Thursday, 27 April 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد ‘ علاقائی خبریں‘ بتاریخ : 27 ؍ اپریل 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 27 April 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۷؍  اپریل   ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 

٭ تمام ملک میں نئے 157؍ نرسنگ کالجس شروع کرنے کو مرکزی کا بینہ کی منظوری

٭ چھتیس گڑھ میں نکسلائٹ نے کیے گئے بارودی سرنگ دھما کے میں پولس فورس کے 11؍ جوان شہید

٭ IFFCO liquid Nano Diammonium Phosphate

    کھاد کو مرکزی وزیر داخلہ کے ہاتھوں

عوام کے نام موسوم

٭ اننا صاحب پاٹل اقتصا دی پسماندہ تر قیاتی کار پوریشن کا ایک لاکھ مراٹھا صنعت کار تیار کرنے کا نشانہ 

٭ مراٹھواڑہ   اور  وِدربھ میں مسلسل دوسرے دن غیر موسمی بارش  اور  ژالہ باری

اور

٭ آئی پی ایل  کر کٹ مقابلے میں کو لکا تہ نائٹ رائڈرس کی رائل چیلنجرس بنگلورو سے 21؍ رنز سے کامیابی


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مرکزی حکو مت نے ملک میں موجودہ میڈیکل کالجوں کے قرب و جوار میں ہی ایک ہزار570؍ کروڑ  روپئے کی لاگت سے 157؍ نئے سر کاری نرسنگ کالجوں کے قیام کو منظوری دی ہے ۔ نئی دِلّی میں کل وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقصا دی امور کی کا بینہ کمیٹی کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کا بینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کر تے ہوئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈ ویا نے کہا کہ ہر نر سنگ کالج کو قائم کرنے کے لیے 10؍ کروڑ روپئے کی رقم دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمگیر سطح پر  اور  بھارت میں بھی BSc Nursing    شروع کرنے کا مطالبہ بڑھتا جا رہا ہے  اور  نئے نرسنگ کالجوں کو کھولنے سے اِس بڑھتے ہوئے مطا لبے کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نر سنگ کالج اگلے 24؍ ماہ میں قائم کیے جا ئیں گے ۔ مرکزی حکو مت نے قو می میڈیکل  ڈیوائس پالیسی 2023؁ء کو بھی منظوری دی ہے ۔

***** ***** ***** 

چھتیس گڑھ کے دانتے واڑا ضلعے میں مائو نوازوں کے ایک حملے میں کل 10؍ پولس اہلکاروں سمیت 11؍ افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔ ہمارے نما ئندے نے خبر دی ہے کہ اَرَن پور علاقے میں بڑی تعداد میں نکسلائٹ کی موجود گی کے بارے میں ایک خصو صی سراغ ملنے کے بعد نکسلائٹ مخالف آپریشن  کے لیے ڈسٹرکٹ ریزرو  گارڈ کی ایک ٹیم سر گرم عمل تھیں ‘  کار روائی کے بعد یہ ٹیم واپس آ رہی تھی کہ نکسلائٹ نے اَرَن پور کے نزدیک اُس گاڑی کو نشا نہ بنا کر بارودی سرنگ کا زبر دست دھما کہ کیا جس میں یہ لوگ سوار تھے ۔ اِس حملے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کے 10؍ جوان  اور  گاڑی کے ڈرائیور کی جانیں تلف ہو گئی ۔ جائے موقعے پر اضا فی فورسیز کو بھیجا گیا ہے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ میں پولس پر ہوئے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے حملے میں اپنی جان گنوا نے والے پولس کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اِس درد ناک حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔ مرکزی  وزیر داخلہ امِت شاہ نے بھی حملے کی شدید مذمت کی   اور  فوراً وزیر اعلیٰ بگھیل سے فون پر بات چیت کی ۔ نکسلائٹ کے خلاف مرکزی حکو مت ریاست کی حتی الامکان مدد کرے گی ایسا تقین شاہ نے دیا ۔ 

***** ***** ***** 

آکاشوانی یہ بھارتیہ عوام کی آواز ہے ۔ یہ بات مرکزی وزیر داخلہ امِت شاہ نےکہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات اِس پروگرام کے 100؍ قسط کے ضمن میں پر سار بھارتی نے کل نئی دِلّی میں Man ki Baat @100    اِس نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا تھا ۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی موجود گی میں اِس کانفرنس کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ شام کو امِت شاہ کی موجود گی میں کانفرنس کا اختتام عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

اِفکو نے تیار کیے مائع نینو ڈائمونیم فاسفیٹ کھاد  کو وزیر داخلہ امِت شاہ نے کل نئی دِلّی میں عوام کے نام موسوم کیا ۔ ایک کھاد کی گونی کے بجائے صرف ایک بوتل Nano DAP  کھاد استعمال کی جا سکتی ہے ۔ اِس کی وجہ سے کھاد کے حمل و نقل کا خرچ کم ہو کر کسانوں کی آمد نی میں اضا فہ ہو گا ۔ ایسا تیقن شاہ نے ظاہر کیا ۔

***** ***** ***** 

مرکزی آبی طا قت وزارت نے تمام ملک کے آبی ذخائر کے گنتی کی پہلی رپورٹ ظاہر کر دی ہے ۔ اِس میں مہا راشٹر نے پہلا مقام حاصل کیا ہے ۔ اِس ضمن میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ یہ ہم سب کی اجتما عی کامیابی ہے ۔ اب جل یُکت شیوار ابھیان کا دوسرا مر حلہ بھی سب کامیاب کریں۔ ایسی اپیل وزیر اعلیٰ  اور  نائب وزیر اعلیٰ نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

اننا صاحب پاٹل اقتصا دی پسماندہ تر قیاتی کارپوریشن نے ایک لاکھ مراٹھا صنعتکار تیار کرنے کا نشانہ مقرر کیا ہے ۔ کار پوریشن کے صدر نریندر پاٹل نے کل ممبئی میں صحا فتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔اگھاڑی حکو مت نے بند  کیے گئے ٹریکٹر خریدی کے لیے قرض دینے کی اسکیم شروع کرنے کا اہم فیصلہ کار پوریشن نے لیا ہے ۔ انفرادی قرض سود  واپسی اسکیم کے تحت 10؍ لاکھ کی حد کو 15؍ لاکھ کر دیاگیا ہے   اور  واپسی کی مدت 7؍ سال تک کر دی گئی ہے ۔ یہ بات پاٹل نے کہی ہے ۔مراٹھا سماج کے طلباء کے لیے تعلیمی قرض اسکیم شروع کی جا رہی ہے ۔ اِس ضمن میں جی آر جاری کیا جائے گا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


رتنا گیری ضلعے میں بارسو میں آئل ریفائنری پرو جیکٹ  کا کام بنیادی سطح تک نہیں پہنچا ۔ یہ بات وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کہی ہے وہ کل ممبئی میں رکن پارلیمنٹ شرد پوار سے ملا قات کر نے کے بعد صحافیو ں سے مخاطب تھے ۔ اِس پرو جیکٹ کے ضمن میں فی الحال مٹی کی جانچ جا ری ہے ۔ اِس جانچ کی رپورٹ آنے کے بعد اِس مقام پر پرو جیکٹ شروع کیا جا سکتا ہے  یا  نہیں  ۔ یہ بات طئے ہوگی ۔ یہ بات وزیر موصوف نے کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

شولا پور ضلعے میں500؍ ایکر علاقے میں فاریسٹ گارڈن یعنی آکسیجن پارک قائم کیا جائے گا۔  اِس کا اعلان  جنگلات  اور ثقا فتی امور کے وزیر سدھیر مُنگنٹی وار نے کیا ہے ۔ وہ کل شو لا پور میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ  اور  وِدربھ میں کل مسلسل دوسرے دِن غیر موسمی بارش  اور  ژالہ باری ہوئی ۔ جالنہ تعلقے کے چند مقا مات پر کل دو پہر کو ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے پیاز کے بیج  گر ما  کی باجرہ   اور  آم کی فصلوں کا نقصان ہوا ۔ 

چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں سِلوڑ اِسی طرح پیٹھن تعلقے میں کئی دیہاتوں میں کل ژالہ باری  اور  غیر موسمی بارش ہونے کی خبریں موصول ہوئی ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں بھی شام کو طو فانی ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ۔

***** ***** ***** 

سوئے گائوں میں کل دو پہر کو طو فانی ہوائوں کی وجہ سے پولس اسٹیشن کی عمارت پر درخت گِر پڑا ۔ پر بھنی ضلع میں پور نا تعلقے میں دھنگر ٹاکلی میں بجلی گر نے سے وِٹھل کو کرے زرعی مزدور چل بسا ۔ جنتور تعلقے میں چند مقا مات پر ژالہ باری ہوئی ۔ مانوت تعلقے میں کو لہا  ‘  مانوت روڈ  ‘  روڑی  ‘ آٹوڑا  علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔

ہنگولی ضلعے میں کنیر گائوں نا کہ  اور  نوا حی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی ۔ ناندیڑ شہر  اور  اِس کے نوا حی علاقوں میں بجلیوں کی کڑک  کے ساتھ بارش ہوئی ۔بیڑ ضلعے میں گیو رائی تعلقے کے تلواڑا  اور  پنچ کروشِت کے دیہاتوں میں ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بلڈا نہ ضلعے میں کئی مقامات پر بڑے پیما نے پر ژالہ باری ہوئی ۔ اِس کی اطلاع ہما رے نمائندے نے دی ۔

***** ***** ***** 

لاتور ضلعے میں گر می کی لہر آ نے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے شہری ضرورت نہ ہو تو دو پہر 12؍ سے 4؍ بجے کے دوران دھوپ میں نہ جا ئیں ۔ اِس در میان جسمانی محنت کے کام نہ کریں ۔ ایسی اپیل ضلع کلکٹر پر تھوی راج  بی   پی  نے کی ہے ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمئر لیگ  آئی پی ایل کرکٹ مقابلے میں بنگلورو میں ہوئے مقابلے میں کولکا تا نائٹ رائڈرس نے رائل چیلنجرس بنگلورو سے

 21؍ رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ کولکا تا نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے 201؍ رنز کا ہدف رکھا ۔ اِس کا پیچھا کر تے ہوئے بنگلورو کی ٹیم مقررہ اوورس میں 179؍ رنز بنا سکی۔

***** ***** ***** 


آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ  ...


٭ تمام ملک میں نئے 157؍ نرسنگ کالجس شروع کرنے کو مرکزی کا بینہ کی منظوری

٭ چھتیس گڑھ میں نکسلائٹ نے کیے گئے بارودی سرنگ دھما کے میں پولس فورس کے 11؍ جوان شہید

٭ IFFCO liquid Nano Diammonium Phosphate

    کھاد کو مرکزی وزیر داخلہ کے ہاتھوں

عوام کے نام موسوم

٭ اننا صاحب پاٹل اقتصا دی پسماندہ تر قیاتی کار پوریشن کا ایک لاکھ مراٹھا صنعت کار تیار کرنے کا نشانہ 

٭ مراٹھواڑہ   اور  وِدربھ میں مسلسل دوسرے دن غیر موسمی بارش  اور  ژالہ باری

اور

٭ آئی پی ایل  کر کٹ مقابلے میں کو لکا تہ نائٹ رائڈرس کی راپل چیلنجرس بنگلورو سے 21؍ رنز سے کامیابی


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭


No comments: