Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 28 June 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۸؍ جون ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ مُلک کا قا نون ہر شہری کے لیے یکساں ہو ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ آئندہ تمام انتخا بات مہایو تی کے 9؍ رفقاء پارٹیوں کے ساتھ مشتر کہ طور پر لڑ ے جا ئیں گے ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اعلان
٭ مختص ذخیرے میں سے منصوبہ بند طریقے سے توّر دال کی فراہمی کی جائے گی ‘ مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭ راشٹر وادی کانگریس کے رہنما بھگیرتھ بھالکے کی بھارت راشٹر سمیتی پارٹی میں شمو لیت
٭ سبھی سما جی طبقات کے طلباء کو مرکزی دائرے میں لانے میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا اہم حصہ ‘ تقسیم اسنا دات تقریب میں گور نر کی ستائش
٭ ہنگولی ضلعے میں 3؍ بچوں کی شادیاں روکنے میں انتظامیہ کو کامیابی
اور
٭ ایشیائی کبڈی چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت جنوبی کوریاسےکامیاب اور سیف فٹبال مقابلے میں بھارت اور کو یت کا مقابلہ ایک -ایک سے برا بری پر ختم
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ملک کا قانون ہر شہری کے لیے یکساں ہو نا چاہیے ۔ یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی نے کہی ہے ۔ وہ کل بھو پال میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے تمام ملک کے بھارتیہ جنتا پارٹی ور کرس سے مخاطب تھے ۔ ملک کے آئین میں بھی شہر یوں کو یکساں حقوق دینے کی بات کہی گئی ہے ۔ اِس جانب انھوں نے توجہ مبذول کر وائی ۔ حزب مخالف پارٹیوں کی جانب سے ووٹوں کے لیے سیاست کی جا رہی ہے ۔ یکساں سوشل کوڈ کے مسئلے پر شہر یوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔ ایسا الزام وزیر اعظم نے عائد کیا ۔
***** ***** *****
مہا راشٹر میں آئندہ تمام انتخا بات بھارتیہ جنتا پارٹی مہا یو تی کے تمام 9؍ رفقاء پارٹیوں کے ساتھ مشتر کہ طور پر لڑے گی ۔ ایسا اعلان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر چندر شیکھر با ون کُڑے نےکیا ہے ۔ کل ممبئی میں بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ شیو سینا سمیت ہم خیال 9؍ پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد وہ صحا فیوں سے مخاطب تھے ۔
***** ***** *****
لوک سبھا کی نشستوں کی تقسیم کے ضمن میں آئندہ 6؍ تاریخ کو کانگریس کی میٹنگ ہو گی ۔ اجلاس سے قبل رفقاء پارٹیوں سے گفت و شنید کی جائے گی ۔ اِس کی اطلاع کانگریس ریاستی صدر نا نا پٹو لے نے دی ہے ۔ کل ممبئی میں کانگریس کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد صحا فتی کانفرنس سے وہ مخاطب تھے ۔ ریاست کے سیاسی حا لات ‘ امن و قا نون اسی طرح کسانوں کے مسائل پر اِس میٹنگ میں بات چیت ہو ئی ۔ یہ بات پٹو لے نےکہی ہے ۔
***** ***** *****
توّر کے قو می مختص ذخیرے سے بازار میں طئے شدہ اور منصوبہ بند طریسے سے توّر کی دال کی فراہمی کرنے کا فیصلہ مرکزی حکو مت نے لیا ہے ۔ شہر یوں کو مناسب دام میں توّر کی دال فراہم ہو اِس نظر یہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ در آمد دال کا ذخیرہ بازار میں آنے تک یہ فراہمی حکو مت کرے گی ۔ اِس کے لیے قو می ذخیرے کے توّر کی آن لائن طریقہ کار سے نیلا می کر کے اہل دال پرو ڈیو سر کو توّر کی فراہمی کریں ۔ایسی ہدایت گاہک کام کاج ‘ خوراک اور عوامی فراہمی وزارت ‘ قو می زرعی امداد باہمی مارکیٹنگ تنظیم اور قو می امداد باہمی گاہک مہا سنگھ کو دی ہے ۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس کے رہنما اور پنڈر پور منگل ویڑا حلقہ انتخاب کے آنجہا نی سابق رکن اسمبلی بھارت بھالکے کے فرزند بھگیرتھ نے کل بھارت راشٹر یہ سمیتی BRS پارٹی میں شمو لیت اختیار کی ۔ تیلنگا نہ کے وزیر اعلیٰ اور بھارت راشٹر یہ سمیتی کے چیف کے چندر شیکھر رائو فی الحال شو لا پور کے دورے پر ہیں ۔ انھوں نے ایک شیتکری میرا وے میں اِس کا اعلان کیا ۔ بھالکے کے ساتھ اُن کے کئی ور کرس نے BRS میں شمو لیت اختیار کی ۔
***** ***** *****
تمام سماجی طبقات کے طلباء کو مرکزی دائرے میں لانے میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا اہم حصہ ہے ۔ گور نر نیز چانسلر رمیش بئیس نے یہ بات کہی ہے ۔ اورنگ آباد کے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکرمراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے 63؍ ویں تقسیم اسنادات تقریب میں وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے مخاطب تھے ۔ اِس تقسیم اسنا دات تقریب میں بھارتیہ یو نیور سٹیز تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر پنکج مِتّل وائس چانسلر ڈاکٹر پر مود یو لے سمیت کئی معزز شخصیتیں تھیں ۔اِس موقعے پر مختلف تعلیمی شعبوں کی 59؍ ہزار 966؍ گریجویٹ ‘ پوسٹ گریجویٹ اور PhD کی ڈگریاں عطا کی گئی ۔ اِس موقعے پر گورنر کے ہاتھوں وی ووکیشنل اسٹڈیز اور پال ہاربرٹ سینٹر ڈی این اے بارکوڈِنگ اینڈ بایو ڈائیور سٹیز اسٹڈیز اِ ن 2؍ عمارتوں کا افتتاح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سے عمل میں آ یا ۔
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
ہنگولی ضلعے میں بچوں کی شا دیاں کنٹرول کمیٹی نے کل 3؍ بچوں کی شا دیاں روکنے میں کامیابی حاصل کی ۔ بسمت تعلقے میں سُنے گائوں میں بچوں کی 2؍ شادیاں تاہم کلمنوری تعلقے کے داتی میں بچوں کی ایک شادی روکنے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ خواتین اور بہبود اطفال ضلع آفس میں بر سر اقتدار افسران انورا دھا پنڈت کامبرے کے وفد نے یہ کار نامہ انجام دیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے شہر یوں اور صنعتی کمپنیوں کو غیر منقطع بر قی فراہمی ہو اِس لیے شہر میں دیہی علاقوں اور صنعتی علاقوں میں اضا فی لوڈ کے سب اسٹیشن کو فوقیت دیں اور سب اسٹیشن کے کام شروع کیے جا ئیں ۔ ایسی ہدایت رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے دی ہے ۔ مہاراشٹر ریاستی بر قی بورڈ اورنگ آباد کی ایک جائزہ میٹنگ سے وہ مخاطب تھے ۔ شہر یوں کے التواء میں پڑے ہوئے مسائل فوراً حل کرنے کی ہدایت بھی رکن پارلیمنٹ جلیل نے اِس موقعے پر مہا وِترن افسران کو دی ۔
***** ***** *****
کل عید الاضحی کا تہوار منا یا جائے گا ۔ عید گاہ چھائو نی میں نماز عید الاضحی ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی ۔ عید گاہ عثمان پورہ میں نماز عید 9؍بجےادا کی جائے گی ۔ اِسی طرح عید گاہ روضہ باغ میں عید الاضحی کی نماز 7؍ بج کر 45؍ منٹ پر اور عید گاہ شاہ سو ختہ میاں میں نماز عید 8؍ بجے اداکی جا ئےگی ۔ مسجد جمیل بیگ میں عید الاضحی کی نماز 10؍ بجے ادا کی جائے گی ۔
عید الاضحی کے دِن مویشیوں کے بقا یہ جات کو سائنسی طریقہ کار سے ختم کیا جائے۔ اِسی طرح کچرا راستے پر ڈالنے والے شہر یوں پر جر ما نہ عائد کیا جائے ۔ ایسی ہدایت اورنگ آباد کے میونسپل کارپوریشن کمشنر نیز ایڈ مِنسٹریٹری جی شریکانت نے دی ۔ اِس سال عید الاضحی اور ایکا دشی یہ 2؍ تہوار ایک دِن میں منائے جائیں گے اِس کے پس منظر میں دو نوں تہوار پُر امن طریقے سے مناے جا ئیں اِس نظر یہ سے پولس اور میونسپل کارپوریشن انتظا میہ کی مشتر کہ میٹنگ ہو گی اِس موقعے پر یہ ہدایتیں دی گئی ۔
***** ***** *****
ایشیائی کبڈی چیمپلن شپ مقابلے میں کل ہوئے پہلے مقابلے میں بھارتیہ مردوں کی کبڈی ٹیم نے میز بان جنوبی کوریا سے 76 - 13 ؍ سے کامیابی حاصل کی ۔ سیف فٹبال مقابلے میں کل بھارت او ر کویت کے ما بین ہوا آخری لیگ مقابلہ ایک-ایک سے برا بری پر ختم ہوا ۔ بھارت او ر کویت نے اِس سے قبل ہی سیمی فائنل مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔
***** ***** *****
ماہِ اکتوبر- نومبر میں بھارت میں ہونے والے ایک روزہ کر کٹ عالمی کپ مقابلےکا نظام الاوقات ظاہر کر دیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی کر کٹ بورڈ نے کل اِ س ضمن میں اعلان کیا ۔اِس مقابلے کا افتتاحی مقابلہ 5؍ اکتوبر کو انگلینڈ او ر نیو زی لینڈ ٹیموں کے در میان ہو گا ۔ احمد آباد کے نریندر مودی کھیلوں کے میدان پر 19؍ نومبر کو فائنل مقابلہ ہو گا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر سُنیل کیندریکر کے رضا کار نہ سبکدوشی کی در خواست کو ریاستی حکو مت نے منظور کرلیا ہے عام انتظامیہ شعبے کے اپر چیف سیکریٹری نتن گدرے نے کل اِس ضمن میں مکتوب جاری کیا ۔ کیندریکر 3؍ جو لائی کو اپنا عہدہ دیگر عہدیدار کے سپرد کر کے سبکدوش ہو جا ئیں گے ۔ ایسی اجازت اِس مکتوب میں دی گئی ہے۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاںدوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ مُلک کا قا نون ہر شہری کے لیے یکساں ہو ‘ وزیر اعظم نریندر مودی کا بیان
٭ آئندہ تمام انتخا بات مہایو تی کے 9؍ رفقاء پارٹیوں کے ساتھ مشتر کہ طور پر لڑ ے جا ئیں گے ‘ بھارتیہ جنتا پارٹی کا اعلان
٭ مختص ذخیرے میں سے منصوبہ بند طریقے سے توّر دال کی فراہمی کی جائے گی ‘ مرکزی حکو مت کا فیصلہ
٭ راشٹر وادی کانگریس کے رہنما بھگیرتھ بھالکے کی بھارت راشٹر سمیتی پارٹی میں شمو لیت
٭ سبھی سما جی طبقات کے طلباء کو مرکزی دائرے میں لانے میں ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کا اہم حصہ ‘ تقسیم اسنا دات تقریب میں گور نر کی ستائش
٭ ہنگولی ضلعے میں 3؍ بچوں کی شادیاں روکنے میں انتظامیہ کو کامیابی
اور
٭ ایشیائی کبڈی چیمپئن شپ مقابلے میں بھارت جنوبی کوریاسےکامیاب اور سیف فٹبال مقابلے میں بھارت اور کو یت کا مقابلہ ایک -ایک سے برا بری پر
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment