Wednesday, 3 July 2024

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر علاقائی خبریں تاریخ : 03 ؍جولائی 2024 ء وقت : صبح 09.00 سے 09.10 بجے

 Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date : 03 July 2024

Time : 09.00 to 09.10 AM

آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ  :  ۳   ؍جولائی  ۲۰۲۴؁ ء

وقت  :  صبح  ۹.۰۰   سے  ۹.۱۰   بجے 



پہلے خاص خبروں کی سر خیاں  ... 

٭ لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی  ‘  ترقی یافتہ بھارت کا خواب پورا کرنے کے لیے حکومت پابند  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی 

٭ وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم کی مدت میں 31؍ اگست تک اضا فہ 

٭ قانون ساز کونسل کی  11؍ نشستوں کے لیے  14؍ امید واروں کی جانب سے در خواستیں داخل 

اور

٭ اُتر پردیش کے ہاتھرس ست سنگ میں مچی بھگدڑ میں  116؍ افراد جا بحق 


اب خبریں تفصیل سے...

لوک سبھا کی کارروائی کل سے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے ۔ ایوان کے  اسپیکر اوم بِر لا نے کل شام صدر جمہوریہ کے خطبے پر شکریہ کی تجویز صوتی رائے دہی سے منظور کرنے کے بعد یہ اعلان کیا ۔ 

اِسی دوران اِس شکریہ کی تجویز پر تبادلہ خیال میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں مخالفین کی جانب سے دیے جا رہے بے بنیاد بیا نات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ وزیر اعظم نےاسپیکر سے اِس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ حکو مت کی گزشتہ  10؍ برسوں کی کار کر دگی کو دیکھتے ہوئے عوام نے قومی جمہوری اتحاد  کو تیسری مرتبہ اکثریت دلائی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کا خواب پورا کرنے کے لیے حکومت پا بند ہے ۔ 

وزیر اعظم کی تقریر کے دوران مخالفین کی جانب سے مسلسل نعرے بازی جاری تھی ۔ جس پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مخالفین کی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی تجویز لوک سبھا میں پیش کی ۔ جسے ایوان نے صوتی رائے دہی سےمنظور کر لیا ۔

دوسری جانب ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا میں آج  صدر جمہوریہ کے خطبے پر شکریہ کی تجویز کا وزیر اعظم جواب دیں گے ۔

**** ***** ***** 

ریاستی اسمبلی میں بھی گورنر کے خطبے پر شکریہ کی تجویز پر تبادلہ خیال کا وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کل جواب دیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے بتا یا کہ آنے والے دنوں میں ریاست میں ایک لاکھ کروڑ  روپئے کی سر مایہ کاری  اور  روز گار کے  50؍ ہزار مواقع دستیاب ہونے کی توقع ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ریاستی معیشت کو  ایک  ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کے لیے متعدد صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ 

***** ***** ***** 

نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے ایک مکتوب کے ذریعے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن اسکیم سے زمین کی شرط نکال دی گئی ہے ۔ ساتھ ہی اِس اسکیم کے لیے در خواست دینے کی مدت  31؍ اگست تک بڑھا دی گئی ہے ۔اِس کے علا وہ  زیادہ سے زیادہ عمر کی حد  60؍  سال  سے بڑھا کر 65؍ سال کر دی گئی ہے ۔جناب اجیت پوار نے بتا یا کہ دیگر شرائط بھی نرم کیے گئے ہیں ۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ خط غربت سے نیچے کے خاندانوں کی خواتین کو فوراً امداد کی رقم دی جائے گی ۔ دیگر خواتین کو درخواستوں کی جانچ مکمل ہونے کے بعد ہی جولائی مہینےسے رقم ادا کیے جا ئیں گے ۔ 

***** ***** ***** 

  قانو ن ساز کونسل میں قابل اعتراض بیان دینے کی پاداش میں حزب مخالف کے رہنما امبا داس دانوے کو  5؍ دن کے لیے معطل کرنے کی قرار داد  کل ایوان میں صوتی رائے دہی سےمنظور کی گئی ۔ اعلیٰ و تکنیکی تعلیم کے وزیر چندر کانت پاٹل نے یہ قرار داد پیش کی تھی ۔ 

مخالف جماعتوں نے اِس پر حزب اختلاف کا موقف سننے پر اصرار کیا ۔جس پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا  کہ ایسی قرار داد پر کبھی بھی تبادلہ خیال نہیں کیا جاتا ۔ جس کے بعد مخا لفین نے نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔

***** ***** ***** 

قانون ساز کونسل کی 11؍ نشستوں کے لیے کل  14؍ امید واروں کی جانب سے 24؍ در خواستیں داخل کی گئ۔بی جے پی  کی پنکجا منڈے ‘  پری نئے پھوکے  ‘  سدا بھائو کھوت  ‘ یو گیش ٹی ڑیکر  اور  امِت گورکھے نے اپنی در خواستیں داخل کی ۔ اِسی طرح راشٹر وادی کانگریس کے راجیش وِٹیکر  اور  شیوا جی رائو گر جے نے  ‘  شیو سینا کے سابق رکن پارلیمان کُر پال تو مانے  اور  بھائو نا گولی نے در خواستیں داخل کی ۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے پر گیا ساتو  اور  شیو سینا  اُدھو باڑا صاحب ٹھاکرے پارٹی کے ملند نار ویکر نے عرضیاں داخل کیں۔راشٹر وادی کانگریس شرد چندر پوار پارٹی نے  شیتکری کامگار پارٹی کے جینت پاٹل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ 

آج اِن در خواستوں کی چھان بین کی جا ئے گی۔ پرسو  جمعہ کے دن تک در خواستیں واپس لی جا سکتی ہیں ۔ آئندہ  12؍ تاریخ کے روز ضرورت کے مطابق رائے دہی  اور  رائے شماری کی جائے گی ۔


***** ***** ***** ***** ***** ***** 

یہ خبریں آکاشوانی چھتر پتی سنبھا جی نگر سے نشر کی جا رہی ہیں

***** ***** ***** ***** ***** ***** 


مہاراشٹر پبلک سر وِس کمیشن کا  مہاراشٹر  درجہ سوم  سروس کا مین امتحان 2023؁ کلرک ٹائپسٹ  اور  ٹیکس اسسٹنٹ  کے زمرے میں ہونے والا ٹائپنگ ٹیسٹ  ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔یہ امتحان  یکم  جولائی  سے  13؍ جولائی کے در میان لیا جانے والا تھا  لیکن  کچھ تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے یہ امتحان ملتوی کر دیاگیا ہے ۔ کمیشن کی جانب سے بتا یا گیا ہے کہ نئی تواریخ کا اعلان الگ سے کیا جائے گا ۔ 

***** ***** ***** 

اُتر پر دیش میںہاتھرس ضلعے کے پھول رائی گائوں میں ست سنگ کےدوران مچ بھگدڑ میں  116؍ افراد جا بحق ہو گئے ۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ اِن میں کئی خواتین  اور  بچے بھی شامل ہیں ۔سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ  راجیش کمار سنگھ نے بتا یا کہ ست سنگ میں عوام کا ہجوم بڑھ جانے کی وجہ سے یہ بھگدڑ مچی تھی۔

اُتر پریش کے وزیر اعلیٰ یو گی آدِتیہ ناتھ نے اِس حادثے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ انھوں نے مہلو کین کے ورثاء کو وزیر اعظم قومی امداد فنڈ سے  فی کس  2؍ لاکھ روپئے  اور  زخمیوں کو فی کس  50؍ ہزار  روپئے امداد  دینے کا اعلان کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

شو لا پور -    تلجا پور  -    عثمان آباد ریلوے راستے کے لیے در کار  187؍ اعشاریہ  33؍ ہیکٹر زمین میں سے   117؍ ہیکٹر زمین تحویل میں لے لی گئی ہے ۔  اور   246؍ کروڑ  روپئے کا معاوضہ بھی ادا کر دیاگیا ہے ۔  تحویل اراضی کے افسر  نیز  ڈپٹی کلکٹر  سُمت شندے نے یہ بات بتائی ۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ آئندہ  4؍ مہینوں میں تحویل اراضی کا کام مکمل کر دیا جا ئے گا ۔ انھوں نےبتا یا کہ بقیہ کاشتکارسے تجاویز  قبول کرنے کےلیے آئندہ  10؍ جولائی سے دیہی سطح پر کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

نیٹ سوالیہ پر چہ افشا معاملے میں زیر حراست لاتور کے  جلیل خان پٹھان  اور  سنجئے جادھو کو  6؍ جولائی تک سی بی آئی کی حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ اِن ملزمان کی پولس تحویل کی مدت کل ختم ہونے کے بعد انھیں عدالت میںپیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے مذکورہ حکم دیا ۔

***** ***** *****

اسپائریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت دھارا شیو ضلعے کے پرنڈا تعلقے میں نیتی آیوگ کی جانب سے   صحت  ‘  زراعت  ‘  تعلیم  کے شعبے میں مہیا کی گئی بنیا دی سہو لیات  کے انڈیکس میں بہتری کے مقصد سے ا ٓئندہ  4؍ تاریخ سے 30؍ ستمبر تک خصوصی مہم چلائی جائے گی ۔ اِس دوران  دیہی مجالس  ‘  ریلیاں  ‘ بچت گروپوں کی تیار کر دہ  مصنوعات کی فروخت  اور  نمائش کا اہتمام کیا جائے گا ۔

***** ***** ***** 

’’  وزیر اعلیٰ میری لاڈ لی بہن ’’  نامی یو جنا سے مستفیض ہونے کے لیے مستحق خواتین آن لائن در خواست دیں ۔لاتور ضلع کلکٹر  ورشا ٹھا کُر گھو گے  اور  ضلع پریشد کے خصوصی کار گذار افسر انمول ساگر نے  یہ اپیل کی ہے ۔ انھوں نے بتا یا کہ اِس اسکیم سے متعلق تفصیلی معلومات دینے کے لیے ضلع سطح پر مدد کمرہ بنا یا گیا ہے ۔ محتر مہ ورشا ٹھا کُر گھوگے نے کہا کہ مستحق خواتین ایجنٹوں سے محتاط رہیں  اور  ایسے کسی شخص کے بارے میں معلوم ہونے پر مدد کمرے کو اِس کی اطلاع دیں۔

***** ***** *****

راشن دکانداروںکےکمیشن میں اضا فے کے مطالبے پر راشن دکانداروںکی ریاستی تنظیم کی جانب سے کل  چھتر پتی سنبھا جی نگر ضلع کلکٹر دفتر کے سامنے آندو لن کیاگیا ۔ اِس موقعے پرمختلف  14؍مطالبات پر مبنی ایک محضر بھی ضلع انتظامیہ کو پیش کیا گیا ۔

***** ***** *****

جالنہ ضلعے میں کل  ’’  ڈائریا کی روک تھام  ‘‘  نامی مہم شروع کی گئی ۔ ضلع پریشد کی خصوصی کار گذار افسر ورشا مینا نے اِس مہم کا آغاز کیا ۔ اِس موقعے پر انھوں نے کہا کہ بارش کے موسم میں ہونے والے امراض سے متعلق عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے یہ مہم چلائی جا رہی ہے ۔

***** ***** *****

ناندیڑ ضلعے میں کل کئی دن کے بعد بارش ہوئی ۔ اِس بارش کے بعد کاشتکاروں کی جانب اب بقیہ تخم ریزی کیے جانے کی امید ہے ۔   ناندیڑ ضلعے میں اب تک  60؍ فیصد تخم ریزی کی جا چکی ہے ۔

***** ***** ***** 

جنوب مغربی مانسون پورے ملک پر چھا گیاہے ۔ اگلے  2؍ دنوں کے دوران  کو کن کے بیشتر علاقوں میں اچھی بارش ہونے کی امید ہے ۔ اِسی طرح وِدربھ میں بھی طوفانی ہوائوں  اور  بادلوں کی گھن گرج کے ساتھ بارش ہونے کی امید ہے ۔ وسطی مہاراشٹر کے بیشتر حصوں میں  اِسی طرح مراٹھواڑہ میں بھی بارش ہونے کا امکان پونا کے دفتر موسمیات نے ظاہر کیا ہے ۔

***** ***** ***** 

آخر میں اہم خبروں کی سر خیاں ایک مرتبہ پھر سن لیجیے  ...

٭ لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی  ‘  ترقی یافتہ بھارت کا خواب پورا کرنے کے لیے حکومت پابند  ‘  وزیر اعظم نریندر مودی 

٭ وزیر اعلیٰ لاڈلی بہن اسکیم کی مدت میں 31؍ اگست تک اضا فہ 

٭ قانون ساز کونسل کی  11؍ نشستوں کے لیے  14؍ امید واروں کی جانب سے در خواستیں داخل 

اور

٭ اُتر پردیش کے ہاتھرس ست سنگ میں مچی بھگدڑ میں  116؍ افراد جا بحق 


علاقائی خبریں ختم ہوئیں

آپ یہ خبر نامہ ہمارے یو ٹیوب چینل AIR چھتر پتی سنبھا جی نگر پر دوبارہ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔

٭٭٭



.


No comments: