Monday, 26 July 2021

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 26 ؍ جولائی 2021 وَقت : صبح 09.00 سے09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 26 July 2021

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  جولائی  ۲۰۲۱ئ؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


سامعین ملک میں18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو  کووِڈ 19؍سے حفاظت کے ٹیکے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ آپ سے در خواست ہے کہ ویکسین ضرور لیں  اور  اپنوں کو بھی ٹیکہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اِسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے  نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے با ہر جا ئیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں  اور  سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں  اور  محفوظ رہیں۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لے کر سیلاب متاثر ین کی امداد سے متعلق فیصلہ کیا جا ئے گا ‘  وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے 

٭ سبھی بھارتیہ  بھارت جوڑو آندو لن کی قیاد ت کریں  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل   

٭ ریاست میں مزید 6؍ ہزار843؍ افرد کورونا وائرس سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں 4؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید 318؍ مریضوں کا ہوا اضا فہ 

اور

٭ عالمی کُشتی مقابلوںمیں بھارت کی پریہ ملِک نے حاصل کیاطلائی تمغہ  



  اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لے کر امداد سے متعلق فیصلہ کیا جا ئے گا ۔انھوں نے کَل سیلاب سے متاثرہ  چِپلون شہر کا دورہ کر کے حا لات کا جائزہ لیا۔ اِس دوران انھوں نے بازاروں میں پیدل چل کر نقصانات کا جائزہ لیا  اور  تاجروں سے بھی بات چیت کی ۔ بعد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ جلد بازی میں کوئی بھی اعلان نہیں کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ صرف مالی امداد فراہم کرنا ہی کا فی نہیں ہے بلکہ مصیبت زدہ شہر یان  اور  تاجروں کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا بھی حکو مت کی تر جیحات میں شامل ہوگا۔

اِس موقعے پر منعقدہ جائزاہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اب تک کیے گئے راحتی کاموں سے متعلق تفصیلات حاصل کی ۔ اِس دوران انھوں نے کہا کہ بار بار آنے والی قدرتی آفات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ضلع سطح پر مشنری تیار کی جا ئے گی ۔ 

وزیر اعلیٰ نے بتا یا ہے کہ وہ آج مغربی مہاراشٹر کا دورہ کر کے حالات کا معائنہ کریں گے  اور  اِس کے بعد دو  تین  دنوں میں مالی نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔  انھوں نے بتا یا کہ  فی الفور امداد کے طور پر غذا  کپڑے  دوا  اور  دیگر لازمی اشیاء کی فراہمی سے متعلق ضلع کلکٹروں کو ہدایات دیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ہمیں مرکزی حکو مت کی جانب سے در کار  مدد مل رہی ہے  اور  مکمل جائزہ لینے کے بعد مرکزی حکو مت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا جائے گا۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں موسلادھار بارش کے سبب پیش آئے حادثات میں جابحق ہونے والوں کی تعداد149؍ ہو گئی ہے  اور  64؍ افراد ابھی تک لا پتہ ہیں۔ریاستی حکو مت کی جانب سے کَل جاری کیے گئے بیان میں یہ تفصیلات دی گئی ہیں۔ اِس میں بتا یا گیا ہے کہ ممبئی کے گردو نواح ‘ رائے گڑھ ‘ رتنا گیری ‘ پال گھر ‘ تھا نہ ‘ سندھو دُرگ ‘ کولہا پور ‘ سانگلی اور  سا تارا ضلعے میں سے اب تک 2؍ لاکھ29؍ ہزار74؍ ساکنان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اِسی طرح سیلات کے سبب پیدا ہوئے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے رتنا گیری  اور  رائے گڑھ ضلع انتظامیہ کو فی کس 2؍ کروڑ  روپئے جبکہ دیگر اضلاع کو50؍ لاکھ روپئے امداد  دی گئی ہے۔  

***** ***** ***** 

وزیر صحت راجیش ٹو پے نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زخمی شہر یان کا علاج کرتے ہوئے اُن کی ذہنی کیفیت کو بھی بہتر بنا نے کی اپیل کی ہے۔ وہ ریاست میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی سہو لیات سے متعلق جائزہ اجلاس میں وہ اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اِس موقعے پر انھوںنے کہا کہ سیلاب ختم ہونے کے بعد وبائی امراض کی روک تھام کے مقصد سے طبی انتظا میہ ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کے لیے تیار رہیں ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے منعقد کیے جانے والے CET  امتحان کے لیے آج سے در خواست داخل کی جاسکتی ہے۔ یہ  در خواست بورڈ کی آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری اشوک بھونسلے نے یہ اطلاع دی ہے۔

***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

سبھی بھاریتوں کو  بھارت جوڑو آندو لن کی قیادت کر نا چا ہیے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ اپیل کی ہے ۔

وہ کَل آکاشوانی سے نشر ہوئے پروگرام من کی بات میں اہل وطن سے خطاب کر رہے تھے ۔ اِس پروگرام کی یہ

 79؍ ویں قسط تھی۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ ملک ہی ہماری پہلی تر جیح ہو نا چاہیے۔ آزادی کے امرُت مہا اُتسو کے جشن  سے متعلق بات کر تے ہوئے  وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں نیشن فرسٹ آلویز فرسٹ  یہ منتر لے کر آگے بڑھنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ آنے والی15؍ اگست  یومِ آزادی کے موقعے پر شہر یان کثیر تعداد میں  راشٹریہ گان ڈاٹ اِن  اِس ویب سائٹ پر جا کر بیک وقت راشٹریہ گیت گانے کے پروگرام میں شر کت کریں ۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے سبھی شہر یان سے کھادی  اور  دستکاروں کی تیار کر دہ اشیاء استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

آج منا ئے جا رہے کارگِل وجئے دِوس کے پس منظر میں وزیر اعظم نے کارگِل شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انھوں نے سبھی شہر یان سے اولمپِک مقابلوں میں حصہ لے رہے بھارتی کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے اہل وطن کو آ نے والے تہواروں کی مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل مزید 6؍ہزار843؍ افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 62؍ لاکھ64؍ہزار922؍ ہو چکی ہے۔ اِسی دوران کَل123؍ مریض علاج  کے دوران انتقال کر گئے ۔ 

دوسری جانب 212؍ کووِڈ متاثرین علاج معالجے کے بعد گزشتہ روز شفا یاب ہو گئے ۔ اِس طرح ریاست بھر میں اب تک مجموعی طور پر 60؍ لاکھ35؍ ہزار29؍ کووِڈ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال ریاست بھر میں مجمو عی طور پر 94؍ ہزار985؍ کورونا مریض زیر علاج ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑے میں کَل مزید318؍ مریضوں کااندراج ہوا ۔ جبکہ 4؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ وفات پانے والوں میں اورنگ آباد ضلعے کے2؍  جالنہ  اور  بیڑ ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے 

دوسری جانب بیڑ ضلعے میں کَل مزید208؍ کورونا مریض پائے گئے۔ اِسی طرح عثمان آ باد میں 50؍  اور نگ آ باد میں28؍ لاتور میں21؍ ناندیڑ میں5؍ جالنہ میں3؍ ہنگولی میں2؍ اور پر بھنی ضلعے میں کَل مزید ایک کورونا مریض پا یا گیا۔

***** ***** ***** 

ہنگولی ضلعے کے30؍ دیہاتوں میں کَل ایک مرتبہ پھر زمین کے نیچے سے آوازیں  اور  کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے  ۔ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ صبح8؍ بج کر 22؍ منٹ پر  شِندے  ‘ ناندا پور ‘ سوڈے گائوں  ‘ ہر واڑی  اور  دانڈے گائوں  وغیرہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اِسی طرح ضلعے کے اَونڈھا ‘ کلمنوری اور بسمت تعلقے کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ خیال رہے کہ 15 ؍ دن پہلے بھی اِن علاقوں میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

***** ***** ***** 

عثمان آ باد کے قریب واقع  کَوڈ گائوں صنعتی علاقے میں  نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مِشن کے تحت  ٹیکسٹائل پروجیکٹ قائم کروانے کے مقصد سے کَل سے دستخطی مہم شروع ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اِس پرو جیکٹ کا اعلان کیا تھا۔ رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے بتا یا کہ گزشتہ دیڑھ سال سے زیر التواء اِس تجویز کو جلد از جلد مرکزی حکو مت کوبھیجنے کے مطالبے پر ضلعے کے 10؍ ہزارساکنان کی دستخطوں پر مشتمل محضر وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے کو پیش کیا جا ئے گا۔انھوں نے بتا یا کہ اگر یہ پلانٹ شروع ہو تا ہے تو اِس میں 10؍ ہزار سے زائد نو جوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

***** ***** ***** 

ہنگیری میں کھیلے جا رہے عالمی کُشتی مقابلوں میں بھارت کی  پر یہ ملِک نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے ۔ پر یہ نے75؍ کلو وزن کے زمرے میں بیلا روس کے پہلوان  کو0 - 5 ؍ سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...

٭ ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لے کر سیلاب متاثر ین کی امداد سے متعلق فیصلہ کیا جا ئے گا ‘  وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے 

٭ سبھی بھارتیہ  بھارت جوڑو آندو لن کی قیاد ت کریں  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل   

٭ ریاست میں مزید 6؍ ہزار843؍ افرد کورونا وائرس سے متاثر ‘ مراٹھواڑے میں 4؍ مریض چل بسے  جبکہ مزید 318؍ مریضوں کا ہوا اضا فہ 

اور

٭ عالمی کُشتی مقابلوںمیں بھارت کی پریہ ملِک نے حاصل کیاطلائی تمغہ

علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آ باد  

 Aurangabad AIR News  پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: