Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date : 04 June 2023
Time : 09.00 to 09.10 AM
آکاشوانی اَورنگ آ باد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۴؍ جون ۲۰۲۳ ء
وقت : صبح ۹.۰۰ سے ۹.۱۰ بجے
پہلے خاص خبروں کی سر خیاں ...
٭ بالاسور ریل حادثے میں مہلو کین کی تعدادبڑھ کر ہوئی 288؍ وزیر اعظم نے مدد اور راحتی کاموں کا کیا معائنہ ‘
زخمیوں کی بھی کی عیادت
٭ دسویں جماعت کے طلباء کو دستکاری کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کی رہنما ئی اور ذہن سازی کرنے کا شعبہ تعلیم کا فیصلہ
٭ کا لا بازی روکنے کے لیے مرکزی حکو مت کی جانب سے دالوں کے زیادہ سے زیادہ ذخیرے کی مقدار طئے
٭ آنجہا نی مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو برسی کے موقعے پر پیش کیا گیا خراج تحسین
اور
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں بچت گٹوں کے لیے بچت بھوَن اور جلسہ گاہ تعمیر کی جائے گی
اب خبریں تفصیل سے...
بالاسور ریل حادثے میں مہلو کین کی تعداد 288؍ ہو گئی ہے ۔ جبکہ ایک ہزار سے زیادہ مسا فر شدید زخمی ہے۔ شناخت شدہ نعشیں اُن کے لواحقین کے حوالے کرنے کا کام جاری ہے ۔ مختلف دستے مدد اور راحت کے کام میں مصروف ہیں ۔اِس حادثے کی تحقیقات میں ابتدائی رپورٹ کے مطا بق سگنل نظام میں بگاڑ کے باعث یہ حادثہ پیش آ یا ۔ ریلوے کے وزیر اشوِنی ویشنو نے حادثے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم دے دیا ہے ۔
***** ***** *****
وز یر اعظم نریندر مودی نے کل جائے حادثہ پر پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا ۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حادثہ نہایت تکلیف دہ اور نڈھال کرنے والا ہے ۔ انھوں نے حادثے کے ذمہ دا ران کے خلاف سخت کار روائی کرنے کے حکم دیا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اوڈیشہ حکو مت اور مقامی ساکنان نے حادثے کےشکار مسافروں کی جو مدد کی ہے وہ قابل ستائش ہے ۔اپنے دورے میں وزیر اعظم نے بالاسورمیں ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کا بہترین علاج معالجہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
***** ***** *****
جمعہ کے روز ہوئے اِس ریل حادثے پر دنیا بھر میں رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ روس کے قومی صدر ولا دی میر پو تِن ‘ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹِن ٹروڈو ‘ جا پان کے وزیر اعظم فو میو کِشیدا ‘ متحدہ عرب اما رات کے صدر شیخ محمد بن زاید النھیان سمیت متعدد ممالک کے سر براہان نے با لا سور ریل حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
***** ***** *****
کانگریس پارٹی کے رہنما پرتھوی راج چو ہان نے کہا ہے کہ ریلوے کے وزیر اشوِنی ویشنو کو اِس حادثے کی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔وہ گزشتہ روز ممبئی میں صحافیوں سے اظہار خیال کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ نظام میں خامیاں ہو نے کی وجہ سے ہی ایسے حادثات ہوتے ہیں ۔
اِسی دوران حادثے کی شکار کورو منڈل ایکسپریس میں پھنسے ہوئے ڈھائی سو مسافروں کو نکال کر خصوصی ریل گاڑی کے ذریعے کل چنئی روانہ کیاگیا ۔ اِس حادثے کی وجہ سے 39؍ ٹرینوں کے راستے تبدیل کر دیے گئے ہیں اور متعدد ریل گاڑیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔
***** ***** *****
نئی تعلیمی پالیسی کے تحت لوکل سلیبس کو گلو بل کیا جائے گا ۔ اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل نے یہ بات کہی ہے ۔ وہ کل امرا وتی میں شیواجی ایجو کیشن سو سائٹی کے اسمبلی ہال میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔وزیرموصوف نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے باعث طلباء کو روایتی نصاب کے ساتھ ساتھ نئی تیکنا لو جی کی تعلیم حاصل کرنا بھی آ سان ہو گا ۔
***** ***** *****
حال ہی میں ظاہر کیے گئے دسویں جماعت کے نتائج میں دیکھا گیا ہے کہ تقریباً8؍ فیصد طلباء کوکم سے کم تعلیمی قابلیت حاصل کرنے میں بھی مشکل پیش آ ئی ہے ۔ لہذا شعبہ تعلیم نے ایسے طلباء کو دست کاری کے ذریعے روزی روٹی کما نے اِسی طرح آگے تعلیم حاصل کرنے کی رہنمائی او ر ذہن سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان مقاصد کے تحت ایجو کیشن کمشنر سورج مانڈھرے نے متعدد سر کاری اور غیر سر کاری اِداروں کو دست کاری کے ذریعے روزگار کی رہنما ئی ‘ آگے تعلیم حاصل کرنے سے متعلق رہنمائی اور ذہن سازی کرنےکے لیے کیمپ کا اہتمام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
***** ***** *****
ذخیرہ اندوزی اور کالا بازاری روکنے نیز طوّر اور دال معاش کی قیمتیں قابو میں رکھنے کے مقصد سے مرکزی حکو مت نے اِن دالوں کے زیادہ سے زیادہ ذخیرے کی مقدار طئے کر دی ہے ۔ یہ پا بندی تھوک اور خردہ فروش اِسی طرح دال مِلس اور در آمد کنندہ پر لاگو رہے گی ۔اِس سے متعلق حکم نامہ کل جاری کر دیا گیا ہے ۔ اِس کے مطا بق تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 31؍ اکتوبر تک طوّر اور دال معا ش کے زیادہ سے زیادہ ذخیرے کی مقدار طئے کر دی گئی ہے ۔
***** ***** *****
***** ***** ***** ***** ***** *****
یہ خبریں آکاشوانی اورنگ آ باد سے نشر کی جا رہی ہیں
***** ***** ***** ***** ***** *****
آنجہا نی مرکزی وزیر گورپی ناتھ منڈے کو اُن کے برسی کےموقعے پر کل خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ بیڑ ضلعے کے پر لی میں واقع گوپی ناتھ گڑھ میں آنجہا نی وزیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کثیرتعدادکارکنان جمع ہو ئے تھے ۔اِس موقعے پر سابق وزیر نیز بی جے پی کی قومی سیکریٹری پنکجا منڈے ‘ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر پریتم منڈے ‘ رکن اسمبلی دھننجئے منڈے اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما ایکناتھ کھڈ سے نے آنجہا نی گوپی ناتھ منڈے کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اِس موقعے پر محتر مہ پنکجا منڈے نے کہا کہ میری سیاست صرف اور صرف عوام کی خد مت کے لیے ہے۔انھوں نے بتا یا کہ عوام کی فلاح و بہبودکے لیے کام کرنا یہ منڈے صاحب کی نصیحت ہے ۔پنکجا منڈےنے مزید کہا کہ وہ حق ‘ عزتِ نفس اور مستحقین کی خدمت کا دامن آخری تک نہیں چھوڑیں گی۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں بھی کل آنجہا نی گوپی ناتھ منڈے کی مجوزہ یادگار کی جگہ پر تقریب برائے خراج تحسین کا اہتمام کیاگیا تھا ۔اِس تقریب میں کئی معزز شخصیات نے آنجہا نی مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کی حیات او ر خد مات پر روشنی ڈالی اور انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔
***** ***** *****
اورنگ آباد ضلعے کے دیہی علاقوں میں بچت گٹوں کے لیے ایک بچت بھون اور بچت گروپوں کو تر بیت دینے کے مقصد سے ایک جلسہ گاہ تعمیر کی جائے گی ۔ مرکزی مملکتی وزیر ِ مالیات ڈاکٹر بھاگوت کراڈ نے یہ اعلان کیا ہے ۔ عوامی رہنما گوپی ناتھ منڈے کی بر سی کے موقعے پر کل ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں گوپی ناتھ منڈے قومی دیہی ترقیات اور تحقیقی اِدارے کی جانب سے ایک ورک شاپ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ ’’ زرعی پیدا وارپروسیس کے ذریعے دیہی تر قی ‘‘ اِس عنوان پر منعقدہ اِس ایک روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد ڈاکٹر کراڈ کے خطاب کررہے تھے ۔
***** ***** *****
دھارا شیو ضلعے کے پرنڈا - بارشی راستے پر سون گیری کے قریب کل صبح ایک بس پلٹ جانے سے 43؍ مسافر زخمی ہو گئے ۔ یہ بس پرنڈا سے دھارا شیو کی سمت جا رہی تھی کہ ایک خطر ناک موڑ پر یہ حادثہ پیش آ یا ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ زخمیوں کو علاج کے لیے پرنڈا کے سرکاری ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
***** ***** *****
ناندیڑ شہر میں گزشتہ در میانی شب مانسون سے قبل بارش ہوئی ۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ رم جھم بارش ہوئی ہے ۔
***** ***** *****
تیسرا کھیلو اِنڈیا انٹر یو نیور سٹی ٹور نا منٹ کل وارانسی میں اختتام پذیر ہو ا ۔ اِس ٹور نا منٹ میں چندی گڑھ کی پنجاب یو نیور سٹی 66؍ تمغے حاصل کر تے ہوئے پہلے مقام پر رہی ۔ امرتسر کی گرو نا نک دیو یو نیور سٹی 65؍ تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہی ۔
کو لہا پور کی شیواجی یو نیور سٹی 6؍ سونے کے تمغوں کے ساتھ کُل 17؍ تمغے حاصل کرنے میں کا میاب رہی ۔ اِسی طرح ساوِتری بائی پھُلے پونا یو نیور سٹی نے 4؍ سونے کے تمغے سمیت 29؍ تمغے ‘ ممبئی یونیور سٹی 4؍ سونے کے تمغے سمیت 13؍ تمغے اور ناگپور کی راشٹریہ سنت تُکڈوجی مہا راج یو نیور سٹی 3؍ سونے کے تمغے سمیت 8؍ تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہی ۔
***** ***** *****
آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے ...
٭ بالاسور ریل حادثے میں مہلو کین کی تعدادبڑھ کر ہوئی 288؍ وزیر اعظم نے مدد اور راحتی کاموں کا کیا معائنہ ‘ زخمیوں کی بھی کی عیادت
٭ دسویں جماعت کے طلباء کو دستکاری کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کی رہنما ئی اور ذہن سازی کرنے کا شعبہ تعلیم کا فیصلہ
٭ آنجہا نی مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو برسی کے موقعے پر پیش کیا گیا خراج تحسین
اور
٭ اورنگ آ باد ضلعے میں بچت گٹوں کے لیے بچت بھوَن اور جلسہ گاہ تعمیر کی جائے گی
علاقائی خبریں ختم ہوئیں
آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل آکاشوانی سماچار اورنگ آباد
Aurangabad AIR News پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔
٭٭٭
No comments:
Post a Comment