Tuesday, 30 July 2024

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 30 جولائی 2024‘ وقت: صبح 09:00 تا 09:10

Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar

Date: 30 July-2024

Time: 09:00-09:10 am

آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر

علاقائی خبریں

تاریخ:  ۳۰؍ جولائی  ۲۰۲۴ء؁

وقت: ۱۰:۹-۰۰:۹

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                پیش ہے خاص خبروں کی سرخیاں:

                ٭             معذورو ں کیلئے قرض کی حد 50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ ر وپئے کرنےا ور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ فلاحی کارپور یشن قائم کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔

                ٭             خریف ہنگام میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ہیکٹر مالی امداد دینے کا اعلان۔

                ٭               دہلی میں خانگی کوچنگ کلاس میں طلبہ کی موت کی تحقیقات کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم۔

اور۔۔۔٭       پیرس اولمپکس میںبھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی آج کانسے کے تمغے کیلئے میدان میں اُترے گی۔

***** ***** *****

                اب خبریں تفصیل سے:

                ریاست کی تمام میونسپل کارپوریشنوں کو معذوروںکی فلاح و بہبود کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے تربیت، مشاورت اور طبی امداد جیسی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فلاحی مراکز شرو ع کرنے کی ہد ایت وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دی ہے۔ وہ کل ممبئی میں فلاحِ معذورین کارپوریشن کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال بھی ریاست میں معذور افراد کو روزگار اور خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ای رکشہ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ شندے نے فلاحِ معذورین کارپوریشن کیلئے بہبودی فنڈ 500 کروڑ روپےاور معذوروں کیلئے قرض دینے کی حد 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے کرنے کی تجویز پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے معذور افراد کے روزگار اور خود روزگار کیلئے فروغِ ہنر مراکز کے تعاون سےہنر مندانہ تربیت کی اسکیم پر عمل درآمد کرنے کی تجویز بھی اس موقعے پر دی۔

                دریں اثناء بزرگ شہری پالیسی کے حوالے سے گزشتہ روز منعقدہ ایک علیحدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بہبودیِ بزرگ شہری کارپوریشن قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بزرگ شہریوں کیلئے فلاحی اسکیموں پر موثر عملدرآمد کیلئےبیداری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔

***** ***** *****

                سال 2023 کے خریف ہنگام میں کپاس اور سویا بین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو فی ہیکٹر پانچ ہزار روپے کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ر یاستی وزیرِ زراعت دھننجے منڈے نے یہ اطلاع دی۔اس سے متعلق سرکاری حکمنامہ محکمہ زراعت نے کل جاری کیا۔ ریاست میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو کم از کم ایک ہزار اور دو ہیکٹر کی حد کے اندر کاشت کرنے والے کسانوں کو فی ہیکٹر پانچ ہزار روپےکی مالی امداد دی جائے گی۔ کپاس کی کاشت کرنے والے کسانوں کیلئےایک ہزار 548 کروڑ 34 لاکھ روپئے اور سویابین کے کاشتکاروں کیلئےدو ہزار 646 کروڑ 34 لاکھ روپے کے فنڈ کے خرچ کو منظوری دی گئی ہے۔

***** ***** *****

                عد الت ِ عظمیٰ نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ارکان کی اہلیت سے متعلق معاملے میں اجیت پوار اور ان کے ساتھی ارکانِ اسمبلی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسمبلی اسپیکر کے فیصلے کو شرد پوار نےعد الت ِ عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ اسی طرح کے دیگر ایک معاملے میں اُدھو ٹھاکرے نے بھی عرضی داخل کی ہے۔ دونوں ہی عرضیوں پر عدالت ِ عظمیٰ ایک ساتھ فیصلہ کرے گی۔ جاری کردہ نوٹس کا جواب موصول ہونے کے بعد عد الت‘ درخواست کو سماعت کیلئے تسلیم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کرے گی۔

***** ***** *****

                ممبئی عد الت ِ عالیہ کے چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے نے کہا ہےکہ عام شہریوں کو فوری انصاف فراہم کرنا ہم سبھی کی ذمہ داری ہے۔ کل دھولیہ ضلع عد الت کی جدید عمارت کا سنگ ِبنیاد جسٹس اپادھیائے کے ہاتھوں رکھا گیا‘ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔

***** ***** *****

                 دہلی کی ایک کوچنگ کلاس میں بارش کا پانی در آنے سے تین طلباء کی موت کے معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ نےایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اندرونِ 30 دن یہ کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

                دریں اثناء کل اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بھی بحث ہوئی۔ اس دو ران رکنِ پا رلیمان ڈاکٹر فوزیہ خان نے اسکولوں اور کالجوں میں دی جانے والی تعلیم کا معیار بلند کرنے کی ضرورت پر زور د یا۔ انھوں نے کوچنگ کلاسیز کی صورت میں متوازی تعلیمی نظام کی ضرورت نہ ہونے اور اس سلسلے میں ایک ریگولیٹری ادارے کے قیام کی ضرورت کا بھی اظہار کیا۔

                وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان نے اس بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سبھی کی ذمہ داری ہے کہ اس طرح کے حادثے دوبارہ نہ ہوں ۔ پردھان نے ریاستی حکومتوں سے کوچنگ کلاسوں کے حوالے سےقوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

                دریں اثنا، اس واقعے کے بعد،دہلی کے 13 تربیتی مراکز کو میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے سیٖل کر دیا ہے جبکہ تہہ خانے میںچلنے والے تین تربیتی مراکز بھی بند کردئیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی کوچنگ کلاسیز کی تحقیقات کا حکم دئیے جانے کی وضاحت بھی متعلقہ خبر میں کی گئی ہے۔ اس معاملے میں پولس نے مزید پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اس معاملے پر مختصر بحث کے بعد راجیہ سبھا میں مرکزی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگیا۔

                دوپہر کے اجلاس کے بعد لوک سبھا میں بھی بجٹ پر بحث شروع ہوئی، اس بجٹ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے بارے میں کوئی وضاحت نہ ہونے پر حزبِ اختلا ف کے قا ئد راہل گاندھی نےناراضگی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سانگلی کے رکن پارلیمنٹ وشال پاٹل نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے  آسام اور بہار کے سیلاب پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے‘ تاہم مہاراشٹر میں سیلابی صو رتحال سے ہونے والے نقصانات پر وزیر خزانہ کی جانب سے کوئی تذکرہ نہ کیے جانے پر نار اضگی ظاہر کرتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی۔

***** ***** *****

                 دریں اثنا‘راہل گاندھی کے لوک سبھا اسپیکر سے متعلق پارلیمنٹ میں اٹھائے گئے سوال پر وزیرِ اطلاعات و نشریات اشونی ویشنو نےتنقید کی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی راہل گاندھی کو آئینی عہدہ پر رہتے ہوئے ذمہ داری سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

***** ***** *****

یہ خبریں آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر سے نشر کی جارہی ہیں۔

***** ***** *****

                پیرس اولمپکس میں بھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلوں میں کانسے کے تمغے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس جوڑی کا مقابلہ آج جنوبی کوریاکی جوڑی سے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہوگا۔

                 بیڈمنٹن میں، مردوں کے ڈبلز میں چراغ شیٹی اور ساتوک سائی راج رینکی ریڈی کی جوڑی کوارٹر فائنل میں انڈونیشیائی جوڑی سے ٹکرائے گی۔ چراغ-ساتوک کی جوڑی اولمپک مقابلوں میں کوارٹر فائنل تک پہنچنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔ جبکہ ہاکی میں بھارتی ٹیم کا ارجینٹینا کے ساتھ میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔ بھارتی ہاکی ٹیم آج آئرلینڈ سے اپنا میچ کھیلے گی۔

***** ***** *****

                 ایران میں منعقدہ 54ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ مقا بلوں میں بھارت نے پانچ تمغے اپنے نام کیے ہیں۔ ان میں دو طلائی اور تین نقرئی تمغے شامل ہیں۔ چھتیس گڑھ کے رِدَم کیڑیا اور مدھیہ پردیش کے وید لاہوٹی نے طلائی تمغہ ، جبکہ مہاراشٹر کے آکرش راج سہائے، اتر پردیش کے بھویہ تیواری اور راجستھان کے جے ویر سنگھ نے نقرئی تمغہ حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں میڈل ٹیبل میں بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔

***** ***** *****

                رکنِ کونسل پنکجا منڈے نے کل بیڑ ضلعے کا دورہ کیا۔ قانون سا ز کونسل کی رُکنیت کا حلف لینے کے بعد ان کا یہ پہلا بیڑ دورہ تھا‘ جس کے پیشِ نظر عوام کی جانب سے ان کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ منڈے نے ساوَر گائوں گھاٹ اور نارائن گڑھ پہنچ کر درشن کیے‘ جبکہ بیڑ میں چھترپتی شیو اجی مہارا ج کے مجسّمے پر پھول نچھاور کرکے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

***** ***** *****

                قانون ساز کونسل کے قائد ِ حزبِ اختلاف امباداس د انوے نے الزام عائد کیا ہے کہ لاڈلی بہن اسکیم کا اعلان کرنے والی حکومت لاڈلی بہنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ نئی ممبئی کے اُرَن میں خاتون کے ساتھ زیادتی اور قتل کے معاملے میں متاثرہ کے افرادِ خانہ سے د انوے نے کل ملاقات کرکے انھیں دلاسہ دیا۔ اس معاملے میں انھوں نے ممبئی کے پولس کمشنر ملند بھارمبے سے بھی ملاقات کرکے خاطیوں کو جلد گرفتار کرکے فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے اور ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

***** ***** *****

                لاتور کی ضلع کلکٹر ورشا ٹھاکر گھوگے نے وزیرِ اعلیٰ میری لاڈلی بہن اسکیم کیلئے موصولہ درخواستوں کی جلد سے جلد چھان بین کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ اس ضمن میں تحصیلدار‘ بلاک ڈیولپمنٹ افسر، بہبودیِ اطفال افسر اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے ہمراہ ایک ویڈیو کانفرنسنگ جائزاتی اجلاس منعقد کیا گیا‘ اس موقعے پر وہ مخاطب تھیں۔ انھوں نے کہا کہ اس اسکیم سے ایک بھی اہل خاتون محرو م نہ رہے، اس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ لاتور ضلعے میں اس اسکیم کیلئے اب تک تین لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

***** ***** *****

                کنڑ کے سابق رکنِ اسمبلی نتن پاٹل نے کل ممبئی میں اپنے حامیوں کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کی رہائش گاہ پر یہ تقریب منعقد ہوئی۔

***** ***** *****

::::: سرخیاں::::::

                آخرمیں اس بلیٹن کی خاص خبریں ایک بار پھر:

                ٭             معذورو ں کیلئے قرض کی حد 50ہزار سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ ر وپئے کرنےا ور بزرگ شہریوں کیلئے علیحدہ فلاحی کارپور یشن قائم کرنے کا ریاستی حکومت کا فیصلہ۔

                ٭             خریف ہنگام میں کپاس اور سویابین کی کاشت کرنے والے کسانوں کو پانچ ہزار روپے فی ہیکٹر مالی امداد دینے کا اعلان۔

                ٭               دہلی میں خانگی کوچنگ کلاس میں طلبہ کی موت کی تحقیقات کیلئے مرکزی وزارت داخلہ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم۔

اور۔۔۔٭       پیرس اولمپکس میںبھارتی نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی آج کانسے کے تمغے کیلئے میدان میں اُترے گی۔

***** ***** ***** 

No comments: