Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 30 July 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۰ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
ملک بھر میں 18 برس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو کووِڈ 19- کے تدارک کیلئے مفت ٹیکے دئیے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ یہ ٹیکے ضرور لگوائیں اور دیگر افراد کی ٹیکہ اندازی میں مدد کریں۔ کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے‘ اس لیے احتیاط کرنا لازمی ہے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ نہایت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ ناک اور منہ پر ماسک اچھی طرح لگائیں‘ ہاتھ اور منہ کو صاف رکھیں اور ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر ریاست کے25؍ اضلاع میں پا بندیاں نر م کرنے کا ریاستی حکو مت کا اشا رہ
٭ تعلیمطبی تعلیمی کور سیز کے مرکزی کوٹے میں OBC زمرے کو27؍ فیصد اور معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو
10 ؍ فیصد ریزر ویشن دینے کا مرکزی حکو مت کافیصلہ
٭ 2021ء کے مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کے لیے سینئر گلو کارہ آشا بھونسلے کے نام کا اعلان
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 7؍ ہزار242؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے4؍ کی موت اور 382؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ ٹو کیو اولمپِک مقابلوں میں تیر انداز دیپیکا کماری کوارٹر فائنل میں داخل اور3؍ہزار میٹر
Hurdle Race میں بیڑ کے اویناش سابڑے ساتویں مقام پر
اب خبریں تفصیل سے....
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہو رہی کمی کے پیش نظر 25؍ اضلاع میں کورونا سے متعلق پا بندیوں کو نر م کرنے کا اشا رہ دیا ہے۔ وزیر موصوف نے کَل ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتا یا کہ اِس خصوص میں وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی زیر صدارت ٹاسک فورس او رمحکمہ ٔ صحت کے افسران کا جائزاتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں پا بندیوں کو نرم کرنے سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اِس اجلاس میں یہ طئے کیا گیا کہ اگر اِن اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دو بارہ اضا فہ ہوا تو مقا می انتظا میہ کی جانب سے پا بند یاں عائد کی جا ئے گی۔ ٹو پے نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد آئندہ 2؍ دنوں میں اِس سلسلے میں حکم نا مہ جاری کیا جائے گا ۔
دریں اثناء بیڑ‘ پو نا ‘ شولاپور ‘ ستارا ‘ کولہا پور ‘ سانگلی ‘ سندھو دُرگ ‘ رتنا گیری ‘ پالگھر اور
احمد نگر اِن 11؍ اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر پا بند یوں میں نر می نہیں کی جا ئے گی۔
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے رواں تعلیمی سال سے طبی اور دانتوں کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کے کوٹے میں دیگر پسماندہ طبقات OBC کو27؍ فیصد اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو10؍ فیصد ریزر ویشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے بتا یا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِس فیصلے سے OBC کے ڈیڑھ ہزار طلباء کو گریجویٹ کورسیز میں جبکہ ڈھائی ہزار طلباء کو پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں فائدہ ملے گا ۔ اِسی طرح معاشی طور پر پسماندہ زمرے کے550؍ طلباء کو گریجویٹ کورسیز میں اور ایک ہزار طلباء کو پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں فائدہ ملے گا ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے مرکزی وزیر ما لیات نِر ملا سیتا رمن سے گزارش کی ہے کہ وہ بیمہ کمپنیوں کو ہدایت دیں کہشدید بارشوں سے تاجروں ‘ دکانداروں اور عام شہریان کو ہونے والے نقصان کے بیمے کی آدھی رقم فوری طور پر فراہم کریں۔ وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت سیلاب زدہ علاقوں کے تاجروں دکانداروں اور عام شہر یان کو بیمہ دعٰوں کی رقم فوری طور پر فراہم کرنے کے لیے بیمہ کمپنیوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کا کَل انعقاد کیا گیا اِس موقعے پر وزر اعلیٰ نے یہ مطالبہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر مالیات کو اِس خصوص میں لکھے گئے مکتوب میں سیلاب متاثرین کے بیمہ دعٰوں کو فیصل کرنے کے لیے ریاستی محکمہ محصول کی جانب سے کئے گئے پنچ ناموں کو بنیاد بنا نے کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے متاثرین کی کاغذی کار وائی فوری طور پر مکمل کر کے بیمے کی بقیہ رقم بھی جلد از جلد فراہم کرنے کی در خواست محتر مہ سیتا رمن سے کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹو پے نے ریاست میں کینسر کے علاج کی خاطر بنیادی سہو لیات کی فراہمی کے لیے جا پان سے تعا ون کی اپیل کی ہے۔ ریاست کے بنیا دی ڈھانچے کے منصوبوں کو جا پان کی جائیکا نامی اِدارے سے ما لی مد د دی جا تی ہے ۔ اِس پس منظر میں ٹو پے نے کَل ممبئی میں جاپان کے اقتصا دی امور کے سفیر ڈاکٹر فوکا ہو ری یا سُتّکا سے ملا قات کی۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے یہ اپیل کی ۔ ٹو پے نے جالنہ میں کینسر اسپتال کی تعمیر کے لیے بھی ما لی امداد کی گزارش کی ۔ اِس موقعے پر ٹو پے نے ریاست میں مقیم جا پانی شہر یوں کی کورونا ٹیکہ اندازی میں ضروری مدد کرنے کی یقین دہا نی کرائی ۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے شدید بارش کے سبب اسکولوں کی مر مت کا منصوبہ بنا کر جلد از جلد کلا سیز شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر موصوفہ نے اِس خصوص میں منعقدہ جائزاتی اجلاس میں نقصان زدہ اسکو لوں کی معلو مات حاصل کی ۔ انہو ںنے افسران کو ہدایت دی کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نئی در سی کتابیں فراہم کریں۔ سا تھ ہی جِن اسکو لوں میں چا ول ‘ اناج اور دیگر اشیاء کا نقصان ہوا ہے وہاں مذکورہ اشیاء دوبارہ فراہم کئے جا نے کی ہدایت وزیر مو صوفہ نے دی ہے۔ انہوں نے طلباء کی طبی جانچ کر نے اور سیلاب کے سبب یتیم ہونے والے طلباء کے لیے اقامت گاہوں کا انتظام کرنے کا بھی حکم متعلقہ افسران کو دیا ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا وائرس کے7؍ ہزار242 ؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 62؍ لاکھ90؍ ہزار156؍ ہو چکی ہے۔ کَل190؍ کورونا مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ریاست میں اب تک اِس بیماری سے مر نے والوں کی تعداد ایک لاکھ 32؍ ہزار335؍ ہو چکی ہے۔ ساتھ ہی کَل11؍ ہزار124؍ مریض شفا یاب بھی ہوئے ۔ ریاست میں اب تک60؍ لاکھ65؍ ہزار888؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست بھر میں
78 ؍ ہزار562؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے382 ؍ نئے معا ملات درج کئے گئے ۔ ڈِویژن میں کَل 4؍ مریض اِس بیماری سے ہلاک ہو گئے ۔ مر نے والوں میں بیڑ ضلعے کے3؍ اور ہنگولی ضلعے کا ایک مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے212؍ نئے مریض پائے گئے ۔ عثمان آباد میں 70؍ لاتور 35؍ اورنگ آباد 28؍
جالنہ 25 ؍ پر بھنی 6 ؍ ناندیڑ5؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل کورونا کا ایک نیا مریض سامنے آ یا۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت کا 2021ء کے مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کے لیے سینئر گلو کارہ آشا بھونسلے کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ثقا فتی امور کے ریاستی وزیر امِت دیشمکھ نے کَل اِس خصوص میں آشا بھونسلے سے اُن کی رہائش گاہ پر ملا قات کر کے مبارکباد دی ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ اِس انعام کی تقسیم کا پروگرام آئندہ اکتوبر یا نومبر میں منعقد کیا جا ئے گا ۔ دیشمکھ نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکو مت میو زک یو نیور سٹی کے قیام کے لیے سر گرم ہے اور اِس خصوص میں مو سیقی کی دنیا کے بڑے فنکاروں کی مدد لی جا ئے گی۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے تر جمان نواب ملک نے سوال کیا ہے کہ پولس کمشنر رشمی شُکلا نے سیاسی رہنمائوں کے ٹیلی فون ٹیپ کر نے کی اجازت اُس وقت کے وزیر اعلیٰ سے مانگی تھی یا نہیں ۔ شُکلا کے وکیلوں نے عدالت کو بتا یا ہے کہ اِس فون ریکارڈنگ کی حکو مت سے اجازت لی گئی تھی ۔ ملِک نے الزام عائد کیا ہے کہ اجازت گمراہ کر کے حاصل کی گئی تھی اور دعویٰ کیا ہے کہ ریاست اور مُلک سے غداری کے نام پر یہ اجازت حاصل کی گئی تھی۔
***** ***** *****
ٹو کیو اولمپِک مقابلوں میں تیر انداز دیپیکا کماری کوارٹر فائنل میں داخل ہو چکی ہے۔انھوں نے آج صبح کھیلے گئے مقابلے میں رشیاکی سینیا پے روا کو5 - 6؍ سے شکست دی ۔
ایتھلیٹِکس مقابلے آج سے شروع ہو چکے ہیں ۔ آج صبح 3؍ ہزار میٹر Hurdle Race میں بیڑ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اویناش سابڑے ساتویںمقام پر رہے۔
خواتین کے مُکے بازی مقابلے میں میری کوم کو کولمبیا کی کھلاڑی سے 2 - 3 ؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب مُکے بازی کے سو پر ہیوی ویٹ زمرے میں بھارت کے ستیش کمار نے کَل جمائیکا کے کھلاڑی کو 1-4 ؍ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میںجگہ بنا لی ۔ خیال رہے کہ ستیش کمار سو پر ہیوی ویٹ زمرے میں اولمپِک مقابلوںکے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی ہے۔
اِسی طرح تیر اندازی میں اتنو داس نے کوریا کے کھلاڑی کو 5-6 ؍ سے شکست دی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر
٭ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر ریاست کے25؍ اضلاع میں پا بندیاں نر م کرنے کا ریاستی حکو مت کا اشا رہ
٭ طبی تعلیمی کور سیز کے مرکزی کوٹے میں OBC زمرے کو27؍ فیصد اور معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو
10 ؍ فیصد ریزر ویشن دینے کا مرکزی حکو مت کافیصلہ
٭ 2021ء کے مہاراشٹر بھو شن ایوارڈ کے لیے سینئر گلو کارہ آشا بھونسلے کے نام کا اعلان
٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے 7؍ ہزار242؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے4؍ کی موت اور 382؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ ٹو کیو اولمپِک مقابلوں میں تیر انداز دیپیکا کماری کوارٹر فائنل میں داخل اور3؍ہزار میٹر
Hurdle Race میں بیڑ کے اویناش سابڑے ساتویں مقام پر
اسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں
خبروں کا یہ بلیٹن آکاشوانی اورنگ آباد کے یوٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد AURANGABAD AIR NEWS پر دوبارہ کسی بھی وقت سنا جاسکتا ہے۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment