Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 27 June 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۷؍ جون ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ ریاست میں گئوونش کے ذبیحہ کو روکنے کے لیے سخت قانونی اقدامات کرنے کی قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہُل نار ویکر کی ہدایت
٭ سماجی مصلح راجرشی چھتر پتی شاہو مہا رج کی جینتی سماجی انصاف دِن کے طور پر منائی گئی
٭ ریاست میں سر کاری آشرم اسکولوں میں تمام سہو لتوں سے آ راستہ ڈیجیٹل کتب خانے قائم کیے جا ئیں گے ‘ ادیواسی تر قیاتی وزیر ڈاکٹر وِجئے کمار گاوِت
٭ ملک میں ہر ایک مستحق کو کئ اسکیموں کا فائدہ دینےمیں مرکزی حکو مت کامیاب ‘ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ
اجئے کمار مِشرا کا بیان
اور
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی آج 63؍ ویں تقسیم اسنا دات تقریب
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ مہا راشٹر میں گئوونش کے ذبیحہ کو روکنے کے لیے سخت قانو نی اقدامات کرنے کی واضح ہدایت قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہُل نار ویکر نے دی ہے ۔ وہ کل ممبئی میں وِدھان بھون میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس اور گئو رکشا کمیٹی کے افسران کے مابین ہوئی میٹنگ سے مخاطب تھے ۔ ناندیڑ ضلعےمیں کِنوَٹ میں گئو ونش ذبیجہ کو روکنے کی کوشش کرنے والے شیکھر راپیلی اِس گئو رکشت ورکر کے قتل کے پس منظر میں اِس میٹنگ میں بات چیت ہوئی۔
***** ***** *****
سر حدی علاقوں میں فلائنگ اسکواڈ قائم کر کے غیر قا نو نی مویشیوں کی حمل و نقل روکی جا ئے ۔ گئو رکشکوں کو دھمکا نے اور حملے کرنے کی بڑھتی وارداتوں پر قا بو پانے کے لیے اِس ضمن میں شکایتوں پر فوراً جانچ کی جائے ‘ ایف آئی آر درج کیے جا ئیں ‘ گئو رکشک ورکرس کے خلاف بوگس جرم درج کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے ۔ وغیرہ ہدایتیں نار ویکر نے دی ۔
***** ***** *****
عظیم سماجی مصلح راجر شی چھتر پتی شاہو مہا راج کی جینتی سما جی انصاف دِن کے طور پر کل تمام ریاست میں مختلف پروگرامس کے ذریعے منائی گئی ۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی کی سر کاری رہائش گاہ پر شاہو مہا راج کی تصویر کو ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔ ممبئی میں پچھڑے طبقات کی لڑ کیوں کی ہاسٹل کو وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں قوم کے نام موسوم کیا گیا ۔ 250؍ طالبات کی گنجائش والے اِس ہاسٹل کو ما تا رمائی کا نام دینے کا اعلان شندے نے کیا ۔
***** ***** *****
واشم ضلعے میں منگلوپیر میں پچھڑے طبقات اور معا شی پچھڑے لڑ کیوں کے سر کاری ہاسٹل اور بارٹی کے تحت پونے کے یر وڑا کامپلیکس میں سینٹرل پبلک کمیشن کے رہائشی تر بیتی پروگرام کا افتتاح وزیر اعلیٰ نے کل ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے کیا ۔ قانونساز اسمبلی کے صدر راہل نار ویکر اور قانون ساز کونسل کی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر نیلم گور ہے نے ودھان بھون میں شاہو مہا راج کی تصویر کو ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔
کولہا پور میں سر پرست وزیر دیپک کیسر کر اور اعلیٰ و تکنیکی تعلیمی وزیر چندر کانت پاٹل نے لکشمی وِلاس پیلیس میں شاہو مہاراج کی تصویر کو ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں چھتر پتی شاہو مہا راج کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے صبح سے مختلف سیاسی پارٹیوں سماجی تنظیموں اِسی طرح شہر یوں کا ہجوم نظر آ یا ۔ لاتور میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شاہو مہا راج کے قد آدم مجسمے کی نقاب کشائی رکن پارلیمنٹ سُدھاکر شُنگارے کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ پر بھنی میں اپر ضلع کلکٹر ڈاکٹر پر تاپ کاڑے نے شاہو مہاراج کی تصویر کو ہار پہنار کر خراج عقیدت پیش کیا ۔
عثمان آباد میں بھی ریلی نکالی گئی ۔ 20؍ کالجس کے تقریبا2؍ ہزار طلباء و طالبات اِسی طرح NCC ‘ NSS اور اسکائوٹ اینڈ گائیڈ کے طلباء نے اِس ریلی میں شر کت کی۔ضلعے میں جماعت دسویں اور بارہویں میں اوّل مقام حاصل کرنے والے طلباء کا اِس موقعے پر استقبال کیا گیا ۔ بیڑ میں رہائشی ڈپٹی کلکٹر شیو کمار سوامی نے شاہو مہاراج کی تصویر کو ہار پہنا کر خراج عقیدت پیش کیا ۔
***** ***** *****
ریاست کے اُمری اور پوہرا دیوی کے تیرتھ علاقوں کی تر قی کے خاکوں کے کام کا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل جائزہ لیا ۔ تیرتھ علاقوں کے کاموں کے لیے فنڈ س کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی کام مارچ 2024ء تک مکمل کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کارروائی کریں ۔یہ بات شندے نے کہی ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ریاست کے سر کاری آشرم اسکولوں میں تمام سہو لتوں کے ساتھ ڈیجیٹل کتب خا نے قائم کیے جا ئیں گے۔ ادیواسی تر قیاتی وزیر ڈاکٹر وجئے کمار گاوِت نے اِس کی اطلاع دی ۔ و ہ نندور بار ضلعے کے شاہادا تعلقے میں سر کاری لڑ کیوں کے ہاسٹل اور آشرم اسکول کی مجوزہ عمارت کی بھو می پو جن اِسی طرح افتتاحی تقریب سے مخاطب تھے ۔ اِس سال ریاست میں 56؍ نئے اسکولوں کی تعمیرات کو منظوری دی گئی ہے ۔ اِس میں نندور بار ضلعے میں سب سے زیادہ 30؍ اسکول شامل ہیں ۔ اِس کی اطلاع گاوِت نے دی ۔
***** ***** *****
مہنگائی کے مسئلے پر خواتین کانگریس سخت رول اختیار کر تے ہوئے مرکزی حکو مت سے جواب طلب کریں ۔ یہ بات مہا راشٹر ریا ستی کانگریس کمیٹی کے صدر نا نا پٹو لے نے کہی ہے ۔ ممبئی میں کل ہوئی مہاراشٹر ریاستی خواتین کانگریس کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ سے وہ مخاطب تھے۔ ممبئی اور ریاست میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضا فہ ہو رہا ہے ۔ اِس جانب پٹو لے نے توجہ مبذول کر وائی ۔ خواتین کانگریس کی قو می صدر نیہا ڈِسوزا ‘ خواتین کانگریس کی ریاستی صدر سندھیا سوّا لاکھ اور تمام ریاست کی خواتین عہدیدار اِس موقعے پر موجود تھیں۔
***** ***** *****
تیلنگا نہ کے وزیر اعلیٰ چندر شیکھر رائو کل اپنے کا بینی وزراء سمیت شو لا پور ضلعے میں داخل ہو ئے ۔ شولا پور شہر ‘ ضلع میں مختلف مقامات پر بھارت راشٹریہ سمیتی ‘ پارٹی کے پر چم اور گلا بی فیتے لگا کر رائو اور اُن کے وزراء کا استقبال کیا گیا ۔
***** ***** *****
ملک میں ہر ایک مستحق کو کئی اسکیموں کا فائدہ دینے میں مرکزی حکو مت کامیاب ہوئی ہے ۔ یہ بات مرکزی مملکتی وزیر داخلہ اجئے کمار مِشرا نے کہی ہے ۔ مرکزی حکو مت نے گزشتہ 9؍ برس میں عمل در آمد کی گئی مختلف اسکیموں کی کل عثمان آباد ضلعے کے مُرُم میں معلو مات اِس موقعے پردی۔ مہا جن سنپرک ابھیان کے تحت مُرُم میں عمر گہ ‘ لو ہارا تعلقوں کے مستفیدین کا میڑا وا لیا گیا ۔ مِشرا کےہاتھوں مستفیدین کا خیر مقدم کیا گیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کی ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی 63؍ ویں تقسیم اسنادات تقریب آج گورنر نیز چانسلر رمیش بئیس کی موجود گی میں ہو گی ۔ اِس موقعے پر 60؍ ہزار طلباء کو ڈِگریاں تقسیم کی جائے گی ۔ اِس موقعے پر گورنر کے ہاتھوں پال ہاربرٹ سینٹر فار ڈی این بارکوڈِنگ اور بایو ڈائیور سٹی اینڈ ووکیشنل اسٹڈیز اِن 2؍ عمارتوں کا افتتاح عمل میں آئے گا ۔
***** ***** *****
اکو لہ ضلعے کے تیلہارا صنعتی علاقے میں مصنوعی کھاد کے کار خانے پر ڈویژنل فلائنگ اسکواڈ نے چھاپہ مار کر 8؍ لاکھ 5؍ہزار 950؍ روپیوں کے کھاد کا ذخیرہ ضبط کر لیا ۔ پنچایت سمیتی اور زرعی شعبے نے مشتر کہ طور پر یہ کارروائی کی ۔ اِس ضمن میں تیلہارا پولس اسٹیشن میں شکا یت درج کر دی گئی ۔
***** ***** *****
دھو لیہ ضلعے کے پِمپل نیر پولس نے 2؍ وہیلرس چوروں کی ٹولی کو حراست میںلیا ۔ پانڈو باگول اور اُس کے ساتھیوں کو پولس نے تابع میں لیا اور اُن کے پاس سے 6؍ لاکھ 25؍ ہزار روپیوں کی 20؍ ٹو وہیلرس ضبط کر لی ۔ اِن چوروں کی ٹو لی کو حراست میں لینے کے ضمن میں پولس سپرنٹنڈنٹ سنجئے بارکُنڈ نے پِمپل نیئر پولس کے وفد کو 10؍ ہزار کا انعام دیا ۔
***** ***** *****
جالنہ شہر سمیت ضلعے میں بیشتر مقا مات پر کل صبح ہلکی سے اوسط بارش ہوئی ۔ اِس کی وجہ سے کسانوں کو اطمینان حاصل ہواہے ۔ دیسی علاقوں میں کپاس کی تخم ریزی کی شروعات کسانوں نے کر دی ہے ۔ آج تک تقریباً 16؍ ہزار ہیکٹر علاقے پر تخم ریزی مکمل ہو گئی ہے ۔ اِس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی ۔ اورنگ آباد شہر اور نواحی علاقے میں کل دوپہر 12؍ بجے کےقریب زور دار بارش ہوئی ۔اورنگ آباد شہر میں آج صبح سے مطلع ابر آلود ہے اور رم جھم بارش جا ری ہے۔
***** ***** *****
منشیات مخالف دِن کل منا یا گیا ۔ اِس ضمن میں مختلف مقامات پر عوامی بیداری پروگرامس کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ سنِدھو دُرگ میں پولس کمشنر سوربھ اگر وال کی موجودگی میں پروگرام منعقد کیا گیا تھا ۔ منشیات کے مضر اثرات سماج کے سامنے آئیں۔ منشیات کے عادی نشے کی لت سے باہر آئیں ۔ یہ بات انھو ںنے کہی ۔منشیات کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنے کےلیے دھو لیہ پولس فورس کی جانب سے کل سائیکل ریلی نکا لی گئی ۔ اِس ریلی میں پولس افسران ‘ کھلاڑی اور اسکولی طلباء شامل ہوئے ۔ اِس ریلی کے اختتامی تقریب میںتمام مقا می پولس افسران اور ملازمین کو منشیات مخالف عہد دلوا یا گیا۔
***** ***** *****
آخر میں اِس بُلیٹِن کی چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجے ...
٭ ریاست میں گئوونش کے ذبیحہ کو روکنے کے لیے سخت قانونی اقدامات کرنے کی قا نون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہُل نار ویکر کی ہدایت
٭ سماجی مصلح راجرشی چھتر پتی شاہو مہا رج کی جینتی سماجی انصاف دِن کے طور پر منائی گئی
٭ ریاست میں سر کاری آشرم اسکولوں میں تمام سہو لتوں سے آ راستہ ڈیجیٹل کتب خانے قائم کیے جا ئیں گے ‘ ادیواسی تر قیاتی وزیر ڈاکٹر وِجئے کمار گاوِت
اور
٭ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی آج 63؍ ویں تقسیم اسنا دات تقریب
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment