Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar
Date : 06 September 2024
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر
علاقائی خبریں
تاریخ : ۶ ؍ستمبر۲۰۲۴ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ درس و تدریس کا پیشہ انسانیت کی فلاح وبہبودکی مقدس مہم ہے ‘ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو
٭ مراٹھواڑہ اور وِدربھ سمیت ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپئے سر مایہ کاری پر مشتمل 4؍ پروجیکٹس کی منظوری
٭ کوکن کا اضافی پانی مراٹھواڑے کی جانب موڑ نے کے تخمینے کو انتظامیہ کی منظوری
اور
٭ لاتور میں قائم کردہ ریلوے کوچ بنا نے کے کار خانے میں کام کاج شروع
اب خبریں تفصیل سے...
صدر جمہوریہ محتر مہ درو پدی مُر مو نے کہا ہے کہ درس و تدریس کا پیشہ صرف ملازمت نہیں بلکہ انسانیت کی فلا وح و بہبود کی مقدس مہم ہے ۔ وہ کل یومِ اساتدہ کے موقعے پر نئی دِلّی میں قومی مثالی ٹیچر ایواڈس عطا کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہی تھیں ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ اساتذہ ‘ طلباء کو خواتین کے تئیں حُسن سلوک کی تعلیم دیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر طلباء کی کار کر دگی میں کوئی کمی نظر آئے تو ایسی صورت میں تعلیمی نظام اور اساتذہ کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہے ۔ انھوںنے کہا ...
’’ کوئی بچے یدی اچھا پر در شن نہیں کر پا تا ہے تو اِس میں شکشن ویوستھا اور شکشکو ں کی زیادہ بڑی ذمہ داری بنتی ہے ۔کسی بھی شکشا پرنالی کی سپھلتا میں سب سے مہتو پورن بھو میکا شکشکوں کی ہو تی ہے ۔شکشک کی کیول ایک نوکری نہیں ہے ۔یہ مانو نِر مان کا پوِتر ابھیان ہے ۔شکشک کو پر تیک بچوں کی نئے سر گِک پر تیبھا کو پہچان کر اُسے اُسی طرح کی مدد دینا چاہیے اور آگے بڑھا نا چاہیے۔‘‘
اِس تقریب میں ملک بھر کے 82؍ اساتذہ کو اعزازات سے سر فراز کیاگیا ۔ ا ن میں کولہا پور ضلعے کے آرٹ ٹیچر ساگر بگاڈے اور گڈ چِرولی ضلعے کے مینتا بیڈ کے بھی شامل ہیں ۔ یہ اعزاز 50؍ ہزار روپئے ‘ چاندی کا تمغہ اور توصیفی سند پر مشتمل ہے ۔
***** ***** *****
ممبئی میں کرانتی جیو تی ساوتری مائی پھُلے ریاستی اساتذہ ایوارڈ بھی کل تقسیم کیے گئے ۔ اِس تقریب میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ‘ اسمبلی اسپیکر راہل نار ویکر اور اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسر کر سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں ۔ اِس موقعےپر اپنی تقریر میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اساتدہ کے تعا ون کے بغیر ملک کی تر قی ممکن نہیں ہے ۔ اِس تقریب میں 109؍ اساتدہ کو مثالی استاد اعزاز سے سر فراز کیاگیا ۔
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے 128؍ اسکولوں کو کل یوم اساتدہ کے موقعے پر بہترین اسکول کے اعزاز سے نوا زا گیا ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ریاست میں ایک لاکھ 17؍ ہزار 220؍ کروڑ روپئے سر مایہ کاری پر مشتمل 4؍ پروجیکٹس کو منظوری دی ہے۔ یہ پرو جیکٹس اعلیٰ تیکنا لو جی پر مبنی ہوں گے ۔ وزیر اعلیٰ کی صدارت میں شعبہ صنعت کی مجلس وزراء کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی جس میں یہ منظوری دی گئی ۔ اِن پرو جیکٹس کے سبب ریاست میں روز گار کے مزید 29؍ ہزار مواقع دستیاب ہوں گے ۔
اِن منصبوں میں سے چھتر پتی سنبھا جی نگر میں 21؍ ہزار 273؍ کروڑ روپئے سر مایہ کاری پر مشتمل آٹو موبیل پرو جیکٹ قائم کیا جائے گا جس میں روز گار کے 12؍ ہزار مواقع دستیاب ہوں گے ۔ اِسی طرح سیمی کنڈکٹربنا نے کا دوسرا پرو جیکٹ پنویل میں قائم کیا جائے گا جس میں 83؍ ہزار 947؍ کروڑ روپئے سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ اِس پروجیکٹ کے سبب روز گار کے 15؍ہزار مواقع دستیاب ہو ں گے ۔
تیسرا پرو جیکٹ پونا میں قائم کیا جائے گا ۔ اِس میں الیکٹریک گاڑیاں تیار کی جا ئیں گی ۔ اِس پرو جیکٹ میں 12؍ ہزار کروڑ روپئے سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ اِس منصوبے کے سبب روز گار کے ایک ہزار مواقع دستیاب ہو ں گے ۔ اِسی طرح پارچہ بافی یعنی ٹیکسٹائل کا چوتھا پروجیکٹ امرا وتی ضلعے کے ناند گائوں میں قائم کیا جائے گا ۔ اِس میں 188؍ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے سبب روز گار کے 550؍ مواقع دستیاب ہوں گے ۔
***** ***** *****
چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلعے کے پیٹھن اور گنگا پور میں ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کورٹ کا قیام اِسی طرح ہنگولی میں آزادانہ جوڈیشیل ڈسٹرکٹ کورٹ قائم کرنے کی منظو ری دی گئی ہے ۔ ریاستی کا بینہ کے گزشتہ روزمنعقدہ میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی ہے ۔
اِس کے علا وہ پونا- چھتر پتی سنبھا جی نگر قومی شاہراہ کی تجدید ‘ آنگن واڑی مراکز کو شمسی توانائی کِٹ مہیا کرنا ‘ مرغی پالن کرنے والے کاروباری اِداروں کو بقایہ جات ادا کرنے کی صورت میں جُر مانہ معاف کرنا ‘ کنویں یا چھوٹے زرعی تالابوں کو بجلی کنکشن دستیاب کر وانے کے لیے امداد اِسی طرح بیڑ ضلعے کے دھارور تعلقہ میں آباد سُکڑی نامی دیہات کی باز آباد کاری کرنے کی بھی منظوری ریاستی کابینہ نے دی ہے ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست میں نومبر 2023ء سے جولائی 2024ء کے دوران ہوئی بے موسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ضائع ہو ئی فصلوں کے نقصان بھر پائی کی مد میں 307؍ کروڑ 25؍ لاکھ روپئے کی امداد منظور کی گئی ہے ۔ اِس خصوص میں حکو متی فیصلہ کل جاری کیاگیا ۔ اِس میں بتا یاگیا ہے کہ یہ امدادی رقم متعلقہ کاشتکاروں کے بینک کھاتوںمیں براہ راست منتقل کی جائے گی ۔
***** ***** *****
کو کن کا اضا فی پانی مراٹھواڑے کی سمت موڑ نے کے لیے جامع خاکہ تیار کرنے کے تخمینے کو انتظامیہ نے منظوری دیدی ہے ۔ کوکن سے 54؍ اعشاریہ 70؍ ٹی ایم سی اضا فی پانی مراٹھواڑے کی سمت موڑ نا ممکن ہے لہذا ایک جامع خاکہ تیار کر نے کے لیے 61؍ کروڑ 52؍ لاکھ روپئے کے تخمینے کو انتظامیہ نے منظوری دیدی ہے ۔اِس منصوبے کی تکمیل سے مراٹھواڑے کی تقریباً 2؍ لاکھ 40؍ ہزار ہیکٹر زرعی زمین کی آبپاشی اِسی طرح پینے کے پانی کی ضرورت اور صنعتی استعمال کی ضرورت پو ری ہو گی ۔
***** ***** *****
معذور مسافروں کے لیے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ٹی کی تمام بسوں میں مستقل طور پر ریزرو سیٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ اِس کے مطا بق معذور مسافر بس میں داخل ہونے پر اُنھیں فوراً ریزرو سیٹ دینے کی ذمہ داری متعلقہ کنڈیکٹر کی ہو گی ۔ اِس کے علاوہ متعلقہ بس کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو معذور مسافروں کو بس میں سوار ہونے اور اُتر نے میں ہر ممکن مدد کرنی ہوگی ۔
***** ***** *****
لاتورمیں قائم کردہ ریلوے کوچ بنا نے کے کار خانے میں کام کاج شروع ہو چکاہے ۔ اِس کار خانے کو وندے بھارت ٹرین کے ایک ہزار 920؍ ڈبے تیار کر نے اور آئندہ 35؍ برسوں تک ضرورت پڑ نے پر اُن کی مرمت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے آنے والے گنیش اُتسو اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقعے پر شہر یان سے باہمی مفاہمت اور ہم آ ہنگی کو بر قرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔وہ کل امن کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرر ہے تھے ۔
***** ***** *****
پونا شہرٹرانسپوٹر لمیٹیڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر نیز اُس وقت کی بیڑ ضلع کلکٹر دیپا مُدھور مُنڈے کو اسکوائچ نامی اِدارے کی جانب سے ’’ اکسواچ2024 ء ‘‘ ایوارڈ کے لیے چُنا گیا ہے ۔ بیڑ ضلعے میں بچپن کی شادیوں پر روک لگا نے کے لیے موثر اقدام کرنے پر اُنھیں اِس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے ۔ آئندہ 22؍ تاریخ کے روز نئی دِلّی میں اُنھیں یہ ایوارڈ عطا کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے کے تلجا پور تعلقے میں منگرُڑ کی آنگن واڑیوں کے احاطوں میں آنگن واڑی خادمائوں اور مقامی ساکنان کی مدد سے باغیچے لگائے گئے ہیں ۔اِن باغیچوں میں کاشت کی جا رہی سبزیاں اور پھل وہاں تربیت حاصل کر رہے بچوں کو کھلائے جاتے ہیں ۔ جس کے سبب بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
***** ***** *****
جالنہ ضلع کے سبھی کاشتکار ای فصل جائز ے کے لیے جلد از جلد اندراج کر وائیں ۔ ضلع کلکٹر ڈاکٹر شری کرشن پنچاڑ نے یہ اپیل کی ہے ۔
اُنھوں نے بتا یا کہ جو کاشتکار ای فصل جائزہ ایپ پر اپنی تخم ریزی کا اندراج کر وائیں گے صرف اُنھیں ہی فصل قرض ‘ فصل بیمہ اور نقصان بھر پائی سمیت دیگر سرکاری اسکیمات کا فائدہ ملے گا ۔
***** ***** *****
اپنےمختلف مطالبات کی تکمیل کے لیے قبائلی برادری نے کل ہنگولی ضلع کلکٹر دفتر پر مورچہ نکا لا تھا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے ایک محضر بھی ضلع کلکٹر کو پیش کیا ۔ اِس مورچے میں ہنگولی تعلقہ سمیت ‘ کلمنوری ‘ سین گائوں ‘ اَونڈھا ناگناتھ اور بسمت تعلقہ میں آباد قبائیلی براران کثیر تعداد میں شامل تھے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ درس و تدریس کا پیشہ انسانیت کی فلاح وبہبودکی مقدس مہم ہے ‘ صدر جمہوریہ درو پدی مُر مو
٭ مراٹھواڑہ اور وِدربھ سمیت ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپئے سر مایہ کاری کے 4؍ پروجیکٹس کی منظوری
٭ ریاست میں نومبر2023ٍ سے جولائی 2024ء کے دوران ہوئے فصلوں کے نقصانات کی مد میں 307؍ کروڑ 25؍ لاکھ روپئے کی امداد منظور
٭ کوکن کا اضافی پانی مراٹھواڑے کی جانب موڑ نے کے تخمینے کو انتظامیہ کی منظوری
اور
٭ لاتور میں قائم کردہ ریلوے کوچ بنا نے کے کار خانے میں کام کاج شروع
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment