Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 27 January 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ جنوری۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سامعین کرام‘ملک کے مختلف علاقوں میںکورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی سے اضا فہ ہو رہا ہے ۔ ہم آ پ سے احتیا ط برتنے اور 16؍ تا18؍ برس عمر کے تمام بچوں سمیت دیگر تمام کی کورونا کے مدا فعتی ٹیکے لینے میں مدد کرنے کی اپیل کر تے ہیں۔ کورونا کی نئی شکل او مائیکرون تشویش کا سبب ہے ۔ محفوظ رہنے کے لیے برائے مہر بانی تین اعمال کریں ۔ ماسک کا استعمال کریں ‘ دوسروں سے دو میٹر کا فیصلہ بنائے رکھیں ‘ ہاتھ او رچہرہ صاف رکھیں ۔ کورونا سے متعلق مزید معلو مات اور رہنما ئی کے لیے
قو می ہیلپ لائن نمبر011- 23 97 80 46 یا 1075؍ پر رابطہ کر یں ۔
اب خاص خبروں کی سر خیاں...
٭ یومِ جمہوریہ ملک بھر میں منا یا گیا جوش و خروش کے ساتھ ‘ نئی دہلی کے راج پتھ پر مرکزی تقریب میں
75؍ فوجی طیا روں کا سنسنی خیز مظاہرہ
٭ ریاست میں بھی یومِ جمہوریہ کے موقعے پر پر چم کُشائی سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد
٭ ریاست کا بجٹ 11؍ مارچ کو پیش کیا جا ئے گا ‘ وزیر مالیات اجیت پوار کا اعلان
٭ ممبئی کے ایک بین ریاستی گروہ سے7؍ کروڑ مالیت کی جعلی نو ٹیں ضبط
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون کا ایک بھی نیا مریض نہیں ‘ تاہم کورونا وائرس کے 35؍ ہزار756؍ نئے مریضوں کا انکشاف
٭ مراٹھواڑہ میں کورونا سے 8؍ کی موت اور 3 ؍ ہزار196؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ اورنگ آ باد شہر کی کھام ندی کے از سر ِ نو اجرا سے متعلق مختلف تر قیاتی کام ریاستی وزیر سیاحت
آدِتیہ ٹھا کرے کےہاتھوں عوام کے نام وقف
اب خبریں تفصیل سے....
73؍ واں یومِ جمہوریہ کَل ملک بھر میں کورونا کے اصولوں پر عمل کر تے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ منا یا گیا ۔
نئی دہلی میں راج پتھ پر صدرِ جمہوریہ رامناتھ کووِند کے ہاتھوں پر چم کشا ئی کی مرکزی تقریب عمل میں آئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ مرکزی وزیر داخلہ اِمِت شاہ‘ مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ ‘ زمینی حمل و نقل کے مرکزی وزیر نِتن گڈ کری سمیت دیگر معزز شخصیات اِس موقعے پر موجود تھیں ۔ اِس پروگرام میں ملک کی فوجی صلاحیت اور رنگ برنگی ثقا فت کی جھلکیاں دِکھائی دیں۔ اِس مر تبہ اِس پروگرام میں75؍ فوجی طیا روں کا سنسنی خیز مظاہرہ سب کی نگاہوں کا مرکز بن گیا ۔ فوج کے ساتھ ساتھ ملک کی25؍ ریاستوں کی جھانکیاں اِس پریڈ میں شامل تھیں۔ مہا راشٹر کی حیا تیاتی نوع سے متعلق جھانکی اِس بار سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔
***** ***** *****
گور نر بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر میں مہاراشٹر کا اہم حصہ ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آزادی کا امرت مہوتسو منا تے ہوئے ہم متحد ہو کر نئی اور طا قتور ر یاست بنا نے کا عہد کریں ۔ گور نر موصوف کَل ممبئی میں یوم ِ جمہوریہ کے موقعے پر پر چم کشا ئی کی مرکزی تقریب کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے بتا یا کہ ریاست نے گزشتہ ڈھائی برس میں صحت ‘ سیاحت ‘ زراعت‘ صنعت ‘ سر مایہ کاری اور بنیادی سہو لیات کی فراہمی کے علا وہ مختلف شعبہ جات میںبہترین تر قی کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے ہاتھوں کَل سر کاری رہائش گاہ ورشا پر پرچم کشائی عمل میں آئی ۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں وزیرِ رابطہ سُبھاش دیسائی کے ہاتھوں سر کاری پر چم کشائی کی تقریب عمل میں آئی ۔ وزیر موصوف نے اِس موقعے پر کہا کہ ریاست میں کورونا کی ٹیکہ اندازی کے مختلف اسکیمات پر بہترین عمل آ وری کی گئی جس کی ریا ستی کا بینہ نے ستائش کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف تر قیاتی کا موں کا سبب ضلع تر قی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اورنگ آباد ضلع کلکٹر دفتر میں کلکٹر سُنیل چو ہان کے ہاتھوں پر چم لہرا یا گیا ۔ نائب تحصیل دار پر شانت دیو ڑے نے دولت آ باد کے قلعے پر پر چم کشائی کی ۔
***** ***** *****
جالنہ میں پولس ہیڈ کوارٹر میدان پر ضلعے کے سر پرست وزیر راجیش ٹو پے کے ہاتھوں سر کاری پر چم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکو مت طلبا کی تعلیم کو پیش نظر رکھتے ہوئے اوّل تا پنجم جماعت یکم فر وری سے دو بارہ شروع کرنے کے لیے مثبت رویہ رکھتی ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ میں رابطہ وزیر اشوک چو ہان نے پولس سپری ٹنڈنٹ آفس کے میدان پر کَل پر چم لہرا یا ۔ وہیں بیڑ پولس سپری ٹنڈنٹ آفس کے احا طےمیں سر پرست وزیر دھننجئے منڈے کے ہاتھوں پر چم کشائی عمل میں آئی ۔ اِسی طرح لاتور میں رابطہ وزیر امِت دیشمکھ نے پر چم کشا ئی کی اور کہا کہ کورونا سے مر نے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو 50؍ ہزار ر وپیوں کی امداد حکو مت کی جانب سے دی جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
عثمان آ باد میں رابطہ وزیر شنکر رائو گڈاکھ نے تُلجا بھوانی کھیل میدان پر مرکزی پر چم کشائی کی ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت نے عثمان آ باد ضلعے کو تر قی کے لیے منتخب شدہ ضلع قرار دیا ہے اور اِس مقصد کے تحت ضلعے کی تر قی کے لیے مرکزی و ریاستی حکو مت کے فنڈ سے امداد جاری ہے ۔ وہیں پر بھنی میں پر یہ در شنی اِندرا گاندھی کھیل اسٹیڈیم میں سر پرست وزیر نواب ملک نے پر چم لہرا یا ۔ اِس موقعے پر بہترین کار کر دگی انجام دینے والے پولس افسران و ملازمین کی عزت افزائی کی گئی ۔
***** ***** *****
اِسی طرحی ہنگولی کی رابطہ وزیر ورشا گائیکواڑ کے ہاتھوں شہر کے سنت نا مدیو پولس گرائونڈ پر پرچم کشائی کی سر کاری تقریب عمل میں آئی ۔ اِس موقعے پر حاضرین کو تمبا کو نو شی سے نجات کے لیے حلف دِلا یا گیا ۔ ساتھ ہی اِس موقعے پر کورونا سے یتیم ہونے والے بچوں کو5؍ لاکھ روپئےڈیپا زت کے صداقت نامے بھی دیئے گئے ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر ما لیات اجیت پوار نے 11؍ مارچ کو ریاست کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یو مِ جمہوریہ کے موقعے پر پو نا میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے یہ اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اشیاو خد مات ٹیکسGST کی رقم کی مرکز اور ریاست کے در میان تقسیم سے متعلق قرار نا مے کی مدت ختم ہو نے جا رہی ہے ۔
***** ***** *****
ممبئی میں دیسی نو ٹیںچھا پ کر چلانے کے لیے پہنچے ایک بین الر یا ستی گروہ کو کَل پولس نے گرفتار کر لیا ۔ اِس گروہ سے پولس نے7؍ کروڑ روپئے کی جعلی نوٹیں ‘7؍ موبائل فون ‘ ایک لیپ ٹاپ اور دستا ویزات بر آمد کیے ۔ دہیسر اور اندھیری سے اِس گروہ کے افراد کو پولس نے حراست میں لیا ۔ مخبرکی جانب سے ملی اطلاع پر پولس نے دہیسر چیک نا کے پر گاڑی کی تلا شی لی جس میں سے 2؍ ہزار روپیوں کے25؍ ہزار نقلی نوٹ ضبط کیے گئے جس کی ما لیت 5؍ کروڑ روپئے بقیہ 2؍ کروڑ کی جعلی کرنسی اُن کے اندھیری میں موجود ساتھیوں سے بر آمد کیے گئے ۔
***** ***** *****
ریاست میں کَل او مائیکرون کا ایک بھی کیس درج نہیں ہوا ۔ ریاست میں اب تک او مائیکرون مریضوں کی تعداد 2؍ ہزار858؍ ہے جس میں سے ایک ہزار 534؍ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ تا ہم کَل ریاست میں کورونا کے35؍ ہزار756؍ نئے معاملے سامنے آئے جس کے بعد اِس وباکے کُل متاثرین کی تعداد73؍ لاکھ
5؍ ہزار181؍ ہو چکی ہے ۔ کَل79؍ کورونا مریض علاج کے دوران ہلا ک ہو گئے ۔ ریاست میں اِس بیما ری سے اب تک ایک لاکھ42؍ ہزار237؍ مریضوں کا انتقال ہو چکا ہے ۔ ساتھ ہی کَل39؍ ہزار857؍ کورونا مریض شفا یاب ہو ئے ۔ ریاست میں اب تک71؍ لاکھ60؍ ہزار293؍ کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ فی الحال 2؍ لاکھ98؍ ہزار733؍ کورونا مریض ریاست میں زیر علاج ہیں ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل 3؍ ہزار196؍ کورونا کے نئے کیسیز منظر عام پر آئے ۔ جبکہ8؍ مریض اِس بیما رےسے علاج کے دوران ہلاک ہو گئے ۔ مر نے والوں میں ناندیڑ ضلعے کے4؍ اورنگ آباد 2؍ پر بھنی اور ہنگولی اضلاع کا ایک ایک مریض شامل ہے ۔ اورنگ آ باد ضلع میں کَل کورونا کے958؍ معاملے درج کیےگئے جن میں شہری حدود کے675؍ اور دیہی علاقے کے 283؍ مریض شامل ہیں ۔ ناندیڑ ضلعے میں کَل کورونا کے 611؍ لاتور 430؍ بیڑ 295؍ پر بھنی278؍ جالنہ 276؍ عثمان آباد 266؍ اور ہنگولی اضلاع میں82؍ نئے مریض پا ئے گئے ۔
***** ***** *****
وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے نِر بھیہ دستے کے قیام پر اِس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اِس سے خواتین کے تحفظ کو مزید موثر بنا یا جا سکے گا ۔ وزیر اعلیٰ نے کَل نِر بھیہ دستے اور اِس سے متعلق مختلف اسکیمات کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کیا ۔
***** ***** *****
ریاستی وزیر سیاحت آدِتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اورنگ آباد شہر کی تر قی کھام ندی کو ازسرِ نو زندہ کیے جانے سے دکھا ئی دیتی ہے ۔ وزیر موصوف نے کَل اورنگ آباد میں اِس ندی کے لیے کیے گئے کاموں کو عوام کے نام وقف کیا ۔ اِس موقعے پر انہوں نے کہا کہ دیگر شہروں کی میونسپل کارپوریشنز کو اِن کاموں سے تر غیب حاصل کرنا چا ہیے ۔
***** ***** *****
آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر...
٭ یومِ جمہوریہ ملک بھر میں منا یا گیا جوش و خروش کے ساتھ ‘ نئی دہلی کے راج پتھ پر مرکزی تقریب میں
75؍ فوجی طیا روں کا سنسنی خیز مظاہرہ
٭ ریاست میں بھی یومِ جمہوریہ کے موقعے پر پر چم کُشائی سمیت مختلف پروگراموں کا انعقاد
٭ ریاست کا بجٹ 11؍ مارچ کو پیش کیا جا ئے گا ‘ وزیر مالیات اجیت پوار کا اعلان
٭ ممبئی کے ایک بین ریاستی گروہ سے7؍ کروڑ مالیت کی جعلی نو ٹیں ضبط
٭ ریاست میں کَل او مائیکرون کا ایک بھی نیا مریض نہیں ‘ تاہم کورونا وائرس کے 35؍ ہزار756؍ نئے مریضوں کا انکشاف
٭ مراٹھواڑہ میں کورونا سے 8؍ کی موت اور 3 ؍ ہزار196؍ نئے متاثرین کا اضا فہ
اور
٭ اورنگ آ باد شہر کی کھام ندی کے از سر ِ نو اجرا سے متعلق مختلف تر قیاتی کام ریاستی وزیر سیاحت
آدِتیہ ٹھا کرے کےہاتھوں عوام کے نام وقف
اِسی کے ساتھ آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment