Friday, 29 April 2022

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 29 ؍ اپریل 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 29 April 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۹   ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 

سب پہلے خاص خبروں کی سر خیاں

...

٭ ریاستی کا بینہ کی جانب سے مُلک کے پہلے مہا راشٹر جِنیٹِک فنڈ پروجیکٹ کے قیام کو منظوری

٭   اضا فی گنّے کی کریشنگ کے لیے ٹرانسپورٹ  اور  شکر کے وزن میں ہونے والی کمی کی خاطر 

سبسیڈی دینے کو منظوری 

٭ سما جی انصاف اور خصو صی امداد محکمے کے تحت کارپوریشنز کے سر مائے میں زبر دست اضا فہ

٭ مقا می خود مختار اِداروں کے آئندہ ستمبر میں انتخا بات کی خا طر ریاستی انتخا بی کمیشن کی جانب سے

سپریم کورٹ میں حلف نا مہ داخل 

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے165؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ کے بیڑ میں بھی ایک مریض کا اضا فہ 

اور

٭ مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر  راج ٹھا کرے کی اورنگ آباد میں ہونے والے جلسے کو پو لس کی مشروط اجازت 


  اب خبریں تفصیل سے

....

ریاستی کا بینہ نے کَل ملک کے پہلے مہاراشٹر جِنیٹِک فنڈ پروجیکٹ کے نفاذ کو منظوری دی ہے  اور  اِس سے ریاست میں آنے والی نسلوں کے لیے حیا تیا تی تنوع  اور  قدرتی وسائل کا تحفظ ممکن ہو سکے گا ۔ اِس منصوبے کے تحت جینیا تی وسائل کے تحفظ کے لیے 7؍ اہم اجزاء کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ سمندری حیا تیا تی تنوع ‘ فصلوں کی مقا می قِسمیں  ‘  مقا می جانوروں کی مختلف نسلیں  ‘  میٹھے پانی کی حیا تیا تی تنوع  ‘ میدانوں  اور  چراگاہوں کی جنگلی حیات  ‘ جنگلاتی علاقوں کا تحفظ  اور  انتظا می منصوبہ بندی  اور  اِن علاقوں کی تجدید  یہ 7؍ اہم اجزاء ہیں ۔ اِس منصوبے کے تحت آئندہ 5؍ برسوں میں172؍ کروڑ39؍ لاکھ روپئے خرچ کیے جا ئیں گے ۔

ریاستی کا بینہ نے کَل موجو دہ کریشِنگ سیزن میں اضا فی گنّے کی کریشِنگ کے لیے ٹرانسپورٹ سبسیڈی  اور شکر کے وزن میں ہونے والی کمی کی خا طر گرانٹ دینے کو منظوری دی ۔ یکم مئی سے کریشِنگ ہونے والے گنّے  اور  شکر کمشنر یٹ کی جانب سے تقسیم کیے گئے گرانٹ پر گنّے کے لیے فی ٹن5؍ روپئے سبسیڈی منظور کی گئی ہے ۔ ریاستی محکمۂ سماجی انصاف  اور  خصو صی امداد کے دائرہ اختیار میں آ نے والی کار پوریشنز کے سر مائے میں اضا فے کو بھی کَل منعقدہ کا بینی اجلاس میں منطوری دی گئی ۔ اِس کے تحت مہاتما پھُلے بیکورڈ کلاس کارپوریشن کے سر مائے کی حد جو پہلے 500؍ کروڑ روپئے تھی ۔ اِس میں اضا فہ کر کے ایک ہزار کروڑ روپئے کر دیا گیا ہے ۔ اِسی طرح لوک شاہیر اناّ بھائو ساٹھے تر قیاتی کار پو ریشن کے سر مائے کی حد میں اضا فہ کر کے اِسے ایک ہزار کروڑ روپئے کر دیا گیا ہے ۔ جو پہلے 300؍ کروڑ  روپئے تھا ۔ریاست کے معذوروں کی امداد کے لیے قائم کارپوریشن کے سر مائے کو 50؍ کروڑ سے بڑھا کر 500؍ کروڑ  روپئے کر دیا گیا ہے ۔ اِس اضا فے سے درج فہرست پسماندہ طبقات کے افراد کو قر ض کی فراہمی اور  روز گار کے مواقعوں میں اضا فے کو بڑی مدد ملے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاستی محکمہ ٔ  صحت کے وزیر راجیش ٹو پے نے مہا تما جیو تی با پھُلے صحت اسکیم کے تحت بچنے والی رقم سے ریاست کے 19؍ اضلاع میں کیتھ لیب قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کَل منعقدہ کا بینی اجلاس کے بعد وزیر موصوف ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ گزشتہ برس اِس اسکیم کے تحت 250؍ کروڑ روپیوں کی بچت ہوئی ہے ۔ جسے ریاست کے اُن19؍ اضلاع میں جہاں میڈیکل کالج نہیں ہے کیتھ لیب قائم کرنے کے لیے استعمال کیا جا ئے گا ۔ اِن کیتھ لیب کے قیام سے اُن اضلاع میں دِل کے مریضوں کے آپریشن  ‘  اِنجو گرافی  اور  اِنجو پلاسٹی جیسے علاج کیے جا ئیں گے ۔

وزیر موصوف نے مزید بتا یا کہ پس انداز ہونے والی رقم سے تھا نہ‘ جالنہ ‘ پونے  اور  رتنا گیری میں کینسر ریڈیشن مراکزقائم کرنے کو بھی کا بینہ نے منظوری دی ہے ۔ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر وزیر موصوف نے اِس موقعے پر ماسک کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست کے حساس علاقوں میں جنگلی جانوروں کی وجہ سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کی روک تھام کی خا طر ڈاکٹر شیا ما پر ساد مُکھر جی جن- ون تر قیا تی منصوبے کو کَل ریاستی کا بینہ کے اجلاس میں منظوری دی گئی تا کہ کسانوں کو شمسی توا نائی کی باڑ لگا نے کے لیے سبسیڈی فراہم کی جا سکے ۔ اِسی طرح کا بینہ نے محروم ذاتوں ‘ خانہ بدوش قبائل ‘ دیگر پسماندہ طبقات OBC  اور خصو صی پسماندہ طبقات SBC کے ریزر ویشن  اور  حکو مت کی جانب سے اب تک دی گئی رعائیتوں کا مطالعہ کرنے کے بعد کی گئی سفارشات کو بھی قبول کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کہا ہے کہ بھیما کورے گائوں تشدد سے متعلق کوئی بھی معلو مات اُن کے پاس دستیاب نہیں ہے  او  نہ ہی وہ کسی سیاسی جماعت پر اِس خصو ص میں الزام ترا شی کرنا چاہتے ہیں ۔ اِسی طرح کا حلف نا مہ اُنہوں نے بھیما کورے گائوں کمیشن کے روبرو پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے علم اور تجر بے کی بنیاد پر وہ صرف کمیشن کی مدد کرنا چا ہتے ہیں ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


ریاستی حکو مت آئندہ ستمبر کے بعد ہی مقا می خود مختار اِداروں کے انتخا بات منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ چُنائو کرا نے کے عدالتی حکم کے با وجود الیکشن کی تیاری میں 2؍ مہینے لگیں گے ۔ ریاستی انتخا بی کمیشن نے کہا  ہےکہ مانسون کے سبب ماہِ جون  تا   ستمبر کے دوران الیکشن کرانا مشکل ہو گا ۔ کمیشن نے اِس تعلق سے کَل سپریم کورٹ میں حلف نا مہ داخل کیا ۔ فی الحال اورنگ آباد ‘ تھا نے ‘ پونے210؍ میونسپلٹیز  ‘  2000؍ گرام پنچایتوں‘ 25؍ضلع پریشدوں  اور  208؍ پنچایت سمیتیوں سمیت 20؍ میونسپل کارپوریشنز کے انتخا بات زیر التواء ہے ۔

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت نے اگر پیٹرول  اور  ڈیزل پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق ایک حد مقرر کی تو تمام ریاستیں مل کر اِس خصوص میں فیصلہ کر سکتی ہیں ۔ نائب وزیر اعلیٰ کَل ممبئی میں صحیفہ نگاروں سے خطاب کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے بتا یا کہ پیٹرول اور  ڈیزل کی در آمد کے بعد سب سے پہلے مرکزی حکو مت اِس پر اپنا ٹیکس عائد کر تی ہے اِس کے بعد ریا ستی حکو متیں  ۔  پوار نے کہا کہ ریاستی حکو مت نے اپنے بجٹ میں کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس عائد نہیں کیا ہے بلکہ گیس پر عائد ساڑھے تیرا ہ فیصد ٹیکس میں کمی کر کے اُسے 3؍ فیصد کر دیا ہے ۔

اُنہوں نے بتا یا کہ اشیاء اور خد مات ٹیکس GST کی  واپسی کی مدت5؍ برس طئے کی گئی تھی  جو اب ختم ہو نے جا رہی ہے ۔ انہوں نےامید ظا ہر کی کہ آئندہ2؍ تا3؍ مہینوں کے دوران GST کی بچی ہوئی رقم مرکز کی جانب سے ریاست کو ادا کی جائے گی ۔ 

دوسری جانب نائب وزیراعلیٰ نے عوام کو بیدار کرتے ہوئے کہا کہ ذات  اور  مذہب کی بنیاد پر شہر یان کے در میان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے  اور  یہ سب تر قی پذیر ریاست مہاراشٹر کے لیے قا بلِ قبول ہے ۔ انہوں نے ریاست کی عوام سے اِس خصوص میں سنجید گی سے غور کرنے  اور  دِل بڑا کرنے کی اپیل کی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا کے 165؍ نئے مریض پائے گئے ۔ جس کے بعد ریاست بھر میں اِس وباء کے کُل متاثرین کی تعداد78؍ لاکھ77؍ ہزار429؍ ہو چکی ہے ۔ کَل 2؍ کورونا مریضوں کا علاج کے دوران انتقال ہو گیا ۔ ریاست میں اِس بیما ری سے اب تک ایک لاکھ47؍ ہزار840؍ افراد ہلاک ہو ئے ۔ ساتھ ہی کَل157؍ کورونا مریض شفا یاب ہوچکے ہیں۔ ریاست میں فی الحال 961؍ کورونا مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ کے بیڑ ضلعے میں کَل کورونا کا ایک نیا کیس درج کیا گیا ۔ اورنگ آباد ‘ ناندیڑ ‘ جالنہ ‘  ہنگولی  ‘ لاتور  اور  عثمان آ باد میں کورونا کا ایک بھی نیا مریض منظر عام پر نہیں آ یا ۔

***** ***** ***** 

آئندہ اتوار یکم مئی کو مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے صدر  ر اج ٹھا کرے کے اورنگ آباد شہر میں ہونے والے جلسے کو پولس نے مشروط اجازت دی ہے ۔ اورنگ آباد کے پولس کمشنر نِکھِل گُپتا نے کَل اِس خصوص میں ایک مکتوب جاری کیا ۔ اِس جلسے کے انعقاد کے لیے پولس نے کم و بیش 16؍ شرائط عائد کی ۔ نسل ‘ ذات‘  زبان ‘  علاقہ  ‘  جائے پیدائش   اور  مذہب کی بنیاد پر اشتعال انگیز بیا نات نہ دینے اور جلسے میں کسی بھی طرح کے ہتھیار ‘  دھما کہ خیز اشیاء لانے  اور  مظا ہرہ کرنے پر پا بندی عائد کی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاستی خواتین کمیشن کی صدر   روپالی چاکنکر نے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے سے خصوصی موقعوں پر ہونے والی بچوں کی شادیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی خاطر خطا لکھا ہے ۔ اپنے خط میں اُنہوں نے کہا ہے کہ اَکشئے تُرتیہ  اور  دیگر مذہبی مواقع پر آج بھی بڑے پیما نے پر بچوں کی شادیاں ہو رہی ہیں ۔

***** ***** ***** 


آخر میں خاص خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر  ...

٭ ریاستی کا بینہ کی جانب سے مُلک کے پہلے مہا راشٹر جِنیٹِک فنڈ پروجیکٹ کے قیام کو منظوری

٭   اضا فی گنّے کی کریشنگ کے لیے ٹرانسپورٹ  اور  شکر کے وزن میں ہونے والی کمی کی خاطر 

سبسیڈی دینے کو منظوری 

٭  سما جی انصاف اور خصو صی امداد محکمے کے تحت کارپوریشنز کے سر مائے میں زبر دست اضا فہ

٭  مقا می خود مختار اِداروں کے آئندہ ستمبر میں انتخا بات کی خا طر ریاستی انتخا بی کمیشن کی جانب سے

سپریم کورٹ میں حلف نا مہ داخل 

٭ ریاست میں کَل پائے گئے کورونا کے165؍ نئے مریض ‘ مراٹھواڑہ کے بیڑ میں بھی  ایک مریض کا اضا فہ 

اور

٭ مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر  راج ٹھا کرے کی اورنگ آباد میں ہونے والے جلسے کو  پو لس کی مشروط اجازت 


اِسی کے ساتھ آ کاشوانی اورنگ آباد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments: