Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 27 December 2022
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۲ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
سب سے پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا اِنفیکشن کے تنا ظر میں آج ملک بھر میں صحت کے نظام کی پریکٹیکل جانچ
٭ ملک کو آ گے بڑھا نے کے لیے ذہنی غلامی سے نجات ضروری ‘ پہلے ویر بال دِن کے موقعے پر
وزیر اعظم کا اظہار خیال
٭ مہاراشٹر کر نا ٹک سر حدی مسئلہ اور وزیر زراعت عبد الستار کے استعفیٰ کے مطالبے پر اسمبلی میں
زور دار بحث
٭ خلد آ باد دیہی اسپتال میں ٹراما کیئر سینٹر کی منظوری ‘ وزیر صحت تا نا جی سا وَنت کا اعلان
اور
٭ کچنیر
میں پارشو ناتھ بھگوَنت کی سونے کی مورتی چُرا کے الزام میں
2
؍ گرفتار
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ دنیا کے کئی مما لک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضا فے کے پیش نظر ملک میں نظام صحت کتنا تیار ہے اِس کی جانچ کے لیے آج پریکٹکل ٹیسٹ کیا جا ئے گا ۔ مرکزی وزارت ِ صحت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو یہ طِبّی مشق کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اِس مشق میں متعلقہ ضروری صحت کی سہو لیات کی دستیابی ‘ بستروں کی گنجا ئش ‘ ڈاکٹرس ‘ نرسوں ‘ پیرا میڈیکل عملے سمیت دیگر افراد ی قوت ‘ جدید ترین اور جان بچانے والی سہو لیات سے لیس ایمبو لنس اور آکسیجن کی دستیابی کا احتساب کیا جائے گا ۔ وزارتِ صحت نے ہدایت دی ہے کہ اِس مشق کو تمام ضلع کلکٹرس کی زیر نگرا نی اور محکمہ صحت کے افسران کی مشا ورت سے انجام دیا جائے ۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کر نا ہے تو ذہنی غلا می سے نجات حاصل کرنا ضروری ہے ۔ وزیر اعظم کَل نئی دہلی میں پہلے ویر بال دِن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ مرکزی حکو مت نے سکھوں کے دسویں گرو گو وِند سنگھ کے دو بیٹوں زور آور سنگھ اور فتح سنگھ کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اِس برس سے 26؍ دسمبر کو ویر بال دِن کے طور پر منا نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہادری کی یہ تاریخ اب تک سامنے نہیں آ ئی تھی ۔ لیکن ہماری حکو مت اِس غلطی کو سُدھار رہی ہے ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ ناندیڑ کے سوامی راما نند تیرتھ یو نیور سٹی میں طلباء کے تر قیاتی محکمے کی جانب سے ویر بالک دِن کےموقعے پر خصو صی لیکچر کا انعقاد کیا گیا ۔ یو نیور سٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جو گیندر سنگھ بِسین نے اِس موقعے پر سکھ سماج کی جانب سے دی گئی قر بانی پر بیان دیا ۔ ویر بالک دِن کے موقعے پر ناندیڑ میں کَل جلوس نکا لا گیا ۔ شہر کی65؍ اسکو لوں کے5؍ ہزار سے زائد بچوں نے اِس جلوس میں شر کت کی ۔وہیں اورنگ آباد شہر میں بھی 4؍ چار مقا مات پر ’’ ہسٹری آف چارصاحبزادہ ‘‘ ڈاکو مینٹری دکھا ئی گئی ۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کر نا ٹک سر حدی تنازعے پر کَل اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں بحث ہوئی ۔ حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے نے قانون ساز کائونسل میں قا نو ن کی شِق 97؍ کے تحت اِس تنازعے پر ایک تجویز پیش کی۔سابق وزیر اعلیٰ اُدھو ٹھاکرے نے اِس تنازعے پر بحث میں حصہ لیا اور مطالبہ کیا کہ کر نا ٹک کے زیر قبضہ بیلگام خِطّے کو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل کرنے کی قرار داد منظور کی جائے اور اُسے مر کزی حکو مت کو روانہ کیا جائے ۔ اُدھو ٹھاکرے نے اِس معاملے میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شِندے کی خاموشی پر نکتہ چینی کی ۔
وہیں قانون ساز اسمبلی میں بھی مہاراشٹر کر نا ٹک سر حدی تنازعے پر مخالف جماعتوں کا رخ جار حا نہ رہا ۔ اِس مسئلے پر بحث میں حصّہ لیتے ہوئے کانگریس رہنما پر تھو ی راج چو ہان نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں مراٹھی بھائیوں کے ساتھ نا انصا فی ہو رہی ہے ۔ اِس موقعے پر مہاراشٹر حکو مت کو صرف ناظر کا کر دار ادا نہیں کرنا چا ہیے ۔ حزب اختلاف کے قائد اجیت پوار نے اِس تنازعےکے حل کے لیے قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اِس کےجواب میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے ایوان کو بتا یا کہ وزیر اعلیٰ کے دہلی دورے کے سبب کَل یہ تجویز پیش نہیں کی جا سکی ۔ اِسے آج پیش کیا جائے گا ۔
***** ***** *****
اسمبلی اجلاس کی کار وائی شروع ہونے سے قبل کَل سر حدی تنازعے اور وزیر اعلیٰ پر زمینی گھپلے کے الزام کو لے کر مخالف جماعتوں کے اراکین نے وِدّھا بھوَن کی سیڑھیوں پر نعرے لگا ئے اور احتجاج کیا اِسی دوران حزب اقتدار کے اراکین نے بھی سابق وزیر آدِتیہ ٹھاکرے کے خلاف مظاہر ہ کیا ۔ اِسی بیچ مہاراشٹر لوک آ یُکت بِل 2022 ء قانون سازاسمبلی میں پیش کیاگیا ۔
***** ***** *****
ریاست کے وزیر زراعت عبد الستار کے استعفی کے مطالبے پر کَل اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں زور دار بحث ہوئی ۔ قانون ساز اسمبلی میں مخالف جماعتوں کے ممبران نے جارحانہ رخ اختیار کر تے ہوئے اسمبلی کے روبرو حوض میں اُتر کر زور دار مظاہرہ کیا ۔ قانون ساز کائونسل میں بھی مخالفین نے عبد الستار کے خلاف قا نو ن کی شِق 289؍ کے تحت تجویز پیش کی جسے ڈِپٹی چیئر پر سن نیلم گو رہے نے مسترد کر دیا ۔ اِس پر مخالفین نے حوض میں اُتر کر مظاہرہ کیا اور وزیر زراعت کے استعفے کا مطالبہ کر تے رہے ۔ اِس ہنگامہ آرائی کے دوران ڈپٹی چیئر پرسن نے قانون ساز کائونسل کے کام کاج کو دِن بھر کے لیے ملتوی کر دیا ۔
***** ***** *****
سامعین ‘آکاشوانی اورنگ آباد کی علاقائی خبررساں اِکائی سے نشر ہونے والی اُردو خبروں کیلئے نیوزریڈر اور مترجم درکارہیں۔ درخواست گذارکی عمر یکم جنوری 2023ء کو21 ؍ تا 50؍ برس کے درمیان ہونالازمی ہے۔علاوہ ازیں درخواست گذار کا اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود کا ساکن ہونا ضروری ہے۔ بیرون شہر کے
درخواست گذاروں کی درخواست پرغورنہیں کیاجائیگا۔
اس عہدے سے متعلق دیگر تفصیلات اور درخواست فارم آکاشوانی اورنگ آباد کے ریجنل نیوز یونٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔
خواہشمند افراداپنی درخواست فیس کے ساتھ ’’ہیڈآف آفس آکاشوانی اورنگ آباد ،جالنہ روڈ اورنگ آباد
431005 ‘‘پر اسپیڈ پوسٹ یا بذریعہ ڈاک 10؍جنوری 2023 ءتک بھیج سکتے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آباد طیران گاہ کا نام چھتر پتی سنبھا جی مہاراج طیران گاہ کیا گیا ہے ۔ تاہم اب تک اِس فیصلے پر عمل در آمد نہیں ہوا ۔ اِس معاملے میں قانون ساز کائونسل کی ڈِپٹی چیئر پر سن ڈاکٹر نیلم گورہے نے 15؍ دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ حزب اختلاف کے رہنما امبا داس دانوے نے ایوان میں یہ مسئلہ اٹھا یا تھا ۔
***** ***** *****
ریاست کے سر کاری صنعتی تر بیت کے اِدارےITI کے طلباء کے لیے اسٹائفنڈ کی رقم40؍ روپیوں سے بڑھا کر
500؍ روپئے کر دی جائے گی ۔ یہ اعلان روز گار کے وزیر منگل پر بھات لوڈھا نے کَل قانون ساز کائونسل میں انھوں نے یہ بیان دیا ۔ آئندہ3؍ مہینوں میں یہ اضا فہ نافذ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتا یا کہ 1982ء سے40؍ روپئے اسٹائفنڈ طلباء کو دیا جا رہے تھا ۔
***** ***** *****
قانون ساز اسمبلی میں کَل دیہی تر قی کے ریاستی وزیر گریش مہاجن نے بتا یگا کہ دیہی تر قی کے محکمے میں13؍ ہزار
400؍ عہدے پُر کیےجائیں گے ۔
***** ***** *****
وزیر صحت تا نا جی ساوَنت نے کَل قانون ساز کائونسل میں اورنگ آباد ضلعے کےخلد آ باد تعلقے میں واقع دیہی اسپتال میں ٹراما کیئر سینٹر کے قیام کا ا علان کیا ۔ انہو ں نے ایوان کو بتا یا کہ گزشتہ 5؍ برسوں میں اِس تعلقے میں کم و بیش ایک ہزار حادثات ہو چکے ہیں ۔ رکن کائونسل ستیش چو ہان نے اِس مسئلے کی طرف توجہ دلائی تھی جس کے تنا ظر میں ٹراما کیئر سینٹر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
***** ***** *****
ICICI بینک گھپلے معاملے میں مرکزی جانچ ایجنسی CBI نے ویڈیو کان صنعتی گروپ کے صدر وینو گو پال دھوت کو ممبئی میں کَل گرفتار کر لیا ۔ اِس سے2؍ روز قبلCBI نےICICI بینک کی سابق CEO چندا کوچر اور اُن کے شو ہر دیپک کوشر کو گرفتار کیا تھا ۔ 2012ء میں ویڈیو کان صنعتی گروپ کو کم و بیش 3؍ ہزار کروڑ روپئے کا قرض دیتے ہوئے قانون کی منا سب پاسداری نہ کرنے کے الزام میںCBI جانچ کر رہی ہے ۔اِن تینوں کو CBIعدالت نے 3؍ دن کی تحویل میں بھیجنے کاحکم دیا ہے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے کچنیر میں واقع پار شو ناتھ بھگونت کی سونے کی مورچی چوری کرنے کے الزام میں 2؍ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ ارپِت جین اور انیل وشو کر ما اِن ملزمین کے نام ہیں ۔ اِن دو نوں کو مدھیہ پر دیش سے گرفتار کیا گیا ۔ اِن دونوں نے مدھیہ پر دیش کے بھو پال میں اِس مورتی کے ٹُکڑے ایک سو نار کو بیچنے کی بات تفتیش کے دوران سامنے آئی ہے ۔ اِن دو نوں کے قبضے سے اِس مورتی کے مختلف حصّے اور دیگر سامان جس کی کُل مالیت 94؍ لاکھ87؍ ہزار797؍ روپئے ہے ضبط کیاگیا ہے ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک بار پھر ...
٭ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا اِنفیکشن کے تنا ظر میں آج ملک بھر میں صحت کے نظام کی پریکٹیکل جانچ
٭ ملک کو آ گے بڑھا نے کے لیے ذہنی غلامی سے نجات ضروری ‘ پہلے ویر بال دِن کے موقعے پر
وزیر اعظم کا اظہار خیال
٭ مہاراشٹر کر نا ٹک سر حدی مسئلہ اور وزیر زراعت عبد الستار کے استعفیٰ کے مطالبے پر اسمبلی میں
زور دار بحث
٭ خلد آ باد دیہی اسپتال میں ٹراما کیئر سینٹر کی منظوری ‘ وزیر صحت تا نا جی سا وَنت کا اعلان
اور
٭ کچنیر
میں پارشو ناتھ بھگوَنت کی سونے کی مورتی چُرا کے الزام میں
2
؍ گرفتار
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
٭٭٭
No comments:
Post a Comment