Saturday, 29 January 2022

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 29 ؍ جنورئ 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 29 January 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۹ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍ جنوری۲۰۲۲ء؁


    سامعین کرام‘ملک کے مختلف علاقوں میںکورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے ۔ ہم آ پ سے احتیا ط برتنے اور 16؍ تا18؍ برس عمر کے تمام بچوں سمیت دیگر تمام کی کورونا کے مدا فعتی ٹیکے لینے میں مدد کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ کورونا کی نئی شکل او مائیکرون تشویش کا سبب ہے ۔ محفوظ رہنے کے لیے برائے مہر بانی تین اعمال کریں ۔ ماسک کا استعمال کریں ‘ دوسروں سے دو میٹر کا فیصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ او رچہرہ صاف رکھیں ۔ کورونا سے متعلق مزید معلو مات اور رہنما ئی کے لیے 
قو می ہیلپ لائن نمبر011- 23 97 80 46     یا  1075؍   پر رابطہ کر یں ۔


اب خاص خبروں کی سر خیاں...

٭ سر کاری ملازمتوں میں پروموشن کے لیے ریزر ویشن کا معیار طئے کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار
٭   ریاستیں کم نمائندگی کی اعداد و شمار کرنے کی پابند ‘ سپریم کورٹ کی وضاحت
٭ بی جے پی کے12؍ اراکینِ اسمبلی کی معطلّی کو عدالت عظمیٰ نے کیا منسوخ 
٭ اساتدہ کے اہلیتی امتحانTET   میں7؍ ہزار880؍ نا اہل امید واروں کو
  اہل قرار 
دینے کے معاملے کا انکشاف
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون کے110؍  اور  کورونا کے28؍ ہزار948؍ 
نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف

٭ مراٹھواڑہ میں کورونا سے9؍ مریضوں کی موت  اور  2؍ ہزار732؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭ روحانی گرو  اور  سماجی کارکُن بھییو مہاراج کی خود کشی کےالزام میں 3؍ ملزمین کو
6؍ سال قید کی سزا
اور
٭ عثمان آباد ضلع میں مُدرا یو جنا  اور  خواتین بچت گروپ کے تحت قرض کی تجا ویز کو فوری طور پر 
فیصل کرنے کی ما لیات کے وزیر مملکت کی ہدایت 

 
اب خبریں تفصیل سے....

سپریم کورٹ نے سر کاری ملا زمتوں میں درج فہرست ذاتوں SC اور درج فہرست قبائلST  کے امید واروں کے پروموشن کی خاطر ریزر ویشن دینے کے لیے کوئی بھی معیار طئے کرنے سے انکار کیا ہے ۔ اِس تعلق سے متعلقہ ریاستیںSC  اورST کی نمائندگی کے اعداد و شمار جمع کرنے کی پا بند رہے گی ۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹِس ناگیشور رائو کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نےیہ وضاحت کی ۔ پروموشن میں تحفظات کے خلاف داخل در خواست پر کَل عدالت نے سماعت کی ۔ عدالت نے کہا کہ ریزر ویشن دینے کے لیے اعداد و شمار جمع کر تے وقت کیڈر کو معیار ماننا چا ہیے ۔ عدالت نے کہا کہ ایسے اعدادو شمار پورے زمرے یا گروپ سے متعلق جمع نہ کیے جا ئیں  اور  حکم دیا کہ پروموشن جس عہدے یا درجے کے لیے ہے اُسی کے لیے اعداد و شمار جمع کیے جا ئیں ۔
***** ***** ***** 
سپریم کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 12؍ اسمبلی اراکین کی معطلّی کے فیصلے کو منسوخ کر دیا ہے ۔ ریاستی اسمبلی کے اجلاس کے دوران دیگر پسماندہ طبقات OBC کے سیاسی ریزر ویشن کو بر قرار رکھنے کے مسئلے پر اِن اراکین نے خوب ہنگا مہ آ را ئی کی تھی۔ بی جے پی کے اِن اراکین نے اسپیکر کے حوض میں جا کر پریسائڈنگ افسر بھاسکر جا دھو کے ساتھ گالی گلوج  اور  بد سلو کی کی جس پر اِن12؍ اراکین کو5؍ جولائی 2021؁ کے دِن سال بھر کے لیے معطل کر دیا گیا ۔ اِن اراکین نے اِس معطلّی کے خلاف عدالتِ عظمیٰ سے رجوع کیا ۔ جس پر عدالت نے اِس فیصلے کو غیر آئینی قرار دے کر منسوخ کر دیا۔ عدالت نے ریاستی حکو مت سے کہا کہ ایک برس کی طویل مدّت کے لیے اراکینِ اسمبلی کی معطلّی غیر منا سب تھی ۔ عدالت نے مزید کہا کہ ایک رُکن اسمبلی کی معطلّی در اصل ایک حلقہ انتخاب کی معطلّی ہے جو ایک طرح سے اِس حلقے کے رائے دہندگان کو دی جانے والی ایک سزا ہے ۔سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اِس طرح کی معطلّی سے جمہوریت میں غلط روایت قائم ہو تی ہے  اور  کسی بھی رکن اسمبلی کو60؍ دنوں سے زیادہ معطل کرنا انہیں بر طرف کردینے کی طرح ہے ۔ 
دوسری جانب عدالت کے اِس فیصلے کا ریاستی قا نون ساز اسمبلی میںحزب اختلاف کے قائد دیویندر پھڑ نویس نے خیر مقدم کیا ہے   اور  عدالت سے احسان مندی کا اظہار کیا ہے ۔ وہیں اقلیتی امور کے ریاستی وزیر نواب ملک نے بتا یا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل ملنے پر  Legislative Secretrat
مقننہ کے اختیا رات  اور عدالت کے حکم کا مطالعہ کرے گا ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بی جے پی کے اِن12؍ اراکین ِ اسمبلی کی معطّلی کا فیصلہ قا نون ساز اسمبلی کا تھا  نہ کہ ریاستی حکو مت کا ۔
***** ***** ***** 
مرکزی وزیر مالیات نِر مالا سیتا رمن آئندہ یکم فروری کو مرکزی اقتصادی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گی ۔
یہ بجٹ مکمل طور پر ڈیجیٹل صورت میں پیش کیا جا ئے گا ۔ 2022 - 23 ؁ کا یہ ما لی بجٹ عام شہر یوں کے لیے یو نین بجٹ نا می مو بائل ایپ پر دستیاب رہے گا ۔ اِس کے علا وہ www.indiabudget.gov.in اِس ویب سائٹ پر بھی بجٹ کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔
***** ***** ***** 
اساتذہ کے اہلیتی امتحانTET-2020    میں 7؍ ہزار880؍ نا اہل امید واروں کو اہل قرار دینے کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پونے کے پولس کمشنر امِتابھ گپتا نے کَل صحافتی کانفرنس میں یہ اطلاع دی ۔2019 - 20 ؁ میں ریاست کے16؍ ہزار705؍ امید واروں نے یہ امتحان دیا تھا ۔ اِن تمام کے صداقت نا موں کی جانچ کی گئی جس میں7؍ ہزار880؍ امید واروں میں سےہر ایک سے ایک تا ڈھائی لاکھ روپئے رشوت لے کر انہیں اہل قرار دیا گیا ۔ اِس معاملے میں ایجوکیشن بورڈ کے کمشنر تکا رام سُپے  اور  اِسی بورڈ کے اُس وقت کے کمشنر سُکھ دیو ڈیرے ‘ جی اے  سافٹ ویئر ٹیکنا لو جی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پرتیش دیشمکھ سمیت35؍ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گپتا نے بتا یا کہ نا اہل امید واروں کے ناموں کی فہرست محکمۂ تعلیم کو پیش کی جا ئے گی ۔
***** ***** ***** 
ریاست میں کَل او میکرون کے110؍ نئے مریض پائے گئے جو تمام پونے شہر کے رہائشی ہیں جس کے بعد اِن مریضوں کی کُل تعداد اب تک3؍ ہزار40؍ ہو چکی ہے جس میں سے ایک ہزار603؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
***** ***** ***** 
ریاست میں کَل کورونا کے24؍ ہزار948؍ نئے مریض منظر عام پر آئے ۔ جس کے بعد اب تک اِس وبا کے کُل متاثرین کی تعداد76؍ لاکھ 55؍ ہزار554؍ ہو چکی ہے ۔ کَل103؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ ریاست میں اب تک ایک لاکھ42؍ ہزار461؍ مریض اِس بیماری سے وفات پا چکے ہیں۔ ساتھ ہی کَل 45؍ ہزار648؍ مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک72؍ لاکھ42؍ ہزار
649؍ کورونا مریض صحت یاب ہوئے ۔ فی الحال ریاست میں 2؍ لاکھ66؍ ہزار586؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
***** ***** ***** 
مراٹھواڑہ میں کَل 2؍ ہزار732؍ کورونا کے نئے معا ملے درج کیے گئے ۔ ساتھ ہی کَل9؍ مریضوں کا اِس بیما ری سے انتقال ہو گیا ۔ مرنے والوں میں اورنگ آ باد ضلعے کے5؍ بیڑ2؍ ہنگولی  اور  جالنہ اضلاع کے ایک ایک مریض شامل ہیں۔ اورنگ آ باد ضلع میں کَل687؍ کورونا کے نئے مریض سامنے آئے جن میں شہری حدود کے493؍  اور  دیہی علا قے کے194؍ مریض شامل ہیں۔ پر بھنی میں کَل654؍ ناندیڑ
353؍ لاتور326؍ بیڑ150؍ عثمان آباد 172؍ جالنہ 282؍  اور  ہنگولی اضلاع میں108؍کورونا کے نئے مریض پائے گئے ۔
***** ***** ***** 
روحانی گرو  اور  سماجی کار کُن بھیو مہاراج کے خودکشی معاملے میں اِندور میں واقع عدالت نے3؍ ملزمین کو قصور وار ٹھہرا یا  اور  انہیں 6؍ برس کی قید کی سزا سنائی ۔ اِن مجرمین میں بھیو مہاراج کے خا دِم وِنائک دُودھاڑے‘ ڈرائیور شرد دیشمکھ  اور  دوسرے خدمت گار  پورانک شامل ہیں ۔ اِن مجر مین کی جانب سے پیسوں کی خاطر مہاراج کا استحصال  اور  بلیک میل کیا جانا عدالت میں ثابت ہو گیا ۔12؍ جولائی 2018؁ کو مہاراج نے کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کر لی تھی ۔
***** ***** ***** 
عثمان آباد ضلعے میں مُدرا یو جنا اور خوارتین کے بچت گروپس کے تحت تجویز کیے گئے قرض کی در خواستوں کو فوری طور پر فیصل کرنے کی ہدایت مالیات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگو کراڑ نے دی ہے ۔ ترقی کے لیے طئے شدہ ضلعے کی فہرست میں عثمان آ باد ضلعے کو باہرنکالنے کی خا طر کَل منعقدہ جائزاتی اجلاس میںیہ ہدایت دی ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے ضلع کو تعلیم ‘ صحت‘ فروغ ہنر مندی سمیت بنیا دی سہو لیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے ضلعے کے کسانوں کو کھیتی سے متعلق صنعتوں کے لیے مالی مدد  دینے کی بھی احکا مات جاری کیے ۔
***** ***** ***** 
وزیر اعظم نریندر مودی کے کَل آکاشوانی سے نشر کیے جانے والے پروگرام من کی بات کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ مہاتما گاندھی کی بر سی کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد11؍ بج کر30؍ منٹ پر اِس پروگرام کا آغاز ہو گا ۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے دی گئی ہے ۔ من کی بات پروگرام کی یہ 85؍ ویں قسط رہے گی ۔
***** ***** ***** 





آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...

٭ سر کاری ملازمتوں میں پروموشن کے لیے ریزر ویشن کا معیار طئے کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار
٭   ریاستیں کم نمائندگی کی اعداد و شمار کرنے کی پابند ‘ سپریم کورٹ کی وضاحت
٭  بی جے پی کے12؍ اراکینِ اسمبلی کی معطلّی کو عدالت عظمیٰ نے کیا منسوخ 
٭  اساتدہ کے اہلیتی امتحانTET   میں7؍ ہزار880؍ نا اہل امید واروں کو
   اہل قرار 
دینے کے معاملے کا انکشاف
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون کے110؍  اور  کورونا کے28؍ ہزار948؍ 
نئے مریضوں کی موجود گی کا انکشاف

٭  مراٹھواڑہ میں کورونا سے9؍ مریضوں کی موت  اور  2؍ ہزار732؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
٭  روحانی گرو  اور  سماجی کارکُن بھییو مہاراج کی خود کشی کےالزام میں 3؍ ملزمین کو
6؍ سال قید کی سزا
اور
٭ عثمان آباد ضلع میں مُدرا یو جنا  اور  خواتین بچت گروپ کے تحت قرض کی تجا ویز کو فوری طور پر 
فیصل کرنے کی ما لیات کے وزیر مملکت کی ہدایت 


اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭


No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 14.08.2025 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 14 August 2025 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्...