Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date : 26 April 2022
Time: 09 : 00 to 09: 10 AM
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ ؍ اپریل ۲۰۲۲ء
وَقت: صبح ۰۰۔۹ سے ۱۰۔۹؍ بجے
سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...
٭ عبادت گاہوں میں لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر یکساں رہنما خطو ط جاری کرنے کا مہاراشٹرحکو مت کا
مرکز سے مطا لبہ ‘ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا اِس بارے میں کسی ایک مخصوص فرقے پر نہیں ہو سکتا
قانون کا اطلاق سبھی کو کرنا ہو گا قا نون پر عمل
٭ ریاست میں امن و قا نون کی صورتحال بر قرار رکھنے کی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ
اجیت پوار کی اپیل ‘ کہا لائوڈ اسپیکر پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دہ
رہنما خطو ط پر ہو گا عمل
٭ ہنو مان چا لیسہ پڑھنے کے نام پر نہیں چلے گی غنڈہ گر دی ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کا
مخالفین کو انتباہ
اور
٭ نو نیت رانا اور روی رانا پر لگائے گئے غداری کے مقدمے کو خارج کرنے سے عدالت نے کیا انکار‘ پھڑ نویس نے پو چھا ہنو مان چا لیسہ پڑھنا مُلک سے غداری کیسے ہو سکتی ہے
اب خبریں تفصیل سے....
مہاراشٹر حکو مت نے مرکزی حکو مت سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ عبادت گاہوں میں لائوڈ اسپیکر کرکے استعمال کے بارے میں یکساں رہنما خطو ط جا ری کرے ۔ اِس بارے میں کَل ممبئی میں سبھی سیاسی جماعتوں کی میٹنگ ہوئی ۔ جس کے بعد ریاستی وزیر داخلہ دلیپ وَلسے پاٹل نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے یہ بات کہی ۔ پاٹل نے کہا کہ مہا راشٹر حکو مت نے لائوڈ اسپیکر کے استعمال کے بارے میں سپریم کورٹ کے2005ء کے رہنما خطوط کے تحت سال2015ء سے 2017ء کے در میان کئی مر تبہ رہنما خطوط جاری کیے ہیں ۔پاٹل نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں گنیش اُتسو ‘ نو راتر اور دیہی علاقوں میں ہر روز عبا دتوں کےلیے لائوڈ اسپیکر س کا استعمال کیا جا تا ہے لہذا اِس بارے میں کسی ایک مخصوص فر قے پر قا نون لاگو نہیں کیا جا سکتا اور ہر کسی کو قا نون پر عمل کرنا ہو گا ۔ وَلسے پاٹل نے پھر یہ بات واضح کی کہ لائوڈ اسپیکر لگا نا یا نکا لنا ریاستی حکو مت کا کام نہیں ہے ۔وَلسے پاٹل نے یہ بھی صاف کر دیا کہ مہاراشٹر میں امن و قا نون بر قرار رکھنے کی ذمہ داری ریاستی حکو مت کی ہے اور حالات خراب کرنے کی کوشش کرنے والے سبھی افراد کے خلاف کار وائی ہو گی ۔
دریں اثناء میٹنگ کے بعد صحا فیوں سے بات کر تے ہوئے ریاستی وزیر ِ ما حو لیات آدِتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ لائوڈ اسپیکر س کے استعمال کے بارے میں مرکزی حکو مت سے تبادلۂ خیال کے لیے ایک وفد کو دِلّی روانہ کرنے پر اتفاق ہوا ہے ۔
اِس بیچ میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ دلیپ وَلسے پاٹل نے سبھی پارٹیوں کے رہنمائوں سے کہا کہ کوئی بھی اِس طرح کی بیان بازی نہ کرے جس سے سماج میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت کا ما حو ل پیدا ہو ۔ پاٹل نے کہا کہ قا نون سب کے لیے بر ابر ہے اور کوئی بھی قانون کی خلاف ور زی نہ کرے ۔ پاٹل کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر میں امن و قا نون کی صورتحال بر قرار ر کھنا ریاستی حکو مت کی تر جیح ہے اور حکو مت اِسے بر قرار رکھنے کے لیے منا سب اقدا مات کرے گی ۔
اِس کُل جماعتی میٹنگ میں بولتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی امن و قا نون کی صورتحال بر قرار رکھنے کے لیے سبھی سے تعا ون کرنے کی اپیل کی ۔ اُنھوں نے کہا کہ لائوڈ اسپیکر س کے استعمال پر سپریم کورٹ کے جاری کردہ رہنما خطوط کا سبھی پر اطلاق ہوتا ہے اور اِن ہدایات پر مرکزی حکو مت اور ریاستی حکو متیں اپنے اپنے طریقوں سے عمل آ وری کریں گی ۔ اِس میٹنگ میں مہاراشٹر نو نِر مان سینا سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شر کت کی ۔
دوسری جانب مہاراشٹر کےوزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ ہنو مان چالیسہ پڑھنے والوں کا وہ استقبال کرتے ہیں تاہم ہنو مان چا لیسہ پڑھنے کے نام پر غنڈہ گر دی نہیں چلے گی ۔ ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ نے یہ بات کہی ۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک جلسہ منعقد کریں گے ۔ جہاں ہندوتو ا کے معاملے پر آر پار کا فیصلہ ہو گا ۔
***** ***** *****
اَمراوَتی کی رُکن ِ پارلیمنٹ نو نیت رانا اور اُن کے شو ہر اور رکن اسمبلی روی را نا کوکَل اُس وقت جھٹکہ لگا جب ممبئی ہائی کورٹ نے رانا جوڑے کی جانب سے اپنے اوپر لگائے گئے مُلک سے غداری کے الزامات کو ردّ کر نے کے مطا لبے کو خا رج کر دیا ۔ رانا جوڑے نے اپنے او پر داخل کی گئی FIR سے دفعہ353؍ یعنی سر کاری کام میں رخنہ ڈالنے کی شِق ہٹا نے کا بھی مطالبہ کیا تھا ۔ عدالت نے کہا کہ پہلی نظر میں ملزمین پر لگائے گئے الزا مات صحیح لگتے ہیں ۔
جسٹِس پی بی وراڈے اور جسٹِس ایس ایم موڈک کی بینچ نے کہا کہ دوسروں کے گھر میں گھُس کر شلوک پڑھنا ‘ شخصی آزاری کی خلاف ور زی ہے لہذا عدالت رانا جوڑے کے مطا لبے کو مسترد کر تی ہے ۔ تاہم عدالت نے پولس سے کہا کہ وہ دفعہ353؍کے تحت رانا جوڑے پر گرفتاری سمیت کسی بھی طرح کی کار وائی کرنے سے پہلے
72؍ گھنٹے قبل نوٹِس دے کر اُنھیں مطلع کرے ۔
***** ***** *****
دوسری جانب مہاراشٹر میں ہنو مان چا لیسہ پڑھنے پر سیاست تیز ہو گئی ہے ۔ سا بق وزیر اعلیٰ اور اپو زیشن لیڈر دیویندر پھڑ نویس نے پو چھا کہ ہنو مان چا لیسہ پڑھنا مُلک سے غدا ری کیسے ہو سکتی ہے ۔ پھڑ نویس نے کَل ممبئی میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندر کانت پاٹل وِدھان پریشد میں اپو زیشن لیڈر پر وین دریکر اور دوسرے رہنمائوں کے ساتھ صحا فیوں سے خطاب کیا ۔ اِس اخباری کانفرنس میں پھڑ نویس نے ہنو مان چا لیسہ زبانی پڑھ کر بھی سُنا یا ۔پھڑ نویس نے کہا کہ کریٹ سو مّیہ پر پولس کی موجود گی میں پو لس اسٹیشن کے سامنے حملہ ہوا ہے اور اِس بارے میں اُنھوں نے مرکزی وزارت ِ داخلہ کے سیکریٹری کو چِٹھی لکھی ہے ۔ رکن پارلیمنٹ نو نیت رانا کی گرفتاری پر تبصرہ کر تے ہوئے پھڑ نویس نے کہا کہ رانا کے ساتھ جیل میں بد سلو کی کی گئی اور انتہائی ذِلّت آمیز سلوک کیا گیا ۔ پھڑ نویس نے دعویٰ کیا کہ نو نیت رانا کو اِس بات کا احساس دلا یا گیا کہ وہ نچلی ذات سے ہیں ۔ پھڑ نویس نے الزام لگا یا کہ نو نیت رانا کو پینے کے لیے پانی بھی نہیں دیا گیا اور ایک عورت ہو تے ہوئے بھی اُنھیں بیت الخلاء جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
***** ***** *****
دریںاثناء بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کریٹ سو مّیہ اور مہا راشٹر بی جےپی کے رہنمائوں پر مشتمل وفد نے کَل نئی دِلّی میں داخلہ سیکریٹری سے ملا قات کی ۔ مہاراشٹر میں پچھلے کچھ دنوں سے جاری سیاسی اُتھل پُتھل کے پس منظر میں یہ ملا قات ہو ئی ہے ۔ ملا قات کے بعد سو میّہ نے صحا فیوں کو بتا یا کہ اُنھوں نے داخلہ سیکریٹری سے مطا لبہ کیا ہے کہ دِلّی سے خصوصی ٹیم مہاراشٹر بھیجی جائے جو مہاراشٹر میں پیش آ رہے واقعات کی باریکی سے جانچ کرے۔سو میّہ نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں امن و قا نون کی صورتحال بگڑ چکی ہے اور اِس کی پو ری ذمے داری ریاستی حکو مت پر عائد ہو تی ہے ۔ سومّیہ نے الزام لگا تے ہوئے کہا کہ ریاست میں عوام اور عوامی نمائندوں پر حملے ہو رہے ہیں ‘ ظلم ڈھائے جا رہے ہیں اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔
دوسری جانب شیو سینا رکن پارلیمنٹ سنجئے رائوت نے اِس ملا قات کو مضحیکہ خیز قرار دیا ۔ اُنھوں نے سو مّیہ کا نام لیے بغیر کہا کہ کچھ لوگ معمو لی سی خراش آنے کو بھی امن و قا نو ن کی صورتحال کو خطرہ قرار دے رہے ہیں ۔
***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** *****
مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں 84؍ نئے کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔ اِس اضا فے کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پا زیٹیو ہو چکے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 78؍ لاکھ76؍ ہزار925؍ ہو گئی ہے ۔ اِس بیما ری سے کَل ریاست میں کوئی موت نہیں ہوئی ۔ واضح رہےکہ کورونا وائرس کی شروعات کےبعد سے اب تک مہاراشٹر میں کَل ایک لاکھ47؍ ہزار834؍ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد ہے ۔
دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے کُل 71؍ کورونا مریض ٹھیک ہو کر اپنے گھروں کو لَوٹے ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیما ری سے ٹھیک ہو نے والوں کی مجموعی تعداد 77؍ لاکھ28؍ ہزار162؍ سے تجا وز کر گئی ہے ۔ کووِڈ19- سے صحت یابی کا ریاستی تنا سب98؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ فی الحال مہاراشٹر بھر میں کورونا پا زیٹیو مریضوں کی درج شدہ مجموعی تعداد 929؍ ہے اور اِن سبھی مریضوں کا علاج جاری ہے ۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ میں کَل ایک کورونا پازیٹیو مریض پا یا گیا ۔ یہ مریض عثمان آ باد ضلعے سے ہے ۔ مراٹھواڑہ کے دوسرے7؍ ضلعوں اورنگ آ باد ‘ جالنہ ‘ ناندیڑ ‘ ہنگولی ‘ لاتور ‘ بیڑ اور پر بھنی میں کَل کورونا وائرس کا ایک بھی مریض نہیں پا یا گیا ۔
***** ***** *****
با لا صاحب ٹھا کرے ممبئی -ناگپور سمرُدّھی ہائی وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ یہ کام30؍ اپریل سے پہلے مکمل ہو نا تھا تاہم اِس ہائی وے کے کچھ حصّوں میں جانوروں کے لیے بنے اَنڈر پاس کا کام دوبارہ کرنا پڑ رہا ہے ۔ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ڈیو لپمنٹ کارپوریشنMSRDC نے
یہ وضاحت کی ۔ اِس بارے میں جا ری تحریری بیان میں کہا گیا کہ باقی رہ گیا کام دیڑھ مہینے میں مکمل کر لیا جا ئے گا ۔
***** ***** *****
سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتِن گڈ کری نے کہا ہے کہ مُلک میں جلد ہی الیکٹرک ہائی وے کی تعمیر ہو گی ۔ گڈ کری نے امید ظا ہر کی کہ جلد ہی بھارت میں بس اور ٹرک الیکٹرک کیبل پر چلیں گے ۔ گڈ کری نے کَل شولا ر میں 250؍ کلو میٹر لمبائی کے راستے کے تعمیری کام کا افتتاح کیا ۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے یہ بات کہی ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ آ لو دگی اور ایندھن پر ہو رہے خرچ سے بچنے کے لیے الیکٹرک ہائی وے کے خواب کو پورا کیا جا رہاہے ۔
***** ***** *****
پر بھنی شہر کے کار ے گائوں راستے سے قریب کے علاقے میں36؍ گھنٹوں تک بجلی گُل رہی ۔ اتوار کے دِن علیٰ الصبح مسدود کی گئی بجلی فراہمی شام6؍ بجے دوبارہ بحال ہوئی لیکن رات 8؍ بجے دو بارہ بجلی غائب ہو گئی ۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ کَل شام4؍ بجے تک بجلی فراہمی بحال نہیں ہوسکی تھی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر میں بجلی کی قِلّت کے خلاف کَل عثمان آ باد میں بھارتیہ جنتا پار ٹی کا رکنوں نے مہا وِترن دفتر کے سامنے قندیل لے کر آندو لن کیا ۔ اِس موقعے پر مہا راشٹر کی مہا وِکاس آ گھاڑی حکو مت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور لو ڈ شیڈنگ بند کرنے کا مطا لبہ کیا گیا ۔
***** ***** *****
ایک پولس کانسٹیبل کو 4؍ ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہوئے کَل ہنگولی میں رنگے ہاتھو ںگرفتار کر لیا گیا ۔ بھگوان لکشمن رائو وڑ کیلے نامی اہلکار با لا پور میں تعینات تھا ۔ وَڑ کیلے نے شکا یت گذار کی ضبط کی گئی موٹر سائیکل چھُڑ وانے کے لیے عدالت میں کاغذات داخل کرنے کے بد لے 5؍ ہزار روپیوں کی رشوت مانگی تھی ۔ بات چیت کے بعد4؍ ہزار روپیوں پر دو نوں کا اتفاق ہوگیا ۔ تاہم4؍ ہزار روپیوں کی رشوت لیتے ہولئے وَڑ کیلے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔
***** ***** *****
اور آخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...
٭ عبادت گاہوں میں لائوڈ اسپیکر کے استعمال پر یکساں رہنما خطو ط جاری کرنے کا مہاراشٹرحکو مت کا
مرکز سے مطا لبہ ‘ ریاستی وزیر داخلہ نے کہا اِس بارے میں کسی ایک مخصوص فرقے پر نہیں ہو سکتا
قانون کا اطلاق سبھی کو کرنا ہو گا قا نون پر عمل
٭ ریاست میں امن و قا نون کی صورتحال بر قرار رکھنے کی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ
اجیت پوار کی اپیل ‘ کہا لائوڈ اسپیکر پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کر دہ
رہنما خطو ط پر ہو گا عمل
٭ ہنو مان چا لیسہ پڑھنے کے نام پر نہیں چلے گی غنڈہ گر دی ‘ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کا
مخالفین کو انتباہ
اور
٭ نو نیت رانا اور روی رانا پر لگائے گئے غداری کے مقدمے کو خارج کرنے سے عدالت نے کیا انکار‘ پھڑ نویس نے پو چھا ہنو مان چا لیسہ پڑھنا مُلک سے غداری کیسے ہو سکتی ہے
اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔
٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment