Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 July 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
ملک بھر میں 18 برس سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو کووِڈ 19- کے تدارک کیلئے مفت ٹیکے دئیے جارہے ہیں۔ نوجوانوں کو ہمارا مشورہ ہے کہ وہ یہ ٹیکے ضرور لگوائیں اور دیگر افراد کی ٹیکہ اندازی میں مدد کریں۔ کورونا کا خطرہ اب بھی برقرار ہے‘ اس لیے احتیاط کرنا لازمی ہے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ نہایت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔ ناک اور منہ پر ماسک اچھی طرح لگائیں‘ ہاتھ اور منہ کو صاف رکھیں اور ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی اور راستوں کی مر مت جنگی پیما نے پر کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ مغربی مہاراشٹر اور کو کن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے 2؍ دستے ہمیشہ تعینات رکھنے کی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی ہدایت
٭ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 10؍ ہزار روپئے فوری امداد کا اعلان ‘ رائے گڑھ کے تڑئی قصبے میں تلاشی مہم روک دی گئی ‘ لا پتہ31؍ افراد کے ہلاک ہو جانے کا خدشہ
٭ ریاست میں کَل کورونا کے4؍ ہزار877؍ نئے مریض آئے منظر عام پر ‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے 9؍ افراد کی موت ساتھ ہی 322؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ ٹو کیو اولمپِک کے ٹیبل ٹینِس مقابلے میں بھارت کے اچنتا شرتھ کمل کا تیسرے رائونڈ میں داخلہ
اب خبریں تفصیل سے....
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے اِن علاقوں میں سڑ کوں کی مرمت جنگی پیما نے پر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شدید بارشوں سے ہونے والے نقصان کا کَل ممبئی میں جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کے پھیلائو کو روکنے کے لیے صاف صفائی اور صحت سے متعلق سہو لیات کی فراہمی کے لیے جنگی سطح پر کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نقصانات کے اعداد و شمار اور فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں مفصل رپورٹ تیار کی جا نی چا ہیے تا کہ متاثرین کو بر وقت مدد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے تاجروں کی معلو مات جمع کرنے کی بھی ہدایت دی تا کہ انہیں ریاست اور مرکز کی اسکیمات کے تحت امداد فراہم کی جا سکے ۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ کا ستارہ ضلع کا دورہ کَل موسم خراب ہونے کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔
***** ***** *****
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اعلان کیا ہے کہ قدرتی آ فات سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکو مت کی جانب سے قائم فورس کے 2؍ دستے ہمیشہ مغربی مہاراشٹر اور کو کن میں تعینات رہیں گے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کَل سانگلی میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کر تے ہوئے انہوں نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ کو کن اور مغربی مہاراشٹر میں ہمیشہ آنے والے سیلاب اور چٹا نیں کھِسکنے کے واقعات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے بتا یا کہ قدرتی آ فات سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکو مت کے انتظا می دستے کا ایک مرکز کراڑ میں جبکہ دوسرا رائے گڑھ یا رتنا گیری میں شروع کیا جا ئے گا۔ پوار نے یہ بھی بتا یا کہ ہر ضلع میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے عمل کی نگرانی کے لیے ایک نوڈل افسر کا تقرر کیا جا ئے گا۔
اِسی بیچ نائب وزیر اعلیٰ نے ستا را ضلعے کے سیلاب متاثرین کے لیے100؍ کروڑ روپیوں کی امداد کا اعلان کیا۔ پوار نے ستا را میں نقصانات کے جائزے کے لیے منعقدہ اجلاس میں پنچ نا مے ہفتے بھر میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ اِس موقعے پر انہوں نے سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کے اہل خا نہ کو 7؍ لاکھ روپیوں کی امداد کا اعلان کیا۔
***** ***** *****
مغربی مہا راشٹر اور کوکن کے سیلاب متاثرین کے کنبوں کو فی کس 10؍ ہزار روپیوں کی فوری امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ امداد اور باز آ باد کاری کے ریاستی وزیر وِجئے وڈیٹی وار نے کَل سانگلی میں یہ اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے کَل سانگلی شہر اور اطراف کے سیلاب زدہ علاقوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ کو یہ اطلاع دی ۔
***** ***** *****
رائے گڑھ ضلعے کے بارش سے شدید طور پر متاثرہ گائوں تڑئی میں لا پتہ افراد کی تلاشی مہم روک دی گئی ہے۔ یہ اطلاع ضلع کلکٹر نِدھی چو ہان نے دی ۔ انہوں نے بتا یا کہ مر نے والوں اور لا پتہ افراد کے رشتہ داروں کی گزارش پر یہ فیصلہ کیاگیا او رجائے حادثہ سے تلاش کرنے والے دستوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ تڑئی قصبے میں اب تک 31؍ افرا د لا پتہ ہو گئے ہیں۔ جن کے فوت ہو جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اِس حادثے میں مر نے والوں کی تعداد84؍ ہو چکی ہے۔
تڑئی گائوں حادثے کے زخمیوں کی خیریت دریا فت کر نے کے لیے طبی تعلیم کے ریاستی وزیر امِت دیشمکھ نے کَل ممبئی کے J J اسپتال کا دورہ کیا ۔یہاں اِس حادثے کے
16؍ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ وزیر موصوف نے اِس موقعے پر کہا کہ اِس حادثے کے تمام زخمیوں کے علاج کا خرچ ریاستی حکو مت بر داشت کرے گی۔ انہوں نے تیقن دیا کہ ریاستی حکو مت متاثرین کے ساتھ ہے۔
دریں اثناء ستارا ضلع کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں قدر تی آفات سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کی جانب سے تلاشی مہم روک دی گئی ہے۔ ضلع میں سیلاب سے اب تک ہونے والوں کی تعداد 42؍ ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
جالنہ ضلع اسپتال کے احا طے میں30؍ ہزار مر بع فٹ اراضی پر تعمیر کئے گئے میڈی کیب اسپتال کا کَل ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹو پے کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آ یا۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے بتا یا کہ ماسٹر کارڈ کمپنی اور امریکہ اِنڈیا فائونڈیشن کے تعا ون سے مہینے بھر میں100؍ بستروں پر مشتمل یہ اسپتال تیار کیا گیا ہے۔ ماسٹر کارڈ کمپنی ملک بھر میں 2؍ ہزار بیڈس فراہم کرنا چاہتی ہے جس میںجالنہ سمیت بارا متی اور امرا وتی میں100؍ بستروں پر مشتمل اسپتالوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل کورونا کے4؍ ہزار877؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد 62؍ لاکھ69؍ ہزار799؍ ہو چکی ہے۔ کَل53 ؍ مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا۔ ریاست میں اِس بیماری سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد ایک لاکھ 31؍ ہزار605؍ ہو چکی ہے۔ کَل 11؍ ہزار77؍ کورونا مریض شفا یاب بھی ہوئے ریاست میں اب تک60؍ لاکھ43؍ ہزار106؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فی الحال ریاست میں88؍ ہزار729؍ کورونا متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل کورونا کے322؍ نئے معا ملات درج کئے گئے ۔ جبکہ 9 ؍ مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ مر نے والوں میں بیڑ ضلعے کے5؍ اورنگ آباد اور عثمان آ باد اضلاع کے فی کس 2؍ مریض شامل ہے۔ بیڑ ضلع میں کَل کورونا کے170؍ نئے مریض سامنے آئے ۔ عثمان آ باد ضلعے میں83؍ اورنگ آ باد 28 ؍ لاتور 23؍
جالنہ 9؍ ناندیڑ7؍ جبکہ پر بھنی میں2؍ نئے مریض پائے گئے ۔ ہنگولی ضلعے میں کَل کورونا کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا۔
***** ***** *****
عثمان آباد ضلعے کو کَل کورونا ٹیکوں کی 4؍ لاکھ44؍ ہزار669؍ خوراکیں فراہم کی گئی۔ جس میں سے
3؍ لاکھ42؍ ہزار690؍ افراد کو پہلا ڈوز دیا گیا ہے ۔ ضلعے میں کورونا ٹیکوں کی دو نوں خوراکیں لینے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ ایک ہزار 979؍ ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
کار گِل یومِ فتح کے موقعے پر کَل اورنگ آ باد میں کار گِل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اِس موقعے پر کیپٹن سُریندر سُر وے نے طلباء سے بلا خوف فوج میں شامل ہونے کی اپیل کی ۔ اِس موقعے پر رکن اسمبلی اتُل ساوے موجود تھے۔ مہمان ِ خصوصی کے طور پر موجود کیپٹن سُر وے نے کہا کہ ملک کی سر حدوں کی حفاظت جیسی خد مت کرنے سے زیادہ اطمینان بخش عمل کوئی نہیں۔
***** ***** *****
ٹو کیو اولمپِک کے ٹیبل ٹینِس مقابلے میں بھارت کی اچنتا شرتھ کمل نے پر تگا لی کھلاڑی کو شکست دے کر تیسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ تیسرے رائونڈ میں اُن کا مقابلہ اب چین کے ما لا نگ سے ہو گا ۔
اِس بیچ خواتین سنگلز کے ٹیبل ٹینِس مقابلے میں بھارت کی امید اُس وقت ختم ہو گئی جب منیکا بترا اور سُتیر تھا مکھر جی کَل پہلے رائونڈ میں ہار گئے ۔ تلوار بازی میں پہلی بار بھارت کی نمائندگی کرنے والی بھوانی دیوی کَل دوسرے دور میں فرانس کے کھلاڑی سے شکست کھا گئی۔ وہیں تیر اندازی میں پروِن جا دھو ‘ اتنو داس اور ترُن دیپ رائے کی ٹیم Quarter Final میں جنو بی کوریا کی ٹیم سے ہار گئی ۔ خواتین کی ہا کی ٹیم کو بھی کل جر منی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا
دریں اثناء اولمپِک مقابلوں میں ملک کے لیے چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو کا کَل وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی اور راستوں کی مر مت جنگی پیما نے پر کرنے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
٭ مغربی مہاراشٹر اور کو کن میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تشکیل دی گئی ٹیم کے 2؍ دستے ہمیشہ تعینات رکھنے کی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی ہدایت
٭ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فی کس 10؍ ہزار روپئے فوری امداد کا اعلان ‘ رائے گڑھ کے تڑئی قصبے میں تلاشی مہم روک دی گئی ‘ لا پتہ31؍ افراد کے ہلاک ہو جانے کا خدشہ
٭ ریاست میں کَل کورونا کے4؍ ہزار877؍ نئے مریض آئے منظر عام پر ‘ مراٹھواڑہ میں کورونا سے 9؍ افراد کی موت ساتھ ہی 322؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ ٹو کیو اولمپِک کے ٹیبل ٹینِس مقابلے میں بھارت کے اچنتا شرتھ کمل کا تیسرے رائونڈ میں داخلہ
اسی کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں
خبروں کا یہ بلیٹن آکاشوانی اورنگ آباد کے یوٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد AURANGABAD AIR NEWS پر دوبارہ کسی بھی وقت سنا جاسکتا ہے۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment