Wednesday, 27 April 2022

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 27 ؍ اپریل 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 27 April 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۷  ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗ  ؍  اپریل  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...

٭ مُلک میں کووِڈ کی صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے 

بات چیت کریں گے

٭   چھ  سے  بارہ سال کے عمر کے لڑ کوں‘ لڑ کیوں کے لیے کوویکسین ڈوز دینے کے لیے 

ادویات کنٹرولر جنرل کی منظوری 

٭ ریاست میں امن و امان کو خطرے میں لانے کی کوشش کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دی جا ئے گی ‘ 

وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل

٭ تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کے لیے ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے مالی بجٹ کا کم از کم 5؍ فیصد فنڈ 

خرچ کیا جا ئے گا ‘ وزیر مالیات اجیت پوار

٭ ریاست میں153؍ تاہم مراٹھواڑہ میں بیڑ ضلع میں ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض 

اور

٭ بچپن کی شادیاں ہونے والے گرام پنچایت کے سر پنچ سمیت اندراج افسران کو عہدے 

مسترد کرنے کی سفارش ریاستی حکو مت کو کی جا ئے گی ‘ 

ریاستی خواتین کمیشن کی صدر روپالی چاکنکر


 

اب خبریں تفصیل سے....

مُلک میں کووِڈ صورتحال کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی آج دو پہر 12؍ بجے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے بات چیت کریں گے ۔ چند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووِڈ کے مریضوں میں روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے ۔ اِس کے مدّ نظر یہ میٹنگ منعقد کی گئی ہے ۔ فی الحال ملک میں

 15؍ ہزار636؍ کووِڈ متاثرین زیر علاج ہیں ۔

***** ***** ***** 

چھ  سے  بارہ سال کے عمر کے لڑکوں - لڑ کیوں کے لیے Covaxin ڈوز کو ایمرجنسی استعمال کی منظوری ادویات کنٹرولر جنرل نے دی ہے ۔ اِس کی وجہ سے اِس عمر کے بچوں کے لیے ویکسینیشن کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ اِسی طرح 5؍ سے12؍ سال کے عمر کے بچوں کے لیے Corbevax ڈوز کو بھی ایمر جنسی استعمال کی اجازت ادویات کنٹرولر جنرل نے دی ہے ۔ اِسی طرح 12؍ سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے ZyCov-D اِس ویکسین کو ایمر جنسی استعمال کی منظوری دی گئی ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں امن و امان کو خطرے میں لانے کی کوشش جاری ہیں تاہم یہ ہم کبھی بھی ہونے نہیں دیں گے ۔ ایسا تیقن وزیر داخلہ دلیپ وڑ سے پاٹل نے دیا ہے ۔ وہ کَل ممبئی میں صحا فیوں سے مخا طب تھے ۔ رکن پارلیمنٹ نو نیت رانا  اور  رکن اسمبلی روی رانا اِس جو ڑے پر پولس نے کی گئی کا ر وائی قانون کے مطا بق ہے ۔ حراست میں نو نیت رانا سے کسی قسم کا گھٹیا سلوک نہیں کیا گیا ۔ اِس بات کی وضا حت وزیر داخلہ نے کی ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر نو نِر مان سینا کے صدر  راج ٹھا کرے کے یکم مئی کو ہونے والے اورنگ آباد کے مجوزہ جلسے کے ضمن میں آئندہ 2؍ یوم میں اورنگ آباد کے پولس کمشنر حا لا ت کا جائزہ لے کر ڈائریکٹر جنرل آف پولس سے بات چیت کر کے فیصلہ کریں گے ۔ یہ بات اُنھوں نے کہی ہے ۔ مہا وِکاس فرنٹ کو غیر مستحکم کرنے کے لیے حزب مخالف پار ٹیوں کی جانب سے کوشش جاری ہیں ۔ ایسا الزام وزیر داخلہ دلیپ وڑ سے پاٹل نےعائد کیا ۔

***** ***** ***** 

سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ پر بد عنوانی کے الزا مات کی تحقیقات کرنے کے لیے تشکیل دیے گئے چاندی وال کمیشن نے کَل اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے کے سپرد کی ۔ سبکدوش جسٹِس  کے  یو  چاندی وال کا گزشتہ سال مارچ میں اِس معاملے کی تحقیقات کرنے کے لیے تقرر کیا گیا تھا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں تعلیم معیاری ہونی چا ہیے ۔ معیار میں اضا فہ ہو اسلیے ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے ما لی بجٹ کا کم از کم 5؍ فیصد فنڈ تعلیم پر خرچ کیا جا ئےگا ۔ وزیر ما لیات اجیت پوار نے یہ بات کہی ہے ۔ مراٹھواڑہ کے ٹیچرس حلقہ انتخاب کے رکن اسمبلی وِکرم کاڑے کے  ‘  رکن اسمبلی مقامی تر قیاتی فنڈ سے ڈویژن کے8؍ اضلاع میں 3؍ ہزار300؍ اسکو لوں کے کتُب خا نوں کے لیے 10؍ کروڑ31؍ لاکھ روپئے قیمت کی11؍ لاکھ سے زیادہ کتا بیں کَل اورنگ آباد میں تقسیم کی گئی ۔اِس موقعے پر نائب وزیر اعلیٰ مخا طب تھے ۔ اورنگ آ باد میں مہا تما گاندھی مشن اِدارے کے میٹنگ ہال میں رکن پارلیمنٹ شرد پوار کے ہاتھوں یہ کتا بیں تقسیم کی گئی ۔ سما جی انصاف وزیر دھننجئے منڈے ‘ رکن اسمبلی ستیش چو ہان ‘ ایم  جی  ایم  کے صدر کمل کشور کدم سمیت کئی معزیز شخصیتیں اِس موقعے پر موجود تھیں ۔ صدر مدرسین کا ورک شاپ بھی اِس موقعے پر لیا گیا ۔ 

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کووِڈ وباء سے متاثرہ نئے 153؍ مریضوں کی تصدیق ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے تمام ریاست میں کووِڈ متاثرین کی جملہ تعداد78؍ لاکھ77؍ ہزار 78؍ ہو گئی ہے ۔ کَل4؍ مریض دوران علاج چل بسے ۔ ریاست میں اِس وباء سے مر نے والوں کی جملہ تعداد ایک لاکھ47؍ ہزار

838؍ ہو گئی ہے ۔ شرح اموات ایک اعشا ریہ 87؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ کَل135؍ مریض شفا یاب ہو گئے ریاست میں اب تک77؍ لاکھ28؍ ہزار297؍ مریض اِس مرض سے نجات حاصل کر چکے ہیں ۔ کووِڈ سے نجات کی شرح 98؍ اعشا ریہ 11؍ فیصد ہے ۔ ریاست میں فی الحال943؍ مریضوں کا علاج جا ری ہیں ۔

***** ***** ***** 

مراٹھواڑہ میں کَل بیڑ ضلعے میں ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض پا یا گیا ۔ اورنگ آباد  ‘  ناندیڑ  ‘  جالنہ  ‘  ہنگولی  ‘  لاتور ‘ عثمان آ باد  او ر  پر بھنی اضلاع میں کَل ایک بھی نئے کورونا وائرس متاثرہ مریض کی شناخت نہیں ہوئی ۔


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 



بچپن کی شا دیاں روکنے کے لیے عوامی نمائندوں کی شمو لیت ضروری ہے ۔ اِس کے لیے جن گرام پنچایت میں بچپن کی شا دی ہو گی وہاں کے سر پنچ ‘ عوامی نمائندے  اور بچپن کی شادی کا جھو ٹا اندراج کر نے والے اندراج آفیسر کو جرم ثابت ہونے پر اُن کا عہدہ ختم کیا جا ئے ۔ ایسی سفا رش ریاستی حکو مت کو کی جا ئے گی اِس کی اطلاع ریاستی خواتین کمیشن کی صدر  روپا لی چا کنکر نے دی ہے ۔ وہ کَل اورنگ آ باد میں صحا فیوں سے مخا طب تھیں ۔

اورنگ آ باد ضلعے میں دیہی اور شہری علاقوں میں بچپن کی شادیوں کے تنا سب میں اضا فہ ہوا ہے ۔ ضلعے میں2020 ؁ء  سے2021؁ء کے در میان102؍ بچپن کی شادیاں روکنے میں انتظا میہ کو کا میابی حاصل ہوئی ہے ۔ اِس کی اطلاع اُنھوں نے دی ۔ کورونا دور سے اورنگ آ باد ضلعے میں خواتین پر خاندانی تشدد میں بھی اضا فہ ہوا ہے ۔ اِس کی اطلا ع روپا لی چا کنکر نے دی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد میں چکل تھانہ طیران گاہ کے رَن وے کی توسیع  سمیت مختلف کاموں کے سلسلے میں مرکزی مملکتی وزیر برائے خزا نہ ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے کَل ممبئی میں ایک جائزہ میٹنگ لی ۔ اورنگ آباد طیران گاہ پر زیادہ مسا فروں کی تعداد والے بڑے  طیا رے اُتر نے کے لیے رَن وے کی توسیع کرنے کے لیے اراضی تحویل کا عمل فوراً کرنے پر اِس موقعے پر بات چیت کی گئی ۔

***** ***** ***** 

بڑھتی مہنگائی کے خلاف لاتور میں کَل کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔ شہر کے کامدار پیٹرول پمپ کے قریب لاتورشہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر کِرن جا دھو کی موجود گی میں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے انو کھا احتجاج کیا گیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی2014؁ء سے قبل کی آ ڈیو ریکارڈنگ سنائی گئی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں پولس کمشنر نِکھِل گپتا کے حکم کے مطا بق اسلحہ بندی حکم نافذ کر دیا گیا ۔ آئندہ تہواروں ‘ تقا ریب اِسی طرح اہم شخصیتوں کی جینتی کے پس منظر میں 9؍ مئی تک یہ حکم نافذ رہے گا ۔ یہ بات پولس کمشنر نے حکم نا مے میں کہی ہے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ شہر کے موتی تا لاب میں تیر تے ہوئے باپ-بیٹا غرق ہو کر ہلاک ہو گئے ۔ کَل شب یہ سا نحہ پیش آ یا ۔ با پو رائو نِر وڑ‘  آکاش نِر وَڑ مرنے والوں کے نام ہیں ۔ تا لاب میں تیر تے ہوئے بیٹا آکاش گہرے پانی میں ڈوب رہا ہے ۔ اِس بات کا احساس ہو تے ہی باپو رائو نِر وڑ اُسے بچا نے کے لیے گیا ۔ تاہم بچہ گال میں پھنس جا نے کی وجہ سے دونوں غرق ہو گئے ۔ آتش فرو دستے نے دو نوں کی نعشیں پانی سے باہر نکا لی  اور  جانچ کے لیے ضلع سرکاری اسپتال روانہ کر دی ۔

***** ***** ***** 

موسم :

آئندہ  دو  تین  یوم میں وِدربھ اور وسطی مہاراشٹر میں چند مقا مات پر گر می کی لہر آنے کا قیاس ہے  تا ہم کو کن ‘ مراٹھواڑہ  اور  وسطی مہاراشٹر کے چند مقا مات پر با دلوں کی گھن گرج کے ساتھ با رش ہونے کا قیاس ہے۔ باقی ماندہ ریاست میں موسم خشک رہے گا ۔ ایسا انداز محکمہ موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 



آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں ایک دوبارہ سماعت کیجیے

 ...

٭ مُلک میں کووِڈ کی صورتحال پر وزیر اعظم نریندر مودی آج ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے 

بات چیت کریں گے

٭   چھ  سے  بارہ سال کے عمر کے لڑ کوں‘ لڑ کیوں کے لیے کوویکسین ڈوز دینے کے لیے 

ادویات کنٹرولر جنرل کی منظوری 

٭  ریاست میں امن و امان کو خطرے میں لانے کی کوشش کبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دی جا ئے گی ‘ 

وزیر داخلہ دلیپ وڑسے پاٹل

٭  تعلیمی معیار کو بہتر بنا نے کے لیے ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے مالی بجٹ کا کم از کم 5؍ فیصد فنڈ 

خرچ کیا جا ئے گا ‘ وزیر مالیات اجیت پوار

٭ ریاست میں153؍ تاہم مراٹھواڑہ میں بیڑ ضلع میں ایک کورونا وائرس متاثرہ مریض 

اور

٭ بچپن کی شادیاں ہونے والے گرام پنچایت کے سر پنچ سمیت اندراج افسران کو عہدے 

مسترد کرنے کی سفارش ریاستی حکو مت کو کی جا ئے گی ‘ 

ریاستی خواتین کمیشن کی صدر روپالی چاکنکر


علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭


No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...