Monday, 26 December 2022

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 26 ؍ دسمبر 2022 ؁ ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 26 December 2022

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۲۶؍  دسمبر   ۲۰۲۲؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ... 

٭ نئے سال میں

G-20

؍ کا جوش نئی بلندی پر لے جا ئیں ‘  من کی بات میں وزیر اعظم کی اپیل 

٭ طِبّی سہو لتوں کی جانچ پڑ تال کرنے کے لیے کَل تمام ملک میں  ماک ڈرِّل

٭ ملک کے تمام بینکس لاکرس ہولڈرس کے معاہدوں کی تجدید کرنے کی ریزر بینک کی ہدایت

٭ صفائی تحریک میں شہر یوں کی شمو لیت دوسروں کے لیے مشعل ِراہ  ‘  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے 

٭ نا نا صاحب دھرم ادھیکاری پرتِشٹھان کی اورنگ آباد شہر میں صفائی مہم  ‘  تقریباً740؍ ٹن کچرا جمع کیا گیا

٭ آج ویر بال دِوَس  ‘  ناندیڑ سمیت دیگر مقامات پر مختلف پروگرامس کا اہتمام

اور

٭ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت نے کامیابی حاصل کر تے ہوئے سیریز میں 

فتح حاصل کر لی


اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ وزیر اعظم نریندر مودی نے کَل اِس بات پر فخر کا اظہار کیا ہے کہ بھارت نے سال2022؁ء  میں ہر ایک میدان میں اپنی طا قت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ من کی بات پروگرام میں بھارت  اور  بیرون ملک لوگوں سے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے مودی نے کہا کہ 2022؁ء  میں مختلف کامیا بیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت کے لیے ایک خصو صی مقام پیدا ہوا ہے ۔

و زیر اعظم نے2022؁ء میں بھارت کی مختلف حصو لیابیوں کے بارے میں بات چیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا سال تھا کہ بھارت نے دنیا کی پانچویں  سب سے بڑی معیشت کا در جہ حاصل کیا ‘ بر آمدات میں220؍ کروڑ کووِڈ ویکسین سے زیادہ تیار کیے  اور 400؍ ارب ڈالر سے زیادہ ما لیت کی سحر انگیز تجارت کی ۔

مودی نے کہا  کہ سال2022؁ء کو  ’’  ایک بھارت شریشٹھ بھارت  ‘‘  کے جذبے کے ساتھ یاد  رکھا جا ئے گا ۔ جس کا اظہار عوام نے کیا ہے ۔ انہوں نے ہر گھر ترنگا مہم کا خاص طور پر ذکر کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو اگلے سال بھی اِسی طرح جاری رہے گا  اور  امرت کال کی بنیاد کو  مزیدمضبوطی حاصل ہو گی ۔ 

وزیر اعظم نے لوگوں کو دنیا کے کئی ملکوں میں کووِڈ کے بڑھتے ہوئے کیسیز کے بارے میں بھی خبر دار کیا ۔ انہوں نے ہر ایک سے زور دے کر کہا کہ وہ ماسک  اور  ہاتھ دھونے جیسی احتیا ط کو  اور  زیادہ اپنا ئے ۔ 

مودی نے کہا کہ لوگوں کو G-20؍ کے جوش  و  جذبے کو2023؁ء میں نئی اونچائیوں تک لے جا نا ہے  اور  اِس تقریب کو ایک اجتما عی تحریک بنا نا ہے ۔

***** ***** ***** 

صحت کی مرکزی وزارت نے سبھی ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھا ہے کہ وہ منگل کے روز پورے ملک میں صحت مرکزوں پر ماک ڈرِّل آزمائش کے طور پر مشق کا اہتمام کریں ۔ سبھی ریاستوں  اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈیشنل چیف سیکریٹریز  ‘  پرنسپل سیکریٹریز  اور  صحت کے  سیکریٹریز کے نام ایک خط میں صحت  ‘ کے مرکزی سیکریٹری راجیش بھو شن نے کہا کہ اِس مشق کا مقصد کووڈ سے نمٹنے کے لیے اِن صحت مرکزوں کی  کام کاج کی تیار یاوںکو یقینی بنا نا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ اِس مشق کے دوران دستیاب صحت سہو لیات  ‘  بستروں کی گنجائش  اور  انسانی وسائل کی زیادہ سے زیادہ دستیا بی پر توجہ دی جائے گی ۔

***** ***** ***** 

کووِڈ19؍ کےBF-7 ؍ اِس نئے ویریئنٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے حا لات کا مقابلہ کرنے کے لیے حکو مت مستحکم ہے ۔ یہ بات مرکزی صحت اور خاندانی بہبود مملکتی وزیر ڈاکٹر بھارتی پوار نے کہی ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا من کی بات پروگرام ‘  پوار نے کل پدو چیری کے شہر یوں کے ساتھ سماعت کیا ۔بعد ازاں وہ مخاطب تھیں ۔ نیا وائرس جا پان  ‘  چین  اور  چند ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ اِس کے پس منظر میں وزیر اعظم نے میٹنگ لے کر حا لات پر باریک بینی سے نظر رکھنے کی ہدایت دی تھی ۔ یہ بات وزیر موصوفہ نے کہی  ہے ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں کَل کورونا وائرس کے جملہ 38؍ نئے مریض پائے گئے ۔ ریاست میں کورونا وائرس مریضوں کی جملہ تعداد81؍ لاکھ 36؍ ہزار497؍ ہو گئی ہے ۔ فی الحال 136؍ مریضوں کا علاج جاری ہیں ۔ شو لاپور میں ایک مریض کی موت ہو نے کے بعد ریاست میں اِس وباء سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ48؍ ہز ار415؍ ہو گئی ہے ۔ او مائیکرون کے سب ویریئنٹ BF - 7؍ کے پھیلائو کے بعد ریاست میں اِس بیماری کی روک تھام کے لیے احتیاط بر تی جا رہی ہے ۔

***** ***** ***** 

ملک کے تمام بینکس لاکرس ہولڈرس کے معا ہدوں کی تجدید کریں ۔ ایسی ہدایت ریزروبینک نے دی ہے ۔ اِس کے لیے تمام لاکرس ہولڈرس کو اہلیت کا صداقت نامہ پیش کر نا ضروری ہے ۔ مقررہ معیاد کے بعد اِس معا ہدے کی تجدید کی جائے ۔ یہ بات ریزرو بینک نے کہی ہے ۔ بینکس کے اسٹرانگ روم کے در وازے پر اِسی طرح احا طے میںCCTV کیمرے نصب کیے جا ئیں ۔ اِن کیمروں کی ریکارڈنگ کم از کم180؍ یوم محفوظ رکھی جا ئے گی ۔ یہ بات ریزر بینک نے کہی ہے 

***** ***** ***** 


اب ایک ضروری اعلان سماعت کیجیے  

سامعین ‘آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اِکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023؁ء   کو21 ؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار  کا اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہونا ضروری ہے۔ بیرون شہر کے

درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔

اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات  اور  درخواست فارم  آکاشوانی اورنگ آباد کے ریجنل نیوز یونٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ 

خواہشمند افراداپنی درخواست  فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی اورنگ آباد ،جالنہ روڈ اورنگ آباد

 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ  یا  بذریعہ ڈاک 10؍جنوری 2023  ؁ءتک بھیج سکتے ہیں۔

 اعلان ختم ہوا

***** ***** ***** 

ریاست میں صفائی کی تحریک شروع ہو گئی ہے ۔ دیہات  اور  شہر کے شہر یوں کی شمو لیت دیگر شہر یوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے کہی ہے ۔ کَل اورنگ آباد شہر  اور  اطراف میں ڈاکٹر نا نا صاحب دھرم ادھیکاری پر تشٹھان کی جانب سے صفائی مہم پر عمل در آمد کیا گیا ۔ اِس مہم کی اختتامی نشست سے وزیر اعلیٰ مخاطب تھے ۔

***** ***** ***** 

ڈاکٹر نا نا صاحب دھرم ادھیکاری کے پیدائشی صدی سال کے ضمن میں شہر اِسی طرح اطراف میں صفائی مہم پر عمل در آمد کرنے پر مرکزی مملکتی وزیر ما لیات ڈاکٹر بھاگوت کراڑ نے شہر یوں کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ پر تشٹھان کے سیکریٹری دھرم ادھیکاری نے جاری مہم کےبارے میں معلو مات دی ۔ موجود رضا کاروں کو صفائی  اور شجر کاری کرنے کے ضمن میں اپیل کی ۔

اِسی بیچ کَل کی اِس مہم میں شہر کے مختلف راستوں سمیت فٹ پاتھ  اور چو راہوں سے کچرا جمع کیا گیا۔راستوں کے اطراف کی جھاڑیاں نکا لی گئی  اور  نالیوں کی صفائی کی گئی شہر میں تقریباً 740؍ ٹن کچرا جمع کیا گیا ۔

***** ***** ***** 

ویر بال دِوس آج منا یا جا رہاہے۔ سکھ مذہب کے 10؍ ویں گرو  گووِند سنگھ اُن کے 2؍ فرزند  زور آور سنگھ  اور  فتح سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ دِن منا یا جا تا ہے ۔ نئی دِلّی میں میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں اِس سلسلے میں منعقد ہونے والے خاص پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے ۔

کَل ناندیڑ میں ویر بال دِوَس  اور  ناندیڑ فیسٹیوَل کا افتتاح وزیر سیاحت منگل پر بھات لوڈھا کے ہاتھوں عمل میں آ یا ۔

***** ***** ***** 

مہاتما پھُلے زرعی سمان یو جنا سے کسانوں کو قر ضوں سے آزاد کیا جا رہاہے ۔ اراضی تر قیاتی بینکس میں رہن رکھی گئی

69؍ ہزار  ایکر اراضی آزاد کر دی گئی ۔سابق وزیر اعظم آنجہا نی اٹل بہاری واجپا ئی کے ضمن میں بلڈا نہ ضلعے  کے ناندور میں کَل مختلف سر کاری اسکیموں کے کیمپ لیے گئے ۔

***** ***** ***** 

اداکارہ تونیشا شر ما خودکشی معاملے میں اِس کے معاون فنکار شیجان خان کووسئی عدالت نے چار یوم کی پولس کسٹڈی کا حکم صادر کیا ہے ۔ وسئی تعلقے کے بھجن لال اسٹو ڈیو میںتونیشا نے پر سو خود کشی کی۔ دونوں میں محبت نا کام ہونے کی وجہ سے نا راض ہو کر تونیشا نے خود کشی کی ہے ۔پرائمری جانچ میں یہ بات واضح ہو ئی ہے ۔ اسسٹنٹ پولس کمشنر چندر کانت جا دھو نے کَل صحا فتی کانفرنس میں اِس کی اطلاع دی ۔

***** ***** ***** 

مویشی چوری کرنے والی بین الریاستی ٹو لی کے دو افراد کو کَل اورنگ آ باد میں پولس نے حراست میں لیا ۔ شہر کے چھائو نی علاقے سے ماہ اگست میں کی گئی جانوروں کی چو ری کی جانچ کر تے ہوئے پولس نےدیگر 11؍ جرائم کا پر دہ فاش کیا ۔ آصف رمضان قریشی  اور  شیخ عبد ا لرحیم شیخ  اِن مجر مین کے نا م ہے ۔ تاہم  تین مجرم فرار ہے ۔ یہ بات پولس ذرائع نے دی ۔ شہر کے دولت آباد  ‘  والوج  ‘  چھائو نی  ہر سول  علاقوں میں مویشیوں کی چو ری کر کے اُنھیں غیر قا نو نی طور پر ذبح کر کے گوشت فروخت کرنے کا جرم انھوں نے قبول کیا ۔

***** ***** ***** 

کرکٹ میں ڈھا کہ میں کَل شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا  اور  اِس طرح اُس نے2؍ ٹیسٹ مچیوں کی سیریز کے دونوں میچ جیت لیے۔ شر یاس ایّر  اور  روی چندر اشوِن نے71؍ رن بنا ئے  اور  وہ ناٹ آئوٹ رہے ۔ جس کی بدو لت بھارت کو یہ میچ جیتے میں بڑی مدد ملی۔

اِس سے پہلے بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں231؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی ۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں314؍ رن بنا ئے ۔ میز بان ٹیم اپنی اننگ میں227؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی ۔ بھارت نے چٹا گانگ میں پچھلے اتوار کو پہلا ٹیسٹ میچ188؍ رن سے جیتا تھا ۔

***** ***** ***** 



آخر میں چند  اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے   ...


٭ نئے سال میں

G-20

؍ کا جوش نئی بلندی پر لے جا ئیں ‘  من کی بات میں وزیر اعظم کی اپیل 

٭ طِبّی سہو لتوں کی جانچ پڑ تال کرنے کے لیے کَل تمام ملک میں  ماک ڈرِّل


اور

٭ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے کر کٹ ٹیسٹ مقابلے میں بھارت نے کامیابی حاصل کر تے ہوئے سیریز میں 

فتح حاصل کر لی



علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭



No comments: