Wednesday, 26 April 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد ‘ علاقائی خبریں‘ بتاریخ : 26 ؍ اپریل 2023 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 April 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۶؍  اپریل   ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ مراٹھواڑہ میں کئی مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش 

٭ بارسو  ریفائنری آئل پیو رِفِکیشن پرو جیکٹ کے ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ  اُدھو ٹھاکرے کا رول دوہرا  ‘  نائب وزیر اعلیٰ 

دیویندر پھڑ نویس کا الزام

٭ پولس فورس کا استعمال کر کے ریفائنری کے لیے سر وے نہ کرنے کی حزب مخالف پارٹیوں کی اپیل 

٭ اسکو لی نصاب میں زرعی مضمون کو شامل کرنے کے ضمن میں پرائمری رپورٹ تعلیمی شعبے نے قبول کی 

٭ اِس سال یومِ مہاراشٹر سےنئی ریت کی پالیسی پر عمل در آمد شروع کیا جائے گا  ‘  محصول وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل

٭ ’’  پہلا قدم  ‘‘  اِس اسکو لی سطح کی سر گر می کا اسکو لی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر کے ہاتھوں افتتاح 

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں چکل تھانہ صنعتی علاقے میں راستوں کے لیے 70؍ کروڑ  روپیوں کا فنڈ

اور

٭ آئی پی ایل  کر کٹ مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کی  ممبئی اِنڈینس ٹیم سے 55؍ رنز سے کا میابی 


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ مراٹھواڑہ میں کئی مقا مات پر کل ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوئی ۔ ہنگولی ضلعے کے بسمت  اور  کلمنوری تعلقے میں دو پہر کے وقت زور دار  ہوائوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی ۔ کلمنوری تعلقے میں ڈونگر کڑا  ‘  وروڑ ‘  دانڈے گائوں  ‘  دیگرس بدرُک  اِن علاقوں میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ بارش   اور  ژالہ باری ہوئی تاہم بسمت تعلقے میں  کو ٹھا  ‘ کِنہو ڑا  ‘  کُرُندا   اِن علاقوں میں مو سلا دھار بارش ہوئی ۔ 

ہوائوں  اور  بارش کی وجہ سے کئی مکا نات کے ٹین اِسی طرح دکانوں کے بورڈ  اُڑ گئے ۔ ڈونگر کڑا  ‘  کُروندا ‘  دانڈے گائوں  ‘  جوڑا  پنچاڑ  اِن علاقوں میں کیلوں کے با غات اِسی طرح آم کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ۔ ہلدی نکالنے کا کام شروع ہونے کی وجہ سے کسا نوں میں بھگدڑ مچ گئی ۔ اِس کی اطلاع ہمارے نما ئندے نے دی ۔ جالنہ ضلعے کے عنبڑ  اور  گھن سائونگی تعلقوں میں چند مقامات پر کل دو پہر کو طو فانی ہوائوں کی وجہ سے در خت اکھڑ گئے  تاہم  گھن سائونگی تعلقے کے گنگا چنچولی علاقے میں بیر کے ساخت کی ژالہ باری ہوئی ۔ کھیت میں باندھی ہوئی بھینس ہلاک ہو گئی ۔

ناندیڑ شہر  اور  نواحی علاقوں میں کل طو فانی ہوائوں سمیت ژالہ باری ہوئی ۔ ار دھا پور  ‘  ماہور ‘  حمایت نگر  ‘  کِنوَٹ  ‘  قندھار  ‘  لو ہا  ‘  حد گائوں  تعلقوں میں غیر موسمی بارش ہوئی ۔ لوہا تعلقے میں بجلی گر نے سے 4؍ مویشی ہلاک ہو گئے ۔ 

پر بھنی ضلعے میں پور نا تعلقے میں کل طو فانی ہوائوںکے ساتھ بارش ہوئی ۔ اِس بارش کی وجہ سے آج  ‘  ہلدی  ‘  پیاز  کی فصلوں کا

بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ۔ 

اِسی بیچ 29؍ اپریل تک مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں چندمقا مات پر طو فانی ہوائوں  بادلوں کی گھن گرج  اور  بجلیوں کی کڑ ک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا قیاس ممبئی کے علا قائی محکمہ موسمیات مرکز نے ظاہر کیا ہے ۔ اِس کے علا وہ چند مقا مات پر طو فانی ہوائوں سمیت ژالہ باری ہو نے کا اشا دہ محکمہ موسمیات نے دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

رتنا گیری ضلعے میں بار سو میں مجوزہ ریفائنری آئل پیو رِفِکیشن پرو جیکٹ کےضمن میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کا رول دو ہرا ہے ۔ ایسا الزام نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے عائد کیا ہے ۔ وہ کل کر نا ٹک میں صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ ریفائنری کے لیے بارسو یہ مقام اُدھو ٹھاکرے  کے دور ِ اقتدار میں طئےکیا گیا تھا ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔ یہ گرین ریفائنری ہے ۔ اِس کی وجہ سے ما حول پر کسی قسم کے مضر اثرات نہیں پڑیں گے ۔ اِس کی وضاحت انھوں نے کی ۔

***** ***** ***** 

پُر امن احتجاج کر نے والوں سے ہم بات چیت کریں گے  تاہم  صرف سیاست کرنے کے لیے مخا لفت کرنے والوں کو بر داشت نہیں کیا جائے گا یہ بات پھڑ نویس نے کہی ہے ۔ 

دریں اثناء ریاستی حکو مت مکمل طور پر مستحکم ہے ۔ ایکناتھ شندے ہی وزیر اعلیٰ قائم  رہیں گے ۔ یہ بات پھڑ نویس نے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔ 2024؁ء کے انتخا بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت میں لڑ یں گے ۔ اِس کی وضاحت انھوں نے کی ۔

***** ***** ***** 

بار سو میں مجوزہ  ریفائنری کے ضمن میں غلط فہمی پھیلائی جا رہی ہے ۔ یہ بات وزیر صنعت اُدئے سامنت نے کہی ہے ۔ وہ کل ناسک میں مخاطب تھے ۔ یہ ریفائنری چاہیےایسا مکتوب سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے ہی مرکزی حکو مت کو تحریر کیا تھا ۔ اِس کی جانب انھوں نے توجہ مبذول کر وائی ۔ احتجا جیوں کے مطالبات سمجھنے کی حکو مت کی کوشش ہے ۔ میڈیا صرف مخالفین کی خبریں نہ دکھائیں بلکہ ریفائنری کی حما یت کی خبریں بھی بتائیں ۔ ایسی اپیل انھوں نے کی ۔

اِسی بیچ اِس ریفائنری کے لیے پولس فورس کا استعمال کر کے سر وے نہ کریں ۔ ایسی اپیل حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار نے حکو مت سے کی ہے ۔ اِس ضمن میں ایک ٹوئیٹ میں پوار نے اِس احتجاج میں خواتین  اور  بچے بھی شامل ہیں اِس جانب توجہ مبذول کر ائی ۔ اِس ریفائنری کے سر وے کی مخالفت کرنے والے چند احتجاجیوں کو پولس نے کل حراست میں لیا ۔

اسمبلی میں کانگریس پارٹی کے رہنما باڑا صاحب تھو رات نےبھی حکو مت احتجا جیوں پر ظلم نہ کرتےہوئے سر وے روک دیں ۔ ایسا خیال ایک ٹوئیٹ پیغام میں ظاہر کیا ہے ۔ سابق وزیر آدِتیہ ٹھاکرے نے بھی اِس ضمن میں حکو مت پر تنقید کی ہے ۔حکو مت ظلم کر رہی ہے۔ سر وے کو روکنے کا مطالبہ انھوں نے کیا ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ  اور  شر ومنی اکا لی دل کے سینئر رہنما پر کاش سنگھ بادل  کل مو ہا لی میں چل بسے ۔ وہ ایک نجی ہسپتال مںی زیر علاج تھے ۔ وہ 95؍ برس کے تھے ۔ وہ 5؍ مر تبہ پنجا ب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر رہنمائوں نے پر کاش سنگھ بادل کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اِسی دوران حکو مت نے پر کاش سنگھ بال  کے انتقال پر 2؍ روزہ قو می سوگ کا اعلان کیا ہے۔

***** ***** ***** 


اسکولی نصاب میں زرعی مضمون کو شامل کرنے کے ضمن میں پرائمری رپورٹ تعلیمی شعبے نے قبول کر لی ہے ۔ اِس ضمن میں ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے کر نصاب کے خاکے کو قطعیت دی جائے گی ۔ وزیر زراعت عبد الستار نے یہ بات کہی ۔ وہ کل ممبئی میں اِس ضمن میں ایک میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ عبد الستار نے اِس ضمن میں رپورٹ کل اسکولی تعلیمی وزیر دیپک کسر کر کے سپرد کی ۔

***** ***** ***** 

اِس سال یوم مہاراشٹر سے نئی ریت کی پالیسی پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔ اِس کی اطلاع محصول وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے دی ۔ اِس ضمن میں کل ممبئی میں ہوئی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ ریاستی حکو مت نے ظاہر کیے گئے نئے ریت پالیسی کے تحت ریت کی کھدان  ‘  ذخیرہ   اور  آن لائن طریقہ کار سے فروخت کی جائے گی ۔ اِس کی اطلاع وکھے پاٹل نے دی ۔

***** ***** ***** 

’’  پہلا قدم  ‘‘  اِس اسکو لی سطح کی سر گر می کا کل اسکولی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا ۔ ممبئی عظمی میونسپل کارپوریشن کے وَر لی  سی  فیس  اسکول سے اِس سر گر می کا آغاز ہوا ۔اِس سر گر می کی وجہ سے تمام طلباء تعلیمی دائرے میں آئیں گے ۔ یہ بات اِس موقعے پر کیسر کر نے کہی۔

***** ***** ***** 

گورنمنٹ میڈیکل کالج  اور  ہسپتال  گھا ٹی میں خالی آسا میاں 31؍ اکتوبر تک پُر کر نے کی ہدایت ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ نے دی ۔ ریاستی حکو مت کو دی ہے ۔ اِس کی اطلاع چھتر پتی سنبھا جی نگر کے رکن پار لیمنٹ سید امتیاز جلیل نے دی ۔ وہ کل صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ رکن پارلیمنٹ جلیل نے اِس ضمن میں عوامی عرضداشت داخل کی ہے   اور  وہ بذات خود مقد مے کی پیر وی کر رہے ہیں ۔

***** ***** ***** 


چھتر پتی سنبھا جی نگر صنعتی تر قی کے اہمیت کے حامل چکل تھا نہ صنعتی علاقے میں راستوں کے لیے حکو مت نے 70؍ کروڑ روپیوں کا فنڈ منظور کیا ہے ۔ اِس فنڈ سے بہترین راستے تعمیر کیے جا ئیں گے ۔ یہ بات وزیر صنعت اُدئے سا منت نے کہی ہے ۔ وہ کل ایک بھو می پو جن  تقریب سے مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

اِنڈین پریمئر لیگ  آئی پی ایل کر کٹ مقابلے میں کل احمد آ باد میں ہوئے مقابلے میں گجرات ٹائٹنس  نے ممبئی اِنڈینس سے 55؍ رنز سے کامیابی حاصل کر لی ۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے گجرات ٹیم نے مجوزہ 20؍ اوورس میں 207؍ رنز بنائے ۔ اِس کے جواب میں ممبئی ٹیم 152؍ رنز پر آل آئوٹ ہو گئی ۔

***** ***** ***** 


آخر میں چنداہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے  ...


٭ مراٹھواڑہ میں کئی مقامات پر ژالہ باری کے ساتھ بارش 

٭ بارسو  ریفائنری آئل پیو رِفِکیشن پرو جیکٹ کے ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ  اُدھو ٹھاکرے کا رول دوہرا  ‘  نائب وزیر اعلیٰ 

دیویندر پھڑ نویس کا الزام

٭ پولس فورس کا استعمال کر کے ریفائنری کے لیے سر وے نہ کرنے کی حزب مخالف پارٹیوں کی اپیل 

٭ اسکو لی نصاب میں زرعی مضمون کو شامل کرنے کے ضمن میں پرائمری رپورٹ تعلیمی شعبے نے قبول کی 

٭ اِس سال یومِ مہاراشٹر سےنئی ریت کی پالیسی پر عمل در آمد شروع کیا جائے گا  ‘  محصول وزیر رادھا کرشن وِکھے پاٹل

٭ ’’  پہلا قدم  ‘‘  اِس اسکو لی سطح کی سر گر می کا اسکو لی تعلیمی وزیر دیپک کیسر کر کے ہاتھوں افتتاح 

٭ چھتر پتی سنبھا جی نگر میں چکل تھانہ صنعتی علاقے میں راستوں کے لیے 70؍ کروڑ  روپیوں کا فنڈ

اور

٭ آئی پی ایل  کر کٹ مقابلے میں گجرات ٹائٹنس کی  ممبئی اِنڈینس ٹیم سے 55؍ رنز سے کا میابی 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد 

Aurangabad AIR News    پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭





No comments: