Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 28 July 2021
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جولائی ۲۰۲۱ئ
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے گئے ہنگامے اور شور وغل کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی کار وائی ہوئی بار بار ٹھپ ‘ لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا چیئر مین نے کیا نا راضگی کااظہار
٭ مہاراشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے کیا ریاست کے سیلاب سے متا ثرہ علاقوں کا دورہ ‘ کہا پورا ملک سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے
٭ ڈاکٹر با با صا حب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں ایک اکتوبر سے ہوگا نئے سیمِسٹر کی کلا سیز کا آغاز ‘ اکیڈمِک کائونسل کے اجلاس میں لیا گیا فیصلہ
اور
٭ ٹو کیو اولمپِک مقابلوں میں آج ہوں گے بھارتی کھلاڑیوں کے اہم مقابلے
اب خبریں تفصیل سے....
Pagasus جاسوسی معاملے ‘ زرعی قوانین اور دیگر معاملوں پر اپو زیشن جماعتوں کی جانب سے کئے گئے ہنگامے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے کام کاج میں کَل بار بار رخنہ پڑا ۔ اِسی شور و غل اور ہنگا مہ آرائی کے بیچ کچھ بِل منظور کر لیے گئے اور کورونا وائرس سے پیدا ہوئی صورتحال پر تبا دلۂ خیال ہوا۔ لوک سبھا کی کار وائی 9؍ مرتبہ روکی گئی جبکہ راجیہ سبھا کا کام کاج پہلے4 ؍ مرتبہ او ر پھر بعد میں دِن بھر کے لیے ملتوی کر نا پڑا۔
اِس سے پہلے لوک سبھا کی کار وائی شروع ہونے کے بعد اسپیکر اوم بِر لا نے وقفہ ٔ سوا لات شروع کرنے کی کوشش کی تاہم کسی بھی موضوع پر بحث نہیں ہو سکی۔ اِس پر اسپیکر بِر لا نے سخت نا راضگی کا اظہار کیا۔ راجیہ سبھا میں بھی صورتحال مختلف نہیں رہی۔ مختلف معاملوں پر راجیہ سبھا میں بھی کافی شوروغل بر پا ہوا جس کے بعد ایوان کی کار وائی 4؍مرتبہ ملتوی کی گئی۔ اِس پر راجیہ سبھا چیئر مین ایم وینکیا نائیڈو کا فی بر ہم ہو گئے ۔
اُنھوں نے کہا کہ اراکین ِ پارلیمنٹ کا ایوان میں کیا گیا بر تائو ہر گز مُلک کے مفاد میں نہیں ہے۔ نائیڈو نے اراکین کو اپنا ذاتی محاسبہ کرنے کی تلقین کی ۔ اِسی ہنگا مہ آرائی کے در میان کچھ دیر بحث کے بعد سمندری آمد و رفت سے متعلق بِل راجیہ سبھا میں منظور کر لیا گیا۔
دریں اثناء کیمیا او ر کھاد کے مرکزی وزیر من سُکھ مانڈویہ نے لوک سبھا میں دئے اپنے تحریری بیان میں بتا یا کہ کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال ہو رہے
Remdesivir Injection کی مانگ بڑھنے کے بعد حکو مت نے اُسے ملک سے باہر بھیجنے پر پوری طرح روک لگا دی ہے۔مانڈویہ نے مزید بتا یا کہ سبھیGeneric دوائوں کو بھی ضروری ادویات کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔
اِس بیچ حکو مت نے واضح کر دیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کو اشیاء اور خد مات ٹیکس GST کے زمرے میں لانے کی کوئی تجویز GST کائونسل کے زیر غور نہیں ہے۔ وزارتِ ما لیات کے مملکتی وزیر پنکج چو دھری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے کَل سیلاب سے متاثرہ چِپلون کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اِس دوران سیلاب زدگان کی ہمت بندھا تے ہوئے گور نر نے کہا کہ صرف ریاست یا مرکزی حکو مت ہی نہیں بلکہ پورا ملک سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بڑے پیما نے پر نقصان اٹھا رہے شہر یان اور بیو پاریوں کو امداد فراہم کرنا بے حد ضروری ہے ۔ گور نر نے تیقن دیا کہ مرکزی حکو مت کی جانب سے بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جا ئے گی۔ گورنر کوشیاری نے رائے گڑھ ضلعے کے تلئی گائوں کا بھی دورہ کیا ۔ جہاں چٹا نیں کھِسکنے سے بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے۔
***** ***** *****
ڈاکٹر با با صاحیب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے تعلیمی سال2021 - 22 کا نیا سیمِسٹر 30؍ اگست سے شروع ہو گا جبکہ ایک اکتوبر سے کلا سیز کا آغاز ہو گا۔ یو نیور سٹی کے اکیڈ مِک کائونسل کے کَل ہوئے اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یے ولے نے کی۔ اجلاس کے دوران دیگر اہم امور پر بھی فیصلے لیے گئے ۔ اِن کے مطا بق بھارتی دستور کو گریجویٹ کورسیز کے نصاب میں شامل کرنے ‘ الیکٹرونِکس کے تر میم شدہ نصاب کو منظوری دینے اور M.Phil اور Ph.D کے لیے نئے ضابطوں کو قطعیت دینے پر اتفاق ِ رائے ہوا ۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں6,258؍ نئے کورونا پازیٹیو مریضوں کا انکشاف ہوا ۔ اِن مریضوں کے منظر عام پر آ نے کے بعد ریا ست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 62؍ لاکھ76؍ ہزار57؍ ہو گئی ہے۔ وہیں کَل ایک دِن میں ریاست میں
254؍ کورونا مریضوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا ۔ مہاراشٹر میں اِس وباء کی شروعات کے بعد سے اب تک کُل ایک لاکھ 31؍ ہزار859؍ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست میں12, 654 ؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب قرار دے کر اسپتالوں سے رخصت کیا گیا ۔ مہاراشٹر میں اب تک کُل 60؍ لاکھ58؍ ہزار751؍ افراد اِس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب قریب97؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعدادگھٹ کر82؍ ہزار82؍ رہ گئی ہے اور اِن سبھی کا علاج جا ری ہے۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں 6؍ کورونا مریضوں کی موت ہو گئی اور 362؍ نئے مریض پائے گئے ۔ مرنے والوں میں بیڑ ضلعے کے4؍ مریض شامل ہیں جبکہ اورنگ آباد اور جالنہ ضلعوں سے ایک ایک مریض کی موت کا اندراج ہو ا ہے۔ مراٹھواڑہ کے سبھی ضلعوں سے کورونا پازیٹیو مریضوں کے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے تاہم اِس تعداد میں قا بلِ لحاظ کمی آ رہی ہے۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں گزشتہ روز200 ؍ افراد کو کورونا پا زیٹیو پا یا گیا۔ عثمان آ باد میں74؍ لاتور میں41؍ اور ناندیڑ میں6؍ لوگوں میں کَل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ اورنگ آ باد ضلعے میں کَل 32؍ افراد کو کورونا پازیٹیو پا یا گیا ۔ اِس تعداد میں 10؍ مریض اورنگ آ باد کی شہری حدود سے ہیں جبکہ 22؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آ باد کے دیہی علاقوں سے ہے۔ جالنہ میں5؍ ہنگولی میں3؍ اور پر بھنی ضلعے میں ایک شخص کو کَل کورونا پازیٹیو قرار دیا گیا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع پریشد انتظا میہ نے محکمۂ تعلیم کے تحت آ نے والے اسکولوں کی مخدوش عمارتوں او رکلاسیز کو مہندم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس کے تحت پاتھری تعلقے کے سِمُر گوان ‘ دھا من گائوں ‘ واگھو لہ ‘ سون پیٹھ تعلقے کے اُکھلی ‘ ویٹا ‘ شر شی ‘ سیل گائوں ‘ سیلو تعلقے کے والُور‘ شندے ٹاکلی ‘ جنتور تعلقے کے آسے گائوں اور پر بھنی تعلقے کی جامب‘ مانوَت ‘ کو لہا اور پالم تعلقے کے پیٹھ شیو نی کی خطر ناک بن چکی اِسکول کی عمارتوں کو گرا یا جا ئے گا۔
آکاشوانی کے پر بھنی کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اِن مقا مات پر نئی عمارتیں تعمیر کرنے کی کار وائی پر بھنی ضلع پریشد نے شروع کر دی ہے۔
***** ***** *****
مُلک میں59؍ فیصد نو عمر لڑ کیاں خون کی کمی کا شکار ہیں۔ یہ بات اورنگ آباد کے گھاٹی اسپتال کے خواتین کے امراض کے شعبہ کے صدر ڈاکٹر شرینِواس گڑپاّ نے کہی ۔ اِنڈین میڈیکل ایسو سی ایشن IMA ٰٓڑ۔ؑ
اورنگ آباد اور مشن پِنک ہیلتھ کی جانب سے نو عمر لڑکیوں میں خون کے اجزاء کی کمی کے موضوع پر کَل ایک آن لائن سیمینار منعقد ہوا جس میں انھوں نے یہ بات کہی۔ڈاکٹر گڑپاّ نے کہا کہ خون میں ہیمو گلو بین کی اطمینان بخش مقدار کو برقرار رکھنے کے لیے گاجر ‘ ٹما ٹر ‘ پھل ‘ دودھ ‘ انڈے اور ہری سبزیوں پر مشتمل غذا کو کھا نے میں شامل کرنا ضروری ہے۔
***** ***** *****
عثمان آ باد ضلعے کے بھوم کی سب ڈویژنل افسر منیشا راشنکر کو غیر قا نو نی طور پر ریت نکالنے سے جڑے معاملے میں ایک لاکھ روپیوں کی رشوت مانگنے پر کَل گرفتار کر لیا گیا۔ انھوں نے غیر قا نو نی طریقے سے ریت نکا لنے کے لیے بِنا اجازت ایک ٹِپّر ‘ JCB اور 3؍ ٹریکٹر چلنے دینے کے بدلے یہ رشوت مانگی تھی ۔ اِس دوران دفتر کے کوتوال وِلاس جانکر کے ذریعے رشوت کی پہلی قسط کے طور پر دئے گئے 20؍ ہزار روپئے قبول کر تے ہوئے منیشا راشنکر کو گرفتار کر لیا گیا۔
***** ***** *****
ٹو کیو اولمپک مقابلوں کے دوران 69؍ کلو زمرے میں بھارت کی مُکہ باز لَو للینا بور گئی نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ بو رگئی نے جر منی کی نادِن ایپیٹز کو شکست دی ۔ بیڈ منٹن میں مر دوں کے ڈبلز مقابلوں میں بھارت کے سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی جوڑی کو ہرا دیا۔
بھارت کے مر دوں کی ہاکی ٹیم نے بھی بہترین کار کر دگی کا مظا ہرہ کر تے ہوئے اسپین کو 0 - 3 ؍ سے
آ سان شکست دی ۔ اِس دوران اولمپِک مقابلوں میں آج بیڈ مِنٹن میں PV سندھو اور سائی پر نیت کا مقابلہ ہو گا ۔ خا تون مُکے باز پو جا را نی بھی آج اپنا میچ کھیلیں گی ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے کے کیج تعلقے کے لاڑے وڑ گائوں میں کھیت میں بنے تا لاب میں ڈوبنے سے 2؍ سگے بھائیوں کی موت ہو گئی ۔ بتا یا گیا ہے کہ 10 ؍ سالہ ہر شد اور اُسکا 7؍ سالہ بھائی ما دَھو
دو نوں کھیلتے ہوئے تا لاب میں گر پڑے اور اُن کی موت ہوگئی۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا صدر اُدھو ٹھاکرے کی سالگرہ کے موقعے پر پر بھنی سے کو کن اور مغربی مہاراشٹر کے سیلاب سے متاثرین کے لیے امداد بھجوائی گئی ۔ اناج ‘ کمبّل اور جانوروں کے چارے پر مشتمل امدادی ساز و سامان کو کَل 2؍ٹرکوںکے ذریعے روانہ کیا گیا۔
***** ***** *****
اگلے 2؍ دنوں میں کو کن کے بیشتر علاقوں ‘ وسطی مہاراشٹر ‘ وِدربھ اور مراٹھواڑہ کے کچھ حصوں میں بارش ہونے کی پیشن گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔ وہیں ریاست کے مغر بی ساحلی علاقوں میں طو فا نی ہوائوں کے چلنے کا بھی امکان ہے۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کیے گئے ہنگامے اور شور وغل کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان کی کار وائی ہوئی بار بار ٹھپ ‘ لوک سبھا اسپیکر اور راجیہ سبھا چیئر مین نے کیا نا راضگی کااظہار
٭ مہاراشٹر کے گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے کیا ریاست کے سیلاب سے متا ثرہ علاقوں کا دورہ ‘ کہا پورا ملک سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑا ہے
٭ ڈاکٹر با با صا حب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں ایک اکتوبر سے ہوگا نئے سیمِسٹر کی کلا سیز کا آغاز ‘ اکیڈمِک کائونسل کے اجلاس میں لیا گیا فیصلہ
اور
٭ ٹو کیو اولمپِک مقابلوں میں آج ہوں گے بھارتی کھلاڑیوں کے اہم مقابلے
اِس کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
خبروں کا یہ بُلیٹِن آکاشوانی اورنگ آباد کے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سناجا سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment