Saturday, 1 April 2023

Text - آکاشوانی اورنگ آباد‘ علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 01 اپریل 2023‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

 Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.

Date: 01 April-2023

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی اورنگ آباد

علاقائی خبریں 

تاریخ: یکم اپریل - ۳۲۰۲ء؁

وقت: ۰۱:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

چند اہم خبروں کی سرخیاں سماعت کیجیے:

٭ نئے معاشی سال کیلئے ریڈی ریکنر کی شرح جیسی تھی ویسی قائم رکھنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔

٭ بچت اسکیموں کے شرح سود میں اضافہ؛ کسان وِکاس پتر‘ سُکنیا سمردّھی یوجنا‘ اسی طرح نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ ہولڈرس کو فائدہ۔

٭ قدیم پنشن اسکیم کیلئے ہڑتال کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی۔

٭ چھترپتی سنبھاجی نگر شہر کے نئی آبی اسکیم کے کام کی سست روی کو دیکھتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ کی شدید ناراضگی۔

٭ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھوا ڑہ یونیورسٹی کو مرکزی حکومت کا جل پرہار ایوارڈ۔

٭ جالنہ ضلع میں 116 دیہاتوں میں پینے کے علاوہ دیگر وجوہات پر پانی نکالنے پر پابندی۔

اور۔۔ ٭ 16 ویں آئی پی ایل مقابلے کا آغاز؛ چنئی سپرکنگس کو شکست دیکر گجرات ٹائٹنس کی افتتاحی کامیابی۔

***** ***** *****

اب خبریں تفصیل سے:

نئے معاشی سال کیلئے ریڈی ریکنر کی شرح جیسی تھی ویسی قائم رکھنے کا فیصلہ ریاستی حکومت نے لیا ہے۔ محصول وزیر رادھا کرشن وکھے پاٹل نے کل اسکی اطلاع دی۔ اس عوامی مفاد کے فیصلے کی وجہ سے عوام کو دلاسہ ملے گا۔ ایسا تیقن انھوں نے ظاہر کیا۔ سالانہ بازار شرح نرخ یعنی ریڈی ریکنر شرح ہر سال اپریل میں ظاہر کی جاتی ہے۔ اس کے تحت منقولہ اور غیر منقولہ ملکیت کی اوسط شرح طئے کی جاتی ہے۔ اس سال کریڈائی ڈیولپرز اسی طرح دیگر عام شہریوں کی جانب سے اراضی اور عمارت کی ملکیت کی شرح میں کوئی بھی اضافہ نہ کیا جائے‘ ایسی اپیل ریاستی حکومت سے کی گئی تھی۔ اس میمورنڈم پر مثبت فیصلہ کرتے ہوئے ریڈی ریکنر کی شرح میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔ یہ بات وکھے پاٹل نے کہی ہے۔

***** ***** *****

چھوٹی بچت اسکیموں کے شرح سود میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ پر اب سات فیصد کے بجائے سات اعشاریہ سات فیصد شرح سود حاصل ہوگا۔ کسان وِکاس پتر پر ساڑھے سات فیصد سود حاصل ہوگا۔ سُکنیا سمردھی یوجنا کا شرح سود بھی سات اعشاریہ آٹھ فیصد سے آٹھ فیصد کردیا گیا ہے۔ اپریل سے جون 2023 کے تین ماہ کیلئے یہ فیصلہ عائد ہوگا۔ پانچ سال کی بچت اسکیم کے شرح سود میں آدھا فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کیلئے اب سات فیصد کے بجائے ساڑھے سات فیصد شرح سود حاصل ہوگا۔ بچت کھاتوں پر شرح سود جیسے تھے ویسے رکھے گئے ہیں۔ تاہم ایک‘ دو اور تین سال کیلئے رکھے گئے فکسڈ ڈپازٹ کیلئے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

ریاست کے پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک جو طلبہ اسکول سے دور رہتے ہیں انھیں ریاستی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ بھتہ حاصل ہوگا۔ دیہی اور شہری علاقوں کے بستیوں میں رہنے والے طلبہ کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔ پہلی سے پانچویں تک طلبہ کو بستی سے ایک کلومیٹر سے زیادہ تاہم چھٹی سے آٹھویں تک کے طلبہ بستی سے تین کلو میٹر اور نویں اور دسویں کے طلبہ بستی سے پانچ کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر رہتے ہیں تو انھیں ٹرانسپورٹ بھتہ دیا جائیگا۔

***** ***** *****

ریاست میں قدیم پنشن اسکیم کیلئے 14 سے 20 مارچ کے درمیان کیے گئے ہڑتال میں شامل 17 لاکھ ملازمین کی تنخواہ سے 12 سو کروڑ روپؤں کی کٹوتی کی جائیگی۔ اسی طرح ہڑتال کے دوران غیر معمولی چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی جائیگی۔ اس بات کی وضاحت ریاستی حکومت نے کی ہے۔ دریں اثناء ملازمین کوآرڈنیٹنگ کمیٹی کے کنوینیر وشواس کاٹکر نے وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے سے اس حکم نامے کو تبدیل کرنے کی درخواست کی۔ وہ جلد ہی وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔

***** ***** *****

چھترپتی سنبھاجی نگر شہر کیلئے نئی آبی اسکیم کے کام کی سست روی کو دیکھتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ کے اورنگ آباد بینچ نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ کل عدالت میں اس ضمن میں ہوئی سماعت میں جسٹس رویندر گھوگے اور جسٹس سنجے دیشمکھ نے یہ پروجیکٹ بدعنوانی کی جانب تو نہیں جارہا ہے، ایسا سوال کیا؟ اس ضمن میں آئندہ سماعت 11  اپریل کو ہوگی۔

***** ***** *****

ریاست میں کل 425  افراد کووِڈ سے متاثرہ پائے گئے، تاہم 351 مریض اس بیماری سے شفاء یاب ہوگئے اور انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔ کل اس بیماری کی وجہ سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔ چھترپتی سنبھاجی نگر میں کل نئے 7 کووِڈ متاثرہ مریض پائے گئے۔ ضلع میں گذشتہ ماہ مریضوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔

***** ***** *****

ناندیڑ کے سوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی کو مرکزی حکومت کا جل پرہار ایوارڈ دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں مہاراشٹر ایوان میں ہوئی اس تقریب میں آبی طاقت وزیر گجیندر سنہہ شیکھاوت کے ہاتھوں یونیورسٹی کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اُدّھو بھونسلے کے پیشِ رفت سے گذشتہ چار سال میں یونیورسٹی میں آبی فراہمی کے کئی کام کیے گئے۔ یونیورسٹی کے احاطے میں سطح آب میں اضافہ کیا گیا‘ ہزاروں پودے لگائے گئے۔ ان تمام کاموں کی وجہ سے یونیورسٹی کو یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

***** ***** *****

جالنہ ضلع کے 116 دیہاتوں میں پانی نکالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس میں منٹھا تعلقے کے 45 دیہات، پرتور 20‘ جعفرآباد اسی طرح عنبڑ تعلقے کے فی کس 17‘ بھوکردن 9‘ بدناپور 5  اور جالنہ تعلقے کے 3 دیہات شامل ہیں۔ پینے کے پانی پر اثر ہو، اس طرح کے پانی نکالنے پر 30 جون تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

***** ***** *****

16 ویں انڈین پریمئر لیگ IPL مقابلے کا کل آغاز ہوا۔ احمدآباد میں ہوئی پہلے مقابلے میں گجرات ٹائیٹنس نے چنئی سپرکنگس سے 5 وِکٹس سے کامیابی حاصل کرلی۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے چنئی سپر کنگس نے 179 رنز کا ہدف رکھا۔ گجرات کی ٹیم نے یہ نشانہ چار گیندیں باقی رکھتے ہوئے حاصل کرلیا۔ آج ماہولی میں دوپہر ساڑھے تین بجے پنجاب کنگس اور کولکتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان‘ تاہم لکھنؤ میں شام ساڑھے سات بجے لکھنؤ سپر جائنٹس اور دلّی کیپیٹلس کے مابین مقابلہ ہوگا۔

***** ***** *****

چھترپتی سنبھاجی نگر میں بروز بدھ رات کو ہوئے فساد کے ضمن میں پولس نے 7  افراد کو حراست میں لیا ہے۔ عدالت نے انھیں 3 یوم کی پولس کسٹڈی سنائی ہے۔ فساد کی جانچ کیلئے پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا نے خاص جانچ وفد SIT تشکیل دیا ہے۔ کراڑ پورہ میں رام مندر کے علاقے میں ہوئے اس فساد میں فسادیوں نے 18 گاڑیاں نذرِ آتش کردی تھیں۔ اس میں پولس کی 15  اور دیگر شہریوں کی 3 گاڑیاں شامل ہیں۔ اس ضمن میں 500 نامعلوم افراد کیخلاف 18 دفعات کے تحت جرائم درج کیے گئے ہیں۔ تمام مجرمین کی جنگی پیمانے پر تلاش جاری ہے۔

***** ***** *****

ناندیڑ ریلوے ڈویژن نے اس سال ٹکٹس کے چیکنگ کے ذریعے سے 9 کروڑ 50 لاکھ روپئے وصول کیے۔ 2022 سے 2023 کے درمیان کی گئی چیکنگ مہم میں نامناسب ٹکٹ اور بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے ایک لاکھ 73 ہزار مسافروں سے یہ جرمانے وصول کیے گئے۔ 3 مارچ کو کی گئی ٹکٹ چیکنگ میں آج تک کے سب سے زیادہ 5 لاکھ 58 ہزار روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ 

***** ***** *****

چھترپتی سنبھاجی نگر شہر سمیت ضلع میں پیٹھن‘ اسی طرح ویجاپور تعلقوں میں کل غیر موسمی بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے شہر سے قریب پڑشی میں ہفتہ واری بازار میں تاجروں میں بھگدڑ ہوگئی۔ 

اسی درمیان 6  اپریل تک مراٹھواڑہ کے چند مقامات پر بارش ہونے کا قیاس ظاہر کیا گیا ہے۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

آخرمیں چند اہم خبروں کی سرخیاں دوبارہ سماعت کیجیے:

٭ نئے معاشی سال کیلئے ریڈی ریکنر کی شرح جیسی تھی ویسی قائم رکھنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔

٭ بچت اسکیموں کے شرح سود میں اضافہ؛ کسان وِکاس پتر‘ سُکنیا سمردّھی یوجنا‘ اسی طرح نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ ہولڈرس کو فائدہ۔

٭ قدیم پنشن اسکیم کیلئے ہڑتال کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی۔

٭ چھترپتی سنبھاجی نگر شہر کے نئی آبی اسکیم کے کام کی سست روی کو دیکھتے ہوئے ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ کی شدید ناراضگی۔

٭ سوامی رامانند تیرتھ مراٹھوا ڑہ یونیورسٹی کو مرکزی حکومت کا جل پرہار ایوارڈ۔

٭ جالنہ ضلع میں 116 دیہاتوں میں پینے کے علاوہ دیگر وجوہات پر پانی نکالنے پر پابندی۔

اور۔۔ ٭ 16 ویں آئی پی ایل مقابلے کا آغاز؛ چنئی سپرکنگس کو شکست دیکر گجرات ٹائٹنس کی افتتاحی کامیابی۔

***** ***** *****

اس کے ساتھ ہی علاقائی خبریں ختم ہوئیں۔

ان خبروں کو آپ آکاشوانی سماچار اورنگ آباد اور یوٹیوب چینل‘ اورنگ آباد NEWS AIR پر دوبارہ بھی سن سکتے ہیں۔

***** ***** *****

کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر لازماً اختیار کریں، وقفے وقفے سے ہاتھ دھوئیں، منہ پر ماسک ضرور لگائیں، ایک دوسرے سے محفوظ جسمانی فاصلہ برقرار رکھیں اور سنتے رہیں آکاشوانی۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 15.08.2025 रोजीचे सकाळी 06.40 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 15 August 2025 Time 6.40 AM to 6.50 AM Language Marathi आकाशवाणी ...