Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 29 July 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۹ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین ملک میں18؍سال سے زیادہ عمر کے شہر یان کو کووِڈ 19؍سے بچائو کے ٹیکے مفت دیے جا رہے ہیں ۔ آپ سے در خواست ہے کہ ویکسین ضرور لیں اور اپنوں کو بھی ٹیکہ لینے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ چونکہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے اِسی لیے احتیاط برتنا ضروری ہے نہایت ضروری کام کے لیے ہی گھر سے با ہر جا ئیں ۔محفوظ رہنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں اور سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں ۔ اپنے ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں اور محتاط رہیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ بینک ڈیپو زٹ کو بیمہ سکیوریٹی دینے والے ڈیپو زٹ اِنشورنس اینڈ کریڈٹ گیرنٹی کارپوریشن بِل کے مسودے کو مرکزی کا بینہ کی منظور
٭ ریاستی کا بینہ نے پہلی سے بارہویں جماعت کی تعلیمی فیس میں 15؍ فیصد کٹوتی کرنے کی تجویز کو کیا منظور
٭ ریا ست میں کَل6؍ہزار857؍کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 4 ؍ مریض چل بسے
جبکہ مزید451؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں
٭ بیڑ ضلعے میں مریضوں کوہوم کورنٹین کرنے کی سہولت ختم
اور
٭ ٹو کیو اولمپِ مقابلوں میں بھارت کی بیڈ منٹن کھلاڑی P V سندھو کوارٹر فائنل میں داخل ‘ بھارتی ہاکی ٹیم نیحاصل کی شاندار فتح
اب خبریں تفصیل سے....
بینک ڈیپو زٹس کو بیمہ تحفظ دینے والے ڈیپوزٹ اِنشورنس اینڈ کریڈٹ گیرنٹی کارپوریشن بِل کے مسودے کو مرکزی کابینہ نے کَل منظوری دیدی ۔ اِس بِل کے تحت تمام کمرشیل بینکس ‘ عوامی بینکس اور خانگی بینکوں کے ڈیپوزیٹرس کے 5؍ لاکھ روپئے تک کے ڈیپو زٹ کو بیمہ تحفظ دینے کی گنجائش ہے ۔اِسی طرح بینک پر پا بندی ہونے کے باوجود بھی 90؍ دِن کے اندر ڈیپو زٹ واپس دینے کی بھی گنجائش رکھی گئی ہے۔ وزیر مالیات نِر ملا سیتا رمن نے کَل نئی دِلّی میں صحافیوں کو یہ بات بتائی ۔
***** ***** *****
ریاستی تعلیمی بورڈ اور دیگر بورڈس کے نجی اسکولوں کی پہلی سے بارہویں جماعت کی تعلیمی فیس میں
15؍ فیصد کٹو تی کرنے کی تجویز کو ریاستی کا بینہ نے منظوری دیدی ہے۔ شعبہ تعلیمات نے یہ تجویز کابینہ کو پیش کی تھی۔
وزیر برائے اسکولی تعلیم ورشاء گائیکواڑ نے بتا یا کہ کووِڈ19 ؍ کی مصیبت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیا ہے۔ انھوں نے بتا یا کہ عدالتِ عالیہ کے اصول و ضوابط کے مطا بق یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر موصوفہ نے بتا یا کہ اِس خصوص میں ریاستی حکو مت جلد ہی حکم نا مے جاری کرے گی اور جو اسکول اِس فیصلے کی خلاف ورزی کریں گے اُن کے خلاف کار وائی کی جائے گی ۔ محتر مہ گائیکواڑ نے واضح طور پر کہا کہ تعلیمی فیس میں یہ کٹو تی صرف اِس سال کے لیے کی گئی ہے اور تمام بورڈس کے نجی اسکولوں کو اِس فیصلے پر عمل در آمد کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر کی درجہ سوّم اور درجہ چہارم کی میونسپل کارپوریشن ‘ نگر پنچایت او رنگر پریشدوں کے و ہ افسران و ملازمین جو کووِڈ19؍ کی آفت کے دوران خدمات انجام دیتے ہوئے وفات پا چکے ہیں اُنھیں
50؍ لاکھ روپئے کا بیمہ کور دینے کا فیصلہ بھی کا بینی اجلاس میں کیا گیا ہے۔ اِس فیصلے کا اطلاق درجہ اوّل اور درجہ دوّم کی میونسپل کارپوریشن کے لیے نہیں ہو گا ۔ حکو مت کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ تمام صفائی ملازمین ‘ کانٹریکٹ کی بنیاد پرکام کرنے والے اِسی طرح اعزازیہ کی بنیاد پر خدمات انجام دینے والے اور Outsourced staff کو بھی اِس فیصلے کا فائدہ پہنچے گا ۔
***** ***** *****
مرکزی حکو مت کے صاف بھارت مہم کے تحت رورل اسٹیج ٹو پر عمل در آمد کرنے کو کَل ہوئے کا بینی اجلاس منظور دی گئی ہے ۔ اِس دوسرے مرحلے پر عمل در آمد کرتے ہوئے سال2025 تک
کُل 4؍ ہزار601؍ کروڑ روپئے کے اخراجات پیش آئیں گے ۔ اِس میں مرکزی حکو مت کا حصہ 60؍فیصد اور ریاستی حکو مت کا 40؍ فیصد حصہ ہو گا ۔
***** ***** *****
State Disaster Response Fund کے اصول و ضوابط کے مطا بق چٹا نیں کھسکنے یا سیلاب سے متاثر ہونے والوں کو فی الفور امداد فراہم کرنے کی شروعات کر دی گئی ہے ۔ ریاستی کا بینہ کے کَل ہوئے اجلاس میں شعبہ امداد و باز آ بادکاری کی جانب سے یہ بات بتائی گئی ۔ بتا یا گیا ہے کہ چونکہ اب بھی تک کئی مقامات پر پانی کم نہیں ہوا ہے اور پنچ نا مے کرنے کا کام بھی جاری ہے اِسی لیے آئندہ 15؍ دنوں میں مزید امداد فراہم کرنے کی تجویز بھی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
چونکہ ملک میں ابھی تک کورونا وائرس کے پھیلائو پر پو ری طرح قابو نہیں پا یا گیا ہے اسی لیے مرکزی حکو مت نے کووِڈ19؍ کی روک تھام کے مقصد سے نافذ کر دہ پا بندیوں کو31؍ اگست تک بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس خصوص میں مر کزی حکو مت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو احکا مات دے دئے ہیں۔
مرکزی داخلہ سیکریٹری اجئے بھلا نے اِس خصوص میں تمام ریاستوں کو مکتوب ارسال کر دیاہے۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں گزشتہ روز6؍ ہزار857؍افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔ اِس اضا فے کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک پائے گئے کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62؍ لاکھ82؍ ہزار914؍ ہو چکی ہے۔ ریاست میں کَل 286؍ مریض علاج کے دوران انتقال کر گئے ہیں ۔ ریاست میں اِس بیماری سے اب تک ایک لاکھ 32؍ ہزار145؍ مریض وفات پا چکے ہیں ۔
دوسری جانب کَل6؍ ہزار105؍ کورونا متاثرین علاج معالجے کے بعد کورونا وائرس سے نجات پاکر شفا یاب ہوگئے ۔ اِس طرح اب تک60؍ لاکھ 64؍ہزار856؍ متاثرین علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں مجموعی طور پر 82؍ ہزار545؍ مریض زیر علاج ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑے میں کَل 451؍ کورونا مریضوں کا اندراج ہوا ۔ جبکہ 4؍ مریض علاج کے دوران چل بسے ۔ وفات پا نے والوں میں بیڑ ضلعے کے2؍ اورنگ آ باد اور عثمان آباد ضلعے کے فی کس ایک ایک مریض کا شمار ہے ۔
بیڑ ضلعے میں گزشتہ کَل 241؍ افراد کووِڈ 19؍ سے متاثر پائے گئے۔ اِسی طرح عثمان آ باد میں102؍ اورنگ آ باد میں51؍ لاتور میں 44؍ پر بھنی میں6؍ جالنہ میں5؍ اور ناندیڑ ضلعے میں کَل میں2؍ مریض پائے گئے ۔ ہنگولی ضلعے میں کَل ایک بھی فرد کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع نہ ہونے کی وجہ سے ضلعے کے آشٹی ‘ پاٹودا ‘ شیرور کاسار اور گیو رائی تعلقے کے دیہی او رشہری علاقوں میں نہایت ضروری خد مات کو چھو ڑ کر دیگر کاروباری اِدارے صبح 7؍ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہی کھُلے رکھنے کی اجاز ت ہو گی اِسی طرح سنیچر اور اتوار کے روز مکمل بند رکھا جائے گا ۔ ضلع کلکٹر تُشار ٹھومبرے نے کل یہ حکم جاری کیا ۔ اِس کے مطابق ضلعے میں مریضوں کو ہوم کورنٹین کرنے کی سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب مریضوں کوکووِڈ سینٹر جا کر ہی علاج کر وانا ہوگا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں مجوزہ اسپورٹس یونیور سٹی پونا میں قائم کرنے کے ریاستی حکومت کے فیصلے کی مذمت کر تے ہوئے MIM اور کھیلوں کی مختلف تنظیموں کی جانب سے کَل اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے دھر نا آندو لن کیا گیا ۔
***** ***** *****
ٹو کیو اولمپِک مقابلوں میں بھارت کی بیڈ منٹن کھلاڑی P V سندھو پری کوارٹر فائنل جیت کر کوارٹر فائنل میں داخل ہو چکی ہے ۔ سندھو نے آج صبح پری کوارٹر فائنل مقابلے کے دونوں سیٹوں میں ڈین مارک کی کھلاڑی کو 15 - 21 ؍ اور 13 - 21 ؍ سے شکست دی ۔
دوسری جانب ہاکی میں بھارت کے مردوں کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کو شکست دے کر شاندار جیت درج کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ بینک ڈیپو زٹ کو بیمہ سکیوریٹی دینے والے ڈیپو زٹ اِنشورنس اینڈ کریڈٹ گیرنٹی کارپوریشن بِل کے مسودے کو مرکزی کا بینہ کی منظور
٭ ریاستی کا بینہ نے پہلی سے بارہویں جماعت کی تعلیمی فیس میں 15؍ فیصد کٹوتی کرنے کی تجویز کو کیا منظور
٭ ریا ست میں کَل6؍ہزار857؍کورونا مریض پائے گئے ‘ مراٹھواڑے میں 4 ؍ مریض چل بسے
جبکہ مزید451؍ افراد آئے کورونا وائرس کی زد میں
٭ بیڑ ضلعے میں مریضوں کوہوم کورنٹین کرنے کی سہولت ختم
اور
٭ ٹو کیو اولمپِ مقابلوں میں بھارت کی بیڈ منٹن کھلاڑی P V سندھو کوارٹر فائنل میں داخل ‘ بھارتی ہاکی ٹیم نیحاصل کی شاندار فتح
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
آپ یہ خبریں ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سما چار اورنگ آباد Aurangabad AIR News پردوبارہ
کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment