Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 26 June 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶؍ جون ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
چند اہم خبروں کی سر خیاں سماعت کیجیے ...
٭ عام آدمی خوشحا ل رہیں یہ ہماری حکو مت کا ایجنڈہ ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا بیان
٭ تمام امتحانات کے صداقت نا مے ڈِجیٹل طریقہ کار سے دینے کا مہا راشٹر ایکزا مِنیشن کونسل کا فیصلہ
٭ 97؍ ویں اکھِل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر کے عہدے پر سینئر ادیب رویندر شوبھنے منتخب
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی یعنی بد عنوا نی ‘ کرنا ٹک کے وزیر اعلیٰ سِدّا رمّیا کی سانگلی کےمیڑاوے میں تنقید
٭ جالنہ شہر میں دلخراش حادثے میں 3؍ بچے فوت ‘ اورنگ آباد میں 2؍ افراد پانی میں غرق ہو کر ہلاک
اور
٭ مانسونی بارش تمام ریاست میں فعال
اب خبریں تفصیل سے...
ٌٌ ریاست کے عام آدمی خوشحال رہیں ‘ یہ ہماری حکو مت کا ایجنڈہ ہے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی موجود گی میں کل ناندیڑ میں حکو مت آپ کےد روازے پر اِس پروگرام کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اِس موقعے پر وہ مخاطب تھے۔ عام آ دمی کے لیے کام کرنے والی حکو مت عوام کے دلوں میں رہتی ہے ۔ یہ بات وزیر اعلیٰ نے کہی ہے ۔ ابچل نگر میدان پر ہوئے اِس پروگرام میں ناندیڑ کے سر پرست وزیر گریش مہا جن ‘ وزیر صنعت اُدئے سامنت ‘ وزیر زراعت عبد الستار سمیت کئی معزز شخصیتیں موجود تھیں ۔
دریں اثناء وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ہاتھوں ناندیڑ واگھا لا شہر میونسپل کارپوریشن کے تحت 426؍ کروڑ 48؍ لاکھ روپیوں کے مختلف تر قیاتی کاموں کی بھو می پو جن تقریب عمل میں آئی ۔
***** ***** *****
اِسی بیچ تھا نےمیں میونسپل کارپوریشن کے مختلف تر قیاتی کاموں کی بھو می پو جن تقریب اور عوام کے نام موسوم کرنے کی تقریب وزیر اعلیٰ شندے کے ہاتھوں عمل میںآئی ۔ ریاست کے عوام کو تر قیاتی کاموں کی ضرورت ہے ۔ انھیں الزام اور اِس کے جواب سے دلچسپی نہیں ہے ۔ یہ بات انھوں نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
مہا راشٹر ریاستی ایکزا مِنیشن کونسل نے تمام امتحا نات کے صدا قت نا مے ڈِجیٹل طریقہ کار سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کونسل کے صدر ڈاکٹر نند کمار بِڈ سے نے اِس کی اطلا ع دی ۔ تمام صداقت ناموں میں ڈجیٹل دستخط اور Q R Code کا استعمال کیا جائے گا ۔ ڈِجیٹل صداقت ناموں کی وجہ سے امتحانی کونسل کی معا شی بچت بھی ہو گئی ۔ یہ بات انھوں نے کہی ۔ کونسل کی جانب سے لیے گئے TET ‘ ٹائپنگ وغیرہ امتحا نات میں کامیاب ہونے کے بو گس صدا قت نامے تیار کرنے کے معاملات افشا ہوئے ہیں ۔ اِن معا ملات پر قا بو پانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئندہ امتحان سے طلباء کو ای میل آئی ڈی لے کر ہی اِس پر صدا قت نامے روانہ کیے جا ئیں گے ۔یہ بات بِڈ سے نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
97؍ ویں اکھل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر کے عہدے پر سینئر ادیب رویندر شوبھنے کو منتخب کیا گیا ہے ۔ کل پونے میں ہوئی ساہتیہ مہا منڈل کی میٹنگ میں شو بھنے کو منتخب کیا گیا ۔ مشہور قلم کار سانے گروجی کی سر زمین جلگائوں ضلعے کے امل نیر میں آئندہ سال 2؍ سے 4؍ فروری کے در میان ساہتیہ سمیلن ہو گا ۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی یعنی بد عنوا نی ایسی تنقید کر نا ٹک کے وزیر اعلیٰ سِدّا رمّیا نے کی ہے ۔ کل سانگلی میں کانگریس پارٹی کے مہا نِر دھار شیتکری سنواد اور ورکرس کے میڑا وے سے وہ مخاطب تھے ۔ مہا تما پھُلے ‘ ساوِتری بائی پھُلے ‘ شاہو مہا راج ‘ ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر نے ملک کو راہ دکھا یا۔ یہ بات سِدّا رمّیا نے کہی ۔ کانگریس پارٹی کے نانا پٹو لے نےاِس موقعے پر ریاستی حکو مت پر تنقید کی ۔ حکو مت نے پنڈھر پور میں جگہ جگہ لگائے پوسٹر فوراً نکال لیں ۔ ایسا مطالبہ پٹو لے نے کیا ہے ۔
***** ***** *****
دریں اثناء پنڈھر پور میں چندر بھاگ کی سطح سے غیر قا نو نی طور پر ریت نکا لنے کے ضمن میں راشٹر وادی کانگریس کے رکن اسمبلی امول مِٹکری نے
برہمی کا اظہار کیا ہے ۔غیر قا نو نی ریت نکالنے کی وجہ سے گڑھے ہو گئ ہیں ۔ اِس کا معائنہ کل انھوں نے کیا ۔ یہ سوال ہم قانون ساز کونسل میں پیش کریں گے یہ بات مِٹکری نے کہی ہے ۔
***** ***** *****
احمد نگر ضلعے کے شیو گائوں میں زبر دستی چوری کر کے 2؍ افراد کو ہلاک کرنے والے مجرم کو کل پولس نےحراست میں لے لیا ۔ شیو گائوں میں مار واڑی گلّی میں 23؍ جون کو مجرم نے 2؍ افراد کو ہلاک کر کے 4؍ لاکھ 95؍ ہزار روپیوں کی چو ری کی تھی ۔ مشتبہ مجرم میں پیٹھن تعلقے کے مہا روڑا بِڑکِن کا عادی مجرم ہے ۔ اُس کے خلاف 7؍ جرم داخل ہیں ۔ اِس کی اطلاع پولس ذرائع نے دی ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
جالنہ شہر کے عنبڑ چو راہے ۔ بائے پاس راستے کے فلائی اوور بریج پر ٹرک اور ٹو وہیلر کے حادثے میں 3؍ بچّے فوت ہو گئے ۔ کل شام کے وقت سید شعیب سید خیر اپنے 2؍ بچوں سمیت رشتے دار کے 2؍ بچوں کو ٹو وہیلر پر لے جا رہا تھا ۔ تیز رفتار آئیشر نے اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اُس کی ٹو وہیلر کو پیچھے سے ٹکّر دیدی ۔ اُس میں 7؍ سال کی نورین فاطمہ صادق شیخ اور 5؍ سال کی عائزہ فاطمہ صادق شیخ اور ادابیہ فاطمہ سید شعیب جاں بحق ہو گئے ۔تاہم سید شعیب سید خیر سمیت دیگر ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے ۔ یہ تمام افراد قدیم جالنہ کے ٹٹو پورہ علاقے کے رہائشی ہیں ۔ یہ بات پولس ذائع نے کہی۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد ضلعے کے ویجا پور تعلقے کے ڈوالا میں تیر نے کے لیے گڑھے کے پانی میں اُتر نے سے 2؍ بچے غرق ہو کر ہلاک ہو گئے ۔ 15؍ سال کا آیوش پڈ وڑ اور 18؍ سال کا شاہد عرفان سید یہ دو نوں بکر یاں چرانے کے لیے گئے ہوئے تھے ۔ تب یہ حادثہ ہوا ۔
***** ***** *****
رتنا گیری ضلعے کے داپو لی میں ٹرک نے میجِک مسا فر بر دار رکشے کو ٹکّر دینے کی وجہ سے رکشے میں سوار 8؍ افراد ہلاک ہو گئے تاہم 6؍ افراد زخمی ہو گئے کل دو پہر کے وقت داپو لی -ہر نے راستے پر آسود میںیہ دلخراش حادثہ پیش آ یا ۔
***** ***** *****
ناسک میں غیر قا نو نی شراب کی حمل و نقل کرنے والی 2؍ گاڑیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ریاستی ایکسائز ڈیو ٹی محکمے نے ایک کروڑ90؍ ہزار روپیوں کی شراب کا ذخیرہ اور مال ضبط کر لیا ۔ ونچوڑ چوراہے اور وِلہوڑی ایسے 2؍ مختلف مقامات پر یہ کارروائی کی گئی ۔ ریاستی ایکسائز ڈیو ٹی محکمے نے اِس کی اطلاع دی ۔ اِس ضمن میں ٹرک ڈرائیور ‘ کلینر سمیت شراب فراہم کرنے والے اور شراب خرید نے والے پر جرم داخل کر دیئے گئے ۔
***** ***** *****
مانسونی موسمی بارش تمام مہاراشٹر میں فعال ہو گئی ہے ۔ بھارتیہ محکمہ موسمیات پونے شاخ کے ڈویژن چیف ڈاکٹر کے ہو ساڑیکر نے اِس کی اطلاع دی ۔ ہر سال اوسطً ایک جون کے در میان موسمی بارش کیرا لا میں تاہم 15؍ جون تک تمام ریاست میں داخل ہو تی ہے ۔ اِس سال 8؍ جون کو مانسون کیرالا میں اور اِس کے بعد 11؍ جون کو کو کن میں داخل ہو ا تاہم بیپر جوائے طوفان کے اثرات کی وجہ سے کئی یوم وہاں رُکا رہا ۔ کل 10؍ یوم تاخیر کے بعد ہمیشہ کی طرح مانسون مکمل مہا راشٹر میں فعال ہو گیا ۔آئندہ 4؍یوم میں کو کن کے ساحلی علاقوں اور اوسطً مہاراشٹر میں موسلا دھار بارش ہونے کا قیاس ہے ۔ ممبئی کے علاقائی محکمہ موسمیات مرکز کی ماہر موسمیات سُشما نائر نے اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
حیدر آباد ڈویژن میں مختلف مقامات پر جاری ریلوے سہو لتوں کے کاموں کی وجہ سےتقریباً ایک ہفتے کے لیے لائن بلاک لیا گیا ہے ۔ اِس کی وجہ سے ناندیڑ ڈویژن کے چند ریلوے گاڑیاں منسوخ کر دیے گئے ہیں تاہم چند گاڑیاوں کو جز وی طور پر منسوخ کیا گیا ہے ۔ نظام آ باد -ناندیڑ یہ ریلوے گاڑی آج سے 2؍ جولائی تک اور ناندیڑ-نظام آباد ریلوے گاڑی آج سے یکم جولائی تک منسوخ کر دی گئی ہے ۔ دھر مآباد -منماڑ مراٹھواڑہ ریلوے 29؍ جون تک دھر مآ باد سے مُد کھیڑ کے در میان منسوخ کر دی گئی ہے ۔
جالنہ سے صبح 11؍ بج کر50؍ منٹ سے روانہ ہونے والی جالنہ-تِروپتی خاص ریلوے تقریباً 6؍ گھنٹے یعنی شام 6؍ بجے جالنہ سے روانہ ہو گی ۔ جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑ عوامی رابطہ آفس نے اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
لاتور شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ناندیڑ راستے پر شاہو مہاراج چوک پر نصب کیے گئے راجرشی شاہو مہا راج کے قدِ آدم مجسمے کو آج قوم کے نام موسوم کیاجا رہا ہے ۔ میونسپل کارپوریشن کمشنر با با صاحب منوہرے نے اِس کی اطلاع دی ۔
***** ***** *****
آخر میں چند اہم خبروں کی سر خیاں دوبارہ سماعت کیجیے ...
٭ عام آدمی خوشحا ل رہیں یہ ہماری حکو مت کا ایجنڈہ ‘ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کا بیان
٭ تمام امتحانات کے صداقت نا مے ڈِجیٹل طریقہ کار سے دینے کا مہا راشٹر ایکزا مِنیشن کونسل کا فیصلہ
٭ 97؍ ویں اکھِل بھارتیہ مراٹھی ساہتیہ سمیلن کے صدر کے عہدے پر سینئر ادیب رویندر شوبھنے منتخب
٭ بھارتیہ جنتا پارٹی یعنی بد عنوا نی ‘ کرنا ٹک کے وزیر اعلیٰ سِدّا رمّیا کی سانگلی کےمیڑا وے میں تنقید
٭ جالنہ شہر میں دلخراش حادثے میں 3؍ بچے فوت ‘ اورنگ آباد میں 2؍ افراد پانی میں غرق ہو کر ہلاک
اور
٭ مانسونی بارش تمام ریاست میں فعال
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment