Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 18 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹سے ۱۰۔۹؍ بجے
ملک کے بیشتر مقامات پر کووِڈ متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔اس لیے ہماری سامعین سے گذارش ہے کہ محتاط رہیں اور 15 تا 18 برس کے نوجوانوں اور دیگر اہل شہریوں کو کورونا مدافعتی ٹیکے لینے میں تعاون کریں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومائیکرون کا پھیلائو تشویشناک ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کیلئے تین سہل احکامات پر عمل کریں۔ ماسک لگائیں‘ دو میٹر کا فاصلہ رکھیں‘ ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔کووِڈ 19- سے متعلق کسی بھی مدد یا معلومات کیلئے مرکزی ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46 یا 1075 پر اور ریاستی امدادی مرکز کی ہیلپ لائن نمبر 020- 26 12 73 94 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ ریاست میں93؍ نگر پنچا یتوں میں336؍ نشستوں کے لیے آج رائے دہی
٭ او مائیکرون کے ریاست میں122؍ نئے مریض‘ اورنگ آباد ضلعے میں14؍ مریضوں کا اندراج
٭ کووِڈ وبا کے ریاست میں31؍ہزار111؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں 3؍ افراد فوت تاہم ایک ہزار762؍ مریضوں کی شناخت
٭ شیتکری کامگار پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر ڈاکٹر این ڈی پاٹل کے جسد خاکی پر
آج کو لہا پور میں آخری رسو مات
٭ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑ تال غیر قا نو نی ہونے کی لیبر کورٹ کی وضاحت
اور
٭ کیمیائی کھاد کا ذخیرہ قدیم نرخ سے فروخت کرنے کی زرعی وزیر دادا بھو سے کی
تاجروں سے اپیل
اب خبریں تفصیل سے....
ریاست میں93؍ نگر پنچایتوں میں336؍ نشستوں کے لیے آج دوسرے مر حلے میں رائے دہی ہو رہی ہے۔ دیگر پچھڑے طبقات کی مختص نشستوں کے علاوہ با قی ماندہ نشستوں کے لیے گزشتہ ماہ پہلے مر حلے کی رائے دہی ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ کے حکم کے لحاظ سے OBC ریزر ویشن منسوخ ہو جانے کی وجہ سے غیر مختص نشستوں کے لیے آج صبح ساڑھے سات بجے سے رائے دہی شروع ہو گئی یہ رائے دیہی ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔
***** ***** *****
ریاست میں مختلف اضلاع کے195؍ نگر پنچایتوں میں209؍ خالی نشستوں کے ضمنی انتخا بات کے لیے بھنڈا را ضلع پریشد کے93؍ اور گو ندیہ ضلع پریشد کی 10؍ نشستوں کے لیے تا ہم سانگلی‘ میرج‘ کوپواڑ‘ میونسپل کارپوریشن کی ایک خالی نشست کے لیے بھی آج رائے دہی ہو رہی ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کَل
19؍ جنوری کو ہو گی ۔
آج ہو رہی نگر پنچایتوں کی رائے دہی میں مراٹھواڑہ کے جالنہ ضلع کے بد نا پور ‘ جعفر آ باد ‘ منٹھا ‘ گھن سائونگی ‘ تیرتھپوری‘ بیڑ ضلع میں کیج ‘ شِرور‘ کا سار ‘ وڑونی ‘ پا ٹو دہ اِسی طرح اشٹی ‘ لاتور ضلعے میں جڑ کوٹ‘ چا کور‘ دی ونی اور شِرور انتت پال ‘ عثمان آ باد میں واشی اور لو ہارا ‘ ناندیڑ ضلع میں نائے گائوں ‘ اَردھا پور اِسی طرح ماہور ‘ ہنگولی ضلع میں سین گائوں اور اَونڈھا ناگ ناتھ۔ اورنگ آ باد ضلع میں سوئے گائوں تاہم پر بھنی ضلع میں پالم نگر پنچایت شامل ہیں۔
***** ***** *****
ناندیڑ ضلعے میں نائے گائوں ‘ اَرھا پور ‘ ماہور اِن نگر پنچایتوں میں11؍ نشستوں کے لیے9؍ہزار832؍ رائے دہندگان اپنے حق ِ رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ تمام رائے دہندگان جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں ۔ ایسی اپیل ضلع کلکٹر ڈاکٹر وِپِن اِٹنکر نے کی ہے۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل اومائیکرون کے122؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس میں سے41؍ مریض پو نا ضلعے کے ہیں ۔ میرا بھائندر 29؍ ناگپور26؍ اورنگ آباد 14؍ امرا وتی 7؍ ممبئی 3؍ تاہم بھنڈا را اور تھا نہ کا ایک ایک مریض شامل ہیں۔ اورنگ آباد میں پائے گئے تمام مریضوں کی رپورٹ ابھی نِگیٹیو ہے ۔ اِن کی صحت مستحکم ہے ۔ اِس کی اطلاع میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پارس منڈ لیچا نے دی ۔
ریاست میں او مائیکرون مریضوں کی جملہ تعداد ایک ہزار860؍ ہو گئی ہے۔ اِس میں سے959؍ مریض اِس بیما ری سے نجات حاصل کر چکے ہیں اور انھیں اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وبا کے نئے31؍ ہزار14؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد72؍ لاکھ 42؍ ہزار921؍ ہو گئی ہے ۔ کَل24؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میں اِس وبا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ41؍ ہزار832؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 95؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ کَل 29؍ ہزار92؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک 68؍ لاکھ29؍ ہزار992؍ مریض اِس وبا سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 94؍ اعشا ریہ
3؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال 2؍ لا کھ67؍ ہزار334؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک ہزار762؍ کورونا وائرس متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی تا ہم 3؍ مریض دوران علاج لقمہ ٔ اجل بن گئے ۔ مر نے والوں میں بیڑ ضلع کے 2؍ تاہم لاتور ضلعے کا ایک مریض شامل ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے میں کَل443؍ مریض پائے گئے ۔ اِس میں میونسپل کار پوریشن حدود کے330؍ تاہم دیہی علاقوں کے113؍ مریض شامل ہے ۔ ناندیڑ ضلعے میں420؍ لاتور410؍ بیڑ129؍ جالنہ109؍ پر بھنی104؍ عثمان آ باد 91؍ تاہم ہنگولی ضلعے میں کَل56؍ نئے مریضوں کا اندراج ہوا ۔
***** ***** *****
ریاست میں کووِڈ مریضوں کی تعداد جن اضلاع میں کم ہیں وہاں اسکولس شروع کرنے کے سلسلے میں کابینی میٹنگ میں گفت و شنید کی جا ئے گی ۔ اِس کی اطلا ع وزیر صحت راجیش ٹو پے نے دی ہے ۔ وہ کَل اورنگ آباد میں صحا فتی کانفرنس سے مخا طب تھے ۔
***** ***** *****
شیتکری کامگار پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر ڈاکٹر این ڈی پاٹل کَل کو لہا پور میں ایک نجی اسپتال میں چل بسے ۔ وہ 93؍ برس کے تھے ۔ اُن کے جسد خا کی پر آج کو لہا پور کے راجرشی چھتر پتی شاہو کالج کے میدان پر آخری رسو مات ادا کی جا ئے گی۔ کووِڈ اُصول و ضوابط کے لحاظ سے صرف20؍ افراد کی موجودگی میں اُن کی آخری رسو مات ادا کی جا ئے گی ۔ صبح آٹھ سے 2؍ بجے دو پہر کے در میان ہجوم نہ کر تے ہوئے اُن کا آخری دیدار کرنے کی اپیل اُن کے خاندان نے کی ہے۔
ڈاکٹر این ڈی پاٹل کے انتقال سے شیتکری اور جفا کش عوام کی آواز بلند کرنے وا لا کھو گیا ہے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہی ہے۔ گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے ڈاکٹر این ڈی پاٹل کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار ‘ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار ‘ قا نون ساز اسمبلی کے حسب مخالف رہنما ‘ قانون ساز کونسل میں حسب مخالف رہنما پر وین دریکر ‘ تعمیرات عامّہ وزیر اشوک چو ہان نے بھی این ڈی پاٹل کا خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
ریاستی ٹرانسپورٹ کار پوریشنST ملازمین کی ہڑ تال غیر قا نو نی ہے ۔ اِس کی وضاحت لیبر کورٹ نے کی ہے ۔ اِس فیصلے کے مطا بق اب ہڑ تالی ایس ٹی ملازمین کو معا شی جر ما نہ عائد کرنے کی اجازت ایس ٹی انتظامیہ کو حاصل ہو گئی ہے ۔
***** ***** *****
کیمیائی کھاد کمپنیاں اُن کے پاس موجد قدیم کھاد کا ذخیرہ قدیم نرح سے فروخت کریں ۔ ایسی اپیل دادا جی بھو سے نے کیمیا ئی کھاد فروخت کرنے والوں سے کی ہیں۔ فی الحال ریاست میں ربیع اور موسم گر ما کی فصلوں کی تخم ریزی جا ری ہیں۔ گنّا ‘ باغات‘ سبزی تر کاری ‘ گیہوں اِن فصلوں کے لیے کسا نوں کی جانب سے کھاد کے مطالبے میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ اِس جانب زرعی شعبے کے افسران کو توجہ دینے کی ہدایت انھوں نے دی ۔
***** ***** *****
ریاست کے اسکولس 50؍ فیصد گنجائش سے شروع کر نے کی اجازت دی جائے۔ اسی طرح RTE کی بقایہ رقم فور اً ادا کی جا ئے وغیرہ مطالبات پر مہاراشٹر انگریزی اسکولس اسو سی ایشن ’’ میسٹا ‘‘ تنظیم کی جانب سے کَل اورنگ آباد میں ایجو کیشن آفیسر دفتر کے روبرہ سیاہ کپڑے زیب تن کر کے احتجاج کیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ ریاست میں93؍ نگر پنچا یتوں میں336؍ نشستوں کے لیے آج رائے دہی
٭ او مائیکرون کے ریاست میں122؍ نئے مریض‘ اورنگ آباد ضلعے میں14؍ مریضوں کا اندراج
٭
کووِڈ وبا کے ریاست میں31؍ہزار111؍ نئے مریض‘ مراٹھواڑہ میں 3؍ افراد فوت
تاہم ایک ہزار762؍ مریضوں کی شناخت
٭ شیتکری کامگار پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیر ڈاکٹر این ڈی پاٹل کے جسد خاکی پر
آج کو لہا پور میں آخری رسو مات
٭ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑ تال غیر قا نو نی ہونے کی
لیبر کورٹ کی وضاحت
اور
٭ کیمیائی کھاد کا ذخیرہ قدیم نرخ سے فروخت کرنے کی زرعی وزیر دادا بھو سے کی
تاجروں سے اپیل
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment