Thursday, 29 June 2023

آکاشوانی اَورنگ آ باد علاقائی خبریں تاریخ : 29 ؍ جون 2023ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad

Date : 29 June 2023

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی اَورنگ آ باد

علاقائی خبریں

تاریخ  :   ۲۹؍  جون   ۲۰۲۳؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 


چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے  ... 

٭ آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے  ‘  عید گاہوں  اور  مسا جد میں نماز عید ادا کی جا رہی ہے  ‘  گورنر رمیش بئیس نے عید الاضحی کی ریاستی عوام کو مبارکباد پیش کی

٭ کسانوں  اور  لیبرس سمیت ہر شخص خوشحال ہو  ‘  اَشا ڑھی ایکا دشی کے ضمن میں مہاپو جا کے بعد وزیر اعلیٰ کی

پانڈو رنگ سے پرارتھنا 

٭ مہا تما جیو تی رائو با پھلے جن آ روگیہ یو جنا تمام راشن کارڈ ہولڈرس اِسی طرح رہائشی صدا قت نامے ہولڈرس کے لیے

عائد کرنے کا ریاستی حکو مت کا فیصلہ

٭ اورنگ آ باد میں مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی عظیم یادگار قائم کر نے کے لیے 100؍ کروڑ روپئے  تاہم  جالنہ سے جلگائوں کے در میان نئی براڈ گیج ریلوے لائن کے لیے 3؍ ہزار 552؍ کروڑ روپیوں کے خرچ کو منظوری 

٭ کسانوں کے لیے 3؍ لاکھ70؍ ہزار کروڑ  روپیوں کی معاشی تر غیبی اسکیم حکو مت کی جانب سے ظاہر 

٭ اورنگ آباد  اور  عثمان آباد کے نئے نام فی الحال استعمال نہیں کرنے کی ممبئی ہائی کورٹ کی ریاستی حکو مت کو ہدایت

اور

٭ ایشیائی کبڈی چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت کی جا پان سے 62 - 18؍ سے کامیابی

اب خبریں تفصیل سے...

ٌٌ آج حضرت ابراہیم علیہ السلام  اور  حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی یاد میں تمام ملک میں عید الاضحی جوش و خروش  اور  روایتی انداز سے منائی جا رہی ہے ۔ عید گاہوں  اور  مساجد میں فرزندانِ تو حید نماز عید الاضحی ادا کر رہے ہیں ۔ گور نر  رمیش بئس نے ریاستی عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد  پیش کی ہے ۔ یہ تہوار محبت  ‘  قر بانی   اور  ایثار  اِن جذبات کو پیش کر نے کا پیغام دیتا ہے ۔ اِس سلسلے میں ہم سب سماج کے افراد یکجہتی  اور  بھائی چارگی اِسی طرح انسا نیت کی خد مت کے لیے کام کریں ۔ یہ بات گور نر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہی ہے ۔

قانو ن ساز اسمبلی کے حزب مخالف رہنما اجیت پوار  نے ریاست کے عوام کو مبارکبادپیش کی ہے ۔ شہر اورنگ آباد  میں مختلف مساجد  اور  عید گاہوں میں نماز عید الاضحی ادا کی جا رہی ہے ۔ عید گاہ چھائو نی میں نماز عید ساڑھے آٹھ بجے ادا کی گئی ۔ عید گاہ روضہ باغ میں پو نے آٹھ بجے عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی ۔ عید گاہ شاہ سو ختہ میاں میں صبح آٹھ بجے نماز عید ادا کی گئی ۔ اِسی طرح عید گاہ عثمان پورہ میں 9؍ بجے نماز عید  ادا کی جا رہی ہے ۔ شہر میں سب سے آخر میں مسجد جمیل بیگ میں نماز عید الاضحی 10؍ بجے ادا کی جائے گی ۔

دریں اثناء آج آشاڑھی ایکا دشی بھی منا ئی جا رہی ہے ۔ اورنگ آباد ضلعے کے ویجا پور تعلقے کے ہمراہ پور میں مسلم سماج نے آج صرف نماز عید ادا کرکے آج قر بانی نہیں کرنے کا فیصلہ کیا۔

***** ***** ***** 

کسانوں  اور  لیبرس سمیت ریاست کا ہر فرد خوشحال ہو ۔ ایسی پرارتھنا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے پانڈو رنگ سے مہا پو جا کے بعد کی ۔ پنڈھر پورمیں آشاڑھی ایکا دشی کے ضمن میں سر کاری مہا پو جا آج صبح وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  اور  اُن کی اہلیہ لتا شندے کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ بعد ازاں وہ صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔ اِس موقعے پر سر پرست وزیر رادھا کرش وِکھے پاٹل ‘  وزیر گریش مہا جن  ‘  سُریش کھاڑے  ‘  دیپک کیسر کر  ‘  تا نا جی ساوَنت ‘ دادا بھو سے  وغیرہ موجود تھے ۔

مہا تمام جیو تی رائو پھُلے جن آ روگیہ یو جنا تمام ریاست کے راشن کارڈ ہولڈرس  اور  رہائشی صداقت نا مے رکھنے والے شہر یوں کے لیے عائد کرنے کا فیصلہ ۔ ریاستی کابینہ نے لیاہے ۔  وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے  کی صدا رت میں کل یہ میٹنگ ہوئی ۔ اِس فیصلے کی وجہ سے ریاست کے تمام شہر یوں کو صحت کی سہو لتیں فراہم ہو گی ۔ اِس اسکیم کے تحت طِبّی تحفظ فی خاندان کے لیے ہر سال دیڑھ لاکھ روپیوں سے 5؍ لاکھ روپئے کرنے کا فیصلہ اِس موقعے پر لیا گیا ۔ اِسی بیچ مہا تماجیو تی رائو پھُلے جن آ روگیہ یو جنا  اور  آیوشمان بھارت  پر دھان منتری جن آ روگیہ یو جنا  اِن دو نوں اسکیموں کو یکجا کرنے کا فیصلہ بھی کابینہ نے لیا ہے ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد میں مراٹھواڑہ مُکتی سنگرام کی عظیم یاد گار قائم کرنے کے لیے 100؍ کروڑ روپیوں کے اخراجات کو ریاستی کا بینہ نے منظوری دی ہے ۔ یہ  یاد گار شہرکے چھتر پتی شیواجی مہا راج میوزیم کے روبرو لیبر کا لو نی میں تعمیر کی جائے گی ۔ اِس کے علاوہ مراٹھواڑہ مکتی سنگرام کے امرت مہوتسو سال کو منا نے کے لیے مراٹھواڑہ کے 8؍ اضلاع میں تقا ریب منعقد کرنے کے لیے ہر ضلعے کو 50؍ لاکھ روپئے فنڈ دینے کا فیصلہ بھی اِس موقعے پرلیا گیا ۔


***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آباد سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** 


جالنہ سے جلگائوں کے در میان نئی براڈ گیج ریلوے لائن کے لیے 3؍ ہزار 552؍ کروڑ روپیوں کے خرچ کو بھی کا بینہ نے کل منظوری دی۔ یہ ریلوے راستہ  جالنہ- راجور- سِلّوڑ- اجنتا  - جلگائوں  اِس طرح ہے ۔ مراٹھواڑہ کے عالمی درجے کے سیاحتی مقام غارہائے اجنتا  اِسی طرح تیرتھ علاقہ راجور کو یہ ریلوے لائن جوڑے گی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں جا لنہ سمیت 9؍ مقامات پر نئے سر کاری میڈیکل کالجس قائم کیے جا ئیں گے ۔ اِن سے منسلک 430؍ پلنگوں کے اسپتال شروع کرنے کو کل کی کا بینی میٹنگ میں منظوری دی گئی ۔ گنگا پور آبپا شی اسکیم پر عمل در آمد کرنے کافیصلہ  کا بینہ نے لیا ۔ اِس کے لیے 693؍ کروڑ  18؍ لاکھ روپیوں کے اخرا جات کو منظوری دی گئی ۔ ریاست میں ناندیڑ ضلعے کے مُدکھیڑ سمیت 6؍ مقا مات پر  عدالت قائم کرنے اِسی طرح ویجا پور تعلقے کے وانجر گائوں میں کو لہا پور ی طرز کا ڈیم تعمیر کرنے کو کا بینہ نے منظوری دی ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں 700؍ مقا مات پر ہندو سمراٹ باڑا صاحب ٹھا کرے آپلا دوا خانہ شروع کرنے کو بھی کل کی کا بینی میٹنگ میں منظوری دی گئی ۔ اِسی طرح سنجئے گاندھی نرادھار فنڈ  اور  بچوں کی پر ورش ‘  ریاستی سبک دوش اسکیم میں ہر سال 500؍ روپیوں کا اضا فہ کل کی کا بینی میٹنگ میں کیاگیا ۔

***** ***** ***** 

ریاست میں اورنگ آباد سمیت  پونے  ‘  نندور بار  ‘  احمد نگر  ‘  رائے گڑھ  ‘  نئی ممبئی  اِن علاقوں میں 40؍ ہزار کروڑ روپیوں کی سر ما یہ کاری  کے پر وجیکٹ قائم کیے جا ئیں گے ۔ کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی صدا رت میں ہوئے ڈویژن کے کا بینی سب کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ۔ اِس کی وجہ سے ریاست میں تقریباً  ایک لاکھ 20؍ ہزار  روزگار فراہم ہو ںگے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔ اِس میں پونے  اور  اورنگ آباد میں ملک کے پہلے تقریباً 12؍ ہزار  482؍ کروڑ  کے الیکٹرک  اور  بیٹری پروڈکشن کے پرو جیکٹس شامل ہیں ۔

***** ***** ***** 

مرکزی حکو مت نے کسانوں کے لیے تقریباً 3؍ لاکھ 70؍ ہزار  کروڑ  روپیوں کی معا شی تر غیبی اسکیم کو کل ظاہر کیا گیا ۔ اِس کے تحت یو ریا کی 45؍ کلو کی گو نی کسانوں کو 242؍ روپیوں میں حاصل ہو گی ۔ یو ر یا سبسیڈی کے لیے حکو مت نے 2022؁ء  سے  2025؁ء  کے وقفے کے لیے 3؍ لاکھ 68؍ ہزار  کروڑ روپئے مختص کیے ہیں۔ اِس کی اطلاع مرکزی کیمیائی  اور  کھاد  وزیر منسکھ مانڈویہ نے دی ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد  اور  عثمان آباد کے نئے نام فی الحال استعمال نہیں کر نے کی ہدایت ممبئی ہائی کورٹ نے ریاستی حکو مت کو دی ہے ۔ اِس نام میں تبدیلی کی مخالفت کرنے والی عرضداشت عدالت میں التواء میں ہے ۔ حتمی ہدایت جاری ہونے تک نئے نام استعمال نہیں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے  تاہم چند سر کاری شعبوں میں نئے ناموں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ عرضداشت داخل کرنے والے وکیل نے عدالت کی توجہ اِس جانب مبذول کر ائی ۔ اِس کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ دیا ۔

***** ***** ***** 

اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے کل شہر کے  اِنڈو -جرمن ٹول روم  اِس کمپنی کے ہنر مند تر بیتی مرکز  اور  پرو ڈکشن مرکز کا دورہ کیا ۔ غریب طلباء کو روزگار کے مواقع ہنر مندی تر بیت لے کر حاصل ہو ۔ اِس نظر یہ سے اِنڈو -جر من ٹول روم میں یہ تر بیت رکھی گئی ہے ۔

طلباء زیادہ سے زیادہ اِس کا فائدہ حاصل کریں ایسی اپیل رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے اِس موقعے پر کی ہے ۔ ہنر مندری کی تر بیت حاصل کررہے مختلف طلباء سے امتیا ز جلیل نے یہ بات چیت بھی کی ۔

***** ***** ***** 

جنوبی کوریا میں جاری ایشیائی کبڈی چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت نے جا پان سے 62 - 18؍ سے کامیابی حاصل کی ۔ اِس مقابلے میں بھارت کی مسلسل یہ تیسری کامیابی ہے ۔

***** ***** ***** 

بیڑ ضلعے کے پاٹو دہ تعلقے کے جاٹ نانندور سے قریب جیت  اور  ٹیمپو کے در میان ہوئے حادثے میں 3؍ افراد ہلاک ہو گئے  تاہم 3؍ افراد زخمی ہو گئے ۔ وڑونی تعلقے کے ہاتاگڑے  اور  کامبڑے  خاندان جیپ میں سوار ہو کر گیو رائی میں آخری رسو مات کے لیے جا رہے تھے کہ ٹیمپو کی ٹکر کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ۔

***** ***** ***** 


.آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے  ...

٭ آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے  ‘  عید گاہوں  اور  مسا جد میں نماز عید ادا کی جا رہی ہے  ‘  گورنر رمیش بئیس نے عید الاضحی کی ریاستی عوام کو مبارکباد  دی

٭ کسانوں  اور  لیبرس سمیت ہر شخص خوشحال ہو  ‘  اَشا ڑھی ایکا دشی کے ضمن میں مہاپو جا کے بعد وزیر اعلیٰ کی 

پانڈو رنگ سے پرارتھنا 

اور

٭ ایشیائی کبڈی چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت کی جا پان سے 62 - 18؍ سے کامیابی


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

٭٭٭


No comments: