Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 December 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ دسمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ کووِڈ کے پس منظر میں تمام ملک کے اسپتالو ں میں ’’ماک ڈرِّل ‘‘ طِبی انتظامیہ تیار
٭ سرحدی علاقے میں مراٹھی زبان کے دیہات شامل کرنے کی تجویز اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور
٭ بد عنوا نی کے الزام میں جالنہ ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وویک کھتگائونکر معطّل
٭ اورنگ آباد میں پہلا خواتین زرعی کالج قائم ہوگا ‘ زرعی وزیر کا اعلان
٭ سابق وزیر انیل دیشمکھ کی ضمانت کو اِسٹے دینے سے ممبئی ہائی کورٹ کا انکار
٭ جل جیون مِشن کے تحت اورنگ آ باد سر کل کے35؍ دیہاتوں کے لیے واٹر گریڈ اسکیم کو منظوری
اور
٭ شری لنکا کے خلاف
T-20
؍ کرکٹ سیریز کے لیے ہاردِک پانڈیہ بھارتیہ ٹیم کے کپتان
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ کووِڈ کے متوقع پھیلائو کے پس منظر میں تمام ملک کے سرکاری اِسی طرح نجی اسپتالوں میں طِبّی انتظا میہ تیار کی جا رہی ہے ۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسُکھ مانڈ ویہ نے یہ بات کہی ہے ۔ کَل تمام ملک کے کووِڈ نتظامیہ کی تیاری کا جائزہ لینے کے لیے طِبّی مشنری کی مشق لی گی۔ دِلّی میں صفدر جنگ اسپتال میں وزیر صحت تیار یوں کا سر وے کرنے کے بعد سے مخاطب تھے ۔
ملک کے تمام طِبّی مشنری کی تیاری کا ماک ڈرِّل کے ذریعے سے جائزہ لیا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں مِلٹرون اسپتال میں یہ مشق کی گئی طِبّی آکسیجن انتظام اِسی طرح ادویات کے ذخیرے کے ضمن میں اِس موقعے پر تسلّی کی گئی ۔ ناندیڑ ضلعے میں بھی کَل 12؍ کووِڈ کے لیے وقف اسپتالوں میں مشقی جانچ کی گئی ۔ کورونا کےمتوقع لہر کا مقا بلہ کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ تیار ہے ۔ ہجوم کےمقا مات پر ماسک کا استعمال کریں اور ٹیکہ کاری مکمل کرنے کو فوقیت دیں ۔ ایسی ہدایت ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ابھیجیت رائوت نے دی ہے ۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلع طِبّی مشنری کے قبل از تیاری ہو گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راہُل گیتے نے دی ہے ۔ وہ کَل پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ پر بھنی شہر میں 4؍ تاہم ضلع میں14؍ اسپتالوں میں کووِڈ کیئر سینٹر قائم کیے گئے ہیں ۔ اِن مقا مات پر آکسیجن کی سہولت ہے تاہم شہری ٹیکہ کاری کریں ایسی اپیل گیتے نے کی ہے ۔ ضلع میں کووِڈ ٹیکوں کی
37؍ ہزار خوراکیں فراہم ہیں ۔ اِسکی اطلاع انھوں نے دی ۔
اِسی بیچ ملک میں فی الحال کووِڈ کے 3؍ ہزار421؍ سے زیادہ مریض ہیں ۔ گزشتہ 24؍ گھنٹوں میں 49؍ ہزار سے زیادہ لوگوں کے کووِڈ ٹیسٹ کیےگئے ۔ تاہم ملک میں کووِڈ تدا رکی ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 220 ؍ کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی گئی ہیں ۔ اِسکی اطلاع صحت وزارت نے دی ہے ۔
***** ***** *****
ناک سے دی جانے والی بھارت بایو ٹیک کی اِنکو ویک خوراک Co-Win ایپ پر مہیا کی گئی ہے ۔ اِس خوراک کی فیس طئے کر دی گئی ہے ۔ نجی اسپتالوں میں اِس خوراک کی قیمت800؍ روپئے تاہم سر کاری اسپتالوں میں
325؍ روپئے طئے کی گئی ہے ۔
***** ***** *****
کر نا ٹک-مہاراشٹر سر حدی علاقوں کے865؍ مراٹھی زبان دیہاتوں کی ایک ایک اِنچ اراضی مہاراشٹر کی ہے اور سر حدی علاقوں کے مراٹھی زبان کے لوگوں کے ساتھ مہاراشٹر حکو مت مستعدی سے کھڑی ہے ۔ ایسی تجویز کَل قانون ساز اسمبلی اور اِس کے بعد قانون ساز کونسل میں متفقہ طور پر منظور کی گئی ۔ بیلگائوں ‘ بِدر ‘ دھارواڑ ‘ نِپا نی ‘ بھالکی اور کار وار اِن شہروں سمیت 865؍ مراٹھی زبان کے دیہات مہا راشٹر میں شامل کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑ نے کا ارادہ وزیر اعلیٰ نے تجویز پیش کرتے ہوئے ظاہر کیا ۔
دونوں ایوانوں میں یہ تجویز پاس کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے نے سرحدی علاقوں کے مراٹھی شہر یوں کے لیےکیے گئے چند فیصلوں کا اعلان کیا ۔ اِن865؍ دیہاتوں کو وزیر اعلیٰ امدادی فنڈ اسکیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہاں مہاتما پھُلے عوامی طِبّی اسکیم عائد کرنے کی ہدایت عوامی صحت شعبے کو دی گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع وزیر اعلیٰ نے دی ۔
***** ***** *****
ریاستی حکو مت نے سرحدی مسئلے پر تجویز پاس کر نے کے ضمن میں سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے حکو مت کا خیر مقدم کیا ہے ۔تاہم کرنا ٹک حکو مت کی ہٹ دھر می کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کرنے کا مطالبہ ٹھاکرے نے صحافیوں سے مخاطبت میں کیا ۔
***** ***** *****
جالنہ کے ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وویک کھتگائونکر کو معطّل کرنے کا اعلان وزیر صحت تا نا جی سا وَنت نے کَل قانون ساز اسمبلی میں کیا ۔ بد عنوا نی اور خواتین کےساتھ نا زیبا حرکت کے مسئلے پر یہ کار وائی کی گئی ۔
***** ***** *****
اب سماعت فرمائیں ایک ضروری اعلان
آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023 کو21؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہوناضروری ہے۔ بیرون شہر کے درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔
اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات اوردرخواست فارم آکاشوانی اورنگ آباد کے نیوز یونٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
خواہشمند افراداپنی درخواست فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی ،جالنہ روڈ اورنگ آباد 431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ یابذریعہ ڈاک 05؍جنوری 2023 تک بھیج سکتے ہیں۔
***** ***** *****
خواتین کی تعلیمی تر قی کے لیے اورنگ آباد میں پہلا خواتین زرعی کالج قائم کیا جائے گا ۔ وزیر زراعت عبد الستار نے کَل قانون ساز کونسل میں اِس کا اعلان کیا ۔ریاست میں48؍ سر کاری اور کئی نجی زرعی کالجس ہیں ۔ اِن کالجس میں خواتین کے لیے ہر کالج میں داخلے کے لیے30؍ فیصد نشستیں مختص ہیں ۔
اورنگ آباد میں سب زرعی یو نیور سٹی شروع کرنے کے ضمن میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ اِ س کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ لیا جائے گا ۔ یہ بات عبد الستار نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ سر مائی اجلاس کے کَل ساتویں دِن وِدھان بھون کے احا طے میں مہا وِکاس فرنٹ کے اراکینِ اسمبلی نے دِنڈی کی شکل میں تالیا بجا کر حکو مت کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا ۔ حزب مخالف پارٹی رہنما اجیت پوار اور امبا داس دانوے کی قیادت میں نکا لی گئی اِس دِنڈی میں وزراء کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ۔
***** ***** *****
سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی ضمانت کو مزید اِسٹے دینے سے ممبئی ہائی کورٹ کی تعطیلات بینچ نے انکار کر دیا ہے ۔ بد عنوا نی کے معاملے میں حراست میں لیے گئے دیشمکھ کی ضمانت کو اِسٹے دینے کا مطالبہ CBI نے عدالت سے کیا تھا ۔ عدالت نے اِس در خواست کو مسترد کر دیا ۔ سپریم کورٹ میں اِس سلسلے میں سماعت نہیں ہوئی تو دیشمکھ کی جیل سے رہائی ہو سکتی ہے ۔
***** ***** *****
جل جیون مِشن مہم کے تحت اورنگ آ باد سر کل کے35؍ دیہاتوں کے لیے تقریباً134؍ کروڑ روپیوں کی واٹر گریڈ یعنی نل فراہمی اسکیم کو سر کاری منظوری دی گئی ہے ۔ اِس ضمن میں سرکاری حکم نا مہ جاری کر دی گیا ۔ یہ پرو جیکٹ مکمل ہونے کے بعد اورنگ آباد تعلقے کے پسا دیوی ‘ جھالٹہ ‘ گاندھیلی ‘ گیو رائی تانڈہ ‘ تیس گائوں ‘ دولت آباد ‘ شر نا پور ‘ کیسا پوری ‘ جٹواڑہ وغیرہ 35؍ دیہاتوں کو نل کے ذریعے پانی فراہم ہو گا ۔
***** ***** *****
شری لنکا کے خلاف T-20؍ کر کٹ سیریز کی بھارتیہ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔ ہاردِک پانڈیہ کی قیادت میں اِس ٹیم میں سوریہ کمار یادو نائب کپتان ‘ ایشان کِشن وکٹ کیپر ‘ رتو راج گائیکواڑ ‘ شبھم گل ‘ دیپک ہوڈا ‘ سنجو سیمسنگ ‘ یُجویندر چہل ‘ اکشر پٹیل ‘ واشنگٹن سُندر ‘ عرش دیپ سنگھ ‘ ہر شل پٹیل ‘ عمران ملک ‘ راہُل تر پا ٹھی ‘ شِوَم ماوی ‘ مکیش کمار شامل ہیں ۔ اِس سیریز کا پہلا مقابلہ ممبئی میں 3؍ جنوری کو ہو گا ۔
دوسرا مقابلہ5؍ جنوری کو پونے میں تاہم تیسرا اور آخری مقابلہ 7؍ جنوری کو راجکوٹ میں ہو گا ۔ اِس کے بعد دو نوں ٹیموں کے در میان 3؍ ایک روزہ کرکٹ مقابلے کی سیریز ہو گی ۔
***** ***** *****
جالنہ شہر کے نتھومَل واسودیو اِس کپڑے کی دکان سے ایک کروڑ70؍ لاکھ روپیوں کی چوری کرنے والے 4؍ مشتبہ افراد کو پولس نے حراست میں لیا ہے ۔ اِن چاروں کے پاس سے ایک کروڑ69؍ لاکھ روپئے ضبط کیے گئے ۔ دکان میں کام کر نے والے ایک ملازم نے 3؍ ساتھیوں کی مدد سے یہ چوری کی ہے ۔ جانچ میں اِس بات کی وضاحت ہوئی ۔
***** ***** *****
بیڑ ضلعے میں آج سے30؍ دسمبر تک آن لائن روزگار میڑا وے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ صنعتی راہنمائی مرکز کی جانب سے ہونے والے اِس میڑا وے میں خواہشمند حضرات شامل ہو ایسی اپیل منتظمین نے کی ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ کووِڈ کے پس منظر میں تمام ملک کے اسپتالو ں میں ’’ماک ڈرِّل ‘‘ طِبی انتظامیہ تیار
٭ سرحدی علاقے میں مراٹھی زبان کے دیہات شامل کرنے کی تجویز اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور
٭ بد عنوا نی کے الزام میں جالنہ ضلع میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وویک کھتگائونکر معطّل
٭ اورنگ آباد میں پہلا خواتین زرعی کالج قائم ہوگا ‘ زرعی وزیر کا اعلان
٭ سابق وزیر انیل دیشمکھ کی ضمانت کو اِسٹے دینے سے ممبئی ہائی کورٹ کا انکار
اور
٭ شری لنکا کے خلافT-20؍ کرکٹ سیریز کے لیے ہاردِک پانڈیہ بھارتیہ ٹیم کے کپتان
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment