Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 April 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج 91؍
FM Radio Transmitters
کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح
٭ ہنگولی سمیت ریاست کے 7؍ مقامات پر شروع ہو گیFM ریڈیو خد مات
٭ خیراتی اسپتالوں میں معا شی طور پر کمزور طبقات کے لیے مفت طِبّی سہو لیات اور معقول قیمت میں علاج کی فراہمی
کی خاطر وزیر صحت کی ہدایت
٭ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار نے مراٹھی کو آئندہ مہا راشٹر کے دِن کے موقعے پر کلا سیکی زبان کا در جہ دینے کے اعلان کی خاطر مرکزی حکو مت سے پیرو ی کرنے کا کیا مطا لبہ
٭ بھارتیہ کسان سبھا کے تمام مطالبات ریاستی حکو مت نے کیے منظور ‘ کسانوں کی جانب سےطئےشدہ مورچہ کیا گیا معطل
اور
٭ مراٹھواڑہ میں مسلسل تیسرے دِن بے موسم بارش ‘ ژالہ باری اور بجلی گر نے کے واقعات میں 5؍ افراد کی موت
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ملک میں ریڈ یو خد مات کو فروغ دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی آج 91؍ FM Radio Transmitters ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے عوام کے نام وقف کریں گے ۔ 18؍ ریاستوں اور 2؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 84؍ اضلاع میں 100 W کے یہ ٹرانسمیٹرس نصب کیے گئے ہیں ۔ اِن کے ذریعے منتخب اضلاع اور سرحدی علاقوں میں ریڈیو خد مات کی فراہمی پر زور دیاگیا ہے ۔ اِن میں مہاراشٹر سمیت راجستھان ‘ اُترا کھنڈ ‘ اُتر پر دیش ‘ گجرات ‘ کیرل ‘ چھتیس گڑھ اور نا گا لینڈ ریاستیں شامل ہیں ۔
مہاراشٹر کے سٹا نا ‘ نندور بار ‘ ہنگولی ‘ واشم ‘ اَچل پور ‘ آہیری اور سِرونچہ میں FM ریڈیو خد مات شروع ہو گی ۔ آکاشوانی کے FM ریڈیو خد مات کی توسیع سے مزید 2؍ کروڑ افراد رابطے میں آئیں گے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام کی 100؍ ویں قسط
آئندہ30؍ اپریل کو نشر کی جانے والی ہے جس سے قبل ریڈیو خد مات کی یہ توسیع مکمل کر لی جائے گی ۔
***** ***** *****
ناگپور میں واقع قومی کینسر اسپتال کو کل آر ایس ایس سر براہ ڈاکٹر مو ہن بھاگوت کے ہاتھوں عوام کے نام وقف کیا گیا ۔ اِس تقریب میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ زمینی حمل و نقل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری ‘ نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں ۔ اِس موقعے پر خطاب کر تے ہوئے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے اِس یقین کا اظہار کیا کہ اِس اِدارے میں کینسر پر تحقیق کے لیے مرکزقائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے ملک کو اِس بیما ری سے پا ک کرنے کا خواب پورا ہو گا ۔
اِس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ما حو لیات اور طرز زندگی میں تبدیلی سے کینسر کے مریضوں میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ اِس لیے اِس بیماری کے علاج کی خاطر اِس طرح کے خصو صی اسپتال کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں کفایتی داموں میں اِس بیما ری کے عمدہ علاج کی خاطر حکو مت کوشاں ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے اِس تقریب میں بتا یا کہ کینسر کے مریضوں کے رشتہ داروں کے مفت قیام کے لیے دھرم شالا تعمیر کی جائے گی ۔
***** ***** *****
صحت کے ریاستی وزیر تا نا جی ساو َنت نے ہدایت دی ہے کہ خیراتی اسپتالوں میں معا شی طور پر کمزور طبقات کو مفت طِبّی سہو لیات اور معقول قیمت میں علاج کی فراہمی کے لیے خصو صی طریقہ کار وضع کیا جا ئے ۔ وزیر موصوف کل ممبئی میں اِن اسپتالوں کے کام کاج سے متعلق جائزاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انہوں نے عام آدمی کو خیراتی اسپتالوں میں 10؍ فیصد محفوظ بستروں سے متعلق معلو مات فراہم کرنے والا ایپ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ سا ونت نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ مریضوں سے راشن کارڈ اور تحصیلدار کی جانب سے دیے گئے آمدنی کے صدا قت نامے کے علاوہ دیگر دستا ویزات کے لیے مجبور نہ کیا جائے ۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار نے مطا لبہ کیا ہے کہ آئندہ یکم مئی مہا رشٹر دن کے موقعے پر مراٹھی زبان کو کلا سیکی زبان کا درجہ دیے جانے کا اعلان کیا جائے اور اِس کے لیے ریاست کے اعلیٰ عہدیدارہونے کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ اور نائب وز یر اعلیٰ مرکزی حکو مت سے پیرو ی کریں ۔ پوار نے اِس خصوص میں ریاستی حکو مت کو ایک خط لکھا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ اِس در جے کے حصول کے لیے مراٹھی زبان تمام شرائط پر پوری اُتر تی ہے اور اِس خصوص میں تمام ثبو توں کے ساتھ تفصیلی رپورٹ مرکزی حکو مت کو 2014ء میں آخری فیصلے کے لیے بھیجی گئی تھی۔ انہو ںنے خط میں ذکر کیا کہ ادبی اکیڈمی ‘ ثقا فتی امور کی مرکزی وزارت اور تمام متعلقہ محکمہ جات نے مراٹھی کو کلا سیکی زبان کا درجہ دینے کو منظوری دی ہے ۔ پوار نے کہا کہ اِس سلسلے میں صرف مرکز کا بینہ کی آخری مہر لگنا باقی ہے ۔
***** ***** *****
ممبئی عدالت ِ عالیہ نے رائے گڑھ ضلعے کے کھار گھر میں مہا راشٹر بھو شن تقسیم انعام کی تقریب کے دوران گر می کی شدت سے 14؍ افراد کی ہلاکت کے معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری کار روائی کی مانگ کر نے والی مفادِ عامّہ کی در خواست پر فوری سماعت کرنے کے مطا لبے کو مسترد کر دیاہے ۔ ویرار کے ایک سماجی کار کن نے وزیر اعلیٰ ‘ نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر 10؍ افراد کے خلاف اِس معاملے میں کارروائی کی خاطر در خواست دائر کی ہے ۔ آئندہ 8؍ جون کو اِس پر سماعت ہو گی ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
بجلی کمپنی مہا وِترن کے ڈائریکٹر وشواس پاٹھک نے کہا ہے کہ شمسی توا نائی سے کسانوں کے لیے 7؍ ہزار میگا واٹ بجلی کی تیاری کے سبب دیہی ترقی کو فروغ ملے گا ۔ وہ کل چھتر پتی سنبھا جی نگر میں صحیفہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔ انہو ںنے کہا کہ ریاستی حکو مت نے وزیر اعلیٰ زرعی چینل اسکیم کے دوسرے مر حلے پر عمل در آمد کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ مشن 2025ء کے تحت شمسی توا نائی کے استعمال سے ریاست کے ہر ضلعے میں 30؍ فیصد زرعی فیڈرس کا م کریں یہ ہدف مقر رکیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر محصول رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہا ہے کہ ریاستی حکو مت نے بھارتیہ کسان سبھا کے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں اِس لیے کسانوں نے اپنا طئے شدہ مورچہ معطل کر دیا ہے ۔ وزیر موصوف کل احمد نگر میں صحا فیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ اکھِل بھارتیہ کسان سبھا کی قیادت میں کسانوں نے اپنے مختلف مطالبات کی یکسوئی کی خاطر احمد نگر ضلعے کے اکو لا سے لو نی تک لانگ مارچ کیا ۔ اِس میں ریاست کے کئی اضلاع کے کسانوں نے شر کت کی ۔
***** ***** *****
ریاست میں زرعی پیدا وار بازار کمیٹیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کے لیے آج اور 30؍ تاریخ کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کی چھتر پتی سنبھا جی نگر ‘ ویجا پور ‘ کنڑ اور لاسور اسٹیشن زرعی پیدا وار مار کیٹ کمیٹیوں کے لیے آج اور پیٹھن ‘ گنگا پور ‘ پھولمبری بازار کمیٹیوں کےلیے اتوار کو رائے دہی ہو گی ۔ اِسی طرح جالنہ ضلعے کی پر تور اور گھن سائونگی بازار کمیٹیوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا ئیں گے ۔ جبکہ عنبڑ ‘ منٹھا اور آشٹی بازار کمیٹیوں کے لیے 30؍ اپریل کو رائے دہی کی جائے گی ۔ بیڑ ضلعے کی دوکڑا بازار کمیٹی کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا ہے ۔ بقیہ ‘ بیڑ ‘ گیورائی ‘ پر لی ‘ امبا جو گائی ‘ کیج اور وڑ ونی کی بازار کمیٹیوں کے لیے آج جبکہ ماجلگاوئں اور پا ٹو دا کے لیے 30؍ اپریل کو انتخابات عمل میں آئے گا ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کل مسلسل تیسرے دِن بے موسم بارش اور ژالہ باری ہوئی ۔ کل طو فانی ہوائوں کے ساتھ بجلی گر نے سے 5؍ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہنگولی شہر سمیت ضلعے کے بیشتر دیہی علاقوں میں بادلوں کی گرج او ر بجلی کی چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے سلوڑ تعلقے کے گھاٹمبری اور امسا ری میں کل دوپہر 2؍ بجے کے قریب ژالہ باری کے ساتھ بر سات ہوئی ۔ اِس کے علا وہ جالنہ ضلعے کے ویر گائوں اور رام نگر میں کل رات ژالہ باری ہوئی ۔ لاتور ضلعے میں بھی کل شدید بارش ہوئی جس سے نلنگا تعلقے کے مبارک پئور میں ایک 13؍ سالہ لڑ کی کی موت ہوگئی ۔ وہیں پر بھنی ضلعے کے پنگری تعلقے میں بجلی گر نے سے ایک بچے کی موت ہو گئی ۔ بارش سے ناندیڑ ضلعے میں 5؍ ہزار 887؍ ہیکٹر رقبے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ۔
***** ***** *****
ممبئی میں آفٹر نون وائس کے 15؍ ویں نیوز میکر اچیور ایوارڈ2023ء میں کا سب سے فعال سیاست داں کے انعام کے لیے چھتر پتی سنبھا جی نگر کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے نام کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یکم مئی مہاراشٹر دِن کے موقعے پر شام ساڑھے چھ بجےممبئی کے یشونت رائو چو ہان ہال میں انہیں اِس انعام سے نوازا جائے گا ۔
***** ***** *****
اِنڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل کر کٹ مقابلوں میں کل راجستھان رائز نے چنئی سو پر کنگز کو 32؍ رنوں سے شکست دے دی ۔ راجستھان کی ٹیم نے پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے 20؍ اوورس میں 202؍ رنز بنا ئے ۔ جواب میں چنئی کی ٹیم صرف 170؍ رن ہی بنا پا ئی ۔ اِس جیت کے ساتھ راجستھان کی ٹیم میڈل ٹیلی میں اوّل مقام پر پہنچ گئی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاںبار پھر ...
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں آج 91
؍
FM Radio Transmitters
کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح
٭ ہنگولی سمیت ریاست کے 7؍ مقامات پر شروع ہو گیFM ریڈیو خد مات
٭ خیراتی اسپتالوں میں معا شی طور پر کمزور طبقات کے لیے مفت طِبّی سہو لیات اور معقول قیمت میں علاج کی فراہمی کی خاطر وزیر صحت کی ہدایت
٭ اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اجیت پوار نے مراٹھی کو آئندہ مہا راشٹر کے دِن کے موقعے پر کلا سیکی زبان کا در جہ دینے کے اعلان کی خاطر مرکزی حکو مت سے پیرو ی کرنے کا کیا مطا لبہ
٭ بھارت کسان سبھا کے تمام مطالبات ریاستی حکو مت نے کیے منظور ‘ کسانوں کی جانب سےطئےشدہ مورچہ کیا گیا معطل
اور
٭ مراٹھواڑہ میں مسلسل تیسرے دِن بے موسم بارش ‘ ژالہ باری اور بجلی گر نے کے واقعات میں 5؍ افراد کی موت
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment