Thursday, 28 April 2022

آکاشوانی اَورنگ آباد علاقائی خبریں تاریخ : 28 ؍ اپریل 2022 وَقت : صبح 09.00 سے 09.10 ؍ بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date : 28 April 2022

Time:  09 : 00 to 09: 10 AM

آکاشوانی اَورنگ آباد

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۲۸ ؍  اپریل  ۲۰۲۲ء؁

وَقت: صبح  ۰۰۔۹  سے  ۱۰۔۹؍ بجے 

 سب سے پہلے اِس وقت کی سر خیاں...

٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے کوروناوائرس سے کیا خبر دار ‘ کہا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ‘ 

ریاستوں کو محتاط رہنے کی ضرورت 

٭   مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاستوں کو لوٹائی جانےوالی 

GST رقم کے نہ ملنے پر کیا نا راضگی کا اظہار ‘ کہا مہاراشٹر ملک کی سب سے زیادہ 

ٹیکس ادا کرنے والی ریاست ہونے کے با وجود آج بھی کر رہی ہے اپنے حصّے کی GST رقم کی واپسی کا انتظار

٭ مہاراشٹر میں کورونا وائر س کی صورتحال قابو میں ‘ عوام نہ گھبرائیں ‘ ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے کا بیان 

اور

٭ مہاراشٹر میں کَل کہیں بھی نہیں ہوئی لوڈ شیڈنگ ‘سبھی27؍ حرارتی بجلی مراکز فعال 


 

اب خبریں تفصیل سے....

وزیر اعظم نریندر مودی نے خبر دار کیا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے  اور  اِس بارے میں ریاستوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کَل سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی  اور  ریاستوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اِس دوران مودی نے کہا کہ یو روپی ممالک میں او میکرون سمیت کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ کا پھیلائو بڑھ رہا ہے  ۔ مودی نے میڈیکل کالجوں اور ضلع اسپتالوں میں طِبّی ڈھانچے کو مضبوط بنا نے کی بھی اپیل کی ۔

اِس دوران وزیر اعظم نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مرکز اور  ریاستوں کے بیچ تال میل سے فیصلے لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ مرکزی حکو مت نے پیٹرول  اور  ڈیزل کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے گزشتہ سال نو مبر کے مہینے میں ایکسائز ڈیو ٹی میں کٹو تی کی تھی ۔ تاہم مہاراشٹر  ‘  تلنگانہ ‘  تملنا ڈو ‘   جھارکھنڈ  اور  مغربی بنگا ل سمیت کچھ ریاستوں نے پیٹرولیم مصنوعات پر لگنے والے ریاستیVATمیں کمی نہیں کی ہے ۔ مودی نے اِن ریاستوں سے VAT  میں کٹو تی کرکے عوام کو راحت پہنچا نے کی اپیل کی ۔ وزیر اعظم نے بتا یا کہ مرکزی حکو مت کے پاس جمع ہونے والے ٹیکس میں سے42؍ فیصد رقم ریاستوں کو واپس لو ٹائی جا تی ہے ۔

دوسری جانب مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے میٹنگ کے دوران ریاستوں کو واپس دی جانے والی ٹیکس کی رقم میں سو تیلے سلوک کا الزام لگا تے ہوئے نا راضگی کا اظہار کیا ۔ ٹھا کرے نے کہا کہ پو رے ملک میں سب سے زیادہ 15؍ فیصدGST مہاراشٹر سے جمع ہو تا ہے ۔ وہیں ڈائریکٹ ٹیکس میں بھی مہا راشٹر کی حصے داری

38؍  فیصد ہے

 ۔

ٹھا کرے کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ ٹیکس  اور  GST  کو مِلا دیں تو ملک میں مہاراشٹر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی ریاست ہے ۔ٹھا کرے نے کہا کہ اِن سب کے با وجود آج بھی مہا راشٹر کو ملنے والی

26,500 ؍ کروڑ روپیوں کی GST   رقم بقایہ ہے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل پر

 24؍  روپئے38؍ پیسے مرکزی ٹیکس ہے جبکہ ریاستی ٹیکس 22؍ روپئے37؍ پیسے ہے ۔ اِسی طرح ایک لیٹر پیٹرول پر31؍ روپئے58؍ پیسے مرکزی ٹیکس ہے  اور  ریاست32؍ روپئے 55؍ پیسے ٹیکس وصول کر تی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرےنے بتا یا کہ مہا راشٹر حکو مت نے قدر تی گیس پر لگنے والے VAT کی شرح کو ساڑھے تیرہ فیصد سے گھٹا کر 3؍ فیصد کر دیا ہے ۔

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں گزشتہ مہینے کے مقا بلے اِس مہینے کورونا پا زیٹیو مریضوں کی تعداد میں اضا فہ درج کیا گیا ہے ۔ جِس کے بعد کورونا وائرس کی چو تھی لہر کے آنے کے خد شات کا اظہار کیا جا رہاہے ۔ اِس لیے عوام احتیا ط کا دامن نہ چھوڑیں ‘  ماسک لگائیں  اور  کورونا سے بچائو کے ٹیکے ضرور لگوائیں ۔ یہ اپیل وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کَل سبھی ڈویژنل کمشنروں  اور  ضلع کلکٹروں کے ساتھ میٹنگ کی  اور  ریاست میں کورونا  وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اِس دوران اُنھوں نے یہ بات کہی ۔

وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ وہ ٹیکہ اندازی کو لازمی قرار دینے  اور  دو نوں ٹیکے لگوا چکے لوگوں کو بو سٹر ڈوز لگوا نے کے لیے دی گئی 9؍ مہینوں کی مُدّت میں کمی لانے کا مرکزی حکو مت سے مطا لبہ کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ ٹھا کرے نے مزید کہا کہ ریاستی حکو مت18؍ سے59؍ سال کی عمر کے لوگوں کو سر کاری اسپتالوں میں بوسٹر ڈوز دینے پر غور کر رہی ہے ۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے یہ ہدایت دی کہ اسپتالوں سے بخار جیسی علامتوں والے مریضوں کا RT-PCR  ٹیسٹ کیا جا ئے  اور  ٹیسٹِنگ  اور  ٹیکہ اندازی کی رفتار میں تیزی لا ئی جائے ۔

***** ***** ***** 


دوسری جانب ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے نے واضح کیا ہے کہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے  اور  عوام کو گھبرا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے لی گئی کورونا وائرس سے متعلق میٹنگ کے بعد ٹو پے نا مہ نگاروں سے بات کر رہے تھے ۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاست میں ہر دِن 25؍ ہزار  کورونا ٹیسٹ کیے جا تے ہیں  اور  آنے والے دنوں میں اِس میں اضا فہ کیا جا ئے گا ۔ ٹو پے نے مزید کہا کہ

 12؍ سال سے زیادہ عمر کے نو عمر بچوں میں ٹیکہ اندازی کی رفتار بھی بڑھائی جا ئے گی ۔

***** ***** ***** 

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتِن گڈ کری نے کَل مختلف تر قیاتی پرو جیکٹوں کا اعلان کیا ۔ اِن میں اورنگ آ باد ضلعے کے دولت آ باد ٹی پوائنٹ سے مالی واڑہ تک کے راستے کوفور لین بنا نے ا ور قو می شاہراہ نمبر752؍ کے دیو گائوں رنگاری سے  شِئور تک کے راستے کو  ٹو لین کرنے کے لیے

 185؍ کروڑ59؍ لاکھ روپئے منظور کیے گئے ہیں ۔ گڈ کری نے ٹو ئیٹر پر اِن پرو جیکٹوں کااعلان کیا ۔

***** ***** ***** 

راستے کے تعمیری کام میں مُبینہ طور پر بد عنوا نی کر نے کے معاملے میں ریاستی وزیر اور اکو لہ ضلعے کے نگراں وزیر بچّو کڑو  کے خلاف کَل اکو لہ میں کیس درج کیا گیا ۔ ونچت بہو جن آ گھاڑی نے الزام لگا یا تھا کہ بچّو کڑو نے ضلع منصوبہ کمیٹیDPC کے صدر ہونے کے نا طے ایک کروڑ95؍ لاکھ روپیوں کا گھپلہ کیا ہے ۔ اِس شکایت پر عدالت نے کاروائی کاحکم دیا تھا جس کے بعد بچّو کڑو کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 


***** ***** ***** 

 یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 

مہاراشٹر میں کَل ایک دِن میں186؍ نئے کورونا پازیٹیو مریض منظر عام پر آئے ۔ اِس انکشاف کے بعد ریاست میں اب تک کورونا پازیٹیو ہو چکے مریضوں کی کُل تعداد بڑھ کر 78؍ لاکھ77؍ ہزار264؍ ہو گئی ہے ۔ وہیں کَل ریاست میں ایک بھی کورونا موت درج نہیں ہوئی ۔ واضح ہو کہ اِس بیما ری کی شروعات کے بعد سے اب تک مہاراشٹر میں کُل ایک لاکھ47؍ ہزار838؍ افراد اپنی جا نیں گنوا چکے ہیں ۔ ریاستی شرح اموات لگ بھگ 2؍ فیصد ہے ۔

دوسری جانب کَل دِن بھر میں ریاست کے مختلف اسپتالوں سے174؍ کورونا مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اِس طرح مہاراشٹر میں اِس بیما ری سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر77؍ لاکھ28؍ ہزار471؍ سے تجا وز کر گئی ہے ۔ کووِڈ19-  سے ٹھیک ہونے والوں کا ریاستی تنا سب

98؍ فیصد ہو گیا ہے ۔ فی الوقت پورے مہاراشٹر میں955؍ درج شدہ کورونا پازیٹیو مریض ہیں جو ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ 

دریں اثناء کَل مراٹھواڑہ میں ایک بھی کورونا پا زیٹیو مریض منظر عام پر نہیں آ یا ۔

***** ***** ***** 


بجلی بنا نے والی کمپنی مہا نِر مِتی کی جانب سے کَل مہاراشٹر کے سبھی 27؍ حرارتی بجلی مراکز میں بجلی کی پیداو ار کیے جانے سے کَل ریاست میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی گئی ۔ چندر پور مرکز کے 7‘کوراڑی کے4‘ ناسک ‘ بھُسا وَل  اور  پَر لی کے 3-3 ‘  کھاپر کھیڑا کے5‘ اور  پارَس کے 2؍پلانٹ  اِس طرح 27؍ حرارتی بجلی مراکز سے بجلی کی پیدا وار میں قابلِ قدر اضا فہ درج کیا گیا ہے ۔گزشتہ کئی سالوں کے دوران ایسا پہلی مر تبہ ہو رہا ہے جب سبھی 27؍ حرارتی بجلی مراکز میں بجلی کی پیدا وار ہو رہی ہو ۔ اِس کار کر دگی پر ریاستی وزیر توا نائی ڈاکٹر نِتن رائوت نے مہا نِر مِتی کے ڈائریکٹر سنجئے کھندارے سمیت مہا نِر مِتی کی پو ری ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔ رائوت نے کہا کہ کوئلے کی قِلّت کے با وجود مہا نِر مِتی کے سینئر افسران ‘ اِنجینئر اور تکنیکی ملازمین کی مشتر کہ کوششوں سے یہ کا میابی ملی ہے ۔

***** ***** ***** 

جالنہ ضلعے میں بھو کر دن -جالنہ راستے پر ٹرک اور پِک اَپ کے در میان ہوئے سڑک حادثے میں 3؍ لوگوں کی موت ہو گئی ۔ اِس حادثے میں2؍ افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ مر نے والوں میں2؍ خواتین شامل ہیں ۔ یہ حادثہ کَل صبح بانےگائوں پھا ٹے کے قریب اُس وقت پیش آ یا جب جلگائوں ضلعے کے ایرنڈول کے کچھ لوگ پِک اَپ کے ذریعے جالنہ کی جانب جا رہے تھے ۔ تبھی سامنے سے آ رہے ٹرک سے تصا دم ہو گیا ۔

***** ***** ***** 


اورنگ آ باد شہر کے شاہ گنج علاقے میں پولس نے ایک کرانہ دکان پر چھا پہ مار کر ایک کروڑ9؍ لاکھ 50؍ ہزار  روپئے نقد رقم ضبط کی ہے ۔ کرائم برانچ کو اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ 15؍ دنوں سے اِس جگہ پر مشکوک معاشی لین دین ہو رہے ہیں ۔ جس کی بِنا پر کَل پولس نے یہ کار وائی کی ۔ پولس سے ملی اطلاع کے مطا بق دکاندار کا نام آشیش ساہو جی ہے  اور  پولس کو شک ہے کہ یہ رقم حوالہ کاروبار کی ہو سکتی ہے ۔ اِنکم ٹیکس محکمہ اِس معاملے کی مزید جانچ کررہا ہے ۔

***** ***** ***** 

دھو لیہ ضلعے کے سون گیر میں کَل پولس نے ایک تیز رفتار جیپ کا پیچھا کر نے کے بعد اُس سے بڑے پیما نے پر اسلحہ ضبط کیا ۔ اِن میں 89؍ تلواریں  اور  ایک خنجر اِس طرح90؍ دھار دار ہتھیار ضبط کیے گئے ۔ پولس نے ہتھیاروں کے ساتھ 4؍ ملزمین کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ چاروں ملزمین محمد اشفاق ‘ شیخ الیاس ‘ سید نعیم  اور  کپِل دا بھاڑے جالنہ کے رہنے والے ہیں ۔ ملزمین کے خلاف سون گیر پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آ باد شہر میں سیاحت کو بڑھا وا دینے کے مقصد سے 4؍  سے6؍ اگست کے دوران  ٹو ریزم کانکلیو  منعقد کیا جا ئے گا ۔ یہ تقریب مرکزی حکو مت ‘  ریاستی حکو مت  اور  اورنگ آباد فرسٹ اِدارے کی جانب سے مشتر کہ طور پر منعقد کی جا ئےگی ۔ اورنگ آباد فرسٹ کےجوائنٹ سیکریٹری سنیل چو دھری نے یہ اطلا ع دی ۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس کانفرنس کے ذریعے اورنگ آباد سمیت مراٹھواڑہ کے شہروں میں واقع سیا حتی مقا مات کے بارے میں تشہیر کی جا ئےگی ۔

***** ***** ***** 


موسم  :

  شمال وسطی مہاراشٹر  اور  وِدربھ کے کچھ علاقوں میں اگلے3؍ دنوں کے دوران گر می کی لہر آ سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیشن گوئی کی ہے ۔ پونے دفترِ موسمیات نے بتا یا کہ اِس دوران مراٹھواڑہ میں موسم خشک رہے گا ۔

***** ***** ***** 

اورآخر میں اہم خبریں ایک بار پھر سن لیجیے ...

٭ وزیر اعظم نریندر مودی نے کوروناوائرس سے کیا خبر دار ‘ کہا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ‘ 

ریاستوں کو محتاط رہنے کی ضرورت 

٭   مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھا کرے نے ریاستوں کو لوٹائی جانےوالی 

GST رقم کے نہ ملنے پر کیا نا راضگی کا اظہار ‘ کہا مہاراشٹر ملک کی سب سے زیادہ 

ٹیکس ادا کرنے والی ریاست ہونے کے با وجود آج بھی کر رہی ہے اپنے حصّے کی  GST رقم کی واپسی کا انتظار

٭  مہاراشٹر میں کورونا وائر س کی صورتحال قابو میں ‘ عوام نہ گھبرائیں ‘  ریاستی وزیر صحت راجیش ٹو پے کا بیان 

اور

٭ مہاراشٹر میں کَل کہیں بھی نہیں ہوئی لوڈ شیڈنگ ‘سبھی27؍ حرارتی بجلی مراکز فعال 

 

اِس کے ساتھ ہی آکاشوانی اورنگ آ باد سے علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

٭٭٭٭٭



No comments: