Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
آپ سبھی کو 73؍ واں یومِ جمہوریہ مبارک ہو۔
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ بھارت آج جوش و خروش سے منا رہا ہے اپنا73؍ واں یومِ جمہوریہ‘ تر قی کی راہوں پر گامزن بھارت کے
دنیا میں اوّل مقام پر پہنچنے کا صدر ِ جمہوریہ کو یقین
٭ مختلف شعبوں میں بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والوں کے لیے گیا گیا پدم انعا مات کا اعلان
اور
٭ مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 4؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ اورنگ آباد ضلعے میں پائے گئے
1038؍ کورونا پا زیٹیو مریض
ملک کے کئی حصوں میں کورونا وائرس کا پھیلائو بڑھ رہا ہے ۔ ہم اپنے سُننے والوں سے احتیاط برتنے اور 15؍ سے18؍ سال کے بچوں سمیت دیگر سبھی لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کا ٹیکہ لگوا نے میں مدد کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’ او میکرون ‘‘ فکر مندی کی وجہ ہے ۔ لہذا محفوظ رہنے کے لیے 3؍ آ سان طریقے اپنائیں ‘ ماسک پہنیں ‘ دو گز کا محفوظ جسمانی فاصلہ بنا ئے رکھیں اور ہاتھ اور چہرہ صاف رکھیں۔ کووِڈ19- سے متعلق جانکاری اور رہنما ئی کے لیے قو می ہیلپ لائن نمبر011-23 97 80 46 اور 1075؍ پر کال کریں ۔
اب خبریں تفصیل سے....
بھارت آج اپنا 73؍ واں یو مِ جمہوریہ منا رہا ہے ۔ رجدھانی دِلّی میں راج پتھ پر صبح ساڑھے دس بجے یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریب ہو گی جہاں صدر ِ جمہوریہ رامناتھ کووِند تینوں افواج کی پریڈ کا معائنہ کریں گے اور اُن کی سلا می قبول کریں گے ۔ اِس سال یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں مہاراشٹر سے ’’ وارلی ‘‘ مصوری کی نمائش کی جا ئے گی ۔ وزارتِ دفاع کی جا نب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کےپس منظر میں اِس سال یومِ جمہوریہ کی پریڈ کو mygvo پورٹل پر آن لائن بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔
***** ***** *****
حب الوطنی کا جذبہ ملک کے شہر یوں میں فرض شناسی کو تقویت دیتا ہے اور فرض شنا سی اور ایماندا ری سے اپنے فرائض کو انجام دینا ہی ملک کی تر قی میں کر دار نبھانا ہے ۔ اِن خیا لات کا اظہار صدر جمہوریہ جناب رامناتھ کووِندنے کیا ۔ صدر ِ جمہوریہ نے یومِ جمہوریہ کے تناظر میں کَل قوم سے خطاب کیا ۔ آزادی کے
75؍ سال مکمل کرنے کی جانب بھارت کی پیش قد می کا ذکر کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ملک طا قت اور خود اعتما دی سے تر قی کی راہوں پر گامزن ہے ۔صدرِ جمہوریہ نے ہر شعبے میں بھارت کے دنیا میں سرِ فہرست رہنے کے یقین کا اظہار کیا ۔ صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ 21؍ ویں صدی مو سمیاتی تبدیلیوں کا دور ثابت ہو رہا ہے اور اِن تبدیلیوں کا سامنا کرنے میں بھارت دنیا کی قیادت کر رہا ہے ۔ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے صدر ِ جمہوریہ نے کہا کہ ناموافق حا لات میں بھی بھارت نے ڈٹ کر کورونا وائرس کا مقابلہ کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے ایک سال کے اندر ہی بھارت نے اِس وبا سے بچائو کا ٹیکہ تیار کر لیا جس کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی ۔
ملک میں جا ری ٹیکہ اندازی مہم پر صدر جمہوریہ نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقا بلہ کرنے کے لیے بھارت مضبوط پو زیشن میں کھڑا ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے اپنا ئے جا رہے طریقوں کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا مخالف ضابطوں پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے ۔
صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ معیشت نے دو بارہ رفتار پکڑ لی ہے اور ڈیجیٹل لین دین میں کا فی اضا فہ ہو ا ہے ۔ دنیا کی پچاس اہم معیشتوں میں بھارت کے شامل ہونے کو صدر جمہوریہ نے انتہائی اہم باب قرار دیا ۔ اپنے خطاب میں صدرِ جمہوریہ نے مسلح افواج ‘ نئے کاروباریوں اور کھلاڑیوں کی کار کر دگی کی سراہنا کی ۔
***** ***** *****
سال2022 کے پد م انعا مات کا کَل اعلان کیا گیا ۔ اِن کے مطا بق 4؍ شخصیات کو پد م وِبھو شن ‘17؍ افراد کو پدم بھو شن اور 107؍ لوگوں کو پدم شری دیئے جا ئیں گے ۔ پدم وِبھوشن پانے والوں میں آنجہا نی چیف آف ڈِیفینس اسٹاف جرنل بِپِن راوَت‘ گیتا پریس بورڈ کے سابق صدر رادھے شیام کھیمکا اور سابق گور نر کلیان سنگھ شامل ہیں ۔ اِن تینوں کو بعد از مرگ پدم وِبھو شن دیا جا ئے گا ۔ اِس کے علا وہ معروف شاستریہ گلو کار پر بھا اَترے کو بھی پدم وِبھو شن سے نوازا جا ئے گا ۔
وہیں پدم بھو شن پانے والوں میں پونے کی سیرم اِنسٹی ٹیوم آف اِنڈیا کے سر براہ سائرس پو نا والا ‘ بھارت با یو ٹیک کے سر براہ کر شنا اِیلا اور سُچِترا اِیلا ‘ راجیہ سبھا کےسا بق رکن غلام نبی آزاد ‘ معروف گلو کار راشد خان ‘ مائیکرو سافٹ کےCEO ستیہ نڈیلا اور گو گل کے بھارتی نژادCEO سُندر پچائی شامل ہیں ۔
اِس کے علا وہ پدم شری انعام کے لیے107؍ ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جس میں گلو کار سو نو نِگم ‘ ایتھلیٹ نیرج چو پڑہ‘ معذور نشانے باز اَونی لیکھرا اور دیگر نام شامل ہیں۔
***** ***** *****
پدم انعامات کے ساتھ ساتھ یو مِ جمہوریہ کے موقعے پر 939؍ پولس انعا مات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اِن میں88؍ پولس اہلکاروں کو خصو صی خد مات کی بِنا پر صدر جمہوریہ پولس انعام سے نوازا جا ئے گا ۔ اِن میں مہاراشٹر سے4؍ پولس اہلکار شامل ہیں۔ اِن میں ممبئی کے ایڈیشنل آئی جی وِجئے کوریگائوکر‘ دھو لیہ کے SRPF کمانڈنٹ پر لہاد کھاڑے ‘ پونے کے پی آئی چندر کانت گُنڈ گے اور ناندیڑ کے پی ایس آئی مرزا اَنور بیگ شامل ہیں ۔
***** ***** *****
مُسلّح افواج کے اہلکاروں کو جرأت کا مظاہرہ کرنے پر دیے جانے والے ’’شوریہ انعامات ‘‘ کا بھی کَل اعلان کیا گیا ۔ اِن کے مطا بق 6؍ فو جیوں کے ناموں کا شوریہ چکر کے لیے اعلان کیا گیا ہےجس میں
5؍ فو جیوں کو یہ انعام بعد از مر گ دیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
بارہواں قو می ووٹر دِن کَل منا یا گیا ۔ اِس موقعے پر نئی دِلّی میں منعقدہ قو می تقریب میں نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شر کت کی جبکہ مرکزی وزیر قا نون کِرن رجِیجو اِس تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کے دوران رائے دہی کے بارے میں عوا می بیداری پیدا کرنے اور انتخا بی عمل کو آ سان بنا نے پر ریاستی اور ضلعی سطح کے افسران میں سال2021-22 کے قو می انعا مات تقسیم کیے گئے ۔
ووٹر دِن کی مرکزی تقریب اورنگ آباد میں ہوئی ۔ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں ہوئی اِس تقریب میں ریاستی انتخا بی کمیشن کے پرنسپل سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر شریکانت دیشپانڈے ‘ ادا کار مکرند اناسپورے اور ادا کارہ چِنمیہ سُر وے سمیت کئی سر کر دہ شخصیات نے شر کت کی ۔
مراٹھواڑہ کے دیر شہروں لاتور ‘ ہنگولی ‘ پر بھنی ‘ ناندیڑ ‘ بیڑ ‘ جالنہ اور عثمان آ باد میں بھی قو می ووٹر دِن منا یا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ہوائی اڈے کا نام چھتر پتی سمبھا جی مہا راج ہوائی اڈّا کرنے کے لیے مرکزی حکو مت سے نما ئندگی کی جا ئے گی ۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے یہ بات کہی ۔ اورنگ آباد شہر کے سنت ایکناتھ رنگ مندر کا
تزئین ِنَو کے بعد کَل افتتاح ہوا ۔ اِس موقعے پر منعقد ہ تقریب میں ویڈیو کا نفرنسنگ کے ذریعے شر کت کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اورنگ آباد ہوائی اڈّے کا نام بدل کر چھتر پتی سمبھا جی مہاراج ہوائی اڈّا کر نے کے بارے میں ریا ستی قا نون ساز اسمبلی میں قرار دا منظور ہو چکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ اورنگ آ باد شہر کی نئی متوا زی پانی فراہمی اسکیم کے کاموں کا معا ئنہ کرنے کے لیے وہ جلد ہی اورنگ آباد کا دورہ کریں گے اور اورنگ آباد کے لیے کیے گئے سبھی وعدے پورے کیے جا ئیں گے ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ او میکرون سے متاثرہ 13؍ مریض منظر عام پر آئے ۔ یہ سبھی مریض پونے ضلعے سے ہیں۔ اِس اضا فے کے بعد مہاراشٹر میں او میکرون پا زیٹیو مریضوں کی کُل تعداد2858؍ ہو گئی ہے ۔ اِس تعداد میں سے1534؍ مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں33,914؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضا فہ درج کیا گیا ۔ اِس طرح ریاست میں اب تک کورونا پا زیٹیو ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر75؍ لاکھ69؍ ہزار
425؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل دِن بھر میں ریاست میں 86؍ کورونا مریضوں نے دوران علاج دم تور دیا ۔ اِن اموات کو ملا کر مہاراشٹر میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جان گنوا نے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ
42؍ ہزار237؍ ہو گئی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد رہی ۔
دوسری جانب کَل ریاست بھر میں30,500؍ افراد کو صحت یاب قرار دے کر گھروں کو رخصت کیا گیا ۔
اِس طرح مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے ٹھیک ہو نے والوں کی کُل تعداد 71؍ لاکھ20؍ ہزار436؍ تک جا پہنچی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب94؍ فیصد رہا ۔ فی الحال مہاراشٹر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی مجموعی تعداد 3؍ لاکھ2؍ ہزار923؍ ہے اور اِن سبھی کا علاج جا ری ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک دِن میں3161؍ کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا۔ جبکہ 3؍ مریضوں کی موت ہو گئی ۔مرنےوالوں میں لاتور ضلعے سے2؍ اور ناندیڑ ضلعے سے ایک مریض شامل ہے ۔
اورنگ آ باد ضلعے میں گزشتہ روز1038؍کورونا پا زیٹیو مریضوں کا اضا فہ ہوا ۔ اِن میں748؍ مریض اورنگ آباد شہر سے ہیں جبکہ290؍ مریضوں کا تعلق اورنگ آباد کے دیہی علاقوں سے ہے ۔لاتور ضلعے میں475؍ ناندیڑ میں454؍ جالنہ میں306؍ پر بھنی میں290؍ عثمان آباد میں211؍ بیڑ میں237؍ اور ہنگولی ضلعے میں کَل 150؍ کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔
***** ***** *****
اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ بھارت آج جوش و خروش سے منا رہا ہے اپنا73؍ واں یومِ جمہوریہ‘ تر قی کی راہوں پر گامزن بھارت کے
دنیا میں اوّل مقام پر پہنچنے کا صدر ِ جمہوریہ کو یقین
٭ مختلف شعبوں میں بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کر نے والوں کے لیے گیا گیا پدم انعا مات کا اعلان
اور
٭ مراٹھواڑہ میں کَل ہوئی 4؍ کورونا مریضوں کی موت ‘ اورنگ آباد ضلعے میں پائے گئے
1038؍ کورونا پا زیٹیو مریض
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment