِرکھ کالج اور سی پی کالج آف ایجو کیشن شامل ہیں ۔اِن چاروں کالجوں کو آج اپنا تحریری جواب پیش کرنے کو کہا گیا ہے ۔ یو نیور سٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے نے کہا کہ طلباء کو بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنا او ر اُنھیں ہنر مند فرد بنا نا متعلقہ کالجوں کی ذمہ داری ہے اور معیار اور تعلیم کے در جے کے معاملے میں کسی طرح کا کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
ناگپور ضلعے ہِنگن صنعتی علاقے کے سونے گائوں نِپانی میں کل ایک کمپنی میں لگی زبر دست آگ میں 4؍ مزدوروں کی موت ہوگئی ۔ جبکہ 2؍ مزدور زخمی ہو گئے ہیں ۔ آگ کو قابو میں کرنے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10؍ گاڑیوں کو مشقت کرنی پڑنی ۔ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس حادثے میں جان گنوا نے والوں کی افرادِ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل کے کل کھیلے گئے مقابلے میں دِلّی کیپِٹلز نے سن رائزرس حیدر آ باد کو 7؍ رنو سے ہرا دیا ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے دِلّی کیپِٹلز کی ٹیم نے 145؍ رن بنائے ۔ جواب میں نشا نے کا پیچھا کرتے ہوئے سن رائزر س حیدر آباد کی ٹیم 137؍ رن ہی بنا سکی ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ ممبئی ہائی کورٹ نے آخری فیصلہ آنے تک اورنگ آباد شہر کے نام کی تبدیلی پر لگائی روک ‘ کہا جب تک عدالت اپنا فیصلہ
نہیں سنا دیتی تب تک سبھی سر کاری محکمے لفظ اورنگ آباد ہی استعمال کریں
٭ قدر تی آفات سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے ای پنچ نا مے جون سے ہوں گے شروع ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا اعلان
٭ تین بچوں والے عوامی نمائندوں کی رکنیت ختم کرنے سے متعلق قانون بنا نے کا اجیت پوار نے مرکزی حکو مت سے کیا مطا لبہ ‘
آ بادی کے معاملے میں بھارت کے دنیا بھر میں سر ِ فہرست بننے پر کیا تشویش کا اظہار
اور
٭ ناگپور میں ایک کمپنی میں لگی آگ میں 4؍ مزدوروں کی موت ‘ 2؍ مزدور زخمی
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سےعلاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment