Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 29 April 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ مراٹھواڑہ میں مسلسل چو تھے دن غیر مو سمی بارش اور ژالہ باری ‘ ڈیویژن میں 10؍ مقا مات موسلا دھار بارش سے شدید متاثر
٭ ریاست میں زرعی پید اوار بازار کمیٹی کے لیے پہلے مر حلے کی رائے دہی مکمل
٭ مقامی با شندوں کی مرضی کے خلاف پرو جیکٹ شروع نہیں کیا جائے گا ‘ بارسو احتجاج کے پس منظر میں وزیر اعلیٰ کی وضاحت
٭ ملک میں 91؍ ایف ایم ٹرانسمیٹرس کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز ‘ ریاست میں ہنگولی سمیت 7؍ ٹرانسمیٹرس شامل
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے لیے آبی اسکیمیوں کےکاموں میں رکا وٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف راست جرائم داخل کرنے کی
ممبئی ہائی کورٹ کی ہدایت
٭ مراٹھواڑہ آئینی تر قیاتی کار پوریشن کی مدّت میں اضا فہ کرنے کا جنتا وِکاس پریشد کا مطالبہ
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں لکھنئو سو پر جائنٹس کی پنجاب کِنگس سے 56؍ رنز سے کامیابی
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مراٹھواڑہ میں کل مسلسل چو تھے دن غیر موسمی بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔ ڈیویژن میں 10؍ مقا مات موسلا دھار بارش سے متا ثر ہوئے ۔ سب سے زیادہ 135؍ اعشا ریہ 25؍ ملی میٹر بارش لاتور ضلعے کے دیو نی تعلقے کے بوراڑا دیہات میں ہوئی ۔ کل کی بارش کی وجہ سے مراٹھواڑہ میں
153؍ دیہات متاثر ہوئے ہیں ۔ بارش کی وجہ سے ہوئے مختلف حادثات میں7؍ افراد فوت ہو گئے تاہم 68؍ مویشی ہلاک ہو گئے ۔ اِس بارش کی وجہ سے ڈیویژن کے 4؍ ہزار 433؍ کسان متاثر ہوئے ہیں ۔ زراعت باغات اور پھل باغات کے جملہ 2؍ ہزار 570؍ ہیکٹر اراضی کی فصلوں کا نقصان ہوا ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں کل کئی مقا مات پر طو فانی ہوائوں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔ ویجا پئور ‘ پیٹھن اور گنگا پور تعلقوں میں کھڑ کی واگھل گائوں علاقے میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔ سو ئے گائوں شہر کے 65؍ مکا نوں کے ٹین طو فانی ہوائوں کی وجہ سے اُڑ گئے ۔ فر دا پور میں واگھور ندی میں سیلا بی صورتحال پیدا ہو گئی تھی ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر میں بھی کل دو پہر کو طو فانی ہوائوں سمیت مو سلا دھار بارش ہوئی ۔ شہر میں چند راستوں پر در خت اکھڑ کر گر گئے ۔ اِس کی وجہ سے ٹریفک مفلوج ہو کر رہ گئی تھی ۔ ایم جی ایم موسمیات مرکز نے ہوائوں کی رفتار 42؍ کلو میٹر فی گھنٹہ درج کی ہے ۔تاہم 13؍ اعشا ریہ 7؍ ملی میٹر بارش درج کی گئی ۔
دھا راشیو شہر میں کل شام زور دار بارش ہوئی ۔ اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔ بھوم تعلقے میں ہارڈونگری میں بجلی گر نے سے 2؍ گائیں ہلاک ہو گئی ۔ اِس بارش کی وجہ سے پھل باغات سمیت سبزی تر کاری اور تیار شدہ ربیع کی فصلوں کا بڑے پیما نےپر نقصان ہواہے ۔
جالنہ ضلعے کے کئی مقا مات پر کل تمام دن طو فانی ہوائوں او ر بجلیوں کی کڑک کے ساتھ اوسط در جے کی بارش ہوئی ۔ ضلعے کے مختلف علاقوں میں بجلی گر نے سے 18؍ مویشی ہلاک ہو گئے ۔
عنبڑ تعلقے کے وڑی گودری میں 6؍ مقامات پر بجلی گر ی ۔ اِس میں 3؍ بھینس ‘ 2؍ بیل اور ایک گائے ہلاک ہو گئے ۔ اِس بارش کی وجہ سے پیاز کے بیج‘ گر ما کی باجرہ ‘ آم کے باغات کا نقصان ہوا ۔
پر بھنی شہر میں بھی کل شام غیر موسمی بارش ہوئی ۔ ناسک ضلعے کے سِنّر ‘ لاسل گائوں سمیت چند مقا مات پر کل دو پہر کو طو فانی ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔ سِنّر تعلقے کے چند مقا مات پر بجلی کے کھمبّے گر گئے ۔ تاہم لا سل گائوں میں پیاز او ر مکّا بھیگنے سے کسانوں کا نقصان ہوا ۔
***** ***** *****
ریاست کے زرعی بازار کمیٹیوں کے ڈائریکٹرس بورڈ کے انتخا بات کے لیے کل پہلے مر حلے میں رائے دہی ہوئی ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے میں ویجا پور بازار کمیٹی میں98؍ اعشا ریہ 84؍ فیصد ‘ چھتر پتی سنبھا جی نگر 95؍ اعشا ریہ 29؍ فیصد ‘ کنڑ 96؍ اعشا ریہ 13؍ فیصد اور لاسور اسٹیشن بازار کمیٹی میں 97؍ فیصد 51؍ فیصد رائے دہی ہوئی ۔
جالنہ ضلعے میں گھن سائونگی بازار کمیٹی کے لیے 95؍ اعشا ریہ 50؍ تاہم پر تور بازار کمیٹی کے لیے 95؍ اعشا ریہ 35؍ فیصد رائے دہی ہوئی ۔
***** ***** *****
دھار ا شیو ضلعے میں 8؍ زرعی بازار کمیٹیو ںکے لیے تقریباً97؍ فیصد رائے دہی ہوئی ۔ ووٹوں کی گنتی آج کی جائے گی ۔ ریاست کے باقی ماندہ بازار کمیٹیوں کے لیے کل یعنی 30؍ اپریل کو رائے دہی ہوگی ۔ چند بازار کمیٹیو ںکے ووٹوں کی گنتی کل کی گئی ۔لاتور زرعی بازار کمیٹی کے انتخاب میں سا بق وزیر امِت دیشمکھ کے کر شی وِکاس پینل نے سب سے زیادہ 18؍ امید وار نے کامیابی حاصل کی ۔ ناندیڑ ضلعے میں 5؍ میں سے نا ئے گائوں بازار کمیٹی کے انتخاب بلا مقا بلہ ہوئے ۔ باقی 4؍ بازار کمیٹیوں کے لیے اوسطاً97؍ اعشا ریہ 55؍ فیصد رائے دہی ہوئی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
رتنا گیری ضلعے میں بارسو میں مجوزہ آئل ریفائنری پرو جیکٹ کے ضمن میں پیچ ہنوز قائم ہے ۔ پرو جیکٹ کے خلاف احتجا ج کرنے والوں سے گفت و شنید کر کے مقا می با شندوں کی بات سُن کر تمام شکوک کو ختم کرنے کا تیقن وزیر صنعت اُدئے سامنت نے دیا ہے ۔
اِسی بیچ ٹھا کرے گروپ کے رکن پار لیمنٹ وِنائک رائوت نے کل احتجا جیوں سے ملا قات کی ۔ اِس موقعے پر کیشد گی پھیلنے کی وجہ سے پولس نے کچھ دیر کے لیے رائوت کو تابع میں لیا ۔ چند احتجا جیوں پر پولس کو کار روائی کرنا پڑی ۔اِسی بیچ مقامی با شندوں کی مرضی کے خلاف یہ پرو جیکٹ آگے نہیں بڑھا یا جائے گا ۔ ایسا حکو مت کا رول ہے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ملک بھر میں 91؍ مقامات پر 100؍ واٹ کی صلاحیت والے ایف ایم ٹرانسمیٹروں کو شروع کیا ۔ یہ ٹرانسمیٹر 18؍ ریا ستوں اور 2؍ مرکز ی علاقوں کے 85؍ ضلعوں میں نصب کیے گئے ہیں ۔ اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی کے ٹرانسمیٹروں کے نیٹ ورک کی تعداد 524؍ سے بڑھ کر 615؍ ہو گئی ہے ۔ اِس اضا فے سے آکاشوانی کے سامعین کی تعداد میں مزید اضا فہ ہو گا اور یہ ملک کی 73؍ اعشا ریہ 5؍ فیصد آ بادی کا احا طہ کریں گے ۔ ایف ایم ٹرانسمیٹروں کا افتتاح کرتے ہوئے ‘ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ٹرانسمیٹر کئی طرح کی خد مات میں اہم رول ادا کریں گے ۔
خواہ معلو مات کو وقت پرپہنچا ناہو۔ زراعت کےلیے موسم کی پیشگوئی ہو یا خواتین کےاپنی مدد آپ گروپوں کو نئی مراکیٹوں سے جوڑ نا ہو۔
اِن ٹرانسمیٹرس میں ریاست کے ہنگولی ‘ سٹا نہ ‘ نندور بار ‘ واشم ‘ اَچل پور ‘ اہیری اور سی رونچا اِن 7؍ مقا مات پر قائم کیے گئے ۔ ٹرانسمیٹرس شامل ہیں ۔ ہنگولی میں ٹرانسمیٹر کو عوام کے نام موسم کر نے کی تقریب میں رکن پارلیمنٹ ہیمنت پاٹل ‘ سابق رکن پارلیمنٹ رام رائو وڈ کُٹے سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے لیے اہمیت کی حامل آ بی اسکیموں کے کاموں میں دشوا ری پیدا کرنے والوں کے خلاف راست جرائم داخل کریں ۔ ایسا حکم ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے دیا ہے۔ جسٹِس روِندر گھو گے اور جسٹِس سنجئے دیشمکھ کی بینچ نے کل ہوئی سماعت میں آ بی فراہمی کے کام سُست رفتار سے جاری ہونے پر سحت ناراض گی کااظہار کیا ۔ رکاوٹ پیدا کر نے والوں کے خلاف راست جرائم داخل کرنے کا حکم بینچ نے دیا ۔ اِس مقد مے کی آئندہ سماعت 9؍ جون کو ہو گی ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ آئینی تر قیاتی کار پوریشن کے مدّت میں اضا فہ کر نے سمیت دیگر مطالبات پر جنتا وِکاس پریشد امبا جو گائی شاخ کی جانب سے کل ضلع کلکٹر آفس کے روبرو احتجاج کیا گیا ۔ اِن مطا لبات کو میو رینڈم پریشد کی جانب سے ڈپٹی کلکٹر کو پیش کیا گیا ۔ جنتا وِکاس پریشد کی جانب سے کل ہنگو لی میں بھی اپرّ ضلع کلکٹر کو مطالبات کا محضر پیش کیا گیا ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کل اتوار کو من کی بات اِس پروگرام کے تحت ملک کے عوام سے خطاب کریں گے ۔ اِس پروگرام کی سیریز کی یہ
100؍ ویںقسط ہے ۔ 3؍ اکتوبر 2014ء سے اِس پروگرام کے ذریعے سے وزیر اعظم نے عوام سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا ہے ۔
***** ***** *****
پیٹھن تعلقے کے ور ونڈی تانڈا میں ضلع پریشد کے اسکول میں اسکول کی قبل از تیاری کے پروگرام پہلا قدم کا کل ضلع پریشد کے چیف ایکزیکیٹیو آفیسر نیز ایڈ منسٹریٹر وکاس مینا کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل مقابلے میں کل مو ہالی میں ہوئے مقابلے میں لکھنئو سو پر جائنٹس نے پنجاب کِنگس سے 56؍ رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے لکھنئو سو پر جائنٹس نے 258؍ رنز کاہدف رکھا تاہم پنجاب کِنگس 201؍ رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ مراٹھواڑہ میں مسلسل چو تھے دن غیر مو سمی بارش اور ژالہ باری ‘ ڈیویژن میں 10؍ مقا مات موسلا دھار بارش سے شدید متاثر
٭ ریاست میں زرعی پید اوار بازار کمیٹی کے لیے پہلے مر حلے کی رائے دہی مکمل
٭ مقامی با شندوں کے خواہش کے خلاف پرو جیکٹ شروع نہیں کیا جائے گا ‘ بارسو احتجاج کے پس منظر میں وزیر اعلیٰ کی وضاحت
٭ ملک میں 91؍ ایف ایم ٹرانسمیٹرس کا وزیر اعظم کے ہاتھوں آغاز ‘ ریاست میں ہنگولی سمیت 7؍ ٹرانسمیٹرس شامل
٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر شہر کے لیے آبی اسکیمیوں کےکاموں میں رکا وٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف راست جرائم داخل کرنے کی
ممبئی ہائی کورٹ کی ہدایت
٭ مراٹھواڑہ آئینی تر قیاتی کار پوریشن کی مدّت میں اضا فہ کرنے کا جنتا وِکاس پریشد کا مطالبہ
اور
٭ آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں لکھنئو سو پر جائنٹس کی پنجاب کِنگس سے 56؍ رنز سے کامیابی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment