Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 25 April 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۵ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے...
٭ اورنگ آباد سے پونے نئی ایکسپریس شاہراہ ‘ اورنگ آباد شہر میں میٹرو سمیت ڈبل ڈیکر اوور بریج ‘
ایلورہ‘ اجنتا میں ہیلی کاپٹر سہو لت سمیت کئی پرو جیکٹس کا مرکزی وزیر نتِن گڈ کری کا اعلان
٭ اُدگیر کے95؍ ویں آل اِنڈیا مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا اختتام‘ مختلف 20؍ تجا ویز منظور
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملک کے عوام کے نام موسوم
٭ ریاست میں144؍ تاہم مراٹھواڑہ میں بیڑ ضلعے میں ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض کی تصدیق
٭ رکن پارلیمنٹ نو نیت رانا اور رکن اسمبلی روی رانا کو 14؍ یوم کی عدالتی تحویل
اور
٭ مساجد سے اسپیکرس ہٹا نے کے مطالبے پر پیدا شدہ تنازعے کے ضمن میں حل نکالنے کے لیے آج ممبئی میں تمام پارٹیوں کے رہنمائوں کی میٹنگ
اب خبریں تفصیل سے....
اورنگ آ باد سے پونے نئی ایکسپریس شاہراہ ‘ اورنگ آ باد شہر میں میٹرو سمیت ڈبل ڈیکر اوور بریج کے2؍ راستے ‘ ایلورہ ‘ اجنتا میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہیلی کاپٹر سہو لت وغیرہ پرو جیکٹس کا اعلان مرکزی شاہراہ ٹرانسپورٹ وزیر نتِن گڈ کری نے کیا ہے ۔ وہ کَل اورنگ آباد میں مختلف راستوں کے پروجیکٹس کو عوام کے نام موسوم کرنے اِسی طرح بھو می پوجن کرنے کے بعد مخا طب تھے ۔ اِن پرو جیکٹس میں اورنگ آباد کے تیل واڑی ‘ نگر نا کہ جنکشن سے کیمبریج اسکول اِسی طرح شیور سے یولا اِس 86؍ کلو میٹر طویل 3؍ راستوں کے پرو جیکٹس کو عوام کے نام موسوم کرنا اِسی طرح اورنگ آباد سے پیٹھن اِس42؍ کلو میٹر طویل راستے کو فور وے کرنا مختلف راستوں کو ٹو وے کرنا اِسی طرح کانکٹریٹ کرنے کے کام کی بھو می پوجن سمیت جملہ5؍ ہزار 569؍ کروڑ روپیوں کے کاموں کے پرو جیکٹس شامل ہیں ۔ اورنگ آ باد سے پونے یہ نئی ایکسپریس شاہراہ 10؍ ہزار کروڑ روپئے اخرا جات کی ہے ۔ یہ پیٹھن ‘ بیڑ اور احمد نگر اِن علاقوں سے جا ئے گی ۔ اِس تیز رفتار راستے کی وجہ سے اورنگ آباد سے پونے کا فا صلہ سوّا گھنٹے میں پار ہو جا ئےگا ۔ ایسا تیقن گڈ کری نے ظاہر کیا ۔
ایلورہ اِسی طرح اجنتا میں سیاحوں کو سہو لت فراہم کرتےہوئے ہیلی پیڈ تیار کیے جا ئیں گے ۔ یہ بات گڈ کری نے کہی ہے ۔ اِس کی وجہ سے سیاحت کو فروغ حاصل ہو گا اور نئے روز گار کے ذرائع پیدا ہوں گے ۔ اِس کے لیے در کار راستوں کے جال 2024ء تک تیار کیے جا ئیں گے یہ بات وزیر موصوف نے کہی ہے ۔ دھو لیہ-شو لا پور شاہراہ پر اوٹرم گھاٹ کا خندق فور وے کرنے کا تیقن اُنھوں نے دیا ۔اورنگ آباد ضلعے میں
2024ء تک25؍ ہزار کروڑ روپیوں کے کام مکمل کرنے کا تیقن گڈ کری نے دیا ۔ اورنگ آ باد شہر میں ڈبل ڈیکر اوور بریج اور میٹرو لائن کے 6؍ ہزار کروڑ روپیوں کے 2؍ پرو جیکٹس ہیں ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ۔
مرکزی مملکتی وزیر برائے خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڑ ‘ مرکزی ریلوے مملکتی وزیر رائو صاحب دانوے سمیت ضلعے کے تمام عوامی نمائندے اِس پروگرام میں موجود تھے ۔
***** ***** *****
لاتور ضلعے میں اودگیر میں95؍ ویں آل اِنڈیا مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا کَل اختتام عمل میں آ یا ۔ مرکزی وزیر نتِن گڈ کری کی موجود گی میں ہوئی اِس اختتامی اجلاس میں مراٹھی زبان کو اعلیٰ زبان کا درجہ دینے سمیت مختلف 20؍ تجا ویز منظور کی گئی ۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووِند نے اِس اختتامی اجلاس میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے خطاب کیا ۔ صحت ‘ تعلیم اور ادب اِن شعبوں میں خواتین کی شمو لیت میں اضا فہ کرنے کا عہد کرنے کی اپیل اُنھوں نے اِس موقعے پر کی ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی کو کَل پہلے لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ معروف گلو کارہ آشا بھوسلے ‘ اوشا منگیشکر اور مینا منگیشکر اور آدی ناتھ منگیشکر نے ممبئی میں ایک شاندار تقریب میں یہ ایوارڈ پیش کیا ۔ بعد میں اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے اِس ایوارڈ کو ملک کے عوام کے نام موسوم کیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جب سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو بھارت رتن سے نوازا گیا تو اِس سےملک کی عزت افزائی ہوئی ۔ آنجہا نی گلو کارہ کو یاد کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ لتا منگیشکر اُن کی بڑی بہن کی طرح تھیں اور وہ ہمیشہ اُن پر پیار اور شفقت نچھا ور کر تی تھیں ۔ لہذا اُنہوں نے اِسے اپنا فرض سمجھا کہ وہ یہ ایوارڈ کی تقریب میں شر کت کریں ۔ مودی نے کہا کہ یہ اُن کی خوبی تھی جس کی عکا سی ایک بھارت شریشٹھ بھارت میں ہو تی ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متا ثرہ نئے144 ؍ مریضوں کی شناخت ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ76؍ ہزار 841؍ ہو گئی ہے ۔ اِس وباءکی وجہ سے کل2؍ مریض لقمۂ اجل بن گئے ۔ ریاست میں اب تک اِس وباء کی وجہ سے مرنے والے مریضوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار834؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 87؍ فیصد ہے ۔ کَل95؍ مریض صحت یاب ہو گئے ۔ اب تک77؍ لاکھ28؍ ہزار91؍ مریض اِس وباء سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ11؍ فیصد ہو گئی ہے ۔ ریاست میں فی الحال916؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل بیڑ ضلعے میں ایک کورونا وائرس مریض پا یا گیا ۔ اورنگ آباد ‘ ناندیڑ‘ جالنہ ‘ ہنگولی ‘ لاتور ‘ عثمان آ باد اور پر بھنی میں کَل ایک بھی نیا کورونا وائرس متاثرہ مریض ہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
رکن پارلیمنٹ نو نیت رانا اور رکن اسمبلی روی را نا کو باندرہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے 14؍ یوم کی عدالتی تحویل کا حکم صادر کیا ۔ اُن کی ضما نت کی در خواست پر 29؍ اپریل کو سماعت ہو گی ۔ ریاستی حکو مت اور وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے خلاف متنا زعہ بیان دینے کے سلسلے میں رانا جوڑے کے خلاف بغا وت کا جرم درج کیا گیا ہے۔
***** ***** *****
مساجد سے اسپیکرس ہٹانے کے مطالبے پر ریاست میں پیدا ہوئے تنازعے کے سلسلے میں حل نکالنے کے لیے آج ممبئی میں تمام پارٹیوں کے رہنمائوں کی میٹنگ منعقد کی گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل نے دی ۔ مہاراشٹر پولس اکیڈ می کے تقسیم اسناد ات تقریب اور دیگر ایک پروگرام کے سلسلے میں اجیت پوار اور وزیر داخلہ وڑ سے پاٹل نے ناسک میں آمد پر صحا فیوں سے خطاب کیا ۔ ممبئی میں کَل رکن پارلیمنٹ نو نیت رانا نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کی رہائش گاہ کے روبرو ہنو مان چالیسا پڑھنےکی شرط کی وجہ سے کشید گی پیدا ہوئی ۔ ایسا دعویٰ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے اِس موقعے پر مخا طبت میں کیا ۔ ریاست میں کشید گی پیدا نہ ہو اِسلیے سب کو شش کریں ۔ یہ بات اجیت پوار نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
ریاست میں مہا وِکاس فرنٹ حکو مت کو گِرانے کےلیے مخالفین کوشش کر رہے ہیں ۔ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر آ بی وسائل وزیر جینت پاٹل نے یہ بات کہی ۔ وہ کَل اورنگ آباد میں راشٹر وادی کانگریس کے صحت رفقاء پروگرام کا ا فتتاح کرنے کےبعد صحا فیوں سے مخا طب تھے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں چند مقا مات پر پرسوں شب بارش ہوئی ۔ عثمان آ باد ‘ ہنگولی اضلاع کے چند مقا مات پر یہ غیر موسمی بارش ہوئی ۔ ہنگولی ضلعے میں کلمنوری ‘ اونڈا سمیت سین گائوں اِن تعلقوں میں ہلدی ‘ گر ما کی سو یا بین ‘ جوار اِن فصلوں کا بڑے پیما نے پر نقصان ہوا ہے ۔ اِیسی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔ طو فانی ہوائوں کی وجہ سے در ختوں سے آم کی فصلوں کا بھی نقصان ہوا ہے ۔
***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں بسمت تعلقے میں بارہ شیو ہنو مان دیہات میں کھیت میں کام کر رہے کسان پر بجلی گر نے سے وہ اہلاک ہو گیا ۔ اِس کی اطلاع ہما رے نما ئندے نے دی ۔ آئندہ2؍ یوم میں کو کن ‘ وسطی مہاراشٹر ‘ مراٹھواڑہ اور وِدربھ کے چند مقا مات پر بارش ہونے کا قیاس محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔ کَل ریاست میں سب سے زیادہ درجہ ٔ حرارت جلگائوں میں44؍ ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ اورنگ آباد سے پونے نئی ایکسپریس شاہراہ ‘ اورنگ آباد شہر میں میٹرو سمیت ڈبل ڈیکر اوور بریج ‘
ایلورہ‘ اجنتا میں ہیلی کاپٹر سہو لت سمیت کئی پرو جیکٹس کا مرکزی وزیر نتِن گڈ کری کا اعلان
٭ اُدگیر کے95؍ ویں آل اِنڈیا مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا اختتام‘ مختلف 20؍ تجا ویز منظور
٭ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ ملک کے عوام کے نام موسوم
٭ ریاست میں144؍ تاہم مراٹھواڑہ میں بیڑ ضلعے میں ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض کی تصدیق
٭ رکن پارلیمنٹ نو نیت رانا اور رکن اسمبلی روی رانا کو 14؍ یوم کی عدالتی تحویل
اور
٭ مساجد سے اسپیکرس ہٹا نے کے مطالبے پر پیدا شدہ تنازعے کے ضمن میں حل نکالنے کے لیے آج ممبئی میں تمام پارٹیوں کے رہنمائوں کی میٹنگ
علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment